ابوعطیہ کہتے ہیں کہ میں اور مسروق دونوں ام المؤمنین عائشہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے کہا: ام المؤمنین! محمد ﷺ کے اصحاب میں سے دو آدمی ہیں ان میں ایک افطار بھی جلدی کرتا ہے اور نماز بھی جلدی پڑھتا ہے، اور دوسرا ان دونوں چیزوں میں تاخیر کرتا ہے، (بتائیے ان میں کون درستگی پر ہے؟ ) ام المؤمنین عائشہ ؓ نے پوچھا: ان دونوں میں افطار اور نماز میں جلدی کون کرتا ہے؟ ہم نے کہا: وہ عبداللہ ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ایسا ہی کرتے تھے۔
Narrated Abu Atiyyah (RA) : I and Masruq entered upon Aisha (RA) and we said: Mother of believers, there are two persons from the Companions of the Muhammad ﷺ . One of them hastens to break the fast and hastens to pray while the other delays to break the fast and delays praying. She asked: Which of them hastens to break the fast and hasten to pray ? We replied: Abdullah (bin Masud). She said: Thus did the Messenger of Allah ﷺ do.
سلمان بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو اسے کھجور ١ ؎ سے روزہ افطار کرنا چاہیئے اگر کھجور نہ پائے تو پانی سے کرلے اس لیے کہ وہ پاکیزہ چیز ہے ۔
Narrated Salman ibn Amir: The Prophet ﷺ said: When one of you is fasting, he should break his fast with dates; but if he cannot get any, then (he should break his fast) with water, for water is purifying.
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے نگاہ کو طاقت ملتی ہے اور روزے سے پیدا ہونے والی نقاہت دور ہوتی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الزکاة ٢٦ (٦٥٨)، الصوم ١٠ (٦٩٥)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٢٥ (١٦٩٩)، (تحفة الأشراف: ٤٤٨٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٨، ٢١٤)، سنن الدارمی/الصوم ١٢ (١٧٤٣) (ضعیف) (کیونکہ رباب لین الحدیث ہیں) اس حدیث کی تصحیح ترمذی، ابن خزیمة، ابن حبان نے کی ہے، البانی نے پہلے اس کی تصحیح کی تھی، بعد میں اسے ضعیف الجامع الصغیر میں رکھ دیا (٣٦٩) تراجع الالبانی (١٣٢)۔
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز (مغرب) پڑھنے سے پہلے چند تازہ کھجوروں سے روزہ افطار کرتے تھے، اگر تازہ کھجوریں نہ ملتیں تو خشک کھجوروں سے افطار کرلیتے اور اگر خشک کھجوریں بھی نہ مل پاتیں تو چند گھونٹ پانی نوش فرما لیتے۔
Narrated Anas ibn Malik: The Messenger of Allah ﷺ used to break his fast before praying with some fresh dates; but if there were no fresh dates, he had a few dry dates, and if there were no dry dates, he took some mouthfuls of water.
مروان بن سالم مقفع کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر ؓ کو دیکھا، وہ اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے اور جو مٹھی سے زائد ہوتی اسے کاٹ دیتے، اور کہتے کہ رسول اللہ ﷺ جب افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے: ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله پیاس ختم ہوگئی، رگیں تر ہوگئیں، اور اگر اللہ نے چاہا تو ثواب مل گیا ۔
Narrated Abdullah ibn Umar (RA) : Marwan ibn Salim al-Muqaffa said: I saw Ibn Umar holding his bread with his hand and cutting what exceeded the handful of it. He (Ibn Umar) told that the Prophet ﷺ said when he broke his fast: Thirst has gone, the arteries are moist, and the reward is sure, if Allah wills.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٧٤٤٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس ٦٤ (٥٨٩٢) (الشق الأول بسند آخر)، سنن النسائی/الیوم واللیلة (٢٩٩) (حسن )
معاذ بن زہرہ سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب روزہ افطار فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: اللهم لک صمت وعلى رزقک أفطرت اے اللہ! میں نے تیری ہی خاطر روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق سے افطار کیا ۔
Narrated Muadh ibn Zuhrah (RA) : The Prophet of Allah ﷺ used to say when he broke his fast: O Allah, for Thee I have fasted, and with Thy provision I have broken my fast.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٩٤٤) (ضعيف) (اس کے راوی معاذ ایک تو لین الحدیث ہیں، دوسرے ارسال کئے ہوئے ہیں )
اسماء بنت ابوبکر ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ماہ رمضان میں ایک دن ہم نے بدلی میں روزہ کھول لیا اس کے بعد سورج نمودار ہوگیا۔ راوی ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام بن عروہ سے سوال کیا کہ پھر تو لوگوں کو روزے کی قضاء کا حکم دیا گیا ہوگا؟ کہنے لگے: کیا اس کے بغیر بھی چارہ ہے؟۔
Narrated Asma daughter of Abu Bakr (RA) : We broke the fast one during Ramadan when it was cloudy in the lifetime of the Messenger of Allah ﷺ ; then the sun rose. Abu Usamah said: I said to Hisham: Were they commanded to atone for it ? He replied: That was inevitable.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٤٦ (١٩٥٩)، سنن ابن ماجہ/الصیام ١٥ (١٦٧٤)، (تحفة الأشراف: ١٥٧٤٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٤٦) (صحیح )
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صوم وصال (مسلسل روزے رکھنے) سے منع فرمایا ہے، لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ تو مسلسل روزے رکھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا پلایا جاتا ہے ۔
Narrated Ibn Umar (RA) : The Messenger of Allah ﷺ prohibited perpetual fasting. They (the people) said: You keep perpetual fasting, Messenger of Allah. He said: My position is not like that you yours. I am provided with food and drink.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٢٠ (١٩٢٢)، ٤٨ (١٩٦٢)، صحیح مسلم/الصیام ١١ (١١٠٢)، (تحفة الأشراف: ٨٣٥٣)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصیام ١٣ (٣٨)، مسند احمد (٢/١١٢، ١٢٨) (صحیح )
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: تم صوم وصال نہ رکھو، اگر تم میں سے کوئی صوم وصال رکھنا چاہے تو سحری کے وقت تک رکھے ۔ لوگوں نے کہا: آپ تو رکھتے ہیں؟ فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں، کیونکہ مجھے کھلانے پلانے والا کھلاتا پلاتا رہتا ہے ۔
Narrated Abu Saeed al-Khudri (RA) : The Messenger of Allah ﷺ as saying: Do not observe perpetual fasting. If any of you wants to observe perpetual fast, he should observe it until the dawn. They (the people) asked: You observe perpetual fast ? He replied: My position is not like that of yours. There is One Who gives me to eat, and there is One who gives me to drink.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٤٨ (١٩٦٢)، ٥٠(١٩٦٧)، (تحفة الأشراف: ٤٠٩٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٨، ٨٧)، سنن الدارمی/الصوم ١٤ (١٧٤٧) (صحیح )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص (روزے کی حالت میں) جھوٹ بولنا، اور برے عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے ۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ as saying: If anyone does not abandon falsehood and action is accordance with it, Allah has no need that he should abandon his food and drink. The narrator Ahmad (b. Yunus) said: I learnt the chain of narrators from Ibn Abi Dhib, and a man by his side made me understand the tradition. I think he was his cousin.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٨ (١٩٠٣)، سنن الترمذی/الصوم ١٦ (٧٠٧)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٢١ (١٦٨٩)، (تحفة الأشراف: ١٤٣٢١)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الصوم (٣٢٤٦)، مسند احمد (٢/٤٥٢، ٥٠٥) (صحیح )
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: روزہ (برائیوں سے بچنے کے لیے) ڈھال ہے، جب تم میں کوئی صائم (روزے سے ہو) تو فحش باتیں نہ کرے، اور نہ نادانی کرے، اگر کوئی آدمی اس سے جھگڑا کرے یا گالی گلوچ کرے تو اس سے کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں، میں روزے سے ہوں ۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ as saying: Fast is a shield ; when one of you is fasting, he should neither behave in an obscene manner nor foolishly. If a man fights or abuses him, he should say: I am fasting, I am fasting.
عامر بن ربیعہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا، جسے میں نہ گن سکتا ہوں، نہ شمار کرسکتا ہوں۔
Narrated Amir ibn Rabiah (RA) : I have seen the Messenger of Allah ﷺ using a tooth-stick while he was fasting. Musaddad added in his version: more often than I could count.
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصوم ٢٨ (٧٢٥)، (تحفة الأشراف: ٥٠٣٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٤٥، ٤٤٦) (ضعیف) (اس کے راوی عاصم ضعیف ہیں )
ابوبکر بن عبدالرحمٰن ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا آپ نے فتح مکہ کے سال اپنے سفر میں لوگوں کو روزہ توڑ دینے کا حکم دیا، اور فرمایا: اپنے دشمن (سے لڑنے) کے لیے طاقت حاصل کرو اور رسول اللہ ﷺ نے خود روزہ رکھا۔ ابوبکر کہتے ہیں: مجھ سے بیان کرنے والے نے کہا کہ میں نے مقام عرج میں رسول اللہ ﷺ کو اپنے سر پر پیاس سے یا گرمی کی وجہ سے پانی ڈالتے ہوئے دیکھا اور آپ ﷺ روزے سے تھے۔
Narrated A Companion of the Prophet: Abu Bakr ibn Abdur Rahman reported on the authority of a Companion of the Prophet ﷺ : I saw the Prophet ﷺ commanding the people while he was travelling on the occasion of the conquest of Makkah not to observe fast. He said: Be strong for your enemy. The Messenger of Allah ﷺ fasted himself. Narrated Abu Bakr (RA) : A man who narrated his tradition to me said: I have seen the Messenger of Allah ﷺ in al-Arj pouring water over his head while he was fasting, either because of thirst or because of heat.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١٥٦٨٨)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصیام ٧ (٢)، مسند احمد (٣/٤٧٥، ٤/٦٣، ٥/٣٧٦، ٣٨٠، ٤٠٨، ٤٣٠) (صحیح )
ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: پچھنا لگانے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔
Narrated Thawban (RA) : The Prophet ﷺ said: A man who cupped and a man who has himself cupped broke their fast. The narrator Shayban said in his version: Abu Qilabah told me that Abu Asma ar-Rahbi told him that Thawban, the client of the Messenger of Allah ﷺ , told him that he heard the Prophet ﷺ say this.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الصیام ١٨ (١٦٨٠)، (تحفة الأشراف: ٢١٠٤)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری (٣١٣٥)، مسند احمد (٥/٢٧٦، ٢٧٧، ٢٨٠، ٢٨٢، ٢٨٣)، سنن الدارمی/الصوم ٣٦ (١٧٧٤) (صحیح )
ابوقلابہ جرمی نے خبر دی ہے کہ شداد بن اوس ؓ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ چل رہے تھے کہ اسی دوران (آپ نے فرمایا) ، آگے راوی نے اس سے پہلی والی حدیث کی طرح بیان کیا۔
Narrated Shaddad ibn Aws (RA) : The tradition mentioned above (No. 2361) has also been transmitted by Shaddad ibn Aws through a different chain of narrators. This version adds: While Shaddad ibn Aws was walking along with the Prophet ﷺ . . . . The narrator then transmitted the rest of the tradition to the same effect.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الصیام ١٨ (١٦٨١)، (تحفة الأشراف: ٤٨٢٣)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری (٣١٤٤)، مسند احمد (٤/١٢٣، ١٢٤، ١٢٥)، سنن الدارمی/الصوم ٢٦ (١٧٧١) (صحیح )
شداد بن اوس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بقیع میں ایک شخص کے پاس آئے جو کہ سینگی لگا رہا تھا، آپ میرا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، یہ رمضان کی اٹھارہ تاریخ کا واقعہ ہے، اور آپ ﷺ نے فرمایا: سینگی (پچھنا) لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: خالد الحذاء نے ابوقلابہ سے ایوب کی سند سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
Narrated Shaddad bin Aws (RA) : The Messenger of Allah ﷺ came to a man at al-Baqi while he was cupping on the 18th of Ramadan ; he (the Prophet) was holding my hand. Thereupon he said: A man who cups and a man who gets himself cupped break their fast. Abu Dawud said: The narrator Khalid al-Hadhdha transmitted a similar tradition from Abu Qilabah through a different chain of narrators mentioned by the narrator Ayyub.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ٤٨١٨)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الکبری (٣١٤١)، مسند احمد (٤/١٢٢، ١٢٢٤) (صحیح )
ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: سینگی (پچھنا) لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابن ثوبان نے اپنے والد سے اور انہوں نے مکحول سے اسی سند سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
Narrated Thawban (RA) : The Prophet ﷺ as saying: A man who cups and a man who gets himself cupped break their fast. Abu Dawud said: Ibn Thawban transmitted a similar tradition from his father on the authority of Makhul through an chain of narrators mentioned by him.
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: (٢٣٦٨)، (تحفة الأشراف: ٢١٠٤) (صحیح )
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سینگی (پچھنا) لگوایا اور آپ روزے سے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے وہیب بن خالد نے ایوب سے اسی سند سے اسی کے مثل روایت کیا ہے، اور جعفر بن ربیعہ اور ہشام بن حسان نے عکرمہ سے انہوں نے ابن عباس ؓ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
Narrated Ibn Abbas (RA) : The Messenger of Allah ﷺ had himself cupped when he was fasting. Abu Dawud said: Wuhaib bin Khalid narrated a similar tradition from Ayyub through a different chain of narrators. Jafar bin Rabiah and Hisham, that is, Ibn Hassan, narrated a similar tradition from Ikrimah on the authority of Ibn Abbas.
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٣٢ (١٩٣٨)، الطب ١٢ (٥٦٩٤)، سنن الترمذی/الصوم ٦١ (٧٧٥)، (تحفة الأشراف: ٥٩٨٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٣٥١) (صحیح )
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سینگی (پچھنا) لگوایا، آپ روزے سے تھے اور احرام باندھے ہوئے تھے ١ ؎۔
Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Messenger of Allah ﷺ had himself cupped when he was fasting and wearing ihram (pilgrim garb).
Notes · وضاحت
١ ؎: حالت احرام میں آپ ﷺ روزے سے ہوں، یہ بات بعید از قیاس ہے، یہی یزید بن ابی زیاد کے ضعیف ہونے کی دلیل ہے، ہاں کبھی روزے کی حالت میں، اور کبھی احرام کی حالت میں بچھنا لگوانا آپ ﷺ سے ثابت ہے، صحیح بخاری کے الفاظ ہیں احتجم وهو صائم، واحتجم وهو محرم (آپ ﷺ نے سینگی (پچھنا) لگوائی جبکہ آپ روزے سے تھے، آپ ﷺ نے سینگی لگوائی جبکہ آپ محرم تھے )
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الصیام ٦١ (٧٧٧)، سنن ابن ماجہ/الصیام ١٨ (١٦٨٢)، (تحفة الأشراف: ٦٤٩٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢١٥، ٢٢٢، ٢٨٦) (ضعیف) (اس کے راوی یزید ضعیف ہیں )