37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsکشف الرحمٰن
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ Open ayah 37:1 in the Quran reader
قسم ہے ان صف باندھنے والوں کی جو صف بستہ کھڑے ہوتے ہیں۔
فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ Open ayah 37:2 in the Quran reader
پھر ان ڈانٹنے والوں کی قسم جو جھڑک کر ڈانتے ہیں ۔
فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 37:3 in the Quran reader
پھر ان کی قسم جو ذکرالٰہی کی تلاوت کرنے والے ہیں۔
اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ Open ayah 37:4 in the Quran reader
کہ بیشک تم سب کا معبود برحق ایک ہے۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ Open ayah 37:5 in the Quran reader
وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب کا اور وہ رب ہے تمام مشرقوں کا۔
اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ Open ayah 37:6 in the Quran reader
ہم نے آسمان دنیا کو ایک عجیب آرائش کے ساتھ کہ وہ تارے ہیں آراستہ کیا ہے۔
وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ Open ayah 37:7 in the Quran reader
اور ہم نے ہر سرکش شیطان سے اس آسمان کی حفاظت بھی کی۔
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ Open ayah 37:8 in the Quran reader
وہ شیاطین عالم بالا کے لوگوں کے باتیں سننے کو کان بھی نہیں لگا سکتے اور وہ ہر طرف سے پھینکے جاتے ہیں۔
دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ Open ayah 37:9 in the Quran reader
ان کے ہنکانے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔
اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ Open ayah 37:10 in the Quran reader
مگر ہاں جو شیطان کوئی خبراچک کرلے بھاگے تو ایک دہکتا ہوا شعلہ اس کے پیچھے ہولیتا ہے۔
فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ Open ayah 37:11 in the Quran reader
اب آپ ان کافروں سے دریافت کیجئے کہ ازروئے پیدائش ان لوگوں کا پیدا کرنا زیادہ سخت ہے یا ان مذکورہ چیزوں کا جن کو ہم نے پیدا کیا ہے ہم نے ان لوگوں کو ایک چپکتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے
بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ Open ayah 37:12 in the Quran reader
بلکہ آپ تو تعجب کرتے ہیں اور وہ مذاق اڑاتے ہیں۔
وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ Open ayah 37:13 in the Quran reader
اور جب ان کو نصیحت کی جائے تو نصیحت قبول نہیں کرتے۔
وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ Open ayah 37:14 in the Quran reader
اور جب یہ لوگ کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو اور زیادہہنسی اڑاتے ہیں۔
وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 37:15 in the Quran reader
اور کہتے ہیں کچھ نہیں یہ تو کھلا جادو ہے ۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 37:16 in the Quran reader
بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہ اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم پھر اٹھاجائیں گے۔
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ Open ayah 37:17 in the Quran reader
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی۔
قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ Open ayah 37:18 in the Quran reader
آپ کہہ دیجئے ہاں تم سب اٹھائے جائو گے اور تمہاری حالت یہ ہوگی کہ تم ذلیل ہوگے۔
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 37:19 in the Quran reader
وہ بعثت تو بس ایک سخت للکار ہوگی کہ اس للکار کے ہوتے ہی سب دیکھنے بھالنے لگیں گے۔
وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ Open ayah 37:20 in the Quran reader
اور یہ سنکر کہیں گے ہائے خرابی ہماری یہ تو وہی جزا کا دن ہے۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ Open ayah 37:21 in the Quran reader
کہاجائے گا یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے۔
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:22 in the Quran reader
فرشتوں کو حکم دیاجائے گا کہ ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پوجا کرتے تھے۔
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:23 in the Quran reader
سب کو جمع کرلو پھر ان سب کو دوزخ کی راہ بتائو۔
وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:24 in the Quran reader
اور ان کو کھڑا رکھو کیونکہان سے کچھ پوچھا جائے گا۔
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ Open ayah 37:25 in the Quran reader
تم کو کیا ہوگیا تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے۔
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ Open ayah 37:26 in the Quran reader
بلکہ وہ سب اس دن سرجھکاے کھڑے ہوں گے۔
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:27 in the Quran reader
اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر باہم سوال جواب کرنے لگیں گے
قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ Open ayah 37:28 in the Quran reader
ماتحت لوگ سرداروں سے کہیں گے کہ تم ہی تو ہو جو ہم پر پوری قوت سے چڑھ چڑھ آتے تھے۔
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 37:29 in the Quran reader
وہ سردار کہیں گے نہیں یہ نہیں بلکہ تم خود ہی ایمان نہیں لاتے تھے۔
وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ Open ayah 37:30 in the Quran reader
اور ہمارا تم پر کچھ زور تو تھا ہی نہیں بلکہ تم خود ہی تھے حد سے نکل جانے والے۔
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ Open ayah 37:31 in the Quran reader
سو اب ہم سب پر ہمارے رب کا وہقول ثابت ہو کررہا جس کا حاصل یہ ہے کہ ہم سب کو مزہ چکھنا ہے
فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ Open ayah 37:32 in the Quran reader
ہم نے تم کو بھی گمراہی میں مبتلا کیا اور ہم خود بھی گمراہ تھے۔
فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 37:33 in the Quran reader
سو وہ سب کے سب اس دن عذاب میں مشترک ہوں گے۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 37:34 in the Quran reader
ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی سلو ک کیا کرتے ہیں۔
اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ Open ayah 37:35 in the Quran reader
یہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی اور حقیقی معبود نہیں ہے تو یہ تکبرکا اظہار کیا کرتے تھے۔
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ Open ayah 37:36 in the Quran reader
اور یوں کہاں کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر اور دیوانے کے کہنے سے چھوڑ دینے والے ہیں ۔
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 37:37 in the Quran reader
وہ نہ شاع رہے نہ دیوانہ بلکہ وہ سچا دین لے کر آیا ہے اور وہ سب پیغمبروں کی تصدیق کرتا ہے۔
اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ Open ayah 37:38 in the Quran reader
بیشک تم سب کو درد ناک عذاب کا مزہ چکھنا پڑے گا۔
وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 37:39 in the Quran reader
اور تم کو بدلا نہیں دیا جائے گا مگر انہی اعمال کا جو تم کیا کرتے تھے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 37:40 in the Quran reader
لیکن ہاں اللہ کے وہ بندے جو مخصوص ہیں۔