ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ کِلَاهُمَا عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْکُرَا فَقَطَعَ مِنْهُ عِرْقًا
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اسحاق بن منصور، عبدالرحمن، سفیان ان دونوں اسناد سے بھی یہ حدیث مروی ہے لیکن ان دونوں نے رگ کاٹنے کو ذکر نہیں کیا۔
Amash reported this with the same chain of transmitters and he made no mention of the fact that he cut one of his veins.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سُفْيَانَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رُمِيَ أُبَيٌّ يَوْمَ الْأَحْزَابِ عَلَی أَکْحَلِهِ فَکَوَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
بشر بن حالد محمد بن جعفر، شعبہ، سلیمان ابوسفیان حضرت جابر ؓ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ غزوہ احزاب کے دن حضرت ابی ؓ کے بازو کی رگ میں تیر لگا تو رسول اللہ ﷺ نے اس پر داغ لگوا دیا۔
Jabir bin Abdillah reported that on the day of Ahzab Ubayy received the wound of an arrow in his medial arm vein. Allahs Messenger ﷺ cauterised it.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رُمِيَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي أَکْحَلِهِ قَالَ فَحَسَمَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ بِمِشْقَصٍ ثُمَّ وَرِمَتْ فَحَسَمَهُ الثَّانِيَةَ
احمد بن یونس زہیر ابوزبیر، جابر، یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ ابوزبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن معاذ ؓ کے بازو کی رگ میں تیر لگا تو نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ کے ساتھ تیر کے پھل سے اس کو داغا پھر ان کا ہاتھ سوج گیا تو آپ ﷺ نے اسے دوبارہ داغا۔
Jabir reported that Sad bin Muadh received a wound of the arrow in his vein. Allahs Messenger ﷺ cauterised it with a rod and it was swollen, so the Messenger of Allah ﷺ did it for the second time.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَأَعْطَی الْحَجَّامَ أَجْرَهُ وَاسْتَعَطَ
احمد بن سعید بن صخر دارمی حبان ہلال وہیب عبداللہ بن طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے پچھنے لگوانے اور لگانے والے کو اس کی مزدوری دی اور ناک میں دوائی ڈالی۔
Ibn Abbas reported that Allahs Apostle ﷺ got himself cupped and gave to the cupper his wages and he put the medicine in the nostril.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ و قَالَ أَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُا احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ لَا يَظْلِمُ أَحَدًا أَجْرَهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابوبکر وکیع، مسعر عمرو بن عامر انصاری انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پچھنے لگوائے اور آپ ﷺ کسی کی مزدوری میں ظلم نہ کرتے تھے۔
Anas bin Malik (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ got himself cupped and never withheld the wages of anyone.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَائِ
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، یحییٰ ابن سعید عبیداللہ نافع حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا بخار جہنم کی بھاپ سے ہے پس اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
Ibn Umar (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: The fever is from the vehement raging of the (heat of Hell), so cool it with the help of water.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ شِدَّةَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَائِ
ابن نمیر، ابی محمد بن بشر ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر محمد بن بشر عبیداللہ نافع حضرت ابن عمر ؓ نے نبی ﷺ سے روایت نقل کی ہے آپ ﷺ نے فرمایا بخار کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے پس اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
Ibn Umar (RA) reported Allahs Apostle ﷺ as saying: Fever is due to vehemence of the heat of Hell, so cool it with water.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مَالِکٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ کِلَاهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَطْفِئُوهَا بِالْمَائِ
ہارون بن سعیدایلی وہب مالک محمد بن رافع ابن ابی فدیک ضحاک ابن عثمان نافع حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا بخار جہنم کی بھاپ سے ہے پس اسے پانی سے بجھاؤ۔
Ibn Umar (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: Fever is from the vehement raging of the fire of Hell, so extinguish it with water.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَطْفِئُوهَا بِالْمَائِ
احمد بن عبداللہ بن حکم محمد بن جعفر، شعبہ، ہارون بن عبداللہ روح شعبہ، عمر بن محمد بن زید حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا بخار جہنم کی بھاپ سے ہے پس اسے پانی سے بجھاؤ۔
Ibn Umar reported Allahs Messenger ﷺ as saying: Fever is from the vehement raging of the Hell-fire, so cool it with water.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَائِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابن نمیر، ہشام حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا بخار جہنم کی بھاپ سے ہے پس اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
Aisha reported Allahs messenger ﷺ as saying: Fever is from the vehement raging of the Hell-fire, so cool it with water.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ جَمِيعًا عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ
اسحاق بن ابراہیم، خالد بن حارث، عبدہ بن سلیمان ہشام اس سند سے بھی یہ حدیث مبارکہ اسی طرح مروی ہے۔
This hadith has been narrated on the authority of Hisham with the same chain of transmitters.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ أَنَّهَا كَانَتْ تُؤْتَى بِالْمَرْأَةِ الْمَوْعُوكَةِ فَتَدْعُو بِالْمَاءِ فَتَصُبُّهُ فِي جَيْبِهَا وَتَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ وَقَالَ إِنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبدہ بن سلیمان، ہشام، فاطمہ، حضرت اسماء ؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس جب کوئی بخار والی عورت لائی جاتی تو وہ پانی منگوا کر اس کے گریبان میں ڈالتیں اور کہتیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرو اور فرمایا یہ جہنم کی بھاپ سے ہے۔
Asma reported that a woman running high fever was brought to her. She asked water to be brought and then sprinkled it in the opening of a shirt at the uppermost part of the chest and said that Allahs Messenger ﷺ had said: Cool (the fever) with water, for it is because of the vehemence of the heat of Hell.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَاه أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ صَبَّتْ الْمَائَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ جَيْبِهَا وَلَمْ يَذْکُرْ فِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ أَنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ
ابوکریب ابن نمیر، ابواسامہ ہشام ابن نمیر، اس سند سے بھی یہ حدیث اسی طرح مروی ہے لیکن ابواسامہ کی روایت میں بخار جہنم کی بھاپ سے ہے کا ذکر نہیں ہے۔
Hisham reported this hadith with the same chain of transmitters. In the hadith transmitted on the authority of Ibn Numair (the words are): "She poured water on her sides and in the opening of the shirt at the uppermost part of the chest." There is no mention of these words: "It is from the vehemence of the heat of the Hell." This hadith has been narrated on the authority of Abu Usama with the same chain of transmitters.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْحُمَّی فَوْرٌ مِنْ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَائِ
ہناد بن سری ابوالاحوص سعید بن مسروق، عبایہ بن رفاعہ، حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے بخار جہنم کی بھاپ کا حصہ ہے پس اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
Rafi bin Khadij reported: I heard Allahs messenger ﷺ as saying: The fever is due to the intense heat of the Hell, so cool it with water.
ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحُمَّی مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا عَنْکُمْ بِالْمَائِ وَلَمْ يَذْکُرْ أَبُو بَکْرٍ عَنْکُمْ وَقَالَ قَالَ أَخْبَرَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن مثنی، محمد بن حاتم، ابوبکر بن نافع عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، عبایہ بن رفاعہ، حضرت رافع ؓ بن خدیج سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ ارشاد فرماتے تھے بخار جہنم کی بھاپ کا حصہ ہے پس اسے اپنے آپ سے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو اور ابوبکر ؓ نے اپنے آپ سے کے الفاظ ذکر نہیں کئے۔
Rafi bin Khadij reported: I heard Allahs Messenger ﷺ as saying: The fever is due to the intense heat of Hell, so cool it down in your (bodies) with water. Aba Bakr has made no mention of the word "from you" (ankum), but he said that Rafi bin Khadij had informed him of it.
منہ کے گوشے میں دوائی ڈالنے کی کراہت کے بیان میں
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مُوسَی بْنُ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَدَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَأَشَارَ أَنْ لَا تَلُدُّونِي فَقُلْنَا کَرَاهِيَةَ الْمَرِيضِ لِلدَّوَائِ فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ لَا يَبْقَی أَحَدٌ مِنْکُمْ إِلَّا لُدَّ غَيْرُ الْعَبَّاسِ فَإِنَّهُ لَمْ يَشْهَدْکُمْ
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید سفیان، موسیٰ بن ابی عائشہ عبیداللہ بن عبداللہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم نے آپ ﷺ کی بیماری میں آپ ﷺ کے منہ کے گوشے میں دوائی ڈالی آپ ﷺ نے دوا نہ ڈالنے کا اشارہ کیا ہم نے سمجھا کہ شاید آپ مریض ہونے کی وجہ سے دوا سے نفرت کر رہے ہیں جب آپ ﷺ کو افاقہ ہوگیا تو آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے عباس ؓ کے علاوہ سب کے منہ کے گوشہ سے دوا ڈالی جائے کیونکہ وہ تمہارے ساتھ موجود نہ تھے۔
Aisha reported: we (intended to pour) medicine in the mouth of Allahs Messenger ﷺ in his illness, but he pointed out (with the gesture of his hand) that it should not be poured into the mouth against his will. We said: (It was perhaps due to the natural) aversion of the patient against medicine. When he recovered, he said: Medicine should be poured into the mouth of every one of you except Ibn Abbas, for he was not present amongst you.
عود ہندی کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أُخْتِ عُکَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ناقد زہیر بن حرب، ابن ابی عمر زہیر یحییٰ سفیان بن عیینہ، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ ام قیس بنت محصن (اخت عکاشہ بن محصن) کی بہن ام قیس بنت محصن سے روایت ہے کہ میں اپنا بیٹا لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور وہ کھانا نہ کھاتا تھا اس نے آپ ﷺ پر پیشاب کردیا۔ آپ ﷺ نے پانی منگوا کر اس پیشاب والی جگہ پر بہا دیا۔
Umm Qais, daughter of Mihsan, the sister of Ukasha bin Mihsan said: I visited Allahs Messenger ﷺ along with my son who had not, by that time, been weaned and he pissed over his (clothes). He ordered water to be brought and sprinkled (it) over them.
عود ہندی کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
قَالَتْ دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْکُلْ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَرَشَّهُ قَالَتْ وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ بِابْنٍ لِي قَدْ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْعُذْرَةِ فَقَالَ عَلَامَهْ تَدْغَرْنَ أَوْلَادَکُنَّ بِهَذَا الْعِلَاقِ عَلَيْکُنَّ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ يُسْعَطُ مِنْ الْعُذْرَةِ وَيُلَدُّ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ
حضرت ام قیس ؓ بنت محصن سے روایت ہے کہ میں اپنا ایک بیٹا لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی جسے میں نے بیماری کی وجہ سے دبایا ہوا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا تم اپنی اولادوں کا حلق اس جونک سے کیوں دباتی ہو تم عود ہندی کے ذریعہ علاج کیا کرو کیونکہ اس میں سات امراض کی شفاء ہے ان میں سے ایک نمونیہ ہے حلق کی بیماری میں اسے ناک کے ذریعہ ٹپکایا جائے اور نمونیے میں منہ کے ذریعے ڈالا جائے۔
She (further) said: I visited him (Allahs Apostle) ﷺ along with my son and I had squeezed the swelling in the uvula, whereupon he said: Why do you afflict your children by compressing like this? Use this Indian aloeswood, for it contains seven types of remedies, one among them being a remedy for pleurisy. It is applied through the nose for a swelling of the uvula and poured into the side of the mouth for pleurisy.
عود ہندی کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ أُمَّ قَيْسٍ بِنْتَ مِحْصَنٍ وَکَانَتْ مِنْ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلِ اللَّاتِي بَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ أُخْتُ عُکَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ أَحَدِ بَنِي أَسَدِ بْنِ خُزَيْمَةَ قَالَ أَخْبَرَتْنِي أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا لَمْ يَبْلُغْ أَنْ يَأْکُلَ الطَّعَامَ وَقَدْ أَعْلَقَتْ عَلَيْهِ مِنْ الْعُذْرَةِ قَالَ يُونُسُ أَعْلَقَتْ غَمَزَتْ فَهِيَ تَخَافُ أَنْ يَکُونَ بِهِ عُذْرَةٌ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَامَهْ تَدْغَرْنَ أَوْلَادَکُنَّ بِهَذَا الْإِعْلَاقِ عَلَيْکُمْ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ يَعْنِي بِهِ الْکُسْتَ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ
حرملہ بن یحییٰ ابن وہب، یونس بن یزید ابن شہاب حضرت عبیداللہ بن عبداللہ ؓ بن عتبہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام قیس بنت محصن ان پہلے ہجرت کرنے والوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی اور یہ حضرت عکاشہ بن محصن کی بہن تھیں جو کہ بنو اسد بن خزیمہ میں سے ایک تھے کہتے ہیں کہ مجھے انہوں نے خبر دی کہ وہ اپنے ایک بیٹے کو رسول اللہ کی خدمت میں لائی جو کھانے کی عمر کو نہ پہنچا تھا اور تالو کے ورم کی وجہ سے انہوں نے اس کا حلق دبایا ہوا تھا یونس نے کہا انہیں یہ خوف تھا کہ اس کے حلق میں ورم نہ ہو اس لئے اس کا حلق دبایا ہوا تھا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہیں عود ہندی کے ست کے ذریعے علاج کرنا چاہئے کیونکہ اس میں سات بیماریوں کی شفاء ہے جس میں سے نمونیا بھی ہے۔
Umm Qais, daughter of Mihsan, was one of the earlier female emigrants who had pledged allegiance to Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ). She was the sister of Ukasha b. Mihsan, one of the posterity of Asad b. Khuzaima. She reported that she came to Allahs messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) along with her son who had not attained the age of weaning and she had compressed the swelling of his uvula. (Yunus said:
She compressed the uvula because she was afraid that there might be swelling of uvula.) Thereupon Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) said: Why do you afflict your children by compressing in this way? You should use Indian aloeswood, for it has seven remedies in it, one of them being the remedy for pleurisy. Ubaidullah reported that she had told that that was the child who had urinated in the lap of Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ), and Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) called for water and sprinkled it on his urine, but he did not wash it well.
عود ہندی کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَأَخْبَرَتْنِي أَنَّ ابْنَهَا ذَاکَ بَالَ فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَائٍ فَنَضَحَهُ عَلَی بَوْلِهِ وَلَمْ يَغْسِلْهُ غَسْلًا
عبیداللہ حضرت عبیداللہ ؓ سے روایت ہے کہ ام قیس ؓ نے مجھے خبر دی کہ ان کے اس بیٹے نے رسول اللہ ﷺ کی گود میں پیشاب کردیا رسول اللہ ﷺ نے پانی منگوا کر اس جگہ پر بہا دیا اور اسے دھونے میں زیادہ مبالغہ نہ کیا۔
This Arabic text is part of previous Hadeeth and not translated there.