Sahih Muslim 5506

لباس اور زینت کا بیانClothing and Adornment
صحیح

مردوں کے لئے زعفران میں رنگے ہوئے کپڑوں کے پہننے کی ممانعت کے بیان میں

یحییٰ بن یحیی، ابوربیع قتیبہ بن سعید، یحییٰ حماد بن زید حمد عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے زعفران میں رنگا ہوا لباس پہننے سے منع فرمایا حضرت قتیبہ حماد سے نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں (یعنی مردوں کے لئے) ۔

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو الرَّبِيعِ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ التَّزَعْفُرِ قَالَ قُتَيْبَةُ قَالَ حَمَّادٌ يَعْنِي لِلرِّجَالِ

Anas bin Malik (RA) reported that Allahs Apostle (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) forbade dyeing (ones cloth or hair) in saffron. Hammad said that it pertains to men only.