نماز کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 5 · 322 hadiths · Page 10 of 17

1019Sahih Muslim

نماز ظہر وعصر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ وَأَبِي عَوْنٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ بِمَعْنَی حَدِيثِهِمْ وَزَادَ فَقَالَ تُعَلِّمُنِي الْأَعْرَابُ بِالصَّلَاةِ

ابوکریب، ابن بشر، مسعر، عبدالملک، ابوعون، حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ یہ دیہاتی مجھے نماز سکھاتے ہیں باقی حدیث اسی طرح ہے۔

This hadith is narrated by Jabir bin ahadeeth but with the addition of these words:" (Sad said): These bedouins presume to teach me prayer."

1020Sahih Muslim

نماز ظہر وعصر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ العَزِيزِ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَزْعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ لَقَدْ کَانَتْ صَلَاةُ الظُّهْرِ تُقَامُ فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَی الْبَقِيعِ فَيَقْضِي حَاجَتَهُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَأْتِي وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی مِمَّا يُطَوِّلُهَا

داؤد بن رشید، ولید بن مسلم، سعید ابن عبدالعزیز، عطیہ بن قیس، قزعہ، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ظہر کی جماعت کھڑی ہوجاتی ہے جانے والا بقیع جاتا اور اپنی حاجت پوری کرتا پھر وضو کر کے آتا اور رسول اللہ ﷺ پہلی رکعت میں ہوتے اس قدر اس کو لمبا کرتے۔

Abu Said al-Khudri reported: The noon prayer would start and one would go to al-Baqi and after having relieved himself he would perform ablution and then come, while the Messenger of Allah ﷺ would be in the first rakah, because he would prolong it so much.

1021Sahih Muslim

نماز ظہر وعصر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ رَبِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنِي قَزْعَةُ قَالَ أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَهُوَ مَکْثُورٌ عَلَيْهِ فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْهُ قُلْتُ إِنِّي لَا أَسْأَلُکَ عَمَّا يَسْأَلُکَ هَؤُلَائِ عَنْهُ قُلْتُ أَسْأَلُکَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا لَکَ فِي ذَاکَ مِنْ خَيْرٍ فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ فَقَالَ کَانَتْ صَلَاةُ الظُّهْرِ تُقَامُ فَيَنْطَلِقُ أَحَدُنَا إِلَی الْبَقِيعِ فَيَقْضِي حَاجَتَهُ ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ فَيَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی

محمد بن حاتم، عبدالرحمن بن مہدی، معاویہ بن صالح، ربیعہ، قزعہ، حضرت قزعہ سے روایت ہے کہ میں حضرت ابوسعید خدری ؓ کے پاس آیا اور وہاں کثرت سے لوگ موجود تھے جب لوگ ان سے جدا ہوئے تو میں نے کہا میں آپ سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے بارے میں سوال کرتا ہوں تو حضرت ابوسعید ؓ نے فرمایا اس میں تیرے لئے بھلائی نہیں اس لئے میں نے اپنا سوال دوبارہ دہرا یا تو انہوں نے فرمایا کہ نماز کی جماعت کھڑی ہوتی تو ہم میں سے کوئی بقیع جاتا اور اپنی حاجت پوری کرتا پھر اپنے گھر آکر وضو کرتا پھر مسجد کی طرف لوٹتا تو رسول اللہ ﷺ پہلی رکعت میں ہوتے۔

Qaza reported: I came to Abu Said al-Khudri and he was surrounded by people. When the people departed from him I said: I am not going to ask you what these people have been asking you. I want to ask you about the prayer of the Messenger of Allah ﷺ . He (Abu Said) said: There is no good for you in this. He (Qaza), however, repeated (his demand). He then said: The noon prayer would start and one of us would go to Baqi and, having relieved himself, would come to his home, then perform ablution and go to the mosque, and (he would find) The Messenger of Allah ﷺ in the first rakah.

1022Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ سُفْيَانَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْعَابِدِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ صَلَّی لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِمَکَّةَ فَاسْتَفْتَحَ سُورَةَ الْمُؤْمِنِينَ حَتَّی جَائَ ذِکْرُ مُوسَی وَهَارُونَ أَوْ ذِکْرُ عِيسَی مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ يَشُکُّ أَوْ اخْتَلَفُوا عَلَيْهِ أَخَذَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعْلَةٌ فَرَکَعَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ حَاضِرٌ ذَلِکَ وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ فَحَذَفَ فَرَکَعَ وَفِي حَدِيثِهِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَلَمْ يَقُلْ ابْنِ الْعَاصِ

ہارون بن عبداللہ، حجاج بن محمد، ابن جریج، محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، محمد بن عباد بن جعفر، ابوسلمہ بن سفیان، عبداللہ بن عمرو بن عاص، عبداللہ بن مسیب بن عابدی، حضرت عبداللہ بن سائب ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں مکہ میں نماز صبح پڑھائی اور آپ ﷺ نے سورت مومنون شروع فرمائی یہاں تک کہ موسیٰ و ہارون یا حضرت عیسیٰ کا ذکر آیا تو آپ ﷺ کو کھانسی آنے لگی تو آپ ﷺ نے رکوع کردیا اور حضرت عبداللہ بن سائب ؓ موجود تھے عبدالرزاق کی حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے تلاوت چھوڑ کر رکوع کیا۔

Abdullah bin Said reported: The Apostle of Allah ﷺ led us in the morning prayer in Makkah and began Sarat al-Muminin (xxiii) but when he came to the mention of Moses (علیہ السلام) and Aaron (verse. 45) or to the mention of Jesus (verse 50), a cough got the better of him, and he bowed. Abdullah bin Saib was present there, and in the hadith narrated by Abdul Razzaq (the words are): He cut short (the recitation) and bowed.

1023Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنِي أَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ سَرِيعٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ

زہیر بن حرب، یحییٰ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابوکریب، ابن بشر، مسعر، ولید بن سریع، عمرو بن حریث سے روایت ہے کہ انہوں نے فجر کی نماز میں نبی کریم ﷺ سے (وَالَّيْلِ اِذَا عَسْعَسَ ) 81۔ التکویر: 17) آیت سنی۔

Amr bin Huwairith reported: I heard the Apostle of Allah ﷺ recite in the morning prayer "Wal-lail-i-idhd Asasa" (ixxxi. 17).

1024Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنِي أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ قَالَ صَلَّيْتُ وَصَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ حَتَّی قَرَأَ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ قَالَ فَجَعَلْتُ أُرَدِّدُهَا وَلَا أَدْرِي مَا قَالَ

ابوکامل جحدری، فضیل بن حسین، ابوعوانہ، زیاد بن علاقہ، حضرت قطبہ ؓ بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نماز ادا کی اور ہمیں رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی۔ آپ ﷺ نے سورت (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ) 50۔ ق: 1) پڑھی جب آپ ﷺ نے (وَالنَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيْدٌ) 50۔ ق: 10) پڑھا تو اس آیت کو دہراتے رہے اور مجھے معلوم نہیں کہ آپ ﷺ نے کیا کہا۔

Qutba bin Malik reported: I said prayer and the Messenger of Allah ﷺ led it and he recited "Qaf. (I.). By the Glorious Quran," till he recited "and the tall palm trees" (l. 10). I wanted to repeat it but I could not follow its significance.

1025Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ وَابْنُ عُيَيْنَةَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِکٍ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ

ابوبکر بن ابی شیبہ، شریک، ابن عیینہ، زہیر بن حرب، ابن عیینہ، حضرت زیاد بن علاقہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت نبی کریم ﷺ سے فجر کی نماز میں ( وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ) 50۔ ق: 10) پڑھتے ہوئے سنا۔

Ziyad bin Ilaqa reported it on the authority of his uncle that he said the morning prayer with the Apostle of Allah ﷺ and he recited in the first rakah: "And the tall palm trees having flower spikes piled one above another (l. 10) or perhaps Surah Qaf.

1026Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِي أَوَّلِ رَکْعَةٍ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ وَرُبَّمَا قَالَ ق

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، زیاد بن علاقہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی تو آپ ﷺ نے ایک رکعت میں (وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ) 50۔ ق: 10) پڑھا یا کبھی راوی کہتا ہے کہ سورت ق پڑھی۔

Ziyad bin Ilaqa reported it on the authority of his uncle that he said the morning prayer with the Apostle of Allah ﷺ and he recited in the first rakah: "And the tall palm trees having flower spikes piled one above another (l. 10) or perhaps Surah Qaf. 00000

1027Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ وَکَانَ صَلَاتُهُ بَعْدُ تَخْفِيفًا

ابوبکر بن ابی شیبہ، حسین بن علی، زائدہ، سماک بن حرب، جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ فجر کی نماز میں (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ) 50۔ ق: 1) پڑھا کرتے تھے لیکن بعد میں آپ ﷺ کی نماز کچھ مختصر ہوگئی تھی۔

Jabir bin ahadeeth reported: The Apostle of Allah ﷺ used to recite in the morning prayer "Qaf. By the Glorious Quran." and his prayer afterward shortened.

1028Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کَانَ يُخَفِّفُ الصَّلَاةَ وَلَا يُصَلِّي صَلَاةَ هَؤُلَائِ قَالَ وَأَنْبَأَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِق وَالْقُرْآنِ وَنَحْوِهَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن رافع، ابن رافع، یحییٰ بن آدم، زہیر بن سماک سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت جابر بن سمرہ سے نبی کریم ﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا آپ ﷺ مختصر نماز ادا کرتے تھے آپ ﷺ ان لوگوں کی طرح نماز ادا نہ کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز میں سورت (ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ) 50۔ ق: 1) یا اس کی مثل دوسری سورتیں پڑھا کرتے تھے۔

Simak asked Jabir bin ahadeeth about the prayer of the Apostle ﷺ . He said: He (the Holy Prophet) shortened the prayer and he did not pray like these people then, and he informed me that the Messenger of Allah ﷺ used to recite "Qaf. By the (Glorious) Quran," and a passage of similar length.

1029Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ بِاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی وَفِي الْعَصْرِ نَحْوَ ذَلِکَ وَفِي الصُّبْحِ أَطْوَلَ مِنْ ذَلِکَ

محمد بن مثنی، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، سماک، جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز ظہر میں (وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی) 92۔ اللیل: 1) اور عصر میں بھی اسی کی طرح قرأت فرماتے تھے اور فجر کی نماز میں اس سے لمبی قرأت فرماتے۔

Jabir bin ahadeeth reported: The Apostle of Allah ﷺ used to recite in the noon prayer: "By the night when it envelopes" (xcii.), and in the afternoon like this, but he prolonged the morning prayer as compared to that (noon and afternoon prayers).

1030Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی وَفِي الصُّبْحِ بِأَطْوَلَ مِنْ ذَلِکَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوداؤد طیالسی، شعبہ، سماک، حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ظہر کی نماز میں (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی) 87۔ الأعلی: 1) پڑھتے تھے اور فجر میں اس سے لمبی قرأت فرماتے تھے۔

Jabir bin ahadeeth reported: The Apostle of Allah ﷺ used to recite in the noon prayer: "Glorify the name of thy Most High Lord in the morning prayer longer than this" (lxxxvii.)

1031Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ مِنْ السِّتِّينَ إِلَی الْمِائَةِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون تمیمی، ابی منہال، ابی برزہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ صبح کی نماز میں ساٹھ سے سو آیات کی قرأت فرماتے تھے۔

Abu Barza reported: The Messenger of Allah ﷺ used to recite in the morning prayer from sixty to one hundred verses.

1032Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَی الْمِائَةِ آيَةً

ابوکریب، وکیع، سفیان، خالد حذاء، ابومنہال، ابی برزہ، اسلمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز فجر میں ساٹھ سے سو آیات کے درمیان پڑھتے تھے۔

Abu Barza Aslami reported: The Messenger of Allah ﷺ used to recite from sixty to one hundred verses in the morning prayer.

1033Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ أُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ سَمِعَتْهُ وَهُوَ يَقْرَأُ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَقَالَتْ يَا بُنَيَّ لَقَدْ ذَکَّرْتَنِي بِقِرَائَتِکَ هَذِهِ السُّورَةَ إِنَّهَا لَآخِرُ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فِي الْمَغْرِبِ

یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ، ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ام الفضل بنت الحارث ؓ نے اسے (وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا) 77۔ مرسلات: 1) پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا اے پیارے بیٹے تو نے مجھے اپنی اس سورت کی قرأت کے ساتھ یاد کروا دیا کیونکہ سب سے آخر میں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے مغرب کی نماز میں سنا وہ یہی سورت تھی۔

Ibn Abbas (RA) reported: Umm al-Fadl daughter of al-Harith heard him reciting: "By those sent forth to spread goodness" (lxxvii.). (Upon this) she remarked: O my son, you reminded me by the recitation of this surah (the fact) that it was the last surah that I heard from the Messenger of Allah ﷺ and he recited it in the evening prayer.

1034Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ ح و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ قَالَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ ح و حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ کُلُّهُمْ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ صَالِحٍ ثُمَّ مَا صَلَّی بَعْدُ حَتَّی قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عمروناقد، سفیان، حرملہ بن یحییٰ، ابن وہب، یونس، اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، عمروناقد، یعقوب بن ابراہیم بن سعد، صالح، زہری ان اسناد کے ساتھ بھی یہی حدیث روایت کی گئی ہے لیکن اس میں یہ زیادہ ہے کہ پھر آپ ﷺ نے نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو اپنے پاس بلا لیا۔

This hadith has been narrated by Zuhri with the same chain of transmitters but with this addition: "And he did not lead the player after this till his death."

1035Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِالطُّورِ فِي الْمَغْرِبِ

یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، محمد بن جبیر بن مطعم ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے نماز مغرب میں سورت طور پڑھتے ہوئے سنا۔

Jubair bin Mutim reported: I heard the Messenger of Allah ﷺ reciting Surat al-Tur (Mountain) (lii) in the evening prayer.

1036Sahih Muslim

نماز فجر میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ ح و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ قَالَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ کُلُّهُمْ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، سفیان، حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، اسحاق بن ابراہیم، عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری ان اسناد کے ساتھ بھی یہی حدیث روایت کی گئی ہے۔

This hadith has been narrated by Zuhri with the same chain of transmitters.

1037Sahih Muslim

نماز عشاء میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ فِي سَفَرٍ فَصَلَّی الْعِشَائَ الْآخِرَةَ فَقَرَأَ فِي إِحْدَی الرَّکْعَتَيْنِ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عدی، حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک سفر میں نماز عشا پڑھائی اور دو رکعتوں میں سے ایک رکعت میں وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ پڑھی۔

Adi reported: I heard al-Bara narrating it from the Apostle of Allah ﷺ that while in a journey he said the night prayer and recited in one of the two rakahs: "By the Fig and the Olive" (Surah xcv.).

1038Sahih Muslim

نماز عشاء میں قرأت کے بیان میں

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَحْيَی وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّهُ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ فَقَرَأَ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ

قتیبہ بن سعید، لیث، یحیی، ابن سعید، عدی بن ثابت، حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عشاء کی نماز ادا کی آپ ﷺ نے (والتِّينِ وَالزَّيْتُونِ ) 95۔ التین: 1) پڑھی۔

Al-Bara bin Azib (RA) reported that he said prayer with the Messenger of Allah ﷺ and he recited: "By the Fig and the Olive."