37. Surah As-Saaffaat

الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 37:158–182

وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ Open ayah 37:158 in the Quran reader

اور (دیکھو، ) ان لوگوں نے اللہ اور جنات کے درمیان رشتہ ٹھہرایا ہے حالانکہ جنات خوب جانتے ہیں کہ وہ (بھی دوسرے بندوں کی طرح محکوم ہیں اور ان میں جو بدکردار ہیں) ضرور گرفتارِ (عذاب) ہوں گے۔

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ Open ayah 37:159 in the Quran reader

(اللہ کی نسبت) جیسی جیسی (بےہودہ) باتیں (یہ لوگ) بناتے ہیں اللہ (کی ذات) ان سے پاک ہے۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:160 in the Quran reader

مگر (ہاں جو) اللہ کے برگزیدہ بندے (ہیں وہ عذاب سے محفوظ رہیں گے) ۔

فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:161 in the Quran reader

پس (اے کفار مکہ، ) تم اور تمہارے معبود

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ Open ayah 37:162 in the Quran reader

(سب مل کر بھی کسی کو) بہکا نہیں سکتے

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:163 in the Quran reader

مگر صرف اس کو جو (علم الٰہی میں) جہنم رسید ہونے والا ہے۔

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ Open ayah 37:164 in the Quran reader

اور (رہے فرشتے تو ان کا یہ مقولہ ہے کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ Open ayah 37:165 in the Quran reader

اور ہم (سب اللہ کی بندگی میں) صف بستہ (کھڑے ہوتے) ہیں

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ Open ayah 37:166 in the Quran reader

اور (ہمہ وقت اس کی) تسبیح (وتقدیس) میں لگے رہتے ہیں۔

وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:167 in the Quran reader

اور (دیکھو، ) یہ (کفار مکہ نزول قرآن سے پہلے) کہا کرتے تھے

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 37:168 in the Quran reader

کہ اگر ہمارے پاس نصیحت (کی کتاب) پہلے لوگوں (کی کتابوں) کے طور پر آتی

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:169 in the Quran reader

تو ہم بھی اللہ کے برگزیدہ بندے ہوتے۔

فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 37:170 in the Quran reader

(مگر جب یہ کتاب الٰہی ان کے پاس آئی) تو انہوں نے اس کا انکار کردیا۔ تو (خیر) عنقریب انہیں (اپنے انکار کا انجام) معلوم ہوجائے گا۔

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 37:171 in the Quran reader

اور اپنے (خاص) بندوں (یعنی) پیغمبروں کے حق میں ہمارا پہلے (ہی) ارشاد ہوچکا ہے

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ Open ayah 37:172 in the Quran reader

کہ یقینا ان کی مدد کی جائے گی

وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ Open ayah 37:173 in the Quran reader

اور ہمارا ہی لشکر غالب آ کر رہے گا۔

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:174 in the Quran reader

پس (اے پیغمبر، ) چند روز ان (منکرین) سے منہ پھیر لو

وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:175 in the Quran reader

اور ان کو دیکھتے رہو، عنقریب یہ (بھی اپنا انجام) دیکھ لیں گے۔

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 37:176 in the Quran reader

کیا (یہ لوگ) ہمارے عذاب کے لئے جلدی مچا رہے ہیں ؟

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 37:177 in the Quran reader

سو (وہ جان رکھیں کہ) جب وہ ان کے صحن میں اترے گا تو وہ صبح ان لوگوں کے لئے (بڑی ہی) بری ہوگی جنہیں (انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کیا جا چکا ہے۔

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ Open ayah 37:178 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) چند روز ان سے منہ پھیر لو

وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ Open ayah 37:179 in the Quran reader

اور دیکھتے رہو۔ عنقریب یہ (بھی اپنا انجام) دیکھ لیں گے۔

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ Open ayah 37:180 in the Quran reader

(اے پیغمبر، ) پاک ہے تمہارا رب، رب العزت ان باتوں سے جو یہ لوگ (اس کی نسبت) بناتے ہیں۔

وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ Open ayah 37:181 in the Quran reader

اور سلام ہے پیغمبروں پر،

وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 37:182 in the Quran reader

اور ساری تعریف اللہ رب العالمین ہی کے لئے ہے۔

[36] یہ مشرکین عرب کے اس فاسد عقیدے کا بیان ہے کہ جنات کی سردار زادیوں سے اللہ کا زوجیت کا تعلق ہے اور اسی تعلق کے نتیجے میں فرشتے وجود میں آئے ہیں۔