37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیر الکتاب
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ Open ayah 37:142 in the Quran reader
تو مچھلی نے اسے (ثابت) نگل لیا اور وہ اپنے کو ملامت کر رہا تھا۔
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ Open ayah 37:143 in the Quran reader
سو اگر وہ (اس وقت اللہ کی) تسبیح (وتقدیس) کرنے والوں میں سے نہ ہوتا
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ Open ayah 37:144 in the Quran reader
تو روز قیامت تک مچھلی کے پیٹ میں (پڑا) رہتا۔
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ Open ayah 37:145 in the Quran reader
پھر ہم نے اسے (مچھلی کے پیٹ سے نکال کر) ایک چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وہ (بہت ہی) نڈھال (ہو گیا) تھا۔
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ Open ayah 37:146 in the Quran reader
اور ہم نے اس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا۔
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ Open ayah 37:147 in the Quran reader
اور ہم نے اسے ایک لاکھ (آبادی) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا بلکہ (ایک حساب سے وہ لاکھ سے بھی) زیادہ تھے۔
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ Open ayah 37:148 in the Quran reader
پھر وہ لوگ (اس پر) ایمان لائے تو ہم نے ان کو ایک وقت (خاص) تک (سامان زیست سے) بہرہ مندہ کیا۔
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ Open ayah 37:149 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ذرا) ان لوگوں سے پوچھو کہ تمہارے رب کے لئے تو بیٹیاں ہوں اور ان کے لئے بیٹے ؟
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ Open ayah 37:150 in the Quran reader
کیا ہم نے فرشتوں کو عورت بنایا تھا اور یہ دیکھ رہے تھے۔
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:151 in the Quran reader
خوب سن لو، وہ یہ بات اپنے دل سے بنا بنا کر کہتے ہیں
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ Open ayah 37:152 in the Quran reader
کہ اللہ کے اولاد ہے اور وہ یقینا جھوٹے ہیں۔
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ Open ayah 37:153 in the Quran reader
کیا (اللہ نے) بیٹوں پر (بیٹیوں کو ترجیح دے کر) بیٹیاں (اپنے لئے) پسند کیں ؟
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ Open ayah 37:154 in the Quran reader
تم لوگوں کو کیا (ہوگیا) ہے، کیسے (بےہودہ) حکم لگاتے ہو ؟
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ Open ayah 37:155 in the Quran reader
کیا تم سوچ سے (ذرا) کام نہیں لیتے ؟
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 37:156 in the Quran reader
یا تمہارے پاس (اس پر) کوئی کھلی سند ہے
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 37:157 in the Quran reader
تو لے آؤ اپنی کتاب اگر تم سچے ہو۔