37. Surah As-Saaffaat

الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیرِ بغوی

Ayah 37:1

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ Open ayah 37:1 in the Quran reader

قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر

تفسیر 1۔ ، والصافات صفا، حضرت ابن عباس ؓ حسن ، قتادہ فرماتے ہیں کہ ملائکہ آسمان میں اس طرح صف بندی کرتے ہیں جیسے تم نماز میں صف بندی کرتے ہو۔ حضرت جابربن سمرہ ؓ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس طرح ملائکہ اپنے رب کے سامنے صف بستہ ہوتے ہیں کیا تم اس طرح صف بندی نہیں کروگے ۔ ہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول ! ملائکہ کس طرح صف بستہ ہوتے ہیں ؟ فرمایا صفوں کو پورا کرتے ہیں اور صف میں ڈٹ جاتے ہیں۔ بعض علماء کا قول ہے کہ ملائکہ فضاء میں اپنے پر پھیلائے رکے رہتے ہیں اور اس وقت تک رکے رہتے ہیں کہ اللہ اپنی مشیت کے مطابق ان کو کسی کام پر مامور کرتا ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک الصافات سے مراد پرندے ہیں۔ اس پر دلیل اللہ تعالیٰ کا ارشاد ، والطیرصافات،
Ayah 37:2

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ Open ayah 37:2 in the Quran reader

پھر ڈانٹنے والوں کو جھڑک کر

2، فالزاجرات زجرا، یعنی بادلوں کو روکتے اور چلاتے ہیں ۔ قتادہ کا قول ہے کہ الزات سے مراد قرآن ہے جو بری باتوں سے منع کرتا ہے اور اس کی مخالفت کرتا ہے۔
Ayah 37:3

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 37:3 in the Quran reader

پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کو (غور کر کر)

3، فالتالیات ذکرا، اس سے مراد فرشتے ہیں جو اللہ عزوجل کا ذکر کرتے ہیں اور بعض علماء کا قول ہے کہ اس سے مراد قرآن پڑھنے والوں کی جماعت ہے۔ یہ سب قسموں کی قبیل سے ہیں جن پر اللہ نے قسمیں کھائی ہیں۔ ان سب کا جواب قسم آگے آیات میں مذکور ہے۔
Ayah 37:4

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ Open ayah 37:4 in the Quran reader

کہ تمہارا معبود ایک ہے

4، ان الھکم لواحد، یہاں پر تضمیر ہے۔ اصل عبارت یوں ، ورب الصافات ، والزاجرات ، التالیات، یہ اس وجہ سے کہ کفارم کہ کیا کرتے تھے، اجعل الا لھۃ الھارواحدا، ان ھذالشیء عجاب، کہ کیا محمد (ﷺ) نے تمام معبودوں کو ایک معبودبنا دیا۔ یہ عجیب یات ہے۔ اللہ نے ان سب کی قسم کھائی۔
Ayah 37:5

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ Open ayah 37:5 in the Quran reader

جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے

5، رب السموات والارض وما بینھما ورب المشارق، سورج کے طلوع ہونے کی جگہ۔ ورب المشارق اور اس کی ہم مثل آیات کی تفسیر اگر سوال کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ ارشاد فرمایا، برب المشارق والمغارب، اور ایک جگہ ارشاد فرمایا، رب المشرقین ورب المغربین، ایک اور جگہ ارشاد فرمایا، رب المشرق والمغرب ، ان آیات کے درمیان کیا تطبیق ہے۔ اس کا جواب یہ دیا کہ ، رب المشرق والمغرب، سے مراد مشرق اور مغرب کی جہت ہے اور، رب المشرقین ورب المغربین، اس سے سردیوں کے دن طلوع ہونے اور گرمیوں کے طلوع ہونے کی جگہ اور ، مغربین، سے مراد گرمیوں اور سردیوں کی بنائی ہے اور مغرب میں غروب ہونے کے لیے 360 تین سوساٹھ جگہیں بنائی ہیں۔ ان جگہوں میں سے روزانہ ایک جگہ سے طلوع ہوتا ہے اور ایک جگہ سے غروب ہوتا ہے جس جگہ سے وہ ایک مرتبہ طلوع ہوتا ہے اس سال وہاں دوبارہ طلوع نہیں ہوتا اور نہ ہی غروب ہونے کی جگہ دوبارہ غروب ہوتا ہے۔ یہی مشارق ومغارب ہیں اور بعض نے کہا کہ ہر وہ جگہ جس سے سورج طلوع ہوتا ہے وہ مشرق ہے اور ہر وہ جگہ جس سے سورج غروب ہوتا ہے اس کو مغرب کہاجاتا ہے ۔ گویا اس سے تمام وہ جگہیں جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اور جہاں سے غروب ہوتا ہے وہ سب جگہیں اللہ نے پیدا کی ہیں۔
Ayah 37:6

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ Open ayah 37:6 in the Quran reader

بیشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا

6، انا زینا السماء الدنیا بزینۃ الکواکب، عاصم کی قرأت بروابت ابی بکر، بزینۃ تمنوین کے ساتھ پڑھا ہے۔ ، الکواکب ، منصوب ہے۔ ہم نے ستاروں کو مزین کیا حمزہ اور حفص نے ، بزینۃ، تنوین کے ساتھ اور ، الکواکب، بدل ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔ ہم نے ستاروں کے ساتھ زینت بخشی اور دوسرے قراء کا قول ہے، بزینۃ الکواکب، بغیر تنوین کے اضافت کے ساتھ ۔ ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ ستاروں کی روشنی۔
Ayah 37:7

وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ Open ayah 37:7 in the Quran reader

اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی

تفسیر 7۔ ، وحفظا، یعنی ہم نے ستاروں کو ان کی حفاظت کے لیے پیدا کیا۔ ، من کل شیطان مارد ، شیطان سرکش کی حفاظت کے لیے ہم ان پر ستارے پھینکتے ہیں ۔
Ayah 37:8

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ Open ayah 37:8 in the Quran reader

کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

8، لایسمعون، حمزہ ، کسائی ، حفص نے سین اور میم کی تشدید کے ساتھ ، یسمعون، پڑھا ہے ۔ عبارت یہی ہوئی ، ای لا یتسمعون ، تاء کو سین کے ساتھ مدغم کیا اور دوسرے قراء نے سین کے سکون کے ساتھ اور میم کی تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے۔ ، الی الملاء الا علی، اس سے مراد فرشتے ہیں چونکہ یہ آسمان میں ہوتے ہیں۔ اس آیت کا معنی یہ ہے کہ وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے ملا اعلیٰ ، اس سے مراد فرشتے ہیں چونکہ یہ آسمان میں ہوتے ہیں ۔ اس آیت کا معنی یہ ہے کہ وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے ملا اعلیٰ میں ، ویقذفون ، اور وہ پھینکتے ہیں ، من کل جانب ، یعنی آسمان دنیا کے تمام اطراف سے دہکتے ہوئے شعلے ان پر مارے جاتے ہیں ۔
Ayah 37:9

دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ Open ayah 37:9 in the Quran reader

(یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے

9، دحورا، وہ فرشتوں کی جماعت سے بہت دورہوتے ہیں ۔ کہاجاتا ہے، دحرہ دحراو دحورا، جب اس کو دھتکا را اور دور کیا جائے۔ ، ولھم عذاب واصب ، اس کا معنی ہے ہمیشہ رہنے والا عذاب ۔ مقاتل کا قول ہے کہ اس سے مراد دنیاوی عذاب ہے جو نفخہ اولی تک قائم رہے گا اور شعلے کی آگ میں جلتے رہیں گے۔
Ayah 37:10

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ Open ayah 37:10 in the Quran reader

ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

10، الا من خطف الخطفۃ، مگر جو فرشتوں کے کلام میں سے کوئی کلمہ سن لیتا ہے اچک لیتا ہے۔ ، فاتبعہ، اس کے ملحق کردیا جاتا ہے۔ ، شھاب ثاقب، مضبوط ستارہ جو اس کے قتل میں خطا نہیں جاتایا اس کو جلادیتا ہے یا حواس باختہ کردیتا ہے لیکن پھر بھی وہ چوری چھپے سننے کے لیے لوٹتے ہیں باوجودان کو اس بات کے معلوم ہونے کے کہ وہ سلامتی کے ساتھ کچھ نہ سن پائیں گے اور اپنی مراد کو نہیں پہنچیں گے۔ عطاء کا قول ہے کہ جس ستارے کو شیطان پر ماراجائے اس کو ثاقب اس لیے کہتے ہیں کہ اس کانشان خطاء نہیں جاتا۔
Ayah 37:11

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ Open ayah 37:11 in the Quran reader

تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے ؟ ان کا انہیں ہم نے چپکتے ہوئے گارے سے بنایا ہے

11، فاستفتھم ، آپ اہل مکہ سے پوچھئے، اھم اشد خلقا ام من خلقنا، اس سے مراد آسمان و زمین اور پہاڑ ہیں ۔ یہ استفہام تقریری ہے یعنی یہ اشیاء زیادہ سخت ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ، لخلق السموات والارض اکبرمن خلق الناس ، اور دوسری جگہ ارشاد فرمایا۔ ، ء انتم اشد خلقا ام السماء ، اور بعض نے کہا، ام من خلقنا، اس سے مراد گزشتہ امتیں ہیں۔ مطلب اس آیت کا یہ ہے کہ گزشتہ اقوام مکہ والوں سے زیادہ قوی تھیں لیکن جرائم کی پاداشت میں ہم نے ان کو ان کو تباہ کردیا۔ پھر یہ لوگ عذاب سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔ پھر انسان کی تخلیق کا ذکر کر کیا۔ ، انا خلقناھم من طین لازب، چپکنے والی جو ہاتھ کے ساتھ چپک جائے۔ مجاہد اور ضحاک کا قول ہے کہ اس کا معنی ہے سڑی ہوئی۔
Ayah 37:12

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ Open ayah 37:12 in the Quran reader

ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں

تفسیر 12۔ ، عجبت، حمزہ ، کسائی نے تاء کے صمہ کے ساتھ پڑھا ہے اور یہی قرأت ابن مسعود اور ابن عباس ؓ کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا تعجب آدمیوں کے تعجب کی طرح نہیں ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے، فیسخرون منھم سخر اللہ منھم ، دوسری جگہ کبھارانکار ومذمت کے معنی کے لیے مستعمل ہوتا ہے اور کبھی بمعنی استحسان اور رضا کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے۔ جنید (رح) سے اس آیت کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ کسی چیز پر تعجب نہیں کرتا لیکن اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب کے ساتھ موافقت کی ہے (یعنی جہاں پر آپ ﷺ نے تعجب کیا وہاں پر اللہ تعالیٰ نے بھی کیا) جیسا کہ اللہ رب العزت کافرمان، وان تعجب فعجب قولھم ، ا وردوسرے قراء نے، عجبت ، تاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ اس صورت میں خطاب نبی کریم ﷺ ۔ مطلب یہ ہے کہ آپ کو اس بات پر تعجب ہے کہ یہ لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں۔ ویسخرون، وہ آپ کے تعجب کا مذاق اڑاتے ہیں۔ قتاد ہ کا قول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو تعجب تھا کہ نزول قرآن کے بعد بھی بنی آدم کس طرح گمراہ رہ سکتے ہیں اور یہ اس وجہ سے کہ نبی کریم ﷺ کو یہ گمان تھا کہ جو بھی اس قرآن کو سنے گا وہ اس پر ایمان لے آئے گا لیکن مشرکین اس کو سن کر بھی ایمان نہیں لائے بلکہ مذاق اڑانے لگے اور اس پر ایمان نہیں لائے ۔ اس پر نبی کریم ﷺ کو تعجب ہوا۔ اس پر نبی کریم ﷺ کے لیے اللہ رب العزت نے فرمایا، بل عجبت ویسخرون،
Ayah 37:13

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ Open ayah 37:13 in the Quran reader

اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے

13، واذا کر والا یذکرون، جب ان کو قرآن کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس سے نصیحت حاصل کرے ۔
Ayah 37:14

وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ Open ayah 37:14 in the Quran reader

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں

14، واذا رأوا آیۃ ، ابن عباس اور مقاتل کے نزدیک اس سے مراد انشقاق قمر ہے۔ ، یستسخرون، وہ اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور بعض نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کو مذاق اڑانے کیلئے بلاتا ہے۔
Ayahs 37:15–16

وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 37:15 in the Quran reader

اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 37:16 in the Quran reader

بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے ؟

15، وقالو ا ان ھذا الا سحرمبین، اس کا جادوہونا کھلاہوا ہے۔
Ayah 37:17

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ Open ayah 37:17 in the Quran reader

اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں ؟ )

17، او آباؤ نا الا ولون، ہمارے باپ داداکتنے ہی پہلے مرچکے ہیں۔
Ayah 37:18

قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ Open ayah 37:18 in the Quran reader

کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہو گے

18، قل نعم، تم بھی ان کے ساتھ اٹھائے جاؤ گے۔ ، وانتم داخرون، اور تم ذلیل ہوگے ۔ دخور کہتے ہیں سخت ترین ذ(رح) لت و حقارت کو۔
Ayah 37:19

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 37:19 in the Quran reader

وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے

تفسیر 19، فانماھی، یہ بعثت اور قیامت کا قصہ ، زجرۃ، ایک سخت آواز، واحدۃ ، اٹھنے والا نفخہ ، دوسری مربتہ جب مردے اٹھ کر میدان محشر کی طرف چل پڑیں گے، فاذاھم ینظرون، سب دیکھیں گے کہ وہ زندہ ہوکر لوٹ آئے۔
Ayah 37:20

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ Open ayah 37:20 in the Quran reader

اور کہیں گے ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے

20، وقالو ایا ویلنا ھذایوم الدین، اس سے حساب کا دن اور بدلہ کا دن مراد ہے۔
Ayah 37:21

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ Open ayah 37:21 in the Quran reader

کہا جائے گا ہاں فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے

21 ، ھذا یوم الفصل ، یہی فیصلہ کا دن ہوگا۔ بعض کا قول ہے کہ یہ فیصلے کا دن ہے نیکی کرنے والے اور برائی کرنے والے کے درمیان ۔ الذی کنتم بہ تکذبون،
Ayah 37:22

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:22 in the Quran reader

جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو

22، احشروا الذین ظلموا، جن کے ساتھ یہ شرک کیا کرتے تھے۔ ان کے ساتھ بھی ان کو جمع کروتا کہ ان سے حساب وکتاب لیاجائے۔ ، وازواجھم، ان جیسے لوگوں کو ان کے چیلوں اور پیروی کرنے والوں کو ۔ قتادہ اور کلبی رحمہما اللہ کا بیان ہے کہ جو شخص جیسا عمل کرتا ہے اس کو اسی کے ساتھ جمع کرو (جن کے اعمال ان کے اعمال کی طرح ہوں گے) شراب خوروں کو شراب خوروں کے ساتھ، زنا کرنے والوں کو زنا کرنے والوں کے ساتھ۔ ضحاک اور مقاتل کا بیان ہے۔ یعنی ان کے جوڑ کے شیاطین کو ان کے ساتھ جمع کرو، ہر کافر کو اس کے شیطان کے ساتھ ایک زنجیر میں باندھ دو ۔ حسن کا قول ہے کہ اس سے مراد مشرک بیویاں ہیں۔ ، وماکانوایعبدون،۔
Ayah 37:23

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:23 in the Quran reader

(یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے راستے پر چلا دو

23، من دون اللہ، دنیا میں اللہ کے سواجن کو پوجا کرتے تھے اس سے مراد بت پرستی ہے۔ قاتل ہے۔ مقاتل (رح) کا قول ہے کہ اس سے مراد ابلیس اور اس کا لشکر ہے اور اللہ کے اس فرمان سے استدلال کیا ہے۔ ، ان لا تعبدوا الشیطان ،۔۔۔۔۔۔۔ فاھدوھم الی صراط الجحیم، حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا ، ان کو دوزخ کا راستہ بتاؤ۔ ابن کیسان کا بیان ہے کہ ان کو دوزخ کی طرف بڑھادو۔ اسی طرح عرب والے پیچھے سے ہنکانے والے کو بادی کہتے ہیں۔
Ayah 37:24

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:24 in the Quran reader

اور ان کو ٹھہرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے

24، وقفوھم، اور ان کو تم اپنے پاس روکے رکھو۔ مفسرین نے کہا کہ جب کافروں کو دوزخ کی طرف ہنکا کرلے جایاجائے گا تو پل صراط کے پاس ان کو روک دینے کا حکم ہوگا اور اللہ فرمائے گا ان کو یہیں روک دو ، انھم مسئولون، ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ کافروں سے ان کے تمام اقوال و افعال کے بارے میں باز پرس کی جائے گی اور ان کا دوسرا قول یہ ہے کہ لا الہ الا اللہ کی باپر س ہوگی۔ اور ایک حدیث میں آیا کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن کسی شخص کے قدم اپنی جگہ سے نہ ہل سکیں گے جب تک کہ اس سے پانچ چیزوں کے متعلق سوال نہ کیا جائے۔ (1) عمر کس کام میں گزاری (2) جسم کو کس کام میں لگاکر کمزور کیا۔ (3) ، علم کے بعد کیا عمل کیا۔ (4) مال کہاں سے کمایا اور کس جگہ خرچ کیا۔
Ayah 37:25

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ Open ayah 37:25 in the Quran reader

تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے

، مالکم لاتنا صرون، تم کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے ۔ یہ ان کو تو بیخ کے طورپرکہا جائے گا کہ تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ؟ ان سب سے جہنم کا داروغہ سوال کرے گا کہ تم ایک دوسرے کی مددکیوں نہیں کرتے ؟ جیسے ان کو بدر کے دن کہا گیا، نحن جمیع منتصر،
Ayah 37:26

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ Open ayah 37:26 in the Quran reader

بلکہ آج تو وہ فرماں بردار ہیں

، بل ھم الیوم مستسلمون، ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ وہ عاجزہوں گے اور حسن نے اس کا ترجمہ کیا ہے یعنی تابع اور فرمانبردار ہوں گے۔ جیسے کہاجاتا ہے، استسلم لشیئ، کسی چیز کا تابعد ارہوگیا ، حکم کا تابعدار ہوگیا ۔ اس کا معنی یہ ہوگا کہ آج کے دن ہم ذلیل ورسوا ہوئے اور ہم تمہاری پیروی کرتے ہیں جس کے بغیر ان کے لیے کوئی حیلہ نہیں تھا۔
Ayah 37:27

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:27 in the Quran reader

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے سوال (وجواب) کریں گے

تفسیر 27۔ ، واقبل بعضھم علی بعض ، اس مراد سردار اور چیلے ہیں یا کافر اور ان کے ساتھی شیطان ہیں ، یتساء لون، باہم وہ ایک دوسرے سے جھگڑیں گے۔
Ayah 37:28

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ Open ayah 37:28 in the Quran reader

کیا تمہارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے ؟

28، قالوا، وہ سردار اور چیلے کہیں گے۔ ، انکم کنتم تاتو ننا عن الیمین، اس سے مراددین ہے جس سے انہوں نے گمراہی برتی کہ تم لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا اور ہم تمہیں دیکھتے تھے کہ تمہارادین ہمیں گمراہی سے بچائے گا۔ ضحاک اور مجاہد رحمہما اللہ کا قول ہے کہ اس کا معنی ہے ر اہ حق سے ہٹادینا ۔ یمین یہاں عبارت ہے دین اور حق سے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ابلیس کے بارے میں خبردی ، ثم لا تینھم من بین ایدیھم ومن خلفھم وعن ایمانھم وعن شما ئلھم ، جن کے پاس شیطان دائیں جانب سے آتا ہے وہ دین کے متعلق وسوسے ڈالتا ہے تو پر حق ملتبس ہوجاتا ہے اور بعض نے کہا کہ قریش کے بڑے بڑے سردار جھوٹی قسمیں اٹھا تے تھے کہ جن کی طرف یہ دعوت دیتے ہیں وہ حق ہے۔ اس صورت میں ، تاتوننا عن الیمین، کا معنی ہوگا کہ وہ قسمیں اٹھا تے تھے اور انہی قسموں کے ذریعے اپنی باتوں کو پختہ کرتے تھے۔ بعض نے کہا کہ یمین سے مراد قوت اور جب رہے۔ ، لا خذنا منہ بالیمین ، مفسرین نے پہلے قول کو ترجیح دی ہے۔
Ayah 37:29

قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 37:29 in the Quran reader

وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے

29، قالوا، اس سے مراد بڑے بڑے سردار ہیں جن کی اتباع کی جاتی ہے۔ ، بل لم تکونوا مؤمنین ، وہ کہیں گے کہ ہم تو خود حق پر نہیں تھے۔ لہٰذا تم نے اپنی مرضی سے گمراہی کو پسند کیا۔ یعنی تم پہلے سے کافر تھے نہ کہ ہماری دعوت دینے سے تم کافر ہوئے ہو۔
Ayah 37:30

وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ Open ayah 37:30 in the Quran reader

اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے

30، وماکان لنا علیکم من سلطان، اور ہمارے پاس اتنی قوت وقدرت نہیں تھی کہ ہم آپ کی متابعت اور پیروی کرتے ۔ ، بل کنتم قوما طاغین، اس سے مراد گمراہی ہے۔
Ayah 37:31

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ Open ayah 37:31 in the Quran reader

سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے

31 ، فحق، پس واجب ہے۔ ، علینا، ہم سب پر، قول ربنا، اپنے رب کا قول یعنی عذاب کی دھمکی اور وہ قول یہ ہے ، لاملئن جھنم من الجنۃ والناس اجمعین، ۔۔۔۔۔۔۔ انا لذائقون، اس سے عذاب مراد ہے۔ گمراہ کرنے والے اور گمراہ ہونے والے سب جہنم میں جائیں گے۔
Ayah 37:32

فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ Open ayah 37:32 in the Quran reader

ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے

32، فاغوینا کم ، ہم تمہیں ہدایت سے گمراہی کی طرف لے جارہے ہیں اور ہم نے تم کو اس کی دعوت دی جس پر ہم خود تھے ۔ ، اناکنا غاوین، گمراہ کرنے والے تھے۔
Ayah 37:33

فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 37:33 in the Quran reader

پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے

33، فانھم یو مئذفی العذاب مشترکون، اس سے مراد سردار اور ان کے تابعد ارلوگ ہیں۔
Ayah 37:34

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 37:34 in the Quran reader

ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

34، انا کذلک نفعل با لمجرمین، ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ جنہوں نے اللہ کے لیے شریک بنارکھے تھے۔
Ayah 37:35

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ Open ayah 37:35 in the Quran reader

ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے

35، انھم کانو ا اذاقیل لھم لا الہ الا اللہ یستکبرون، وہ کلمہ توحید سے تکبر کرتے اور اسی سے لوگوں کو روکتے تھے۔
Ayah 37:36

وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ Open ayah 37:36 in the Quran reader

اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں ؟

36، ویقولون ائنالتارکوا آلھتنا لشاعرمجنون، اس سے نبی کریم ﷺ مراد ہیں۔
Ayahs 37:37–38

بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 37:37 in the Quran reader

(نہیں) بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ Open ayah 37:38 in the Quran reader

بیشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

37، بل جائ، وہ محمد سچادین لائے تھے۔ بالحق وصدق المرسلین ، یہ وہ دین لائے پہلے انبیاء (علیہم السلام) لائے ۔ ان کا دعوی دوسریانبیاء کے دعوؤں کے موافق تھا۔
Ayah 37:39

وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 37:39 in the Quran reader

اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

39، وما تجزون الاما کنتم تعملون، دنیا میں شرک سے ۔۔۔۔۔۔۔
Ayah 37:40

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:40 in the Quran reader

مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں

40، الا عباد اللہ المخلصین ، اس سے مراد مؤ حدین ہیں ۔