حدود کا بیان

Sunan Ibne-Majah · Chapter 22 · 82 hadiths · Page 2 of 5

2553Sunan Ibne-Majah

سنگسار کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَطُولَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ حَتَّى يَقُولَ قَائِلٌ: مَا أَجِدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ أَلَا وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ إِذَا أُحْصِنَ الرَّجُلُ وَقَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ حَمْلٌ أَوِ اعْتِرَافٌ وَقَدْ قَرَأْتُهَا الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب ؓ نے کہا: مجھے اندیشہ ہے کہ جب زمانہ زیادہ گزر جائے گا تو کہنے والا یہ کہے گا کہ میں کتاب اللہ میں رجم (کا حکم) نہیں پاتا، اور اس طرح لوگ اللہ تعالیٰ کے ایک فریضے کو ترک کر کے گمراہ ہوجائیں، واضح رہے کہ رجم حق ہے، جب کہ آدمی شادی شدہ ہو گواہی قائم ہو، یا حمل ٹھہر جائے، یا زنا کا اعتراف کرلے، اور میں نے رجم کی یہ آیت پڑھی ہے: الشيخ والشيخة إذا زنيا فارجموهما البتة جب بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت زنا کریں تو ان دونوں کو ضرور رجم کرو ... ١ ؎، رسول اللہ ﷺ نے رجم کیا، اور آپ کے بعد ہم نے بھی رجم کیا۔

lt was narrated from Ibn Abbas that Umar bin Khattab said: "I fear that after a long time has passed, Some will say: I do not find (the sentence of) stoning in the Book of Allah, and they will go astray by abandoning one of the obligations enjoined by Allah. Rather stoning is a must if a man is married (or previously married) and proof is established, or if pregnancy results or if he admits it. I have read it (in the Quran), "And if an old man and an old woman commit adultery, stone them both." The Messenger of Allah ﷺ stoned (adulterers) and we stoned (them) after him:"

Notes · وضاحت
١ ؎: بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت سے مراد شادی شدہ لوگ ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ٣٠ (٦٨٢٩، ٦٨٣٠)، صحیح مسلم/الحدود ٤ (١٦٩١)، سنن ابی داود/الحدود ٢٣ (٤٤١٨)، سنن الترمذی/الحدود ٧ (١٤٣١، ١٤٣٢)، (تحفة الأشراف: ١٠٥٠٨)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحدود ١ (١)، مسند احمد (١/ ٢٣، ٤٠، ٤٧، ٥٥)، سنن الدارمی/الحدود ١٦ (٢٣٦٨) (صحیح )
2554Sunan Ibne-Majah

سنگسار کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، حَتَّى أَقَرَّ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ فَلَمَّا أَصَابَتْهُ الْحِجَارَةُ أَدْبَرَ يَشْتَدُّ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ بِيَدِهِ لَحْيُ جَمَلٍ فَضَرَبَهُ فَصَرَعَهُ، فَذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِرَارُهُ حِينَ مَسَّتْهُ الْحِجَارَةُ فَقَالَ: فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ماعز بن مالک ؓ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے، اور کہا: میں نے زنا کیا ہے، آپ ﷺ نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا، انہوں نے پھر کہا: میں نے زنا کیا ہے، آپ ﷺ نے پھر منہ پھیرلیا، انہوں نے پھر کہا: میں نے زنا کیا ہے، آپ ﷺ نے پھر منہ پھیرلیا، انہوں نے پھر کہا: میں نے زنا کیا ہے، آپ ﷺ نے پھر منہ پھیرلیا یہاں تک کہ چار بار زنا کا اقرار کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ انہیں رجم کردیا جائے، چناچہ جب ان پر پتھر پڑے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگنے لگے، ایک شخص نے انہیں پا لیا، اس کے ہاتھ میں اونٹ کے جبڑے کی ہڈی تھی، اس نے ماعز کو مار کر گرا دیا، پتھر پڑتے وقت ان کے بھاگنے کا تذکرہ جب نبی اکرم ﷺ سے کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: آخر تم نے انہیں چھوڑ کیوں نہ دیا ؟۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "Maiz bin Malik came to the Prophet ﷺ and said: I have committed fornication, and he (the Prophet) turned away from him. He said: I have committed fornication, and he turned away from him. He said: I have committed fornication, and he turned away from him. Then, he said: I have committed fornication, he turned away until when he had confessed four times , he ordered that he should be stoned. When he was being struck with the stones, he ran away, but a man caught up with him who had a camel’s jawbone in his hand; he struck him and he fell down. The Prophet ﷺ was told about. How he fled when the stones hit him, and he said: Why did you not let him be?”

Notes · وضاحت
١ ؎: تاکہ ان سے پھر پوچھے شاید وہ اپنے اقرار سے پھرجاتے اور حد ساقط ہوجاتی، زنا کا اقرار ایک بار کرنا حد کے لئے کافی ہے، اور صحیح مسلم میں ہے کہ آپ ﷺ نے غامدیہ کو رجم کیا، اس نے ایک ہی بار اقرار کیا تھا، ایک یہودی اور یہودیہ کا رجم آگے مذکور ہوگا، اس میں بھی چار بار اقرار کا ذکر نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٥٠٣٤)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطلاق ١١ (٥٢٧٠)، صحیح مسلم/الحدود ٥ (١٦٩٤)، سنن ابی داود/الحدود ٢٤ (٤٤١٩)، سنن الترمذی/الحدود ٥ (١٤٢٨) (حسن صحیح )
2555Sunan Ibne-Majah

سنگسار کرنا

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْأَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا، فَأَمَرَ بِهَا، فَشُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ رَجَمَهَا، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا.

عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر زنا کا اعتراف کیا، آپ ﷺ نے حکم دیا تو اس کے کپڑے باندھ دئیے گئے، پھر اس کو رجم کیا، اس کے بعد اس کی نماز جنازہ پڑھی ١ ؎۔

It was narrated from Imran bin Husain that a woman came to the Prophet ﷺ and confessed to committing fornication. He issued orders, and her garments were tightened around her (so that her prirate parts would not become uncovered) then he stoned her, then he offered the funeral prayer for her.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا تو اس کے کپڑے باندھ دیئے گئے تاکہ بےپردگی نہ ہو، بعضوں نے اس کے حق میں کچھ برے الفاظ نکالے تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر وہ سارے مدینہ والوں میں بانٹ دی جائے تو ان کو کافی ہوجائے گی، بیشک یہ عورت اس زمانہ کے تمام عابدوں اور زاہدوں سے درجہ میں زیادہ تھی کہ نبی کریم ﷺ کے سامنے گناہ کا اقرار کیا، سزا پائی، پھر نبی کریم ﷺ کی نماز جنازہ سے مشرف ہوئی، اللہ ان کے درجہ کو بلند کرے، آمین۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٨٧٩)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحدود ٥ (١٦٩٦)، سنن ابی داود/الحدود ٢٥ (٤٤٤٠)، سنن الترمذی/الحدود ٩ (١٤٣٥)، سنن النسائی/الجنائز ٦٤ (١٩٥٩)، مسند احمد (٤/٤٢٠، ٤٣٣، ٤٣٧)، سنن الدارمی/الحدود ١٧ (٢٣٧٠) (صحیح )
2556Sunan Ibne-Majah

یہودی اور یہودن کو سنگسار کرنا

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَجَمَ يَهُودِيَّيْنِ أَنَا فِيمَنْ رَجَمَهُمَا، فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ يَسْتُرُهَا مِنَ الْحِجَارَةِ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک یہودی جوڑے کو رجم کیا، میں بھی اس کو رجم کرنے والوں میں شامل تھا، میں نے دیکھا کہ یہودی مرد یہودیہ کو پتھروں سے بچانے کے لیے آڑے آجاتا تھا۔

It was narrated from Ibn Umar (RA) : "The Prophet ﷺ stoned two Jews, and I Was among those who stoned them. I saw (the man) trying to shield (the woman) from the stones."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٨٠١٤)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحدود ٢٤ (٦١٤٨)، صحیح مسلم/الحدود ٦ (١٦٩٩)، سنن ابی داود/الحدود ٢٦ (٤٤٤٦)، سنن الترمذی/االحدود ١٠ (١٤٣٦)، موطا امام مالک/الحدود ١ (١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٧، ٦٣، ٧٦)، سنن الدارمی/الحدود ١٥ (٢٣٦٧) (صحیح )
2557Sunan Ibne-Majah

یہودی اور یہودن کو سنگسار کرنا

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَجَمَ يَهُودِيًّا وَيَهُودِيَّةً.

جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک یہودی اور ایک یہودیہ کو رجم کیا۔

It was narrated from Jabir bin Samurah that the Prophet ﷺ stoned a Jewish man and a Jewish woman

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الحدود ١٠ (١٤٣٧)، (تحفة الأشراف: ٢١٧٥)، وقد أخرجہ: (حم (٥/٩١، ٩٤، ٩٦، ٩٧، ١٠٤) (صحیح) (سابقہ شاہد سے یہ صحیح ہے )
2558Sunan Ibne-Majah

یہودی اور یہودن کو سنگسار کرنا

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَهُودِيٍّ مُحَمَّمٍ مَجْلُودٍ، فَدَعَاهُمْ فَقَالَ: هَكَذَا تَجِدُونَ فِي كِتَابِكُمْ حَدَّ الزَّانِي، قَالُوا: نَعَمْ، فَدَعَا رَجُلًا مِنْ عُلَمَائِهِمْ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى أَهَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي؟قَالَ: لَا، وَلَوْلَا أَنَّكَ نَشَدْتَنِي لَمْ أُخْبِرْكَ، نَجِدُ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِنَا الرَّجْمَ، وَلَكِنَّهُ كَثُرَ فِي أَشْرَافِنَا الرَّجْمُ، فَكُنَّا إِذَا أَخَذْنَا الشَّرِيفَ تَرَكْنَاهُ، وَكُنَّا إِذَا أَخَذْنَا الضَّعِيفَ أَقَمْنَا عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقُلْنَا: تَعَالَوْا فَلْنَجْتَمِعْ عَلَى شَيْءٍ نُقِيمُهُ عَلَى الشَّرِيفِ وَالْوَضِيعِ، فَاجْتَمَعْنَا عَلَى التَّحْمِيمِ وَالْجَلْدِ مَكَانَ الرَّجْمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا أَمْرَكَ إِذْ أَمَاتُوهُوَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ.

براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کا گزر ایک یہودی کے پاس سے ہوا جس کا منہ کالا کیا گیا تھا اور جس کو کوڑے لگائے گئے تھے، آپ ﷺ نے ان یہودیوں کو بلایا اور پوچھا: کیا تم لوگ اپنی کتاب توریت میں زانی کی یہی حد پاتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کیا: ہاں، پھر آپ ﷺ نے ان کے عالموں میں سے ایک شخص کو بلایا، اور اس سے پوچھا: میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں جس نے موسیٰ پر توراۃ نازل فرمائی: کیا تم اپنی کتاب میں زانی کی حد یہی پاتے ہو ؟ اس نے جواب دیا: نہیں، اور اگر آپ نے مجھے اللہ کی قسم نہ دی ہوتی تو میں آپ کو کبھی نہ بتاتا، ہماری کتاب میں زانی کی حد رجم ہے، لیکن ہمارے معزز لوگوں میں کثرت سے رجم کے واقعات پیش آئے، تو جب ہم کسی معزز آدمی کو زنا کے جرم میں پکڑتے تو اسے چھوڑ دیتے اور اگر پکڑا جانے والا معمولی آدمی ہوتا تو ہم اس پر حد جاری کرتے، پھر ہم نے لوگوں سے کہا کہ آؤ ایسی حد پر اتفاق کریں کہ جو معزز اور معمولی دونوں قسم کے آدمیوں پر ہم یکساں طور پر قائم کرسکیں، چناچہ ہم نے رجم کی جگہ منہ کالا کرنے اور کوڑے مارنے کی سزا پر اتفاق کرلیا، یہ سن کر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللهم إني أول من أحيا أمرك إذ أماتوه یعنی اے اللہ! میں پہلا وہ شخص ہوں جس نے تیرے اس حکم کو زندہ کیا ہے جسے ان لوگوں نے مردہ کردیا تھا ، آپ ﷺ نے حکم دیا اور وہ یہودی رجم کردیا گیا۔

It was narrated that Bara bin Azib (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ passed by a Jew with a blackened face who had been flogged. He called them and said: Is this the punishment for the adulterer that you find in your Book? They said: Yes. Then he called one of their scholars and said: I adjure you by Allah Who sent down the Tawrah (Torah) to Musa Is this the punishment for the adulterer that you find in your Book? . He said: No; if, you had not adjured me by Allah, I would not have to told you. The Punishment for the adulterer that we find in our Book is stoning, but many of our nobles where being stoned (because of the prevalence of adultery among them), so if we caught one of our nobles (committing adultery, we would let him go; but If we caught one of the weak among us, we would carry out the punishment on him. We said: "Come, let us agree. Upon something that we may Impose on both noble and weak alike. " So we agreed to blacken the face and whip them, instead ,of stoning. The Prophet ﷺ said: ‘O Allah I am the first of those who revive Your command which they had killed off’, and he issued orders that (the man) be stoned”.

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحدود ٦ (١٧٠٠)، سنن ابی داود/الحدود ٢٦ (٤٤٤٧)، (تحفة الأشراف: ١٧٧١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢٨٦، ٢٩٠، ٣٠٠) (صحیح )
2559Sunan Ibne-Majah

جو بدکاری کا اظہار کرے

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ، لَرَجَمْتُ فُلَانَةَ، فَقَدْ ظَهَرَ فِيهَا الرِّيبَةُ فِي مَنْطِقِهَا وَهَيْئَتِهَا، وَمَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں گواہوں کے بغیر کسی کو رجم کرتا تو فلاں عورت کو کرتا، اس لیے کہ اس کی بات چیت سے اس کی شکل و صورت سے اور جو لوگ اس کے پاس آتے ہیں اس سے اس کا فاحشہ ہونا ظاہر ہوچکا ہے ١ ؎۔

It was narrated from ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ said: "If I were to stone anyone without proof, I would have stoned so-and-so, for there is obviously doubt concerning her speech, her appearance and those who enter upon her."

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کسی عورت کا فاحشہ ہونا معلوم ہو، تو بھی اس کو زنا کی حد نہیں لگا سکتے جب تک کہ اس کی طرف سے جرم کا اعتراف و اقرار نہ ہو، یا چار آدمیوں کی گواہی کا ثبوت نہ ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٨٧٧، ومصباح الزجاجة: ٩٠٥)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطلاق ٣١ (٥٣١٠)، ٣٦ (٥٣١٦)، الحدود ٤٣ (٦٨٥٦)، صحیح مسلم/اللعان ١ (١٤٩٧)، سنن النسائی/الطلاق ٣٦ (٣٤٩٧)، مسند احمد (١/٣٣٥، ٣٥٧، ٣٦٥) (صحیح )
2560Sunan Ibne-Majah

جو بدکاری کا اظہار کرے

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ عَبَّاسٍالْمُتَلَاعِنَيْنِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ شَدَّادٍ: هِيَ الَّتِي قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كُنْتُ رَاجِمًا أَحَدًا بِغَيْرِ بَيِّنَةٍ لَرَجَمْتُهَا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تِلْكَ امْرَأَةٌ أَعْلَنَتْ.

قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے دو لعان کرنے والوں کا تذکرہ کیا، تو ان سے ابن شداد نے پوچھا: کیا یہ وہی عورت تھی جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: اگر میں گواہوں کے بغیر کسی کو رجم کرتا تو اس عورت کو کرتا؟ ابن عباس ؓ نے کہا: وہ تو ایسی عورت تھی جو علانیہ بدکار تھی۔

It was narrated that Qasim bin Muhammad said: "Ibn Abbas mentioned two people who had engaged in the process of Lian Ibn Shaddad said to him: Is this the one of whom the Messenger of Allah ﷺ said: "If I were to stone anyone without proof I would have stoned so-and-so." Ibn Abbas said: No, that was a woman who, (although she was a Muslim), used to expose herself."

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ٣٠ (٦٨٥٥)، التمني ٩ (٧٢٣٨)، صحیح مسلم/اللعان (١٤٩٧)، (تحفة الأشراف: ٦٣٢٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٣٣٥، ٣٣٦، ٣٥٧، ٣٦٥) (صحیح )
2561Sunan Ibne-Majah

جو قوم لوط کا عمل کرے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيرِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کو تم پاؤ کہ وہ قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کر رہا ہے، تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو ۔

It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever you find doing the action of the people of Lut. kill the one who does It, and the one to whom it is done."

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ٢٩ (٤٤٦٢)، سنن الترمذی/الحدود ٢٤ (١٤٥٦)، (تحفة الأشراف: ٦١٧٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٦٩، ٣٠٠) (صحیح )
2562Sunan Ibne-Majah

جو قوم لوط کا عمل کرے

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ قَالَ: ارْجُمُوا الْأَعْلَى وَالْأَسْفَلَ ارْجُمُوهُمَا جَمِيعًا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے قوم لوط کے عمل یعنی اغلام بازی کرنے والوں کے بارے میں فرمایا: اوپر والا ہو کہ نیچے والا، دونوں کو رجم کر دو ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said concerning those who do the action of the people of Lut: "Stone the upper and the lower, stone them both."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٦٨٦، ومصباح الزجاجة: ٩٠٦)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحدود ٢٤، (١٤٥٦ تعلیقاً ) (حسن) (سند میں عاصم بن عمر ضعیف ہیں، لیکن سابقہ شاہد سے تقویت پاکر یہ حسن ہے )
2563Sunan Ibne-Majah

جو قوم لوط کا عمل کرے

حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ.

جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ قوم لوط کے عمل یعنی اغلام بازی کا ہے ١ ؎۔

It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Messenger of Allah ﷺ said: "The thing that I most fear for my nation is the action of the people of Lut.”

Notes · وضاحت
١ ؎: ابن الطلاع مالکی أقضیۃ الرسول ﷺ میں کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے لواطت میں رجم ثابت نہیں ہے اور نہ اس کے بارے میں آپ کا کوئی فیصلہ ہی ہے، بلکہ ابن عباس، ابوہریرہ ؓ سے ثابت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو، اور بیہقی نے علی ؓ سے روایت کی کہ انہوں نے ایک اغلام باز کو رجم کیا ( ٨ /٢٣٢)، شافعی کہتے ہیں کہ ہمارا یہی قول ہے کہ وہ رجم کیا جائے، چاہے شادی شدہ ہو یا کنوارا، اور بیہقی نے روایت کی کہ ابوبکر ؓ نے ایک مفعول کے لئے صحابہ کرام ؓ کو جمع کیا، تو اس دن سب سے زیادہ سخت رائے علی ؓ نے دی اور کہا: اس گناہ کو کسی امت نے نہیں کیا سوائے ایک امت کے، تو ہم سمجھتے ہیں کہ اس کو آگ سے جلا دیں، تو صحابہ کرام نے اس کو آگ سے جلانے پر اتفاق کیا، ابوبکر ؓ نے خالد بن ولید ؓ کو لکھا کہ اس کو آگ سے جلا دو، لیکن یہ صحیح نہیں ہے، اس کی سند میں ابراہیم بن ابی رافع مدینی ضعیف راوی ہے، بعضوں نے اس کو جھوٹا کہا ہے، لیکن اس کا دوسرا طریق بھی ہے، جس سے روایت صرف مرسل ہے۔ ابوداود نے صحیح سند سے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ اغلام بازی کرنے والے کو رجم کیا جائے گا، اور بیہقی نے صحیح سند سے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ ان سے اغلام بازی کرنے والے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: سب سے اونچے مکان سے اوندھا کر کے گرا دیا جائے، پھر پتھروں سے کچلا جائے۔ اغلام بازی متفقہ طور پر حرام اور کبیرہ گناہ ہے، لیکن اس کی سزا کے بارے میں علماء کے درمیان اختلاف ہے، اوپر بعض صحابہ کا مذہب مذکور ہوا کہ اس کی سزا قتل ہے، چاہے وہ غیر شادی شدہ ہو، اور فاعل اور مفعول دونوں اس سزا میں برابر ہیں، یہی امام شافعی کا مسلک ہے، اور اہل حدیث کا مذہب یہ ہے کہ فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کریں گرچہ وہ شادی شدہ نہ ہوں بشرطیکہ مفعول پر جبر نہ ہوا ہو، بعض لوگوں نے اس پر صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے، اور بغوی نے شعبی، زہری، مالک، احمد اور اسحاق سے نقل کیا کہ وہ رجم کیا جائے، شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ۔ ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ اگر زانی کا دو بار رجم درست قرار دیا جائے تو اغلام باز کو بھی رجم کیا جائے گا، منذری کہتے ہیں کہ اغلام بازی کرنے والے کو ابوبکر، علی، عبداللہ بن زبیر ؓ، اور ہشام بن عبدالملک نے زندہ جلایا۔ امام شافعی کہتے ہیں کہ زیادہ واضح بات یہ ہے کہ اغلام باز کی حد زانی کی حد ہے، اگر وہ شادی شدہ ہو تو رجم کیا جائے گا، ورنہ کوڑے مارے جائیں گے اور جلا وطن کیا جائے گا، اور جس کے ساتھ یہ فعل قبیح کیا گیا ہو یعنی مفعول کو کوڑے لگائے جائیں گے، اور جلا وطن کیا جائے گا۔ امام ابوحنیفہ (رح) کہتے ہیں کہ امام جو سزا مناسب سمجھے وہ دے، لیکن نہ رجم ہوگا اور نہ کوڑے لگائے جائیں گے۔ نواب صدیق حسن فرماتے ہیں کہ فاعل اور مفعول کے قتل کرنے کے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کا حکم صحیح اور ثابت ہے، اور صحابہ کرام نے اس حکم کی تنفیذ فرمائی یہ بھی ثابت ہے، اور انہوں نے اس عظیم فحش کام کرنے والوں کو شادی اور غیر شادی کی تفریق کے بغیر قتل کیا، اور ان کے زمانے میں ایسا کئی بار ہوا، اور ان میں سے کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی، جب کہ مسلمان کے خون بہائے جانے جیسے مسئلے پر کسی مسلمان کے لیے خاموشی جائز نہیں ہے، اور یہ وہ عہد تھا کہ حق بات جو بھی ہو اور جہاں سے بھی ہو مقبول ہوتی تھی، تو اگر اغلام باز کا زانی کے سلسلے کے وارد دلائل کے عموم میں اندراج صحیح ہو تو ہر فاعل چاہے وہ شادی ہو یا غیر شادی شدہ کے قتل کے سلسلے میں وارد دلیل سے وہ عموم مخصوص ہوجائے گا، (ملاحظہ ہو: الروضۃ الندیۃ ٣ /٢٨٣- ٢٨٦ )
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الحدود ٢٤ (١٤٥٧)، (تحفة الأشراف: ٢٣٦٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٨٢) (حسن) (شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ورنہ اس کی سند میں عبد اللہ بن محمد بن عقیل منکر الحدیث ہیں )
2564Sunan Ibne-Majah

جومحرم سے بدکاری کرے یا جانور سے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيل، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ، وَمَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کسی محرم سے جماع کرے اسے قتل کر دو، اور جو کسی جانور سے جماع کرے تو اسے بھی قتل کر دو، اور اس جانور کو بھی ۔

It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever has intercourse with a Mahram relative, kill him; and whoever has intercourse with an animal, kill him, and kill the animal."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٠٧٩، ومصباح الزجاجة: ٩٠٧)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحدود ٢٣ (١٤٥٥)، مسند احمد (١/٣٠٠) (ضعیف) (اس حدیث میں ابراہیم بن اسماعیل ضعیف راوی ہیں، اور داود بن الحصین کی عکرمہ سے روایت میں بھی کلام ہے، لیکن حدیث کا پہلا ٹکڑا مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ ضعیف ہے، اور دوسرا ٹکڑا صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: ٢٣٤٨ ، ٨ -٤- ١٥ - ٢٣٥٢ )
2565Sunan Ibne-Majah

لونڈی پر حد قائم کرنا

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَ شِبْلٍ، قَالُوا: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ، فَقَالَ: اجْلِدْهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدْهَا، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِفَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ.

ابوہریرہ، زید بن خالد اور شبل ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جس نے شادی شدہ ہونے سے پہلے زنا کیا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے کوڑے مارو، اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو ، پھر آپ ﷺ نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں کہا: اسے بیچ دو خواہ وہ بالوں کی ایک رسی کے عوض بکے ۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) h, Zaid bin Khalid and Shibl said: “We were with the Prophet ﷺ and a man asked him about a slave woman who commits fornication before she is married. He said: Whip her and if she commits fornication (again), whip her (again). Then he said, on the third or fourth time: Then sell her, even if that is for a Tope of hair.”

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ٢٢ (٦٨٣٧، ٦٨٣٨)، صحیح مسلم/الحدود ٦ (١٧٠٣)، سنن ابی داود/الحدود ٣٣ (٤٤٦٩)، سنن الترمذی/الحدود ١٣ (١٤٣٣)، (تحفة الأشراف: ٣٧٥٦، ٤٨١٤، ١٤١٠٧)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحدود ٣ (١٤)، مسند احمد (٤/١١٦، ١١٧) سنن الدارمی/الحدود ١٢ (٢٣٧١) (صحیح )
2566Sunan Ibne-Majah

لونڈی پر حد قائم کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ عُرْوَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا زَنَتِ الْأَمَةُ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍوَالضَّفِيرُ: الْحَبْلُ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، اگر اب بھی زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، اس کے بعد اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو خواہ ایک ضفیر ہی کے بدلے ہو، اور ضفیر رسی کو کہتے ہیں۔

Aisha (RA) narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: "If a slave woman commits fornication then whip her, and if she commits fornication then whip her, and if she commits fornication then whip her and if she commits fornication then whip her, then sell her even if that is for a rope."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٩٠٩، ومصباح الزجاجة: ٩٠٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٦٥) (صحیح) (سند میں عمّار بن أبی فروہ ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ٢٩٢١ ، تراجع الألبانی: رقم: ٤٨٨ )
2567Sunan Ibne-Majah

حد قذف کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَ عُذْرِي قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ ذَلِكَ، وَتَلَا الْقُرْآنَ، فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَيْنِ وَامْرَأَةٍ فَضُرِبُوا حَدَّهُمْ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب میری براءت نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ منبر پر کھڑے ہوئے اور اس کا تذکرہ کر کے قرآنی آیات کی تلاوت کی، اور جب منبر سے اتر آئے، تو دو مردوں اور ایک عورت کے بارے میں حکم دیا چناچہ ان کو حد لگائی گئی ١ ؎۔

It was narrated that Aisha (RA) said:" When my innocence was revealed, the Messenger of Allah ﷺ stood on the pulpit and mentioned that, and he recited Quran. When he came down, he ordered that the legal punishment (of slandering) be carried out on two men and a woman.”

Notes · وضاحت
١ ؎: اگرچہ بہتان باندھنے میں سب سے بڑھ چڑھ کر منافقین نے حصہ لیا تھا، لیکن نبی اکرم ﷺ نے ان پر حد جاری نہیں کی، اس لئے کہ حد پاک کرنے کے لئے ہے، اور منافقین پاک نہیں ہوسکتے وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی رہیں گے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ٣٥ (٤٤٧٤، ٤٤٧٥)، سنن الترمذی/تفسیر القرآن، سورة النور ٢٥ (٣١٨١)، (تحفة الأشراف: ١٧٨٩٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٥، ٦١) (حسن) (سند میں محمد بن اسحاق مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے )
2568Sunan Ibne-Majah

حد قذف کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْعِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا مُخَنَّثُ، فَاجْلِدُوهُ عِشْرِينَ، وَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا لُوطِيُّ فَاجْلِدُوهُ عِشْرِينَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی آدمی کسی کو کہے: اے مخنث! تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور اگر کوئی کسی کو کہے: اے لوطی! تو اسے بیس کوڑے لگاؤ۔

It was narrated from Ibn Abbas that the Prophet ﷺ said: "If one man says to another: O effeminate one! give him twenty lashes. And if one man says tom another: O homosexual give him twenty lashes.”

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٠٧٥، ومصباح الزجاجة: ٩٠٩)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحدود ٢٩ (١٤٦٢)، ولم یذکر الشطر الثانی: وَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا لُوطِيُّ! ......) (ضعیف) (سند میں ابن أبی حبیبہ ضعیف راوی ہیں )
2569Sunan Ibne-Majah

نشہ کرنے والے کی حد

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ سَمِعْتُهُ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: مَا كُنْتُ أَدِي مَنْ أَقَمْتُ عَلَيْهِ الْحَدَّ إِلَّا شَارِبَ الْخَمْرِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسُنَّ فِيهِ شَيْئًا، إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ جَعَلْنَاهُ نَحْنُ.

علی بن ابی طالب ؓ کہتے ہیں کہ جس پر میں حد جاری کروں (اگر وہ مرجائے) تو میں اس کی دیت ادا نہیں کروں گا، سوائے شرابی کے، اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی کوئی حد نہیں مقرر فرمائی، بلکہ یہ تو ہماری اپنی مقرر کی ہوئی حد ہے۔

Ali bin Abu Talib said: "I would not pay the blood money (Diyah) for those on whom I carried out the legal punishment, except for the wine drinker. The Messenger of Allah ﷺ did not institute anything in that case, rather it is something that we would do.”

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ٥ (٦٧٧٨)، صحیح مسلم/الحدود ٨ (١٧٠٧)، سنن ابی داود/الحدود ٣٧ (٤٤٨٦)، (تحفة الأشراف: ١٠٢٥٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/١٢٥، ١٣٠) (صحیح )
2570Sunan Ibne-Majah

نشہ کرنے والے کی حد

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْهِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ جَمِيعًا، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَضْرِبُ فِي الْخَمْرِ بِالنِّعَالِ وَالْجَرِيدِ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ شراب کے جرم میں جوتوں اور چھڑیوں سے مارنے کی سزا دیتے تھے۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ used to beat (offenders) for drinking wine with sandals and date-palm stalks."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٢٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحدود ٢ (٦٧٧٣)، صحیح مسلم/الحدود ٨ (١٧٠٦)، سنن ابی داود/الحدود ٣٧ (٤٤٨٧)، سنن الترمذی/الحدود ١٤ (١٤٤٣)، مسند احمد (١/١٧٦، ٢٧٢)، سنن الدارمی/الحدود ٨ (٢٣٥٧) (صحیح )
2571Sunan Ibne-Majah

نشہ کرنے والے کی حد

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّانَاجِ، سَمِعْتُحُضَيْنَ بْنَ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيَّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ الدَّانَاجُ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ: لَمَّا جِيءَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ إِلَى عُثْمَانَ قَدْ شَهِدُوا عَلَيْهِ، قَالَ لِعَلِيٍّ: دُونَكَ ابْنَ عَمِّكَ، فَأَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَجَلَدَهُ عَلِيٌّ، وَقَالَ: جَلَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ، وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ، وَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ.

حضین بن منذر رقاشی کہتے ہیں کہ جب ولید بن عقبہ کو عثمان ؓ کے پاس لایا گیا اور لوگوں نے ان کے خلاف گواہی دی، تو عثمان ؓ نے علی ؓ سے کہا: اٹھئیے اور اپنے چچا زاد بھائی پر حد جاری کیجئے، چناچہ علی ؓ نے ان کو کوڑے مارے اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے چالیس کوڑے لگائے، اور ابوبکر ؓ نے چالیس کوڑے لگائے، اور عمر ؓ نے اسی کوڑے لگائے، اور ان میں سے ہر ایک سنت ہے ١ ؎۔

Hudain bin Mundhir said: "When Walid bin Uqbah was brought to Uthman, they had testified against him. He said to Ali (RA) : “You are close to your uncles son, so carry out the legal punishment on him. So Ali whipped him. He said: The Messenger of Allah ﷺ gave forty lashes and Abu Bakr (RA) gave forty lashes and Umar gave eighty and all are Sunnah.

Notes · وضاحت
١ ؎: ولید بن عقبہ عثمان ؓ کے اخیافی بھائی تھے، اور ان کے دور خلافت میں کوفہ کے عامل تھے، انہوں نے لوگوں کو صبح نماز فجر چار رکعتیں پڑھائیں، اور بولے: اور زیادہ کروں؟ عبد اللہ بن مسعود ؓ نے کہا: ہم ہمیشہ زیادتی ہی میں رہے جب سے تم حاکم ہوئے، یہ عقبہ بن ابی معیط کا بیٹا تھا جس نے نبی کریم ﷺ پر اونٹنی کی بچہ دانی لا کر ڈال دی تھی، جب آپ ﷺ سجدہ میں تھے، ولید بن عقبہ نے شراب پی کر نشہ کی حالت میں نماز پڑھائی، آخر لوگوں کی شکایت پر معزول ہو کر مدینہ میں عثمان ؓ کے پاس حاضر کیا گیا، شرابی کی حد کوئی معین نہیں، امام کو اختیار ہے خواہ چالیس کوڑے مارے یا کم یا زیادہ، خواہ جوتوں سے مارے، صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا جس نے شراب پی تھی، آپ ﷺ نے اس کو چالیس کے قریب چھڑی سے مارا، راوی نے کہا: ابوبکر ؓ نے بھی ایسا ہی کیا، جب عمر ؓ کا زمانہ آیا تو انہوں نے لوگوں سے رائے لی، عبدالرحمن بن عوف ؓ نے کہا: سب حدوں میں جو ہلکی حد قذف ہے، اس میں اسی ( ٨٠ ) کوڑے ہیں، پھر عمر ؓ نے بھی شراب میں اسی کوڑے مارنے کا حکم دیا، اور بخاری میں عقبہ بن حارث سے روایت ہے کہ نعمان نبی کریم ﷺ کے پاس لائے گئے، آپ ﷺ نے ان لوگوں سے جو گھر میں تھے فرمایا: اس کو مارو تو میں نے بھی اس کو جوتوں اور چھڑیوں سے مارا، اور اس باب میں کئی حدیثیں ہیں ان سب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شراب پینے کی حد مقرر نہیں کی، جیسا مناسب ہوتا ویسا آپ عمل کرتے، اور ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تھوڑی مٹی لی اور شرابی کے منہ پر ڈال دی۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحدود ٤ (٦٧٧٣)، صحیح مسلم/الحدود ٨ (١٧٠٧)، سنن ابی داود/الحدود ٣٦ (٤٤٨٠، ٤٤٨١، ٤٤٧٩)، (تحفة الأشراف: ١٠٠٨٠، ١٣٥٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٨٢، ٦٤٠، ١٤٤)، سنن الدارمی/الحدود ٩ (٢٣٥٨) (صحیح )
2572Sunan Ibne-Majah

جو بار بار خمر پیے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا سَكِرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ: فَإِنْ عَادَ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی نشے میں آجائے تو اسے کوڑے لگاؤ، اور اگر پھر ایسا کرے تو پھر کوڑے مارو، اور پھر بھی ایسا کرے تو پھر کوڑے مارو ، پھر چوتھی بار کے لیے فرمایا: اس کے بعد بھی ایسا کرے تو اس کی گردن اڑا دو ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "If he gets drunk, then whip him. If he does it again, then whip him. If he does it again, then whip him. And he said concerning the fourth time: If he does it again, then strike his neck (i.e., execute him).

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ روایت منسوخ ہے، عبداللہ بن مسعود ؓ کی اس روایت سے جو باب لايحل دم امريء مسلم إلافي ثلاث میں گزر چکی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں، لايحل دم امريء مسلم يشهد أن لا إله إلا الله وأني رسول الله إلا أحد ثلاثة نفر: النفس بالنفس، والثيب الزاني، و التارک لدينه المفارق للجماعة نیز جابر ؓ کی ایک روایت سے بھی اس حدیث کے منسوخ ہونے کا پتا چلتا ہے جس میں ہے کہ آپ کے پاس ایسا شخص لایا گیا جس نے چوتھی بار شراب پی تھی، لیکن آپ ﷺ نے اسے کوڑے لگا کر چھوڑ دیا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحدود ٣٧ (٤٤٨٤)، سنن النسائی/الأشربة ٤٣ (٥٧٦٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٩٤٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٨٠، ٢٩١، ٥٠٤، ٥١٩) (حسن صحیح )