لباس اور زینت کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 39 · 202 hadiths · Page 7 of 11

5505Sahih Muslim

چت لیٹ کر دونوں پاؤں میں سے ایک کو دوسرے پر رکھنے کی اباحت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ کُلُّهُمْ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ ح و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ کُلُّهُمْ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ

عبدالرزاق، یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، ابن عیینہ ابوطاہر حرملہ ابن وہب، یونس اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید ان ساری سندوں کے ساتھ حضرت زہری ؓ سے مذکورہ حدیث کی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Zuhri with the same chain of transmitter.

5506Sahih Muslim

مردوں کے لئے زعفران میں رنگے ہوئے کپڑوں کے پہننے کی ممانعت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو الرَّبِيعِ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ التَّزَعْفُرِ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ حَمَّادٌ يَعْنِي لِلرِّجَالِ

یحییٰ بن یحیی، ابوربیع قتیبہ بن سعید، یحییٰ حماد بن زید حمد عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے زعفران میں رنگا ہوا لباس پہننے سے منع فرمایا حضرت قتیبہ حماد سے نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں (یعنی مردوں کے لئے)۔

Anas bin Malik (RA) reported that Allahs Apostle ﷺ forbade dyeing (ones cloth or hair) in saffron. Hammad said that it pertains to men only.

5507Sahih Muslim

مردوں کے لئے زعفران میں رنگے ہوئے کپڑوں کے پہننے کی ممانعت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد زہیر بن حرب، ابن نمیر، ابوکریب اسماعیل ابن علیہ، عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مرد زعفران لگائے۔

Anas reported that Allahs Messenger ﷺ forbade that a person should (wear) clothes dyed in saffron.

5508Sahih Muslim

بڑھاپے میں زرد رنگ یا سرخ رنگ کے ساتھ خضاب کرنے کے استح کے اور سیاہ رنگ کے خضاب کی حرمت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ أَوْ جَائَ عَامَ الْفَتْحِ أَوْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلُ الثَّغَامِ أَوْ الثَّغَامَةِ فَأَمَرَ أَوْ فَأُمِرَ بِهِ إِلَی نِسَائِهِ قَالَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْئٍ

یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ابوقحافہ ؓ فتح مکہ والے سال یا فتح مکہ کے دن لائے گئے یا خود آپ ﷺ کی خدمت میں آئے ان کے سر اور داڑھی (کے بال) شغام یا ثغامہ گھاس کی طرح (سفید) تھے آپ ﷺ نے ان کی عورتوں کو حکم فرمایا کہ بالوں کی سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو۔

Jabir reported that when Abu Quhafa (father of Abu Bakr) came in the year of Victory or on the Day of Victory (to the Holy Prophet ﷺ to pledge his allegiance to him) his head and his beard were white like hyssop. He (the Holy Prophet) commaded or the women were commanded by him that they should change this with something (that the colour of his hair should be changed).

5509Sahih Muslim

بڑھاپے میں زرد رنگ یا سرخ رنگ کے ساتھ خضاب کرنے کے استح کے اور سیاہ رنگ کے خضاب کی حرمت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ کَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْئٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ

ابوطاہر عبداللہ بن وہب، ابن جریج، زبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ ؓ اس حال میں آپ ﷺ کی خدمت میں لائے گئے کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ گھاس کی طرح سفید تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس سفیدی کو کسی اور چیز کے ساتھ بدل دو لیکن سیاہ رنگ سے بچو۔

Jabir bin Abdullah reported that Abu Quhafa was led (to the andience of the Holy Prophet) on the day of the Conquest of Makkah and his head and beard were white like hyssop, whereupon Allahs Messenger ﷺ said: Change it with something but avoid black.

5510Sahih Muslim

رنگنے میں یہود کی مخالفت کرنے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَی لَا يَصْبُغُونَ فَخَالِفُوهُمْ

یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد زہیر بن حرب، یحییٰ سفیان بن عیینہ، زہری، ابوسلمہ سلیمان بن یسار حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا یہود و نصاری (کے لوگ) نہیں رنگتے (یعنی خضاب نہیں لگاتے) تو تم ان کی مخالفت کرو (یعنی تم خضاب لگاؤ)۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The Jews and the Christians do not dye (their hair), so oppose them.

5511Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَاعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فِي سَاعَةٍ يَأْتِيهِ فِيهَا فَجَائَتْ تِلْکَ السَّاعَةُ وَلَمْ يَأْتِهِ وَفِي يَدِهِ عَصًا فَأَلْقَاهَا مِنْ يَدِهِ وَقَالَ مَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَا رُسُلُهُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا جِرْوُ کَلْبٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَتَی دَخَلَ هَذَا الْکَلْبُ هَاهُنَا فَقَالَتْ وَاللَّهِ مَا دَرَيْتُ فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ فَجَائَ جِبْرِيلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعَدْتَنِي فَجَلَسْتُ لَکَ فَلَمْ تَأْتِ فَقَالَ مَنَعَنِي الْکَلْبُ الَّذِي کَانَ فِي بَيْتِکَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ

سوید بن سعید، عبدالعرزیز بن ابی حازم، ابوسلمہ، عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے رسول اللہ ﷺ سے ایک وقت میں آنے کا وعدہ کیا جب وہ وقت آیا تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے آپ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی دیکھی آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے وہ لکڑی پھینکی اور فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا پھر آپ ﷺ نے ادھر ادھر دیکھا تو تخت کے نیچے ایک کتے کے پلے پر نظر ٹھہری آپ ﷺ نے فرمایا اے عائشہ یہ کتا یہاں کب داخل ہوا؟ تو حضرت عائشہ ؓ نے عرض کیا اللہ کی قسم میں نہیں جانتی آپ ﷺ کے حکم کے مطابق وہ کتاباہر نکال دیا گیا تو اسی وقت حضرت جبرائیل آگئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میں آپ کے انتظار میں بیٹھا رہا لیکن آپ نہیں آئے تو حضرت جبریئل نے فرمایا مجھے اس کتے نے روکا جو آپ ﷺ کے گھر میں تھا کیونکہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں کتے اور تصویریں ہوں۔

Aisha reported that Gabriel (علیہ السلام) (peace be upon him) made a promise with Allahs Messenger ﷺ to come at a definite hour; that hour came but he did not visit him. And there was in his hand (in the hand of Allahs Apostle) ﷺ a staff. He threw it from his hand and said: Never has Allah or His messengers (angels) ever broken their promise. Then he cast a glance (and by chance) found a puppy under his cot and said: Aisha, when did this dog enter here? She said: BY Allah, I dont know He then commanded and it was turned out. Then Gabriel (علیہ السلام) came and Allahs Messenger ﷺ said to him: You promised me and I waited for you. but you did not come, whereupon he said: It was the dog in your house which prevented me (to come), for we (angels) do not enter a house in which there is a dog or a picture.

5512Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْتِيَهُ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ وَلَمْ يُطَوِّلْهُ کَتَطْوِيلِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ

اسحاق بن ابراہیم حنظلی، مخزومی وہیب ابی حازم اس سند کے ساتھ حضرت ابوحازم ؓ سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک وقت پر آنے کا وعدہ کیا پھر اسی طرح حدیث ذکر کی لیکن اس میں اتنی تفصیل نہیں جتنی کہ پہلی حدیث میں تھی۔

This hadith has been narrated on the authority of Abu Hazim with the same chain of transmitters that Gabriel (علیہ السلام) had promised Allahs Messenger ﷺ that he would come; the rest of the hadith is the same, but it is not so lengthy as the other one.

5513Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ السَّبَّاقِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ اسْتَنْکَرْتُ هَيْئَتَکَ مُنْذُ الْيَوْمِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ جِبْرِيلَ کَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي أَمَ وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي قَالَ فَظَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَهُ ذَلِکَ عَلَی ذَلِکَ ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جِرْوُ کَلْبٍ تَحْتَ فُسْطَاطٍ لَنَا فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَائً فَنَضَحَ مَکَانَهُ فَلَمَّا أَمْسَی لَقِيَهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ لَهُ قَدْ کُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِي الْبَارِحَةَ قَالَ أَجَلْ وَلَکِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ حَتَّی إِنَّهُ يَأْمُرُ بِقَتْلِ کَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ وَيَتْرُکُ کَلْبَ الْحَائِطِ الْکَبِيرِ

حرملہ بن یحییٰ ابن وہب، یونس ابن شہاب، ابن سباق، ابن عباس، حضرت میمونہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک دن صبح کو رسول اللہ ﷺ خاموش خاموش تھے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول میں ﷺ آج صبح ہی سے آپ ﷺ کے چہرہ اقدس میں تبدیلی دیکھ رہی ہوں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے آج رات مجھ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ مجھے ملے نہیں اللہ کی قسم انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی پھر سارا دن رسول اللہ ﷺ اسی طرح رہے پھر آپ ﷺ کے دل میں ایک کتے کے بچے کا خیال آیا جو کہ ہمارے بستر کے نیچے تھا تو آپ ﷺ نے فوراً اس کو نکالنے کا حکم فرمایا پھر آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک میں پانی لے کر اس جگہ پر چھڑک دیا جب شام ہوئی تو حضرت جبرائیل ملاقات کے لئے تشریف لے آئے آپ ﷺ نے حضرت جبرائیل سے فرمایا آپ نے گزشتہ رات مجھ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا حضرت جبرائیل نے کہا ہاں لیکن ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا اور تصویریں ہوں پھر رسول اللہ ﷺ نے اسی دن صبح کو کتوں کو قتل کرنے کا حکم فرمایا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے چھوٹے باغ کا کتا قتل کرنے کا حکم دے دیا اور بڑے باغ کے کتے کو چھوڑ دیا۔

Maimuna reported that one morning Allahs Messenger ﷺ was silent with grief. Maimuna said: Allahs Messenger, I find a change in your mood today. Allahs Messenger ﷺ said: Gabriel (علیہ السلام) had promised me that he would meet me tonight, but he did not meet me. By Allah, he never broke his promises, and Allahs Messenger ﷺ spent the day in this sad (mood). Then it occurred to him that there had been a puppy under their cot. He commanded and it was turned out. He then took some water in his hand and sprinkled it at that place. When it was evening Gabriel (علیہ السلام) met him and he said to him: you promised me that you would meet me the previous night. He said: Yes, but we do not enter a house in which there is a dog or a picture. Then on that very morning he commanded the killing of the dogs until he announced that the dog kept for the orchards should also be killed, but he spared the dog meant for the protection of extensive fields (or big gardens).

5514Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ يَحْيَی وَإِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ

یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اسحاق بن ابراہیم، یحییٰ اسحاق، حضرت ابوطلحہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جس گھر میں کتا اور تصویریں ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔

Abu Talha reported Allahs Apostle ﷺ having said: Angels do not enter a house in which there is a dog or a picture.

5515Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا طَلْحَةَ يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ

ابوطاہر، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، ابن عباس، حضرت ابوطلحہ فرماتے ؓ ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں کتا یا تصویریں ہوں اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔

Abu Talha reported: I heard Allahs Messenger ﷺ as saying: Angels do not enter the house in which there is a dog or a statue.

5516Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

و حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِ يُونُسَ وَذِکْرِهِ الْأَخْبَارَ فِي الْإِسْنَادِ

اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری، یونس، حضرت زہری ؓ سے اس سند کے ساتھ یونس کی روایت کی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔

Abu Talha reported: I heard Allahs Messenger ﷺ as saying: Angels do not enter the house in which there is a dog or a statue.

5517Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَکَی زَيْدٌ بَعْدُ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا عَلَی بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ قَالَ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ رَبِيبِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّوَرِ يَوْمَ الْأَوَّلِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْهُ حِينَ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ

قتیبہ بن سعید، لیث، بکیر، بسر بن سعید، زید بن خالد، ابی طلحہ ؓ رسول اللہ ﷺ کے صحابی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (رحمت کے) فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس گھر میں تصویریں ہوں حضرت بسر کہتے ہیں کہ پھر کچھ دنوں بعد حضرت زید بن خالد ؓ بیمار ہوئے تو ہم ان کی عیادت کے لئے گئے تو ہم نے ان کے دروازے پر ایک پردہ پڑا ہوا دیکھا کہ جس میں تصویر تھی بسر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ خولانی سے جو کہ حضرت میمونہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ کے زیر پرورش تھے کہا کہ کیا ہمیں خود حضرت زید ہی نے تصویر کے بارے میں خبر نہیں دی تھی تو حضرت عبداللہ ؓ نے کہا کہ کیا تو نے اس وقت یہ نہیں سنا تھا کہ کپڑے کے نقش ونگار اس سے مستثنی ہیں۔

This hadith has been reported on the authority of Zuhri with the same chain of transmitters.

5518Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُکَيْرَ بْنَ الْأَشَجِّ حَدَّثَهُ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ حَدَّثَهُ وَمَعَ بُسْرٍ عُبَيْدُ اللَّهِ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ فَمَرِضَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا نَحْنُ فِي بَيْتِهِ بِسِتْرٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ أَلَمْ يُحَدِّثْنَا فِي التَّصَاوِيرِ قَالَ إِنَّهُ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ أَلَمْ تَسْمَعْهُ قُلْتُ لَا قَالَ بَلَی قَدْ ذَکَرَ ذَلِکَ

ابوطاہر ابن وہب، عمرو بن حارث، بکیر بن اشج، بسر بن سعید، زید بن خالد جہنی، بسر، عبیداللہ خولانی، حضرت ابوطلحہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں تصویر ہو۔ حضرت بسر ؓ کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ کے بعد حضرت زید بن خالد ؓ بیمار ہوگئے تو ہم ان کی عیادت کے لئے گئے (جب ہم ان کے گھر گئے تو دیکھا) کہ ان کے گھر میں ایک پردہ ہے جس میں تصویریں بنی ہوئی ہیں میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا کیا حضرت زید ؓ ہم کو تصویروں والی حدیث نہیں بیان کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں! انہوں نے بیان کی تھی مگر جب کپڑوں میں نقش ونگار ہوں کیا تو نے یہ نہیں سنا؟ میں نے کہا نہیں انہوں نے کہا کہ حضرت زید ؓ نے اسی طرح کہا تھا۔

Abu Talha, the Companion of Allahs Messenger ﷺ , reported Allahs Messenger ﷺ having said: Verily, angels do not enter the house in which there is a picture. Busr reported: Zaid fell ill and we went to inquire after his health and (found) that there was hanging at his door a curtain with a picture on it. I said to Ubaidullah Khaulani who had been under the patronage of Maimuna, the wife of Allahs Apostle ﷺ : Did not Zaid himself inform us before about (the Holy Prophets command pertaining to the pictures), whereupon Ubaidullah said: Did you not hear when he said:" Except the prints on the cloth"?

5519Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ أَبِي الْحُبَابِ مَوْلَی بَنِي النَّجَّارِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا تَمَاثِيلُ

اسحاق بن ابراہیم، جریر، سہیل بن ابوصالح، سعید بن یسار، ابی حباب، مولیٰ بن نجار، زید بن خلاد، جہنی، حضرت ابوطلحہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں کتے اور تصویریں ہوں۔

Abu Talha reported that Allahs Messenger ﷺ said: Angels do not enter a house in which there is a picture. Busr said: Zaid bin Khalid fell sick and we visited him to inquire after his health. As we were in his house (we saw) a curtain having pictures on it. I said to Ubaidullah Khaulani: Did he not narrate to us (the Holy Prophets command pertaining to pictures)? Thereupon he said: He in fact did that (but he also said): Except the prints upon the cloth. Did you not hear this? I said: No, whereupon He said: He had in fact made a mention of this.

5520Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

قَالَ فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ إِنَّ هَذَا يُخْبِرُنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا تَمَاثِيلُ فَهَلْ سَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ ذَلِکَ فَقَالَتْ لَا وَلَکِنْ سَأُحَدِّثُکُمْ مَا رَأَيْتُهُ فَعَلَ رَأَيْتُهُ خَرَجَ فِي غَزَاتِهِ فَأَخَذْتُ نَمَطًا فَسَتَرْتُهُ عَلَی الْبَابِ فَلَمَّا قَدِمَ فَرَأَی النَّمَطَ عَرَفْتُ الْکَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ فَجَذَبَهُ حَتَّی هَتَکَهُ أَوْ قَطَعَهُ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْمُرْنَا أَنْ نَکْسُوَ الْحِجَارَةَ وَالطِّينَ قَالَتْ فَقَطَعْنَا مِنْهُ وِسَادَتَيْنِ وَحَشَوْتُهُمَا لِيفًا فَلَمْ يَعِبْ ذَلِکَ عَلَيَّ

حضرت زید بن خالد ؓ جہنی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں آیا اور میں نے عرض کیا کہ حضرت ابوطلحہ ؓ مجھے یہ خبر دیتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس میں کتے اور تصویریں ہوں تو کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے اس طرح یہ حدیث سنی ہے تو حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا نہیں! لیکن میں تم سے وہ واقعہ بیان کروں گی جو میں نے دیکھا ہے۔ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ ایک مرتبہ جہاد میں تشریف لے گئے میں نے ایک نقش ونگار والا کپڑا لکڑی کے دروازے پر لٹکا دیا جب آپ ﷺ واپس تشریف لائے اور پردہ کو دیکھا تو میں نے آپ ﷺ کے چہرہ اقدس میں ناپسندیدگی کے اثرات پہچان لئے آپ ﷺ نے فرمایا اللہ ہمیں یہ حکم نہیں دیتا کہ پتھروں اور مٹی کو کپڑا پہنائیں حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ پھر ہم نے اس پردے کو کاٹ کردو تکیے بنا لئے اور ان میں کھجوروں کی چھال بھر لی تو آپ ﷺ نے میرے اس طرح کرنے پر کوئی عیب نہیں لگایا۔

Abu Talha Ansari reported Allahs Messenger ﷺ as saying: Angels do not enter the house in which there is a picture or portraits. I came to Aisha and said to her: This is a news that I have received that Allahs Apostle ﷺ had said: Angels do not enter the house in which there is a picture or a dog, (and further added) whether she had heard Allahs Messenger ﷺ making a mention of it. She said: No (I did not hear this myself), but I narrate to you what I saw him doing. I bear testimony to the fact that he (the Holy Prophet) set out for an expedition. I took a carpet and screened the door with it. When he (the Holy Prophet) came back he saw that carpet and I perceived signs of disapproval on his face. He pulled it until it was torn or it was cut (into pieces) and he said: God has not commanded us to clothe stones and clay. We cut it (the curtain) and prepared two pillowa out of it by stuffing them with the fibre of date-palms and he (the Holy Prophet) did not find fault with it.

5521Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ لَنَا سِتْرٌ فِيهِ تِمْثَالُ طَائِرٍ وَکَانَ الدَّاخِلُ إِذَا دَخَلَ اسْتَقْبَلَهُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَوِّلِي هَذَا فَإِنِّي کُلَّمَا دَخَلْتُ فَرَأَيْتُهُ ذَکَرْتُ الدُّنْيَا قَالَتْ وَکَانَتْ لَنَا قَطِيفَةٌ کُنَّا نَقُولُ عَلَمُهَا حَرِيرٌ فَکُنَّا نَلْبَسُهَا

زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، داؤود، عروہ، حمید بن عبدالرحمن، سعد بن ہشام، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ہمارے پاس ایک پردہ تھا جس پر پرندوں کی تصویر بنی ہوئی تھی اور جب کوئی اندر داخل ہوتا تو یہ تصویریں اس کے سامنے ہوتیں (یعنی سب سے پہلے اس کی نظر تصویروں پر پڑتی) تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا اس پردے کو نکال دو کیونکہ جب گھر میں داخل ہوتا ہوں اور ان تصویروں کو دیکھتا ہوں تو مجھے دنیا یاد آجاتی ہے حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ہمارے پاس ایک چادر تھی جس پر نقش ونگار کو ہم ریشمی کہا کرتے تھے اور ہم اسے پہنا کرتے تھے۔

Aisha reported: We had a curtain with us which had portraits of birds upon it. Whenever a visitor came, he found them in front of him. Thereupon Allahs Messenger (may peace be upop him) said to me: Change them, for whenever I enter the room) I see them and it brings to my mind (the pleasures) of worldly life. She said: We had with us a sheet which had silk badges upon it and we used to wear it.

5522Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

و حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الْأَعْلَی بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی وَزَادَ فِيهِ يُرِيدُ عَبْدَ الْأَعْلَی فَلَمْ يَأْمُرْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَطْعِهِ

محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، عبدالاعلی ابن ابی عدی اور عبدالاعلی سے اسی سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے ابن مثنی کہتے ہیں کہ اس روایت میں عبدالاعلی نے یہ الفاظ زیادہ کہے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کے کاٹنے کا حکم نہیں فرمایا۔

This hadith has been transmitted on the authority of Ibn Muthanna but with this addition: Allahs Messenger ﷺ did not command us to tear that."

5523Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ وَقَدْ سَتَّرْتُ عَلَی بَابِي دُرْنُوکًا فِيهِ الْخَيْلُ ذَوَاتُ الْأَجْنِحَةِ فَأَمَرَنِي فَنَزَعْتُهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابواسامہ ہشام حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر سے واپس تشریف لائے اور میں نے اپنے دروازے پر ایک ریشمی کپڑے کا پردہ ڈالا ہوا تھا جس پر گھوڑوں کی تصویر بنی ہوئی تھی آپ ﷺ نے مجھے اس کے اتارنے کا حکم دیا تو میں نے وہ پردہ اتار دیا۔

Aisha reported: Allahs Messenger ﷺ came back from the journey and I had screened my door with a curtain having portraits of winged horses upon it. He commanded me and I pulled it away.

5524Sahih Muslim

جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ح و حَدَّثَنَاه أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ عَبْدَةَ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ

ابوبکر بن ابی شیبہ عبدہ ابوکریب، حضرت وکیع ؓ سے اسی سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے لیکن اس روایت میں یہ نہیں کہ آپ ﷺ سفر سے واپس تشریف لائے۔

This hadith has been narrated on the authority of Waki with the same chain of transmitters but with a slight variation of wording.