Explained with ayahs 144–148
رسول اللہ ﷺ کی وفات کا مغالطہٰ اور غزوہ احد
میدان احد میں مسلمانوں کو شکست بھی ہوئی اور ان کے بعض قتل بھی کئے گئے۔ اس دن شیطان نے یہ بھی مشہور کردیا کہ محمد ﷺ بھی شہید ہوگئے اور ابن قمیہ کافر نے مشرکوں میں جا کر یہ خبر اڑا دی کہ میں حضور ﷺ کو قتل کر کے آیا ہوں اور دراصل وہ افواہ بےاصل تھی اور اس شخص کا یہ قول بھی غلط تھا۔ اس نے حضور ﷺ پر حملہ تو کیا تھا لیکن اس سے صرف آپ ﷺ کا چہرہ قدرے زخمی ہوگیا تھا اور کوئی بات نہ تھی اس غلط بات کی شہرت نے مسلمانوں کے دل چھوٹے کردیئے ان کے قدم اکھڑ گئے اور لڑائی سے بددل ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے اسی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی کہ اگلے انبیاء کی طرح یہ بھی ایک نبی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–149
سورة اٰلِ عِمْرٰن 108
یعنی جس کفر کی حالت سے تم نکل کر آئے ہو اسی میں تمہیں پھر واپس لے جائیں گے۔ منافقین اور یہودی احد کی شکست کے بعد مسلمانوں میں یہ خیال پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے کہ محمد ﷺ اگر واقعی نبی ہوتے تو شکست کیوں کھاتے۔ یہ تو ایک معمولی آدمی ہیں۔ ان کا معاملہ بھی دوسرے آدمیوں کی طرح ہے۔ آج فتح ہے تو کل شکست۔ خدا کی جس حمایت و نصرت کا انہوں نے تم کو یقین دلا رکھا ہے وہ محض ایک ڈھونگ ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
ربط آیات
سابقہ آیات میں غزوہ احد میں پیش آنے والی بعض کوتاہیوں پر مسلمانوں کو تنبیہ اور ملامت تھی، ان آیات میں بھی اس کا تکملہ پچھلی امتوں کے بعض حالات و واقعات کی طرف اشارہ کر کے کیا گیا ہے کہ وہ کس طرح میدان جنگ میں ثابت قدم استقلال کے ساتھ رہے، تمہیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔
بعض لغات کی تشریح
(ربیون) بکسر راء و تشدید باء مک سورة و ضم یاء رب کی طرف منسوب ہے، جیسے ربانی معنی ہیں رب والے، اس میں حرف راء مفتوح کی بجائے مکسور خلاف قیاس استعمال ہوا ہے، (روح) بعض حضرات نے ربیون کے معنی بہت سی جماعتوں کے کئے ہیں، ان کے نزدیک یہ ربہ بکسر راء بمعنی الجماعۃ کی طرف منسوب ہے، ربیون (اللہ والے) سے مراد…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–148
تفسیر آیت 148-149: وَمَا كَانَ قَوْلَھُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا الایہ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انہیں جب مصیبتیں اور آزمائشیں پیش آئیں تو انہوں نے اس طرح کی باتیں نہیں بنائیں جس طرح کی باتیں آج کمزور قسم کے مسلمان اور منافق لوگ بنا کر پیغمبر کے خلاف طرح طرح کے شبہات دلوں میں پیدا کر رہے ہیں، بلکہ جو افتاد انہیں پیش آئی اس کو انہوں نے خدا، اور رسول کی طرف منسوب کرنے کے بجائے خود اپنی کمزوری اور اپنے تجاوز پر محمول کیا اور اللہ تعالیٰ سے اپنے قصوروں کی معافی مانگی۔ اس کا صلہ ان کو یہ ملا کہ دنیا میں بھی خدا نے ان کو اقتدار اور حکومت سے سرفراز فرمایا اور آخرت میں بھی ان کے لیے نہایت اعلی صلہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–150
150۔ 1 یہ مضمون پہلے بھی گزر چکا ہے، یہاں پھر دہرایا جا رہا ہے کیونکہ احد کی شکست سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض کفار یا منافقین مسلمانوں کو یہ مشورہ دے رہے تھے کہ تم اپنے آبائی دین کی طرف لوٹ آؤ۔ ایسے میں مسلمانوں کو کہا گیا کہ کافروں کی اطاعت ہلاکت و خسران کا باعث ہے۔ کامیابی اللہ کی اطاعت میں ہی ہے اور اس سے بہتر کوئی مددگار نہیں۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–152
49: ”پسندیدہ چیز“ سے یہاں مراد مال غنیمت ہے جسے دیکھ کر عقبی ٹیلے کے اکثر حضرات اپنے امیر کے حکم کے خلاف ٹیلہ چھوڑ گئے تھے۔
Read the full tafseer →یہ مثال کہ اہل ایمان اپنے لئے کچھ نہیں مانگتے ۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں وہ سب کچھ دے دیا ۔ انہیں وہ کچھ دے دیا جس کی طالب دنیا کبھی تمنا کرسکتا ہے ۔ نیز انہیں وہ سب کچھ بھی دے دیا جس کی تمنا کوئی طالب آخرت کرسکتا ہے ۔ فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الآخِرَةِ …………… ” آخر کار اللہ نے ان کو دنیا کا ثواب بھی دیا اور اس سے بہتر آخرت کا ثواب بھی دیا۔ “
اب اللہ تعالیٰ شہادت دیتے ہیں کہ یہ لوگ محسنین میں سے تھے ‘ انہوں نے بارگاہ الٰہی میں بہترین ادب کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے بہترین مظاہرہ دوران جہاد کیا ‘ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اعلان کردیا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور یہ…
Read the full tafseer →2 یعنی دنیا میں ان کی فتح و ظفر کا سکہ بٹھا دیا، وجاہت و قبول عطا کیا اور آخرت کا جو بہترین ثواب ملا اس کا تو پوچھنا ہی کیا ہے۔ دیکھو جو لوگ خدا تعالیٰ سے اپنا معاملہ ٹھیک رکھیں اور نیک کام کریں ان سے خدا ایسی محبت کرتا ہے اور ایسا پھل دیتا ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 148–149
آیت 148 فَاٰ ‘ تٰٹہُمُ اللّٰہُ ثَوَاب الدُّنْیَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ ط
انہیں دنیا کی سربلندی بھی دی ‘ فتوحات سے بھی نوازا اور آخرت کا بہترین اجر بھی عطا فرمایا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–148
135 یعنی اہل ایمان کا بھروسہ محض سامان جنگ اور قوت کار یا اپنی کارکردگی پر ہی نہیں ہوتا بلکہ ساتھ ساتھ وہ میدان جنگ میں بھی اللہ کو یاد رکھتے، اس سے اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے اور اپنی ثابت قدمی اور دشمن پر غالب آنے کی دعا بھی مانگتے ہیں۔ میدان بدر میں خود رسول اللہ ﷺ نے ساری رات اللہ کے حضور دشمن پر فتح و نصرت کی دعا میں گزاری تھی۔ ایسی ہی دعا طالوت کے لشکر نے بھی کی تھی جس کا ذکر سورة بقرہ کی آیت نمبر 250 میں آیا ہے۔
Read the full tafseer →291 ۔ آیت کا مطلب یہ ہوا کہ اللہ نے انہیں دنیا وآخرت دونوں میں کامیاب بنایا اور آخر میں نکوکاری کی بشارت اللہ کی محبوبیت کی صورت میں دی، دنیا اور آخرت کے سارے انعامات سے بڑھ چڑھ کر۔ (آیت) ” ثواب الدنیا “۔ یعنی فتح وظفر۔ (آیت) ” حسن ثواب الاخرۃ “۔ یعنی جنت اور وہاں کی نعمتیں۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–149
آیت نمبر 149 تا 155
ترجمہ : اے ایمان والو اگر تم کافروں کی باتیں مانو گے تو وہ تم کو تمہاری ایڑیوں کے بل کفر کی طرف پلٹا دیں گے (یعنی مرتد بنادیں گے) اور تم زیاں کاروں میں ہوجاؤ گے بلکہ اللہ ہی تمہارا مددگار ہے اور وہی تمہارا بہترین مددگار ہے لہٰذا اسی کی اطاعت کرو نہ کہ دوسروں کی۔ ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈالدیں گے (رعب) عین کے سکون اور ضمہ کے ساتھ ہے یعنی خوف۔ احد سے پلٹنے کے بعد انہوں نے (احد) واپس آنے اور مسلمانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا تھا مگر مرعوب ہوگئے جس کی وجہ سے واپس نہیں آئے اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک کرنے کی وجہ سے جن کے بارے میں ان کی عبادت پر (اللہ نے)…
Read the full tafseer →فاتٰھم اللہ اس قول کی برکت سے اللہ نے ان کو عطا فرمایا۔
ثواب الدنیا دنیاوی ثواب یعنی فتح، مال غنیمت، ملک اور نیک نامی (وغیرہ)
و حسن ثواب الاخرۃ اور ثواب آخرت کا حسن یعنی جنت مرتبہ قرب اور اپنی خوشنودی اور رب کی ادنیٰ خوشنودی ہی سب سے بڑھ کر ہے۔ حسن ثواب معمولی ثواب سے افضل ہے اور واجب القصد بھی اس لیے ثواب آخرت کے ساتھ حسن کا ذکر کیا۔
وا اللہ یحب المحسنین اور اللہ اہل احسان کو پسند فرماتا ہے۔ یُحِبُّہُمْ نہیں فرمایا بلکہ ضمیر کی جگہ اسم ظاہر کو ذکر کیا تاکہ اس امر کی صراحت ہوجائے کہ مذکورہ مقولہ کے قائل ہی اہل احسان ہیں کیونکہ احسان کا معنی ہے اللہ کو حاضر ناظرسمجھتے ہوئے عبادت کرنا یعنی ہر…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–149
(147۔ 148۔ 149) اور ان مومنین کی تو اپنے نبی کے شہید ہوجانے کے بعد بارگاہ الہی میں یہ دعا تھی کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو معاف فرما نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا میں بھی فتح وغنیمت دی اور آخرت میں بھی جنت عطا کی اور اللہ تعالیٰ ایسے مومنین کو جو جہاد میں ثابت قدم رہتے ہیں پسند فرماتے ہیں، ایک معنی یہ بھی بیان کئے گئے ہیں کہ حذیفہ ؓ اور عمار ؓ اگر تم کعب اور اس کے ساتھیوں کا کہا مانوگے تو وہ تمہیں تمہارے سابقہ دین کفر کی طرف واپس پھیر دیں گے اور اس لوٹنے کے بعد تم دنیا وآخرت کی بربادی اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی وجہ سے خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤ گے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
آیت 146 تا 148 : ربیون : یہ ”رِبِّیٌّ“ کی جمع ہے، جو ”رَبَّانِیٌّ“ کا ہم معنی ہے۔ (کشاف) ایک معنی اور بھی اہل علم نے کیا ہے کہ یہ ”رِبَّۃٌ“ کی طرف منسوب ہے، جس کا معنی کثیر جماعت ہے، یعنی ان کے ہمراہ بہت سی جماعتیں تھیں۔ (قرطبی)
”وَھْنٌ، ضُعْفٌ اور اِسْتِکَانَۃٌ“ یہ تینوں لفظ قریب المعنی ہیں، کمزوری کے معنی میں یہ بالترتیب واقع ہوتے ہیں۔ ”وَہْنٌ“ دل سے ہمت ہارنا، ”ضُعْفٌ“ عام کمزوری اور ”اِسْتِکَانَۃٌ“ دشمن کے سامنے عاجزی کا اظہار۔ ان تینوں آیتوں سے مقصود ان لوگوں پر عتاب اور تنبیہ ہے جو احد کے دن شکست کے آثار دیکھ کر ہمت ہار بیٹھے اور رسول اللہ ﷺ کی شہادت کی افواہ سن کر بالکل ہی پست ہوگئے،…
Read the full tafseer →آیت نمبر : 148۔
قولہ تعالیٰ : (آیت) ” فاتھم اللہ “ یعنی اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا کردیا یا (آیت) ” ثواب الدنیا “ یعنی دشمنوں کے خلاف مدد ونصرت اور ان پر فتح و کامرانی۔ (آیت) ” وحسن ثواب الاخرۃ “۔ یعنی جنت اور جھدری نے ” فاثابھم اللہ ‘ پڑھا ہے یعنی یہ ثواب سے ماخوذ ہے۔۔۔۔ (آیت) ” المحسنین “۔ اس کا مفہوم پہلے گزر چکا ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–149
(1) ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا ہے کہ لفظ آیت ” یایھا الذین امنوا ان تطیعوا الذین کفروا “ سے مراد ہے کہ تم یہود نصاریٰ کی نصیحت قبول نہ کرو اپنے دین کے بارے میں اور نہ تم ان کی تصدیق کرو کسی چیز کے بارے میں اپنے دین میں۔
(2) ابن جریر وابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا ہے کہ لفظ آیت ” یایھا الذین امنوا ان تطیعوا الذین کفروا “ سے مراد ہے کہ اگر تم ابو سفیان بن ابی طالب ؓ سے روایت کیا کہ ان سے اس آیت کے بارے میں ” یایھا الذین امنوا ان تطیعوا الذین کفروا یردوکم علی اعقابکم “ کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا اس سے مراد عربوں کے عادات و فضائل اختیار کرنا ہے ؟ تو…
Read the full tafseer →[فَاٰتٰٹہُمُ : تو دیا ان کو ] [اللّٰہُ : اللہ نے ] [ثَـوَابَ الدُّنْیَا : دنیا کا ثواب ] [وَحُسْنَ ثَـوَابِ الْاٰخِرَۃِ : اور آخرت کے ثواب کا حسن ] [وَاللّٰہُ : اور اللہ ] [یُحِبُّ : پسند کرتا ہے ] [الْمُحْسِنِیْنَ : بلاکم وکاست کام کرنے والوں کو ]
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
انبیاء سابقین ( علیہ السلام) کے ساتھیوں کے مجاہدات اور ان کی ریاضتیں دنیا میں عہد قدیم سے ایمان اور کفر کی جنگ رہی ہے۔ سیدنا حضرت ابو البشر آدم (علیہ السلام) کی اولاد میں جب سے اہل کفر کا وجود ہوا اسی وقت سے اہل ایمان اور اہل کفر کا آپس میں مقابلہ اور مقاتلہ ہوتا رہا ہے حضرات انبیاء کرام (علیہ السلام) کے جو ساتھی تھے ان کو اپنے اپنے زمانہ میں کافروں سے جنگ کرنی پڑی۔ دشمن کے مقابلہ میں ان حضرات نے جانوں کی بازی لگائی۔ ان آیات میں ان حضرات کی تعریف فرمائی کہ انہوں نے اللہ کی راہ میں جنگ کرنے میں نہ ہمت ہاری نہ سستی دکھائی نہ دشمن کے سامنے عاجزی ظاہر کی۔ صبر و ثبات اور استقامت کے ساتھ جنگ کرتے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
قال تعالیٰ وکاین من نبی۔۔۔۔۔۔ الی۔۔۔۔۔ المحسنین۔ آیت۔
ربط) گزشہ آیات میں مسلمانوں کی کمزوری پر شکایت اور ملامت کا ذکر تھا اب ان آیات میں یہ ذکر کرتے ہیں خہ پہلے زمانہ میں بھی انبیاء سابقین کے ساتھ ہو کر بہت سے اللہ والوں نے کافروں سے جہاد و قتال کیا اور امت کے سامنے ان کے نبی شہید ہوئے لیکن وہ لوگ ثابت قدم رہے اور خوف زدہ ور سست نہیں ہوئے تم کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے اور تم تو خیرالامم ہو تم کو تو ان سے بڑھ کر صبر اور استقامت کا ثبوت دینا چاہیے چناچہ فرماتے ہیں اور کتنے ہی نبی گزرے ہیں کہ جن کے ساتھ ہو کر خدا پرستوں اور اللہ والوں نے کافروں کے ساتھ جہاد کیا مگر ان تکلیفوں کی وجہ سے جو ان کو…
Read the full tafseer →219 تو اللہ تعالیٰ نے ان کے صبر و استقلال کے عوض اور ان کی دعاء وازری کی بنا پر ان کو دنیا کی جزاء یعنی فتح ونصرت اور مال غنیمت بھی دی اور آخرت میں بھی ان کو اجر جزیل ثواب جمیل اور جنات نعیم عطا کرنے کا فیصلہ فرمایا اور یہ سب کچھ ان لوگوں کے اخلاص نیت اور احسان عمل کی وجہ سے ہے اور اللہ تعالیٰ مخلص اور محسن لوگوں کو پسند فرماتا ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
ربط آیات :
غزوہ احد میں اہل اسلام کو نقصان اٹھانا پڑا حتی کہ خود حضور نبی کریم ﷺ کی شہادت کی خبر اڑ گئی اور مسلمانوں میں بددلی پیدا ہوگئی تھی۔ گذشتہ درس میں ہے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تنبیہ فرمائی۔ کہ ایسے مواقع پر ایمان پر مضبوط رہیں اور کمزوری کا احساس پیدا نہ ہونے دیں۔ بات سمجھائی کہ اللہ کا رسول خدا نہیں ہے ، جو ازلی ابدی ہو۔ بلکہ عام انسانوں کی طرح رسول نے بھی موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اگر اللہ کا رسول تم میں موجود نہ رہے ، تو کیا تم دین کو چھوڑ جاؤ گے دین تو اللہ کا ہے۔ جو حیی اور قیوم ہے ، قائم و دائم ہے ، لہذا اس کے دین کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہنی چاہئے۔
آج کے درس میں اللہ تعالیٰ نے…
Read the full tafseer →فَاٰتٰىھُمُ اللہُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ 0 ۭ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ 148 ۧ
إِيتاء
: الإعطاء، [ وخصّ دفع الصدقة في القرآن بالإيتاء ] نحو : وَأَقامُوا الصَّلاةَ وَآتَوُا الزَّكاةَ [ البقرة/ 277] ، وَإِقامَ الصَّلاةِ وَإِيتاءَ الزَّكاةِ [ الأنبیاء/ 73] ، ووَ لا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئاً [ البقرة/ 229] ، ووَ لَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمالِ [ البقرة/ 247]
الایتاء ( افعال ) اس کے معنی اعطاء یعنی دینا اور بخشنا ہے ہیں ۔ قرآن بالخصوص صدقات کے دینے پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے چناچہ فرمایا :۔ { وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 145–151
ترکیب : ان تموت اسم کان الا باذن اللّٰہ خبر کتابا مفعول مطلق ہے ای کتب ذلک کتابا ‘ مؤجلا اس کی صفت ہے۔ کاین اصل میں اے تھا کاف اس پر داخل ہوگیا اور نون خلاف قیاس تنوین کا لکھ دیا اب یہ بمعنی کم ہے۔ من نبی اس کا بیان قتل نبی کی صفت یہ کاین مبتدا اور خبر محذوف ای فی الدنیا قولہم اسم کان الا ان قالوا خبر وقیل العکس۔ ان شرطیہ تطیعوا شرط یردوکم جواب اللّٰہ مبتداء مولاکم خبر بما اشرکوا بسنلقی سے متعلق ہے اور ما مصدریہ مثوی مفعل ہے ثویت سے لام کلمہ ی ہے۔
تفسیر : جنگ احد میں جبکہ وہ جماعت تیر اندازوں کی کہ جس کو نبی ﷺ نے گھاٹی پر بٹھایا تھا مشرکین کے پیچھے لوٹ کے لئے دوڑ پڑی۔ ادھر سے خالد بن ولید جو…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
وَکَاَیِّنْ مِّنْ نَّبِیٍّ قٰـتَلَ لا مَعَہٗ رِبِّـیُّـوْنَ کَثِیْرٌ ج فَمَا وَھَنُوْا لِمَآ اَصَابَھُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَمَا ضَعُفُوْا وَمَا اسْتَـکَانُوْا ط وَاللّٰہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ ۔ وَمَا کَانَ قَوْلَھُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَـبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْـکٰفِرِیْنَ ۔ فَاٰتٰـھُمُ اللّٰہُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ ط وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ ۔ ع
(اور کتنے نبی ہیں جن کے ساتھ ہوکربہت سے اللہ والوں نے جنگ کی، تو نہ تو وہ پست ہمت ہوئے اس مصیبت کی وجہ سے جو اللہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–149
فہم القرآن
ربط کلام : جب تمہارے دشمن احد میں تمہیں عظیم نقصان پہنچا چکے اور تمہیں کافر بنانے کے درپے ہیں تو ان سے خیر کی توقع کا کیا معنٰی ؟ مسلمانوں تمہارا مولیٰ اور خیر خواہ صرف اللہ تعالیٰ ہے بس اس پر بھروسہ رکھو۔
سورۃ آل عمران کی آیت 100 میں مسلمانوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر تم کفار اور منافقین کے پیچھے چلو گے تو وہ تمہیں کافر بناکر چھوڑیں گے۔ اب دوبارہ تاکید کی جارہی ہے کہ اے مومنو ! تم کافروں کے پیچھے لگو گے تو وہ تمہیں یکسر الٹے پاؤں پھیر دیں گے جس سے تمہیں دنیا اور آخرت میں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یاد رکھو ! صرف اللہ ہی تمہاری مدد کرنے والا ہے عنقریب وہ کفار کے دلوں میں تمہارا رعب اور…
Read the full tafseer →طالبین آخرت محسنین ہیں :
148: فَاٰتٰھُمُ اللّٰہُ ثَوَابَ الدُّنْیَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ ۔ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ ۔ (پس اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کا ثواب دیا) یعنی نصرت و کامیابی اور غنیمت میسر کردی۔ َوحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ (اور ثواب آخرت کا حسن) یعنی مغفرت و جنت دے دی۔ آخرت کے بدلے کو حسن سے تعبیر کر کے بتلادیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل و مقدم اور واجب القصد ہے۔ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ (اور اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں) یعنی وہ محسن ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو پسند کرتے ہیں۔
Read the full tafseer →148۔ (آیت)” فاتاھم اللہ ثواب الدنیا “۔ دنیاوی ثواب سے مراد نصرت اور مال غنیمت کا حصول ہے (آیت)” وحسن ثواب الاخرۃ “ اجر آخرت اور جنت کا وعدہ ۔ (آیت)” واللہ یحب المحسنین “۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 144–148
(144 ۔ 148) ۔ بیہقی نے دلائل النبوۃ میں اور ابن نذر اور ابن ابی حاتم نے اپنی تفسیر اور اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں جو کچھ اس آیت کے شان نزول بیان کی ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ جب احد کی لڑائی میں شیطان نے یہ افواہ اڑا دی کہ آنحضرت ﷺ شہید ہوگئے تو مسلمانوں میں طرح طرح کی باتیں ہونے لگیں کچھ لوگ تو یہ کہتے تھے کہہ اگر آپ نبی ہوتے تو زندہ رہتے۔ اور کچھ لوگ یہ کہتے تھے کہ دین تو اللہ کا ہے اگر آپ شہید بھی ہوگئے تو جس دین کے واسطے آپ لڑتے تھے ہم کو بھی ضرور لڑنا چاہیے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی 1۔ اس شان نزول کی روایت کے چند طریقے ہیں اس لئے ایک کو دوسرے سے قوت ہوجاتی ہے۔ حاصل معنی…
Read the full tafseer →آیت 148
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اہل ایمان کے لئے تسلی ہے اور ان کے فعل کی اقتداء کی ترغیب ہے اور اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ (حق و باطل کی کشمکش کا) یہ معاملہ شروع ہی سے چلا آرہا ہے اور ازل سے اللہ تعالیٰ کی سنت جاری ہے۔ چناچہ فرمایا : (وکاین من نبی) ” یعنی کتنے ہی نبی ہیں “ (قتل معہ ریبون کثیر) ” جن کے ساتھ ہو کر اکثر اللہ والوں نے قتال کیا ہے۔ “ یعنی انبیاء کرام کے پیروکاروں کی بہت سی جماعتوں نے، جن کی انبیاء نے ایمان اور اعمال صالحہ کے ذریعے سے تربیت کی، جہاد کیا، پس وہ شہید ہوئے اور انہوں نے زخم کھائے (فما وھنوا لما اصابھم فی سبیل اللہ وما ضعفوا وما استکانوا) یعنی ان کے دل کمزور…
Read the full tafseer →قول باری ہے (فاتاھم اللہ ثواب الدنیا وحسن ثواب الاخرۃ۔ آخرکار اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کا ثواب بھی دیا اور اس سے بہترثواب آخرت بھی عطا کیا) قتادہ، ربیع بن انس اور ابن جریچ کا قول ہے کہ دنیا کا ثواب جو انھیں دیا گیا وہ دشمن پر ان کی فتح تھی جس کی بناپروہ ان پر غالب آگئے اور ان کے مقابلے میں انھیں پوری کامیابی حاصل ہوگئی۔ اور آخرت کا ثواب جنت ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایک شخص کے لیے دنیا اور آخرت دونوں کا اجتماع جائز ہے۔ حضرت علی ؓ سے مروی ہے کہ جو شخص دنیا کے لیے کام کرے گا وہ اپنی آخرت کا نقصان پہنچائے گا اور جو شخص آخرت کے لیے کام کرے گا وہ اپنی دنیا کو بگاڑلے گا۔ لیکن کبھی اللہ تعالیٰ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 148–149
295 اخلاص و استقامت وسیلہ نوازش و سرفرازی : سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ اخلاص واستقامت پر نوازنا شان خداوندی اور اس کا ایک عظیم مظہر و نمونہ ہے۔ سو اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا کے اجر وثواب سے نوازا کہ دشمن کے مقابلے میں فتح نصیب ہوئی، ان پر غلبہ حاصل ہوا۔ حکومت ملی۔ عزت و ناموری سے سرفراز ہوئے۔ اور ان کو سچی ناموری کا اعزاز بخشا گیا وغیرہ۔ سو صدق و اخلاص اور استقامت و ثابت قدمی انسان کو دارین کی سعادت و سرخروئی سے ہمکنار و بہرہ ور کرنے والی دولت ہے ۔ اللہ نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین۔ یہاں پر ذرا یہ بھی دیکھ لیجئے کہ دین حنیف کی تعلیمات مقدسہ کیا سکھاتی بتاتی ہیں اور آج کے جاہل مسلمان کا عمل و…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
انبیاء اور مجاہدین کی دعائیں
تشریح : ان آیات میں ذکر کیا جارہا ہے کہ تم سے پہلے بیشمار انبیاء گزر چکے ہیں جن کے ساتھ مل کر ان کی قوم نے دشمن کا مقابلہ کیا۔ فتح و شکست تو جنگ میں ہوتی ہی رہتی ہے۔ وہ اللہ والے تن من، دھن لگانے سے باز نہیں آتے تھے، سستی نہیں دکھاتے تھے، کمزور نہیں پڑتے تھے، دبتے نہیں تھے، ثابت قدم رہتے تھے۔ اپنے نیک کاموں پر کبھی فخر اور غرور نہیں کرتے تھے بلکہ عجز و انکساری سے ہمیشہ اللہ رب العزت سے دعا کرتے رہتے تھے اللہ ثابت قدم رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ وہ اللہ والے اللہ سے دعا کرتے رہتے تھے۔ ” اے ہمارے رب ہمارے گناہ معاف فرما دے۔ ہمارے کام میں جو زیادتی ہم سے ہوگئی اس کو…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 144–148
آیات 144- 148
اسرارو معارف
وما محمد الارسول………………وسنجزی الشکرین۔
نیز محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کے رسول ہی تو ہیں اللہ کے کسی بھی وصف ہیں شریک نہیں کہ صفات الوہیت کے حامل ہوں بلکہ ان سے قبل بھی بہت سے اللہ کے رسول گزر چکے ہیں کہ رسول دنیا میں اللہ کا پیغام بندوں تک لاتے ہیں اور اپنا فریضہ ادا فرما کر قانون قدرت کے مطابق اس دارفانی سے گزر جاتے ہیں۔
اگر آپ ﷺ کا انتقال ہوجائے یا آپ ﷺ شہید ہوجائیں تو آپ کا پیغام اور آپ کا لایا ہوا دین تو چھوڑ نہ دیا جائے گا۔ بلکہ اس پر عمل بدستور جاری رہے گا اور فیوضات وبرکات مرتب ہوتے رہیں گے یہ تو درست نہیں کہ پیغمبر کی موت کے بعد اس کا اتباع ترک کردیا جائے تو کیا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–149
ف 3 احد کی شکست کے بعد کفار نے جن میں منافقین یہود و نصاری اور مشرکین سبھی شامل تھے۔ مسلمانوں کے دلوں میں مختلف قسم کے شکو کو شبہاے پیدا کر کے ان کو اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوشش کی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی متنبہ کیا کفار کے فریب میں مت آنا ورنہ تم خسارے میمن پڑجا و گے پس یہ آیت بھی آیات کا تتمہ ہے یادر رہے کہ دنیا میں سب سے بڑ اخسارہ یہ ہے یہ کہ کوئی انسان اپنے دشمن کے سامنے سپر انداز ہوجائے اور آخرت کا خسارہ ثواب سے محرومی اور عذاب میں گرفتاری ہے پس خسارہ عام ہے۔ (کبیر)
Read the full tafseer →(3:148) فاتھم۔ میںسبب کے لئے ہے یعنی بہ سبب ان کے جہاد فی سبیل اللہ اور استقامت فی الحرب۔ صبر و توکل علی اللہ کے اللہ تعالیٰ ان کو طواب دینا (یعنی نصرت۔ غنیمت۔ غفران الذنوب) سے بھی نوازتا ہے۔ اور بہترین ثواب آخرت سے بھی۔
وحسن ثواب الاخرۃ۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے اور اتی کا مفعول ثانی ہے۔ اور اللہ (ان کو) آخرت کا بھی عدمہ بدلہ دیگا۔ واؤ عاطفہ۔ حسن (حسن یحسن کا مصدر) بہتر ہونا۔ عمدہ ہونا۔ مضاف۔ ثواب الاخرۃ۔ مضاف مضاف الیہ مل کر مضاف الیہ حسن کا ثواب آخرت کا عمدہ ثواب یا بدلہ۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 144–148
لغات القرآن آیت نمبر 144 تا 148
افان (پھر اگر) مات (مرگیا (مرجاتا) انقلبتم (کیا تم پلٹ جاتے) ینقلب (پلٹ جائے گا) سیجزی (عنقریب وہ بدلہ دے گا) کتابا مؤجلا (مدت لکھی ہوئی ہے (مدت مقرر کردی گئی ہے) نؤت (ہم دیتے ہیں) کاین (کتنے ہی) ربیون (اللہ والے) ماوھنوا (نہ وہ سست ہوئے) ما استکانوا (نہ وہ تھکے) اسرافنا (ہماری زیادتی) ثبت (ثابت رکھ) حسن (بہترین) ۔
تشریح : آیت نمبر 144 تا 148
یہ آیات غزوۂ احد کے فوراً بعد 3 ھ میں اس وقت نازل ہوئیں جب کچھ صحابہ ؓ کی اجتہادی غلطی کی وجہ سے وقتی طور پر فتح شکست میں بدل گئی اور رسول اللہ ﷺ کے دندان مبارک شہید ہوئے اور صحابہ کے دلوں میں طرح طرح کے وسوسے آنے لگے تھے۔…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 144–148
جب احد کی لڑائی میں شیطان نے یہ افواہ اڑا دی کہ آنحضرت ﷺ شہید ہوگئے تو مسلمانوں میں طرح طرح کی باتیں ہونے لگیں۔ کچھ لوگ تو یہ کہتے تھے اگر آپ نبی ہوتے تو زندہ رہتے اور کچھ لوگ یہ کہتے تھے کہ دین تو اللہ کا ہے اگر آپ شہید ہو بھی گئے تو جس دین کے واسطے آپ لڑے تھے ہم کو بھی ضرور لڑنا چاہئے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ حاصل معنی اس آیت کا یہ ہے کہ پہلے زمانہ میں انبیاء اور ان کے ساتھ کے لوگ لڑے اور امت کے لوگوں کے سامنے بعضے نبی شہید ہوگئے، لیکن وہ لوگ اسی طرح ثابت قدم رہے۔ جس طرح اپنے نبی کے رو برو تھے، اسی طرح تم کو بھی چاہیے۔
مسائل القرآن : اس آیت سے معلوم ہوا کہ موت اپنے مقررہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 144–151
[52] جنگ احد میں جب رسول اکرم ﷺ زخمی ہوگئے تو کسی مخالف نے یہ افواہ اڑا دی کہ نعوذ باللہ آپ مارے گئے۔ یہ سن کر بہت سے مسلمانوں کے دل بیٹھ گئے۔ بعضوں نے کہا کہ جب پیغمبر نہ رہے تو اب لڑنے سے کیا فائدہ۔ جو منافق تھے انہوں نے علانیہ کہنا شروع کردیا کہ یہ اگر نبی ہوتے تو ممکن نہ تھا کہ جنگ میں مارے جاتے۔ یہاں اسی واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–148
اللہ والوں کا جہاد :
(ف 2) جس طرح ایک مادہ پرست انسان کے نصب العین میں زمین وآسمان کا فرق اسی طرح ان کے طریق کار ہیں اور عام لوگوں کی روش میں عظیم امتیاز پایا جاتا ہے ، مادیت پرست لوگ مادی خواہشات کے حصول کے لئے لڑتے ہیں اور اللہ والے بلند نصب العین کے ماتحت میدان جہاد میں کودتے ہیں ۔
دنیا داروں کے سامنے خدا کی بادشاہت پھیلانے کا مقصد ہوتا ہے ، ظالم اپنے نفس امارہ کے لئے لڑتے ہیں اور خدائی مجاہد اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے ، پھر جس طرح ان کے مقاصد میں اختلاف ہے ، اسی طرح ان کے طریق جنگ میں بھی اختلاف ہے ۔
دنیا کے قیاصر واکاسرہ مادی قوتوں کو جمع کرتے ہیں اور اقلیم ایمان عقیدت کے شہنشاہ بصیرت ونیاز…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 148–149
ف 1 اور بہت سے نبی ایسے ہوچکے ہیں جن کے ساتھ ہو کہ ان کی امت کے بہت سے صلحاء اور بکثرت با خدا لوگ کفار سے لڑے ہیں ینی تم سے پہلے بھی بکثرت اللہ والوں نے اپنے اپنے زمانہ کے نبیوں کے ساتھ ہو کر کافروں سے جہاد کیا ہے پھر ان باخدا لوگوں کو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے جو مصائب پیش آئے ان کی وجہ سے نہ تو انہوں نے امر حق بجا لانے میں ہمت ہاری اور نہ ان کے قلب میں ضعف اور سستی پیدا ہوئی اور نہ ان کے جسم سست پڑے اور نہ و باطل کے آگے سرنگوں ہوئے اور نہ اہل باطل سے دبے اور اللہ تعالیٰ ایسے ہی مستقل مزاج اور ثابت قدم رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے جو ہر قسم کے مصائب برداشت کرنے کے باوجود اپنی جگہ سے نہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 145–150
ف 1۔ پس اسی کی دوستی پر اکتفاء کرو اور اسی کا مددگار سمجھو دوسرا مخالف اگر نصرت کی بھی تدبیر بتلائے خلاف حکم خداوندی تو عمل مت کرو۔
Read the full tafseer →جن کو دین و دنیا میں کامیاب ہونے کی ضمانت دے دی گئی :
211: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں کوشش کرتے ہیں۔ یعنی جہاد کرتے ہیں اور دنیا کو دین پر قربان کردیتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ دنیا کا ثواب بھی دیتا ہے اور آخرت کا ثواب تو ان کو نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا ملتا ہے۔ بس ان لوگوں کو زیر نظر آیت میں ” محسنین “ کہا اور احسان کے معنی حدیث شریف میں آئے ہیں کہ ” تعبد اللہ کانک تراہ “ کہ تو اللہ کی عبادت اس طرح کرے گویا اللہ کو دیکھ رہا ہے۔ اور جو شخص اپنے فوائد دنیوی اللہ کی راہ میں قربان کردیتا ہے یا قربان کر دیھے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ وہ واقعی احسان کی اس تعریف کے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 146–148
Connected with previous verses where Muslims were admonished for some of their shortcomings during the battle of Uhud, the present verses cite examples set by men of Allah from earlier communities showing how steadfast they were on the battlefield, something which should be emulated by the present addressees.
The explanation of some words:
1. رِبِّيُّونَ Ribbiyun): a derivation from Rabb (رَبّ ) like Rabbani (رَبّانی) meaning 'of the رَبّ Rabb or Lord' which has been rendered as men of Allah in the present translation. According to Ruh al-Ma‘ani, here the use of the vowel sound 'i' in place…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 147–149
108. That is, they would push them back into the same state of unbelief from which they had extricated themselves. Since the Battle of Uhud the hypocrites and the Jews had constantly propagated the idea that, had Muhammad been a true Prophet, he would not have suffered the reverse that he encountered in that battle. This reverse was offered as proof that Muhammad (peace be on him) was an ordinary person whose fortunes varied, like those of other men, between victory and defeat. They further contended that the support and patronage of God which Muhammad claimed to enjoy was a sham.
Read the full tafseer →