Sahih Muslim 5509

لباس اور زینت کا بیان

5509Sahih Muslim

بڑھاپے میں زرد رنگ یا سرخ رنگ کے ساتھ خضاب کرنے کے استح کے اور سیاہ رنگ کے خضاب کی حرمت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ کَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْئٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ

ابوطاہر عبداللہ بن وہب، ابن جریج، زبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ ؓ اس حال میں آپ ﷺ کی خدمت میں لائے گئے کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ گھاس کی طرح سفید تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس سفیدی کو کسی اور چیز کے ساتھ بدل دو لیکن سیاہ رنگ سے بچو۔

Jabir bin Abdullah reported that Abu Quhafa was led (to the andience of the Holy Prophet) on the day of the Conquest of Makkah and his head and beard were white like hyssop, whereupon Allahs Messenger ﷺ said: Change it with something but avoid black.