37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیر الکتاب
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ Open ayah 37:103 in the Quran reader
پھر جب دونوں (باپ بیٹے) تعمیل حکم (الٰہی) پر آمادہ ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل (زمین پر) گرا دیا
وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ Open ayah 37:104 in the Quran reader
(تو ہماری رحمت جوش میں آئی) اور ہم نے آواز دی، '' اے ابراہیم
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:105 in the Quran reader
واقعی تو نے خواب سچ کر دکھایا (اب ہم تجھے بڑے بڑے مراتب دیں گے اور) نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں،''
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ Open ayah 37:106 in the Quran reader
حقیقت میں یہ تھی بھی ایک کھلی ہوئی آزمائش۔
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ Open ayah 37:107 in the Quran reader
اور ہم نے ایک بڑی قربانی اس (بچے) کے بدلے میں دے دی۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ Open ayah 37:108 in the Quran reader
اور (ابراہیم کے بعد) آنے والی امتوں میں اس کا ذکر خیر باقی رکھا
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ Open ayah 37:109 in the Quran reader
کہ (سارے جہان میں ہر طرف سے) سلام ہے ابراہیم پر۔
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:110 in the Quran reader
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:111 in the Quran reader
بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں تھا۔
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:112 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم کو (ایک دوسرے فرزند) اسحاق نبی کی خوشخبری دی جو نیک بندوں میں سے ہوگا
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ Open ayah 37:113 in the Quran reader
اور ہم نے اس پر اور اسحاق پر (اپنی) برکتیں نازل فرمائیں اور (اب) ان دونوں کی نسل میں (بعض) نیکوکار ہیں اور (بعض نافرمانیاں کر کے) اپنی جانوں پر صریح ظلم کر رہے ہیں۔
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ Open ayah 37:114 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے موسیٰ اور ہارون پر (بھی بہت سے) احسانات کئے
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 37:115 in the Quran reader
اور ان دونوں کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی۔
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور (فرعون کے مقابلے میں) ان کی مدد کی تو (آخرکار) یہی لوگ غالب رہے۔
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ان دونوں کو صحیح واضح کتاب (تورات) عطا کی۔
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ Open ayah 37:118 in the Quran reader
اور ان دونوں کو (دین کا) سیدھا راستہ دکھایا
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:119 in the Quran reader
اور (ان کے بعد) آنے والی امتوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 37:120 in the Quran reader
کہ (سارے جہان میں ہر طرف سے) سلام ہے موسیٰ اور ہارون پر۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:121 in the Quran reader
بیشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:122 in the Quran reader
بلاشبہ وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:123 in the Quran reader
اور بلاشبہ الیاس (بھی) پیغمبروں میں سے تھا۔
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ Open ayah 37:124 in the Quran reader
(اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے کہا، '' کیا تم لوگ (اللہ سے) نہیں ڈرتے ؟
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ Open ayah 37:125 in the Quran reader
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور ( اللہ) احسن الخالقین کو چھوڑ بیٹھے ہو،
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 37:126 in the Quran reader
(اس) اللہ کو جو تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ؟
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:127 in the Quran reader
مگر ان لوگوں نے اسے جھٹلایا سو یہ لوگ (قیامت میں) ضرور گرفتار (عذاب) ہوں گے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:128 in the Quran reader
مگر جو اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں (وہ عذاب سے محفوظ رہیں گے) ۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:129 in the Quran reader
اور ہم نے (الیاس کے بعد) آنے والی امتوں میں اس کا ذکر خیر باقی رکھا۔
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ Open ayah 37:130 in the Quran reader
(کہ سارے جہان میں ہر طرف سے) سلام ہے الیاسین پر۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:131 in the Quran reader
بیشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:132 in the Quran reader
بلاشبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:133 in the Quran reader
اور بلاشبہ لوط بھی پیغمبروں میں سے تھا۔
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 37:134 in the Quran reader
(اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی تھی
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ Open ayah 37:135 in the Quran reader
بجز ایک بڑھیا کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:136 in the Quran reader
پھر (ان کے نکل جانے کے بعد) ہم نے اوروں کو ہلاک کر مارا
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 37:137 in the Quran reader
اور تم لوگ تو صبح ہوتے ان (کی اجڑی ہوئی بستیوں) پر سے گزرا کرتے ہو۔
وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ Open ayah 37:138 in the Quran reader
اور رات کو بھی، کیا تم لوگ عقل سے (اتنا بھی) کام نہیں لیتے (کہ ان کو دیکھ کر عبرت پکڑو) ؟
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ Open ayah 37:139 in the Quran reader
اور بلاشبہ یونس بھی پیغمبروں میں سے تھا۔
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ Open ayah 37:140 in the Quran reader
(اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب وہ بھاگ کر ایک بھری ہوئی کشتی کے پاس پہنچا۔
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ Open ayah 37:141 in the Quran reader
پھر وہ قرعہ اندازی میں شریک ہوا تو مجرم قرار پایا (اور آخرکار دریا میں پھینک دیا گیا)