Aal-i-Imraan 3:4

Aal-i-Imraan · from ayah 4

3:4

مِنْ قَبْلُ هُدًی لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ ؕ۬— اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ؕ— وَاللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ ۟ؕمِنۡ قَبۡلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنۡزَلَ الۡفُرۡقَانَ  ؕ‌ اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ  ‌ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍؕ

(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Before, as guidance for the people. And He revealed the Qur'an. Indeed, those who disbelieve in the verses of Allah will have a severe punishment, and Allah is exalted in Might, the Owner of Retribution.

— Saheeh International

Juz 3 · Ruku 1 of surah · Ruku 9 of juz

Read the whole surah · Surah Aal-i-Imraan

All translations of 3:4

اور اس نے وہ کسوٹی اتاری ہے (جو حق اور باطل کا فرق د کھانے والی ہے) اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی اللہ بے پناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

اس سے پہلے، لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر، اور قرآن بھی اسی نے اتارا، جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے، بدلہ لینے واﻻ ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

جو اس سے پہلے لوگوں کے لیے مجسم ہدایت بن کر آئی تھیں، اور اسی نے حق و باطل کو پرکھنے کا معیار نازل کیا۔ ۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا ہے ان کے لیے سخت عذاب ہے، اور اللہ زبردست اقتدار کا مالک اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

لوگوں کو راہ دکھاتی اور فیصلہ اتارا، بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں سے منکر ہوئے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب بدلہ لینے والا ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

(جیسے) اس سے قبل لوگوں کی رہنمائی کے لئے (کتابیں اتاری گئیں) اور (اب اسی طرح) اس نے حق اور باطل میں امتیاز کرنے والا (قرآن) نازل فرمایا ہے، بیشک جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے سنگین عذاب ہے، اور اﷲ بڑا غالب انتقام لینے والا ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اس سے پہلے، لوگوں کی ہدایت کے لیے۔ اور اس نے (حق و باطل میں) فرق کرنے والی (کتاب) اتاری، بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے بہت سخت عذاب ہے اور اللہ سب پر غالب، بدلہ لینے والا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور (ان کے بعد) فرقان (قرآن مجید) نازل کیا (یعنی جو حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے) اب جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کریں انہیں سخت سزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ زور آور ہے (برائی کا) بدلہ لینے والا ہے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اس سے پہلے لوگوں کے لیے ہدایت بنا کر۔ اور پھر فرقان اتارا۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا، ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب اور انتقام لینے والا ہے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اس سے پہلے، لوگوں کی ہدایت (و راہنمائی) کیلئے، اور اسی نے اتارا (حق و باطل کے درمیان) فرق کردینے والی چیز کو ، بیشک جن لوگوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں (عظیم الشان نعمت) کا، ان کے لئے بڑا سخت عذاب ہے، اور اللہ بڑا ہی زبردست، (اور) انتقام لینے والا ہے،

— مولانا اسحاق مدنی

(اس سے) پیشترلوگوں کی ہدایت کے واسطے۔ اور اس نے فرقان کو اتارا۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں سے کفر کیا ان کے لیے عذاب سخت ہے۔ اور اللہ بڑا زبردست ہے بڑا بدلہ لینے والا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لیے اور اللہ نے فرقان اتارا بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے انتقام لینے والا ہے

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور اس نے وہ کسوٹی تیار کی ہے (جو حق اور باطل کا فرق دکھانے والی ہے) اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی اللہ بےپناہ طاقت کا مالک ہے اور (برائی کا) بدلہ دینے والا ہے

— محترمہ رفعت اعجاز

for the guidance of mankind; and He has also revealed the Criterion (to distinguish truth from falsehood). A severe chastisement lies in store for those who deny the signs of Allah. Allah is All-Mighty; He is the Lord of Retribution.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

earlier to give guidance to mankind, and has sent down the Furqan (the Criterion of right and wrong) . Surely, those who have rejected the verses of Allah, for them there is severe punishment. Allah is Mighty, the Lord of Retribution.

— Muhammad Taqi Usmani

earlier to give guidance to mankind, and has sent down the Furqan (the Criterion of right and wrong) . Surely, those who have rejected the verses of Allah, for them there is severe punishment. Allah is Mighty, the Lord of Retribution.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Aforetime, as a guidance to mankind. And He sent down the criterion. Truly, those who disbelieve in the Ayat of Allah, for them there is a severe torment; and Allah is All-Mighty, All-Able of Retribution.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Aforetime, for a guidance to mankind; and hath revealed the Criterion (of right and wrong). Lo! those who disbelieve the revelations of Allah, theirs will be a heavy doom. Allah is Mighty, Able to Requite (the wrong).

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Before, as guidance for the people. And He revealed the Qur'an. Indeed, those who disbelieve in the verses of Allah will have a severe punishment, and Allah is exalted in Might, the Owner of Retribution.

— Saheeh International

before as a guide for the people and now He has revealed the criteria of discerning right from wrong. Those who reject the revelations of God will face the most severe torment. God is Majestic and capable to revenge.

— Muhammad Sarwar

Surely they who disbelieve in the communications of Allah they shall have a severe chastisement; and Allah is Mighty, the Lord of retribution.

— Muhammad Habib Shakir

Aforetime, for a guidance unto the people, and sent down the criterion. Verily those who disbelieve in the signs of Allah Unto them shall be torment severe. And Allah is Mighty, Lord of Retribution.

— Abdul Majid Daryabadi

Then those who reject Faith in the Signs of Allah will suffer the severest penalty, and Allah is Exalted in Might, Lord of Retribution.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 3:4

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 2–4

آیت الکرسی اور اسم اعظم آیت الکرسی کی تفسیر میں پہلے بھی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ اسم اعظم اس آیت اور آیت الکرسی میں ہے اور الم کی تفسیر سورة بقرہ کے شروع میں بیان ہوچکی ہے جسے دوبارہ یہاں لکھنے کی ضرورت نہیں، آیت (اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ۚ اَلْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ ڬ لَا تَاْخُذُهٗ سِـنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ ۭ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗٓ اِلَّا بِاِذْنِهٖ ۭ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ ۚ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖٓ اِلَّا بِمَا شَاۗءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِـيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ۚ وَلَا…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 4–5

سورة اٰلِ عِمْرٰن 3 یعنی وہ کائنات کی تمام حقیقتوں کا جاننے والا ہے۔ لہٰذا جو کتاب اس نے نازل کی ہو، وہ سراسر حق ہی ہونی چاہیے۔ بلکہ خالص حق صرف اسی کتاب میں انسان کو میسر آسکتا ہے، جو اس علیم و دانا کی طرف سے نازل ہو۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 3–5

اس کے بعد دوسری آیت میں توحید کی نقلی دلیل بیان فرمائی گئی ہے ارشاد ہے (نزل علیک الکتاب بالحق مصدقا لما بین یدیہ، وانزل التورة والانجیل من قبل ھدی للناس وانزل الفرقان) جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ جل شانہ کی توحید کا مضمون جو قرآن نے بیان کیا ہے یہ کچھ قرآن کی یا پیغمبر اسلام ﷺ کی خصوصیت نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی توراة و انجیل وغیرہ کتابیں اور انبیاء (علیہم السلام) اللہ تعالیٰ نے بھیجے ہیں، ان سب کا یہی دعوی اور یہی کلمہ تھا، قرآن مجید نے آ کر ان سب کی تصدیق کی ہے، کوئی نیا دعوی پیش نہیں کیا، جس کے سمجھنے یا ماننے میں لوگوں کوئی الجھن ہو۔ آخری دو آیتوں میں توحید کی دلیل کا تکملہ حق تعالیٰ کی صفات…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

”وَاَنْزَلَ التَّوْرٰىةَ وَالْاِنْجِيْلَ مِنْ قَبْلُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ الایۃ“۔ یہ اوپر والے ٹکڑے کے اجمال کی تفصیل ہے جس سے قرآن کے اتارے جانے کی ضرورت واضح ہوجاتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ حی وقیوم ہے اس وجہ سے اس نے ہماری زندگی کی رہنمائی اور ہمیں عدل و قسط پر استوار رکھنے کے لیے قرآن کو قول فیصل بنا کر اتارا ہے۔ اس سے پہلے اس نے لوگوں کی ہدایت کے لیے تورات اور انجیل نازل فرمائیں لیکن ان کے پیرو وں نے ان میں تحریف اور ان کے بعض حصوں کو فراموش کر کے ان میں بہت سے اختلافات پیدا کردیے جس کے سبب سے حق و باطل میں امتیاز ناممکن ہوگیا۔ یہ صورت حال مقتضی ہوئی کہ…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

4۔ 1 اس سے پہلے انبیاء پر جو کتابیں نازل ہوئیں یہ کتاب اس کی تصدیق کرتی ہے یعنی جو باتیں ان میں درج تھیں ان کی صداقت اور ان میں بیان کردہ پیشن گوئیوں کا اعتراف کرتی ہے جس کے صاف معنی یہ ہیں یہ قرآن کریم بھی اسی ذات کا نازل کردہ ہے جس نے پہلے بہت سی کتابیں نازل فرمائیں۔ اگر یہ کسی اور کی طرف سے یا انسانی کاوشوں کا نتیجہ ہوتا ان میں باہم مطابقت کی بجائے مخالفت ہوتی۔ 4۔ 2 یعنی اپنے وقت میں تورات اور انجیل بھی یقینا لوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ تھیں اسلئے کہ ان کے اتارنے کا مقصد ہی یہی تھا۔ تاہم اس کے بعد دوبارہ کہہ کر وضاحت فرما دی کہ اب تورات و انجیل کا دور ختم ہوگیا اب قرآن نازل ہوچکا ہے وہ…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 1–4

1: یہاں قرآن کریم نے لفظ فرقان استعمال کیا ہے جس کے معنی ہیں وہ چیز جو صحیح اور غلط کے درمیان فرق واضح کرنے والی ہو، قرآن کریم کا ایک نام فرقان بھی ہے، اس لئے کہ وہ حق و باطل کے درمیان امتیاز کرنے والی کتاب ہے ؛ چنانچہ بعض مفسرین نے یہاں فرقان سے قرآن ہی مراد لیا ہے، دوسرے مفسرین کا کہنا ہے کہ اس سے مراد معجزات ہیں جو انبیاء کرام (علیہم السلام) کے ہاتھ پر ظاہر کئے گئے اور جنہوں نے ان کی نبوت کا ثبوت فراہم کیا، نیز اس لفظ سے وہ تمام دلائل بھی مراد ہوسکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 3–4

اس آیت کے پہلے جملے میں اسلامی تصور حیات کے تمام اساسی حقائق ذکر ہوئے ہیں ‘ اہل کتاب وغیرہ میں سے جو لوگ حضرت محمد ﷺ کی رسالت کے منکر تھے۔ ان کی تردید کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے جو کچھ نازل ہوا وہ درست ہے۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ ہدایت کا نزول صرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوتا ہے۔ تمام کتب سماوی اس کی جانب سے ہیں ‘ اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے اور وہ حی اور قیوم ہے ‘ وہی ہے جس نے آپ پر یہ قرآن کریم اتارا اور وہی ہے جس نے اس سے پہلے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر تورات اتاری ‘ وہی ہے جس نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر انجیل اتاری ‘ اس لئے اللہ کی الوہیت اور اس کی بندگی میں اس کے ساتھ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

3 یعنی قرآن اگلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور اگلی کتابیں (تورات و انجیل وغیرہ) پہلے سے قرآن اور اسکے لانے والے کی طرف لوگوں کی راہنمائی کر رہی تھیں اور اپنے اپنے وقت میں مناسب احکام و ہدایات دیتی تھیں۔ گو یا بتلا دیا کہ " الوہیت " یا " ابنیت مسیح " کا عقیدہ کسی آسمانی کتاب میں موجود نہ تھا۔ کیونکہ اصول دین کے اعتبار سے تمام کتب سماویہ متفق و متحد ہیں۔ مشرکانہ عقائد کی تعلیم کبھی نہیں دی گئی۔ 4 یعنی ہر زمانہ کے مناسب ایسی چیزیں اتاریں جو حق و باطل، حلال و حرام اور جھوٹ سچ کے درمیان فیصلہ کرنے والی ہوں۔ اس میں قرآن کریم، کتب سماویہ، معجزات انبیاء سب داخل ہوگئے اور ادھر بھی اشارہ ہوگیا کہ جن…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 4–5

آیت 4 مِنْ قَبْلُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ ط فرقان کا مصداق قرآن مجید بھی ہے ‘ تورات بھی ہے اور معجزات بھی ہیں۔ سورة الانفال میں یوم الفرقان غزوۂ بدر کے دن کو کہا گیا ہے۔ ہر وہ شے جو حق کو بالکل مبرہن کر دے اور حق و باطل کے مابین امتیاز پیدا کر دے وہ فرقان ہے۔ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ط۔ یہاں اب تہدید اور دھمکی کا انداز ہے کہ اس قرآن کا معاملہ دنیا کی دوسری کتابوں کی طرح نہ سمجھو کہ مان لیا تب بھی کوئی حرج نہیں ‘ نہ مانا تب بھی کوئی حرج نہیں۔ اگر پڑھنے پر طبیعت راغب ہوئی تو بھی کوئی بات نہیں ‘ طبیعت راغب نہیں ہے تو مت پڑھو ‘ کوئی…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 4–5

3 پہلی کتابوں میں تورات، زبور، انجیل، صحف آدم، صحف ابراہیم اور صحف موسیٰ سب شامل ہیں اور یہ کتاب (قرآن کریم) اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کتب مذکورہ فی الواقعہ منزل من اللہ ہیں۔ تصدیق سے مراد یہ ہرگز نہیں کہ آج کل کی بائبل میں جو مواد پایا جاتا ہے۔ وہ سب منزل من اللہ ہے۔ کیونکہ قرآن کریم ہی سے ثابت ہے کہ اہل کتاب نے، خواہ وہ یہود ہوں یا نصاریٰ اپنی کتابوں میں تحریف کر ڈالی ہے۔ تورات سے مراد یا تو وہ احکام عشرہ ہیں جو حضرت موسیٰ کو تختیوں کی صورت میں عطا ہوئے تھے یا وہ وحی منزل من اللہ ہے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر نازل ہوئی۔ لیکن موجودہ بائیبل کے عہد نامہ قدیم میں جسے تورات کا نام دیا جاتا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

7 ۔ (آیت) ” التورۃ والانجیل “۔ توریت اور انجیل قرآن مجید کی اصطلاح میں دو مستقل آسمانی کتابوں کے نام ہیں۔ اور قرآن تصدیق انہی کی کرتا ہے۔ موجودہ بول چال میں توریت نام ہے متعدد صحیفوں کے مجموعہ کا۔ جن میں سے ہر صحیفہ کسی نہ کسی نبی کی جانب منسوب ہے لیکن ان میں سے کسی ایک صحیفہ کی بھی تنزیل لفظی کا دعوی کسی یہودی کو نہیں۔ اسی طرح انجیل نام ہے متعدد صحیفوں کے مجموعہ کا جن میں حضرت مسیح (علیہ السلام) سے متعلق مختلف گمنام اور بےنشان لوگوں کی جمع کی ہوئی حکایتیں، روایتیں اور ملفوظات ہیں، لیکن ان میں سے کوئی صحیفہ بھی مسیحیوں کے عقیدہ میں آسمانی نہیں۔ بلکہ مسیحی صاف صاف کہتے ہیں کہ یہ مجموعہ ”…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

مَنْ قَبْلُ ھُدًی لِّلنَّاسِ ، یعنی اپنے اپنے وقت میں تورات اور انجیل بھی یقیناً لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ تھیں وَاَنْزَلَ الفرقان، کو ددوبارہ لاکر اشارہ کردیا کہ مگر اب تورات اور انجیل کا دور ختم ہوگیا اب قرآن نازل ہوچکا ہے اب وہی فرقان حق و باطل کی پہچان ہے ھُوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ مِنْہُ اٰیَاتٌ مُحْکَمَاتٌ، (الآیۃ) محکمات سے مراد وہ آیات ہیں جن میں اوامرو نواہی، احکام و مسائل اور قصص و حکایات ہیں جن کا مفہوم واضح اور اٹل ہے اور ان کے سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس آیات متشابہات ہیں مثلاً اللہ کی ہستی، قضا و قدر کے مسائل، جنت و دوزخ، ملائکہ وغیرہ یعنی ماوراء…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

مِنْ قَبْلُ : قرآن کو نازل کرنے سے پہلے تاکہ لوگ قرآن کو ماننے کے لیے تیار ہوجائیں۔ ھُدًى لِّلنَّاسِ : سب لوگوں کے لیے ہدایت بنا کر۔ بعض علماء کے نزدیک الناس سے مراد ہیں حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور حضرت عیسیٰ کی امتیں۔ مگر اس قول کی کوئی وجہ نہیں (بلکہ الناس سے سب لوگ ہی مراد ہیں) کیونکہ تمام آسمانی کتابیں تمام انسانوں کو توحید الٰہی، تصدیق جمیع انبیاء اور مبدء و معاد پر ایمان لانے کی دعوت دے رہی ہیں۔ اللہ کے احکام و نواہی پر پابند رہنے کی ہدایت کر رہی ہیں اور تورات و انجیل و زبور نے محمد رسول اللہ کی بعثت کی اطلاع دی ہے۔ ایک شبہ قرآن مجید کے احکام سے گذشتہ آسمانی کتابوں کے بعض اعمال فرعیہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 3–4

(3) وہ معبود برحق جس نے جبریل امین کے ذریعہ ایسی کتاب نازل فرمائی جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والی اور توحید کی تصدیق کرنے والی ہے، (یہ توحید خالص) جو اس سے پہلے آسمانی کتابوں میں بیان ہوچکی ہے اور اللہ کی ذات وہ ہے کہ جس نے رسول اکرم ﷺ اور قرآن کریم کے نزول سے پہلے اسی طرح نبی اسرائیل کو گمراہی سے راہ راست پر لانے کے لیے حضرت موسیٰ ؑ پر توریت اور حضرت عیسیٰ ؑ پر انجیل کو نازل فرمایا اور رسول اکرم ﷺ پر حلال و حرام کو بیان دینے والی کتاب قرآن کریم نازل فرمائی ، اور وفد نجران جو رسول اکرم ﷺ اور قرآن کریم کا انکار کرتا ہے، ان کے لیے دنیا وآخرت میں سخت سزا ہے اور اللہ تعالیٰ عذاب دینے اور…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 3–4

یہاں ”الْكِتٰبَ“ سے مراد قرآن مجید ہے، گویا کتاب کامل یہی ہے۔ الف لام عہد کا ہونے کی مناسبت سے ”یہ کتاب“ ترجمہ کیا ہے۔ ”نَزَّلَ“ کا معنی آہستہ آہستہ اتارنا ہے۔ دوسری آسمانی کتابوں کے برعکس قرآن تیئیس (23) برس میں مکمل نازل ہوا۔ اس کی حکمتوں کے لیے دیکھیے سورة فرقان (32)۔ ”بِالْحَقِّ“ سے اس کا سچا اور اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہونا مراد ہے۔ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ : اس کے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پہلی کتابوں میں جو خبریں اور بشارتیں مذکور ہیں اس میں بھی وہی خبریں اور بشارتیں ہیں، اگر یہ اللہ کی طرف سے نہ ہوتیں تو ان میں بہت اختلاف ہوتا۔ ایک خبر یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 3–4

آیت نمبر : 3 تا 4۔ قولہ تعالیٰ : (آیت) ” نزل علیک الکتب “۔ کتاب سے مراد قرآن کریم ہے (آیت) ” بالحق “ اس سے مراد صدق (سچائی) ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مراد حجت غالبہ ہے اور قرآن کریم کو بتدریج تھوڑا تھوڑا کرکے نازل فرمایا، سو اسی لئے فرمایا : نزل اور تنزیل یکے بعد دیگرے مرۃ بعد مرۃ نازل کرنے کا کہتے ہیں، اور تورات اور انجیل دونوں یکبارگی نازل ہوئیں، سوا سی لئے (ان کے بارے) ارشاد فرمایا ” انزل “۔ اور ” بالحق “۔ میں بالکتاب سے حال کے محل میں ہے۔ اور بامحذوف کے متعلق ہے، تقدیر عبارت ہے اتیا بالحق اور یہ ” نزل “ کے متعلق نہیں ہے، کیونکہ وہ دو مفعولوں کی طرف متعدی ہوتا ہے ان میں سے ایک حرف…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 3–7

(1) ابن جریر ابن المنذر، ابن ابی حاتم نے علی کے طریق سے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے کہ لفظ آیت ” محکمت “ سے مراد ہے ناسخ آیات حلت اور حرمت کے احکام والی آیات اور حدود اور فرائض والی آیات جن پر ایمان لایا جاتا ہے اور ” المتشبھت “ سے مراد ہے اس کی منسوخ مؤخر آیات مثالیں اور اس کی اقسام جن پر ایمان تو لایا جاتا ہے اور عمل نہیں کیا جاتا۔ (2) ابن جریر نے عوفی کے طریق سے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے کہ ” المحکمات “ سے مراد وہ منسوخ کرنے والی آیات ہیں (جو سابقہ حکم کو منسوخ کرنے والی آیات ہیں (جو سابقہ حکم کو منسوخ کردیتی ہے) جن کی تابعداری کی جاتی ہے اور اسی کے ساتھ عمل کیا جاتا ہے لفظ آیت ”…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[مِنْ قَـبْلُ : اس سے پہلے ] [ہُدًی : ہدایت ہوتے ہوئے ] [لِّلنَّاسِ : لوگوں کے لیے ] [وَاَنْزَلَ : اور (پھر) اس نے اتارا ] [الْفُرْقَانَ : خوب فرق واضح کرنے والے کو ] [اِنَّ الَّذِیْنَ : بیشک جنہوں نے ] [کَفَرُوْا : انکار کیا ] [بِاٰیٰتِ اللّٰہِ : اللہ کی آیتوں کا ] [لَہُمْ : ان کے لیے ہے ] [عَذَابٌ شَدِیْدٌ : ایک سخت عذاب ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [عَزِیْزٌ : بالادست ہے ] [ذُوانْتِقَامٍ : بدلہ لینے والا ہے ن ق م نَقَمَ (ض) نَقْمًا : (1) کسی چیز کی کوئی چیز بری لگنا۔ (2) سزا دینا۔ { وَمَا نَقَمُوْا اِلاَّ اَنْ اَغْنٰـٹھُمُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ } (التوبۃ :74)” اور ان کو برا نہیں لگا سوائے اس…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

فرقان سے کیا مراد ہے ؟ پھر فرمایا (وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ ) لفظ الفرقان فعلان کے وزن پر ہے جس کا معنی ہے فرق کرنے والی چیز۔ یہاں الفرقان سے کیا مراد ہے اس کے بارے میں صاحب روح المعانی نے (صفحہ 77 جلد 3) متعدد اقوال نقل کیے ہیں۔ حضرت قتادہ تابعی کا ارشاد ہے کہ الفرقان سے قرآن مراد ہے جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہے اس میں حلال و حرام، حدود اور فرائض، طاعت اور معصیت کو خواب اچھی طرح واضح فرما دیا ہے پہلے اس کی تنزیل کا ذکر فرمایا پھر اس کی صفت بیان فرمائی کہ وہ حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس سے تمام کتب الہٰیہ مراد ہیں۔ بعض حضرات نے فرمایا کہ اس سے زبور…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–5

اثبات توحید وبیان محکم درابطال الوہیت عیسیٰ بن مریم ومناظرہ نبی کریم ﷺ بانصارائے نجران۔ قال اللہ تعالی، الم اللہ لاالہ الاھوالحی۔۔۔ الی۔۔۔ الحکیم۔ محمد بن اسحاق وغیرہ سے منقول ہے کہ سورة آل عمران کے شروع کی تراسی آیتیں نصارائے نجران کے بارے میں نازل ہوئیں نجران علاقہ یمن میں ایک شہر کا نام ہے جو اس زمانہ میں عیسائیوں کا علمی مرکز تھا نبی کی نبوت و رسالت کی خبر جب اطراف اور اکناف میں پہنچی تو یہ خبر سن کر نجران کے عیسائیوں کا ایک وفد، مناظرہ اور مباحثہ کے لیے نبی کی خدمت میں حاضر ہوا مدینہ منورہ میں اس وفد میں ساتھ سوار تھے جن میں سے چودہ آدمی خاص طور پر بڑے شریف اور معزز تھے اور ان چودہ…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

ف 4 مصدقا الکتاب سے حال مؤکدہ ہے (روح ص 76، بحر ج 2 ص 377) مَابَیْنَ یَدَیْهِ سے کتب سابقہ مراد ہیں۔ قرآن مجید کے کتب سابقہ کی تصدیق کرنے کا مفہوم یہ ہے کہ کتب سابقہ میں توحید و رسالت، نفی شرک اور عدل و احسان کے جو احکام بیان کیے گئے ہیں قرآن ان سے اختلاف نہیں کرتا بلکہ ان کی تصدیق کرتا ہے۔ المراد منہ انہ لم یبعث نبیا قط الا بالدعاء الی توحیدہ والایمان وتنزیھہہ عما لا یلیق بہ والعدل والاحسان والشرائع التیھی صلاح اھل کل زمان فالقران مصدق لتلک الکتب فی کل ذالک (بحر ج 2 ص 377) اور اَلْفُرْقَان سے مراد قرآن ہے۔ کیونکہ اس سے حق و باطل اور حلال و حرام میں امتیاز ہوتا ہے (روح ج 3 ص 77، خازن ج 1 ص…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 1–6

نام اور کوائف : سورۃ کا نام آل عمران ہے۔ چونکہ اس سورة میں عمران کی اولاد کا ذکر ہے اس لیے اس کا نام آل عمران ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح پہلی سورة میں بقرہ یعنی گائے کا ذکر ہے ، تو اس کا نام سورة بقرہ ہے۔ مفسرین کرام فرماتے ہیں ، کہ عمران دو ہیں۔ ایک حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے والد اور دوسرے حضرت مریم (علیہا السلام) کے والد۔ چونکہ اس سورة میں زیادہ تر حضرت مریم ؓ اور ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر ہے۔ اس لیے یہاں پر عمران سے مراد حضرت مریم ؓ کے والد ہیں۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے والد بھی پیغمبر نہیں تھے۔ اور حضرت مریم کے والد بھی پیغمبر نہیں۔ البتہ یہ دونوں حضرات نیک ، صالح اور…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

مِنْ قَبْلُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ۝ 0ۥۭ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ لَھُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ۝ 0 ۭ وَاللہُ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ۝ 4 هدى الهداية دلالة بلطف، وهداية اللہ تعالیٰ للإنسان علی أربعة أوجه : الأوّل : الهداية التي عمّ بجنسها كلّ مكلّف من العقل، والفطنة، والمعارف الضّروريّة التي أعمّ منها كلّ شيء بقدر فيه حسب احتماله كما قال : رَبُّنَا الَّذِي أَعْطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدى [ طه/ 50] . الثاني : الهداية التي جعل للناس بدعائه إيّاهم علی ألسنة الأنبیاء، وإنزال القرآن ونحو ذلك، وهو المقصود بقوله تعالی: وَجَعَلْنا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 3–4

وانزل التورۃ والانجیل من قبل الآیہ۔ یہ دوسری دلیل ہے اس دعویٰ کے لئے یعنی یہ بات تو تم بھی مانتے ہو کہ اس سے پیشتر خدا نے تورات و انجیل نازل کی تھی۔ اب بتلائو ان کے کتاب الٰہی ہونے کی کیا دلیل ہے ؟ جو دلیل ان کے لئے ہے وہی قرآن کے لئے ہے۔ مبدئِ فیاض نے اپنی اسی رحمت سے انزل القرآن قرآن نازل فرمایا۔ پھر باوجود ان آیات بینات کے ان الذین کفروا جو کوئی خدا کی آیات کا انکار کرے گا ان کو عذاب شدید ہے وہ خدائے رحیم جس نے اپنے فضل سے کتابیں نازل فرمائی ہیں عزیز زبردست بھی ہے۔ ذو انتقام بدلہ لینے والا بھی ہے۔

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ط وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُانْتِقَامٍ ۔ (بےشک جن لوگوں نے اللہ کے احکام ماننے سے انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب اور انتقام لینے والا ہے) متذکرہ بالا وضاحتوں سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اللہ تعالیٰ نے حئی اور قیوم ہونے کی حیثیت سے انسانوں کی معنوی ‘ عملی اور اجتماعی زندگی کی بقا اور سدھار کے لیے کتابیں نازل کیں ‘ رسول بھیجے اور آخر میں قرآن کریم کو حق کے ساتھ نازل کیا اور حق و باطل میں فرق کرنے کے لیے اسے فرقان بنایا۔ جس طرح کوئی شخص غذا کے لیے ان گنت نعمتوں کو نظر کر کے مٹی پھانکنا شروع کر دے یا ایسی چیز کھانے کی کوشش…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 3–5

فہم القرآن ربط کلام : بدلہ اور سزا دینے والی ہستی کے لیے ضروری ہے کہ وہ حالات ‘ واقعات سے اچھی طرح باخبر ہو چناچہ اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے۔ جس سے زمین و آسمان کی کوئی چیز مخفی نہیں وہ ماں کے رحم میں ہونے والی تبدیلوں کو جانتا ہی نہیں بلکہ جس طرح چاہتا ہے انسان کی شکل و صورت بناتا اور اسے خاص ڈھانچے میں ڈھالتا ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ انسان کی ہر نقل و حرکت سے واقف ہے۔ اللہ تعالیٰ سے زمین و آسمان میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں وہ زمین کی گہرائیوں اور اس کے ذرّے ذرّے ‘ آسمان کی بلندیوں اور اس کے چپے چپے سے واقف ہے۔ وہ تمہاری پیدائش کے ابتدائی مراحل سے آگاہ ہی نہیں بلکہ ماں کے رحم کے اندر لمحہ بہ لمحہ جو…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

آیت 4: مِنْ قَبْلُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ لَھُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ۔ وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ ۔ (اس سے پہلے سب لوگوں کی ہدایت کیلئے اور اس نے حق و باطل میں فرق کردینے والی کتابیں اتاریں، جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی آیات کا انکار کیا۔ ان کے لیے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب انتقام والا ہے) مِنْ قَبْلُ یعنی قرآن سے پہلے ھُدًی لِّلنَّاسِسے مراد قوم موسیٰ و عیسیٰ ( علیہ السلام) ہیں۔ یا تمام لوگ مراد ہیں۔ فرقان کی مراد : وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ فرقان سے مراد جنس کتب ہے۔ کیوں کہ تمام کتابیں حق و باطل میں فرق کرتی رہیں…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

4۔ (من قبل اس سے پہلے ) گویا کہ اس طرح یوں کہا (آیت)” وانزل التوراۃ والانجیل “۔ کیونکہ تورات اور انجیل ایک ہی مرتبہ نازل ہوئی اور قرآن کے متعلق ” نزل “ کے الفاظ استعمال کیے ۔ ” انزال “ کے معنی ہیں پورے مجموعہ کا اتارنا اور ” نزل “ کے معنی تھوڑا تھوڑا کرکے نازل کرنا اور تنزیل کے معنی ٹکڑے ٹکڑے کرکے نازل کرنا ، بصریین نے کہا کہ تورات کی اصل ” یہ فوعلۃ “ کے وزن پر ہے مثل ” دوخلۃ وحوقلۃ “ پہلی واؤ کو تاء سے اور یاء مفتوحہ کو الف سے بدل دیا تورات بن گیا پھر اصل کتاب میں یاء کو لکھ دیا گیا ۔ کو فیین کے نزدیک تورات کا اصل ” تفعلۃ “ مثل ” توصیۃ “ اور ” توفیۃ “ کی طرح ہے ، اس کو الف سے بدل دیا لغت طی…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 1–4

(1 ۔ 4) سورة آل عمران کی فضیلت میں بہت سی صحیح حدیثیں آئی ہیں یہ سورت مدنی ہے اس سورت کی دو سو آیتیں ہیں اس تفسیر کے مقدمہ میں اس کا ذکر ہے کہ تفسیر ابن ابی حاتم بڑی صحیح تفسیر ہے اس میں اور صحیح تفسیروں میں جو روایتیں ہیں 1 ان کا حاصل یہ ہے کہ 9؁ ہجری میں کچھ عیسائی لوگ شام اور یمن کے ما بین میں ایک بخران بستی ہے وہاں سے اپنی قوم کی طرف سے ایلچی بن کر آنحضرت ﷺ کے پاس آئے تھے اور ان عیسائی لوگوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کا بیٹا ہونے میں آنحضرت ﷺ سے بڑا مباحثہ کیا اس پر اس سورة کی اکثر آیتیں نازل ہوئیں جن میں مباہلہ کی آیت بھی ہے۔ مباہلہ کی پوری تفصیل تو اسی آیت کی تفسیر میں آئے گی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 1–6

آیت 1-6 اس سورت کی شروع کی اسی (80) سے زیادہ آیات عیسائیوں سے مباحثہ، ان کے مذہب کی تردید اور انہیں سچے دین یعنی اسلام کو قبول کرنے کی دعوت پر مشتمل ہیں۔ جس طرح سورة بقرہ کی ابتدائی آیات یہود سے مناظرہ پر مشتمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ سورت اپنی الوہیت کے اعلان سے شروع کی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہی ایسا معبود ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ عبادت صرف اسی کی اور اسی کے لئے ہونی چاہیے۔ لہٰذا اس کے سوا جس معبود کی بھی پوجا کی جاتی ہے وہ باطل ہے۔ اللہ ہی سچا معبود ہے جو الوہیت کی تمام صفات سے موصوف ہے جن سب کا تعلق حیات اور قیومیت کی صفات سے ہے۔ (الحی) سے مراد یہ ہے کہ اسے عظیم ترین اور کامل ترین…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 1–7

بسم اللہ الرحمن الرحیم محکمات اور متشابہات کا بیان قول باری ہے (ھوالذی انزل علیک الکتاب منہ ایات محکمات ھن امرالکتب واخرمتشابھات) وہی خدا ہے جس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ہے اس میں دوطرح کی آیتیں ہیں ایک حکمات جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات تاآخر آیت ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی اس تفسیر کے آغاز میں محکم اور متشابہ کے معانی بیان کردیئے ہیں اور یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ان میں سے ہر ایک کی دوقسمیں ہیں، ایک کے لحاظ سے پورے قرآن کو اس کے ساتھ موصوف کرنا ورست ہے اور دوسرے کے لحاظ سے قرآن کے بعض حصوں کو اس کے ساتھ مختص کرنا صحیح ہے قول باری ہے (الرکتاب احکمت آیاتہ ثم فصلت من لدن…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 3–4

4 قرآن حکیم ایک بےمثل کتاب : سو ارشاد فرمایا گیا کہ اسی نے اتاری آپ پر یہ کتاب یعنی قرآن حکیم، جو سراسر حق و صدق ہے، اس کے اندر جو کچھ بیان فرمایا گیا وہ بھی عین حق و صواب ہے۔ خلق خدا کی ہدایت و رہنمائی کے جس عظیم الشان مقصد کیلئے اس کو نازل فرمایا گیا ہے، وہ بھی نہایت عظیم الشان مقصد اور عین حق و صواب ہے، اور حفاظت کے جس بےمثل نظام کے ساتھ اس کو اشرف الملائکہ کے ذریعے اشرف الرسل پر اتارا گیا ہے، وہ بھی بےمثال اور قطعی طور پر حق و صواب ہے۔ پھر جس طرح اس کو اتارنے والی ذت اقدس و اعلیٰ کی عظمت شان اور جلالت قدر کا کوئی کنارہ نہیں۔ اسی طرح اس کے اس کلام حق ترجمان کی عظمتوں اور بلندیوں کا بھی…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 3–4

قرآن مجید اور پہلی آسمانی کتب تشریح : اللہ رب العزت محمد ﷺ کو مخاطب کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ آپ کو ایسی کتاب دی گئی ہے جو حکمت اور دانائی سے بھری ہوئی ہے۔ یعنی قرآن مجید کی تعریف میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ کتاب بندوں کی اصلاح کیلئے بھیجی گئی ہے۔ کیونکہ اس میں ہر وہ نکتہ، ہر وہ راستہ اور ہر وہ اصول بتا دیا گیا ہے جو انسان کی زندگی میں ہر قدم پر مدد کرسکتا ہے۔ بچہ کی پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک کے لئے قرآن نے ایک چراغ روشن کردیا ہے جو انسان کو ہر تاریکی ہر مشکل سے اور ہر برائی سے بچا سکتا ہے۔ یہ توحید کا چراغ ہے جس کا بیان پچھلی آیت میں وضاحت سے ہوچکا ہے۔ قرآن مجید کو فرقان بھی کہا گیا ہے۔…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–9

سورة آل عمران آیات 1- 9 اسرارومعارف الم اللہ لا الہ الا ھو……………لا الہ الا ھوالعزیز الحکیم جب بات کفار پر نصرت اور غلبہ کی طلب پر پہنچی جو کہ سورة بقرۃ کے آخر میں بطور دعا ہے تو اس سورة میں کفار کے ساتھ معاملات اور تعلقات کو بیان فرمادیا۔ گویا وہی بات آگے چل رہی ہے۔ سب سے پہلے مومن اور کافر میں فرق ارشاد ہوا کہ تو حید باری اور ذات وصفات الٰہیہ میں یہ بات واضح ہے ، کہ ماننے والے مسلم اور نہ ماننے والے کافر۔ گویا دنیا میں انسان کی تقسیم دو طرح پرہ ہے جسے دو قومی نظریہ بھی کہا جاتا ہے ، ایک مومن دوسرے کافر۔ مومنین باہم ایک شے ہیں اور کفر کے اندر پھر قسمیں ہیں مگر بنیادی طور پر سب کافر ایک ہی ملت…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

Explained with ayahs 4–5

(3:4) القرفان۔ فرق سے ہے لیکن وسیع المعانی ہے۔ حق و باطل میں فرق کرنے والا۔ یہاں الفرقان کے متعلق علماء سے مختلف اقوال منقول ہیں۔ قتادہ اور ربیع بن انس نے قرآن لیا ہے ۔ امام رازی (رح) کے نزدیک وہ معجزات مراد ہیں جن سے حق و باطل میں تمیز ہوتی ہے۔ بعض کے نزدیک وہ دلائل ہیں جو حق و باطل کے درمیان فرق کرتے ہیں بعض متاخرین نے اس سے عقل مراد لی ہے۔ امام ابن جریر طبری نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک بہترین قول یہ ہے کہ : الفصل بین الحق والباطل یعنی حق و باطل میں تمیز کرنے والی قوت کو فرقان کہا جاتا ہے۔ روح المعانی میں ہے الفرقان انہ القران فرق بہ بین الحق والباطل فاحل فیہ حلالہ و حرم حرامہ وشرع شرائعہ وحد…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–6

لغات القرآن آیت نمبر 1 تا 6 نزل (اس نے نازل کیا) عزیز (زبردست) ذوانتقام (انتقام لینے والا) یصور (تصویر بناتا ہے، شکلیں بنایا ہے) الارحام (رحم ) پیٹ) کیف یشاء (جیسے وہ چاہتا ہے) ۔ تشریح : آیت نمبر 1 تا 6 نخران یمن کے ایک علاقہ کا نام ہے۔ فتح مکہ کے بعد نخران کے عیسائیوں کا ایک وفد نبی کریم ﷺ سے مذہبی بحث ومناظرہ کے لیے مدینہ منورہ آیا۔ اس وفد میں چودہ پندرہ آدمی خاص طور پر بڑے معزز اور سردار تھے۔ اس وفد نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق بحث شروع کی تو سورة آل عمران میں تقریباً 83 آیتیں نازل ہوئیں۔ ان آیات کی روشنی میں آنحضرت ﷺ نے اس وفد کو جوابات دیئے۔ اس وفد نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

فضائل القرآن سورة آل عمران مسلم، ترمذی میں حضرت نواس بن سمعان ؓ کی حدیث ہے کہ قیامت کے دن قرآن شریف اور جو لوگ اس پر عمل کرتے تھے سب لائے جائیں گے اور ان سب کے آگے سورة بقرہ اور سورة آل عمران ہوں گی۔ خواص سورة آل عمران : آیۃ المٓ اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم سے الفرقاب تک مشک وگلاب وزعفراب سے لکھ کر ایک نرکل میں جو طلوع آفتاب سے پہلے کاٹا گیا ہو، رکھ کر اس کے منہ پر موم لگا کر بچے کے گلے میں پہنا دیا جائے تو آسیب، ام الصبیان، نظربد اور جمیع حوادث سے محفوظ رہے۔ دیگر ہر ن کی جھلی پر باریک قلم سے لکھ کر نگیین انگشتری کے نیچے رکھ لیا جاوے جو شخص باوضو پہنے جاہ قبولیت حاصل ہو اور دشمن سے محفوظ…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 4–6

[2] فرقان یعنی حق و باطل میں امتیاز کرنے والی قوت، مراد قرآن مجید ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 4–6

(ف 1) (آیت) ” المصور “۔ خدا تعالیٰ کی لاتعداد صفات ہیں ، ان میں سے ایک صفت مصور بھی ہے ، یعنی کائنات کو ایک موزون شکل میں پیدا کرنے والا ہے ، انسان ہی کو دیکھ لیجئے ، احسن تقویم کا کتنا اچھا مرقع ہے ۔ الہام روحی کے سیاق میں اس کا ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے ، ہم مذہب کی اہمیت کو پورا محسوس کریں ، اور جانیں کہ تعلق اللہ کے سوا عالم انسانیت کی جو شکل بھی ہوگی ، وہ غیر فطری اور بھونڈی ہوگی ، وہ خدا جو ہمیں مادی صورت میں پیدا کرتا ہے وہ چاہتا ہے ، ہماری روح کی تشکیل بھی ایک خاص ڈھب پر ہو ، اللہ کے پیغمبر ‘ اس کی کتابیں ‘ ان سب کا مقصد انسانیت کی مصوری ہے یعنی انسان کو جسم وروح کے لحاظ سے خوبصورت…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

Explained with ayahs 4–5

ف 2۔ اللہ تعالیٰ ایسا ہے اور اللہ تعالیٰ کی شان ایسی ہے کہ اس کے سوا کوئی دوسرا مستحق عبادت نہیں اور اس کے سوا کوئی دوسرا معبود بنانے کے قابل نہیں وہ زندہ ہے اس کو کبھی موت نہیں آئے گی وہ خود قائم رہنے والا اور تمام کائنات کا سنبھالنے والا ہے ۔ اسی نے اے پیغمبر ﷺ آپ پر یہ کتاب یعنی قرآن نازل کیا ہے جو حق و صداقت پر مشتمل اور ان کتب سماویہ کی جو اس قرآن سے پہلے نازل ہوئی تھیں ۔ تصدیق کرنے والا اور ان کو سچا کرنے والا اور اسی نے اے پیغمبر ﷺ اس قرآن سے پہلے لوگوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے توریت اور انجیل کو نازل فرمایا تھا اور اسی نے فرقان یعنی حق و باطل میں فرق پیدا کرنے والی چیزیں نازل…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 3–7

ف 3۔ یعنی ان کا مطلب ظاہر ہے۔ 4۔ یعنی غیر ظاہر المعنی کو بھی ان یہ ظاہر المعانی کے موافق بنایا جاتا ہے۔ 5۔ یعنی ان کا مطلب خفی ہے خواہ بوجہ مجمل ہونے کے خواہ کسی نص ظاہر المراد کے ساتھ معارج ہونے کے۔ 6۔ بعض منکرین توحید کا بعض کلمات موہمہ خلاف توحید سے استدلال ہوسکتا تھا چناچہ بعض نصاری نے لفظ روح اللہ اور کلمة اللہ سے جو کہ قرآن میں واقع ہوا ہے اپنے مدعا پر الزامی طور پر استدلال کیا تھا اس آیت میں اس شبہ کا جواب ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ ایسے کلمات خفی المراد سے احتجاج درست نہیں بلکہ مدار عقائد کا نصوص واضحہ ہیں، اور خفی المراد پر جبکہ ان کی تفسیر معلوم نہ ہو اجمالا ایمان لے آنا واجب ہے، زیادہ…

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے جو ” الفرقان “ کہلانے کی مصداق ہے : 9: قرآن کریم الفرقان کیسے ؟ ” الفرقان “ یعنی نیک و بد اور حق و باطل میں امتیاز کرنے والی قوت قرآن کریم ہی ہے۔ ” فرقان “ دراصل حق و باطل میں فرق کو کہتے ہیں جیسے امام راغب نے المفردات میں بیان کیا ہے کہ قرآن کریم میں جنگ بدر کو بھی فرقان کہا ہے۔ ” یَوْمَ الْفُرْقَانِ “ (الانفال 8 : 41) مؤمن کو جو نور حق و باطل میں فرق کرنے کا دیا جاتا ہے اسے بھی فرقان ہی کہا : ” اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّكُمُ فُرّقَانًا “ (الانفال 8 : 29 ) قرآن کریم کے ناموں میں سے ایک نام ” فرقان “ بھی ہے گو پہلے قرآن کریم کے نزول کا ذکر فرمایا جا چکا ہے مگر…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 3–6

Verse 3 which follows carries the reported proof of the Oneness of Allah. Briefly stated, it means that the principle of توحید tauhid as de-scribed in the Holy Qur'an is not something peculiar to the Qur'an or the Prophet of Islam. On the contrary, Allah Almighty has sent Scrip-tures such as the Torah and the Injil, and His prophets, in earlier times. And this was they all professed and this was they all brought as the message. When the Qur'an came, it simply confirmed their truth. It did not present any new claim which could pose problems for people in its understanding or acceptance. The…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 3–4

2. The Torah is generally taken to signify the first five books of the Old Testament, and the Injil (Gospel) , to mean the four Gospels of the New Testament, even though those books form a part of it. This has sometimes caused people to wonder if these books were indeed revealed by God. If they are accepted as revealed, one may wonder if the Qur'an really verifies their contents as this verse says. The fact is, however, that the Torah is not identical with the first five books of the Old Testament even though those books form a part of the Torah. Likewise, the Injil is not identical with the…

Read the full tafseer →