37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsکشف الرحمٰن
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:81 in the Quran reader
کچھ شک نہیں کہ نوح ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا۔
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ Open ayah 37:82 in the Quran reader
پھر ہم نے دوسرے لوگوں کو غرق کردیا۔
وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 37:83 in the Quran reader
اور نوح کی راہ پر چلنے والوں میں سے ابراہیم بھی تھا۔
اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ Open ayah 37:84 in the Quran reader
ابراہیم کا وہ واقعہ قابل غور ذکر ہے جب وہ اپنے رب کی جانب بےعیب دل لے کر متوجہ ہوا۔
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ Open ayah 37:85 in the Quran reader
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے دریافت کیا تم کس چیز کی پرستش کیا کرتے ہو
اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ Open ayah 37:86 in the Quran reader
کیا تم جھوٹ اور اپنی فاسد رائے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے معبودوں کو چاہتے ہو۔
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 37:87 in the Quran reader
آخر تم نے رب العالمین کی نسبت کیا خیال کررکھا ہے۔
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ Open ayah 37:88 in the Quran reader
پھر ابراہیم نے تاروں کو ایک نگاہ بھر کر دیکھا۔
فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ Open ayah 37:89 in the Quran reader
اور کہا میں بیمار ہونے والا ہوں۔
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ Open ayah 37:90 in the Quran reader
اس پر قوم کے لوگ اس کے پاس سے الٹے چلے گئے۔
فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ Open ayah 37:91 in the Quran reader
اس کے بعد ابراہیم چپکے سے ان کے بتوں میں جا گھسا اور بتوں سے کہا تم کھاتے کیوں نہیں۔
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ Open ayah 37:92 in the Quran reader
تم کو کیا ہوا کہ تم بولتے بھی نہیں۔
فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ Open ayah 37:93 in the Quran reader
پھر ان بتوں کو پوری قوت کے ساتھ مارتا ہوا ان پر جاپڑا۔
فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ Open ayah 37:94 in the Quran reader
اس واقعہ کے بعد قوم کے لوگ ابراہیم کے پاس دوڑتے ہوئے آئے۔
قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ Open ayah 37:95 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا کیا تم ان بتوں کو پوجتے ہو جن کو تم خود ہی تراشتے ہوں۔
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 37:96 in the Quran reader
حالانکہ تم کو اور جو کام تم کرتے ہو اس کو اللہ نے پیدا کیا ہے۔
قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ Open ayah 37:97 in the Quran reader
قوم کے لوگ کہنے لگے ابراہیم کے لئے ایک عمارت یعنی چار دیواری بنائو پھر ابراہیم کو دہکتی ہوئی آگ میں ڈال دو ۔
فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ Open ayah 37:98 in the Quran reader
غرض انہوں نے ابراہیم کے ساتھ ایک برائی کا ارادہ کیا تھا مگر ہم نے انہی کو مغلوب کردیا۔
وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 37:99 in the Quran reader
اور ابراہیم نے کہا میں تو اپنے رب کی طرف چلا جاتا ہوں یعنی ہجرت کرکے۔ وہ ضرورمیری رہنمائی فرمائے گا۔
رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:100 in the Quran reader
اے میرے رب مجھ کو کوئی سعادتمند فرزند عطا فرما۔
فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ Open ayah 37:101 in the Quran reader
لہٰذا ہم نے اس کو ایک حلیم الطبع لڑکے کی بشارت دی۔
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ Open ayah 37:102 in the Quran reader
پھر جب وہ لڑکا ایسی عمر کو پہنچ گیا کہ ابراہیم کے ساتھ دوڑنے یعنی چلنے پھرنے اور ہاتھ بٹانے لگا تو ابراہیم نے کہا اے میرے بیٹے میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھ کو ذبح کررہا ہوں تو بھی غور کرلے کہ تیری کیا رائے ہے لڑکے نے کہا اے میرے باپ جو حکم آپ کو دیا گیا ہے اسے کر ڈالئے انشاء اللہ آپ مجھے سہار کرنے والوں میں سے پائیں گے۔
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ Open ayah 37:103 in the Quran reader
پھر جب دونوں باپ بیٹے حکم کی بجا آوری پر تیار ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرادیا۔
وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ Open ayah 37:104 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم کو یہ کہہ کر پکارا کہ اے ابراہیم
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:105 in the Quran reader
تو نے خواب کو پوری طرح سچ کردکھایا ہم نیکوکاروں کو یوں ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ Open ayah 37:106 in the Quran reader
بلا شبہ یہ کام تھا بھی ایک کھلا ہوا امتحان۔
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ Open ayah 37:107 in the Quran reader
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس لڑکے کے فدیہ میں دیا۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ Open ayah 37:108 in the Quran reader
اور ہم نے پیچھے آنے والے لوگوں میں ابراہیم کے لئے یہ بات رہنے دی۔
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ Open ayah 37:109 in the Quran reader
کہ ابراہیم پر سلام ہو یعنی ہمیشہ سلام بھیجا جاتا رہے۔
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 37:110 in the Quran reader
ہم نیک روش اختیار کرنے والوں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں۔
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 37:111 in the Quran reader
اس میں شک نہیں کہ ابراہیم ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا ۔
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 37:112 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم کو اسحق کی بھی بشارت دی تھی جو نبی اور سعادت مند لوگوں میں سے ہوگا۔
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ Open ayah 37:113 in the Quran reader
اور ہم نے ابراہیم پر اور اسحق پر اپنی برکتیں نازل فرمائیں اور ان دونوں کی نسل میں سے کچھ نکوکار ہیں اور بعض اپنے حق میں صریح ظلم کرنے والے بھی ہیں۔
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ Open ayah 37:114 in the Quran reader
اور بلا شبہ ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کیا۔
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 37:115 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بہت بڑی مصیبت سے نجات دی۔
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ Open ayah 37:116 in the Quran reader
اور ہم نے ان سب کی مدد کی تو آخر کار یہی لوگ غالب ہوئے۔
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ Open ayah 37:117 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں بھائیوں کو ایک ایسی کتاب دی جو صاف واضح تھی۔
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ Open ayah 37:118 in the Quran reader
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھی راہ پر قائم رکھا۔
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 37:119 in the Quran reader
اور ہم نے پیچھے آنے والے لوگوں میں ان دونوں کے لئے یہ بات رہنے دی۔
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ Open ayah 37:120 in the Quran reader
کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو۔