37. Surah As-Saaffaat
الصافاتThose drawn up in Ranks · 182 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ Open ayah 37:1 in the Quran reader
قسم ہے صف باندھ کر کھڑے ہونے والوں کی ‘
فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ Open ayah 37:2 in the Quran reader
پھر ڈانٹنے والوں کی دھمکا کر،
فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 37:3 in the Quran reader
پھر ذکر الٰہی میں تلاوت کرنے والوں کی،
اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ Open ayah 37:4 in the Quran reader
البتہ تمہارا معبود تو ایک ہی ہے۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ Open ayah 37:5 in the Quran reader
وہ آسمانوں اور زمین اور اس کے اندر کی سب چیزوں کا اور مشرقوں کا رب
اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ Open ayah 37:6 in the Quran reader
ہم نے نیچے کے آسمانوں کو ستاروں سے سجایا ہے
وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ Open ayah 37:7 in the Quran reader
اور اس کو ہر ایک شیطان سرکش سے محفوظ رکھا ہے
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ Open ayah 37:8 in the Quran reader
کہ وہ عالم بالا کی لوگوں کی باتوں کی طرف کان بھی نہیں لگاسکتے۔
دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ Open ayah 37:9 in the Quran reader
ان پر ہر طرف سے کھدیڑنے کے لیے انگارے شہاب پھینکے جاتے ہیں اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب ہے،
اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ Open ayah 37:10 in the Quran reader
مگر جو کوئی بات لے بھاگتا (اچک لیتا) ہے تو اس کے پیچھے دہکتا ہوا انگارا پڑتا ہے۔
فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ Open ayah 37:11 in the Quran reader
پس (اے رسول ! ) ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا بڑی بات ہے یا ان چیزوں کا کہ جس کو ہم نے لیس دار گارے سے بنایا ہے،
بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ Open ayah 37:12 in the Quran reader
بلکہ آپ تو (ان کی احمقانہ باتوں پر) تعجب کرتے ہیں اور یہ ہنسی اڑاتے ہیں
وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ Open ayah 37:13 in the Quran reader
اور جب سمجھائے جاتے ہیں تو سمجھتے نہیں
وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ Open ayah 37:14 in the Quran reader
اور جب کوئی قدرت کی نشانی دیکھتے ہیں تو ہنسی کرتے ہیں
وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ Open ayah 37:15 in the Quran reader
اور کہتے ہیں یہ تو محض صریح جادو ہے۔
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 37:16 in the Quran reader
(کہتے ہیں) کیا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ Open ayah 37:17 in the Quran reader
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی،
قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ Open ayah 37:18 in the Quran reader
کہہ ضرور اور (اس وقت) تم بےبس ہوگے۔
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 37:19 in the Quran reader
پھر قیامت تو ایک ہی کڑک ہوگی، پھر تو فوراً زندہ ہو کر راہ تکیں گے
وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ Open ayah 37:20 in the Quran reader
اور کہیں گے ہائے کمبختی ! یہ تو جزا کا دن ہے۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ Open ayah 37:21 in the Quran reader
یہ ہے فیصلہ کا دن کہ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 37:22 in the Quran reader
(حکم ہوگا) ظالموں کو اور ان کی بیبیوں 1 ؎ کو اور ان سب کو بھی کہ جس کو وہ اللہ کے سوا پوجا کرتے تھے
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ Open ayah 37:23 in the Quran reader
حاضر کرو۔ پھر ان کو جہنم کے رستہ کی طرف ہانک کرلے جائو
وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ Open ayah 37:24 in the Quran reader
اور ان کو کھڑا کرو کہ ان سے دریافت کرنا ہے۔
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ Open ayah 37:25 in the Quran reader
تم کو کیا ہوا کہ آپس میں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ Open ayah 37:26 in the Quran reader
بلکہ آج کے دن وہ سر جھکائے کھڑے ہوں گے
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 37:27 in the Quran reader
اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھے گا،
قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ Open ayah 37:28 in the Quran reader
کہیں گے تم ہی تو ہم پر پل پل کر دائیں 2 ؎ طرف سے آیا کرتے تھے ،
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 37:29 in the Quran reader
وہ جواب دیں گے کہ تم خود ہی ایمان نہیں لاتے تھے
وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ Open ayah 37:30 in the Quran reader
اور ہمارا تم پر کوئی زور بھی نہ تھا، بلکہ خود تم ایک گمراہ قوم تھے۔
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ Open ayah 37:31 in the Quran reader
پھر ہم سب ہی پر ہمارے رب کا قول 3 ؎ پورا ہوگیا کہ ہم سب کو عذاب چکھنا ہے۔
فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ Open ayah 37:32 in the Quran reader
پھر ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا، ہم خود بھی گمراہ تھے،
فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 37:33 in the Quran reader
پھر اس روز عذاب میں وہ سب یکساں ہوں گے۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 37:34 in the Quran reader
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی (برتائو) کیا کرتے ہیں،
اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ Open ayah 37:35 in the Quran reader
کیونکہ جب ان سے لا الہ الا اللہ کہا جاتا تھا تو اکڑا کرتے تھے
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ Open ayah 37:36 in the Quran reader
اور کہتے تھے، کیا ہم ایک شاعر 4 ؎ دیوانہ کے لیے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں گے، بلکہ (نہ وہ شاعر ہے نہ دیوانہ)
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ Open ayah 37:37 in the Quran reader
دین حق لے کر آیا ہے اور خدا کے رسولوں کی تصدیق کی،
اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ Open ayah 37:38 in the Quran reader
البتہ تم کو عذاب الیم چکھنا ہے
وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 37:39 in the Quran reader
اور تم کو وہی بدلہ دیا جاوے گا کہ جو تم کیا کرتے تھے۔