Al-A'laa 87:11

Al-A'laa · from ayah 11

87:11

وَیَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَی ۟ۙوَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ

اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

— Fateh Muhammad Jalandhari

But the wretched one will avoid it -

— Saheeh International

Juz 30 · Ruku 1 of surah · Ruku 12 of juz

Read the whole surah · Surah Al-A'laa

All translations of 87:11

اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

— مولانا فتح محمد جالندہری

(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور اس سے دور وہ رہے گا جو بڑا بدبخت ہوگا۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور بدبخت اس (نصیحت) سے پہلو تہی کرے گا،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور اس سے علیحدہ رہے گا جو سب سے بڑا بدنصیب ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور جو بدبخت ہے وہ اس سے پرے ہی رہے گا

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور گریز کرے گا وہ جو بدبخت ہوگا۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور گریز (و روگردانی) کرے گا اس سے وہ سب بڑا بدبخت،

— مولانا اسحاق مدنی

اور اس سے گریز وہ کرتا ہے جو سخت بدنصیب ہے

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

البتہ جو شقی (بدبخت) ہے وہ اس سے پہلوتہی کرے گا۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور بےخوف بد نصیب اس (نصیحت) سے لاتعلقی۔ (لاپرواہی) کرے گا

— محترمہ رفعت اعجاز

but the wretched will turn away from it.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

and it will be avoided by the most wretched one

— Muhammad Taqi Usmani

and it will be avoided by the most wretched one

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

But it will be avoided by the wretched,

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

But the wretched one will avoid it -

— Saheeh International

but the reprobates will turn away

— Muhammad Sarwar

And the most unfortunate one will avoid it,

— Muhammad Habib Shakir

And the wretched shunneth it-.

— Abdul Majid Daryabadi

But it will be avoided by those most unfortunate ones,

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 87:11

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 1–13

مسند احمد میں ہے عقبہ بن عامر جہنی ؓ فرماتے ہیں کہ جب آیت (فَسَبِّحْ باسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ 74ۧ) 56۔ الواقعة :74) اتری تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے تم اپنے رکوع میں کرلو جب آیت (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى ۙ) 87۔ الأعلی :1) اتری تو آپ نے فرمایا اسے اپنے سجدے میں کرلو ابو داؤد وغیرہ کی حدیث میں ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ آیت (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى ۙ) 87۔ الأعلی :1) پڑھتے تو کہتے سبحان ربی الاعلی حضرت علی سے بھی یہ مروی ہے حضرت ابن عباس ؓ سے بھی یہ مروی ہے اور آپ جب آیت (لا اقسم بیوم القیامۃ) پڑھتے اور آخری آیت (اَلَيْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓي اَنْ يُّـحْيِۦ الْمَوْتٰى 40؀) 75۔…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 10–12

سورة الْاَعْلٰی 11 یعنی جس شخص کے دل میں خدا کا خوف اور انجام بد کا اندیشہ ہوگا اسی کو یہ فکر ہوگی کہ کہیں میں غلط راستے پر تو نہیں جا رہا ہوں، اور وہی اللہ کے اس بندے کی نصیحت کو توجہ سے سنے گا جو اسے ہدایت اور گمراہی کا فرق اور فلاح وسعادت کا راستہ بتارہا ہو۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 9–13

فذکر ان نعفت الذکری، سابقہ آیات میں رسول اللہ ﷺ کو آپ کے فریضہ پیغمبری کے ادا کرنے میں حق تعالیٰ کیطرف سے دی ہوئی سہولتوں کا بیان تھا، اس آیت میں آپکو اس فریضہ کی ادائیگی کا حکم ہے اور معنے الفاظ آیت کے یہ ہیں کہ آپ لوگوں کو تبلیغ و نصیحت کیجئے اگر نصیحت نفع دیتی ہو، یہ الفاظ اگرچہ شرط کے آئے ہیں مگر درحقیقت مقصود کوئی شرط نہیں بلکہ اس کا تاکیدی حکم دینا ہے جس کی مثال ہمارے عرف میں یہ ہے کہ کسی شخص کو بطور تنبیہ کے کہا جائے کہ اگر تو ادمی ہے تو فلاں کام کرنا ہوگا یا اگر توفلاں کا بیٹا ہے تو تجھے ایسا کرنا چاہئے۔ یہاں مقصود شرط نہیں ہوتی بلکہ اس کا اظہار ہوتا ہے کہ جب تو آدمی زاد ہے یا جبکہ تو…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 10–13

یہ بتایا ہے کہ کون آپ کی بات پر کان دھریں گے اور کس مزاج کے لوگ اس سے گریز کریں گے۔ فرمایا کہ جن کے دلوں میں خدا اور آخرت کا کچھ خوف ہو گا وہ آپ کی بات سنیں گے اور جن کے دل اس خوف سے خالی ہیں ان پر آپ کا انذار بے اثر ہی رہے گا۔ مطلب یہ ہے کہ جو آپ کی دعوت سے بدک رہے ہیں ان کے بدکنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ اس دعوت میں یا اس کے داعی میں کوئی خرابی ہے بلکہ ان بدکنے والوں کے دلوں میں ہی خرابی ہے۔ وہ اسی دنیا کی زندگی کو کل زندگی سمجھے بیٹھے ہیں۔ آخرت کا کوئی اندیشہ ان کے اندر سرے سے ہے ہی نہیں۔ ایسے محروم القسمت لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑو۔ یہ اس بڑی آگ میں پڑیں گے جو ان کے لیے تیار ہے۔ پھر اس میں…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 11–12

11۔ 1 یعنی اس نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ ان کا کفر پر اصرار اللہ کی معصیتوں میں انہماک جاری رہتا ہے۔ ب

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 8–12

4: اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو جو شریعت عطا فرمائی ہے، وہ بذات خود آسان ہے، پھر مزید تسلی دی گئی ہے کہ ہم اس پر چلنے کو بھی آپ کے لیے آسان کردیں گے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

ویتجنبھا الا شقی (11:87) ” اور اس سے گریز کرے گا انتہائی بدبخت “۔ جو شخص بدنصیب ہوگا وہ نصیحت سے دور ہوگا۔ لہٰذا ایسا شخص نہ نصیحت کی بات سنے گا اور نہ اس سے استفادہ کرے گا وہ بدنصیب ہوگا۔ مطلق بدنصیب۔ جس کے اندر بدبختی اعلیٰ درجے پر ہو ، یعنی انتہائی بدبخت۔ اپنی گری ہوئی روح کی وجہ سے بدبخت ، اس کائنات کے حقائق کا احساس نہ کرنے کی وجہ سے بدبخت۔ اس کائنات کے اندر پائے جانے والے شواہد کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بدبخت ، اشارات کائنات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بدنصیب ، جو نہایت حرص سے اس دنیا کے خقیر مفادات کے پیچھے بھاگ رہا ہو ، اس کے لئے ہلکان ہورہا ہو ، اور آخرت کا بدبخت کہ وہاں اس کے نصیب میں دائمی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 11–12

5 یعنی جس بدقسمت کے نصیب میں دوزخ کی آگ لکھی ہے وہ کہاں سمجھتا ہے۔ اسے خدا کا اور اپنے انجام کا ڈر ہی نہیں جو نصیحت کی طرف متوجہ ہو اور ٹھیک بات سمجھنے کی کوشش کرے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

Explained with ayahs 10–12

آیت 10{ سَیَذَّکَّرُ مَنْ یَّخْشٰی۔ } ”وہ نصیحت حاصل کرلے گا جو ڈرتا ہے۔“ آپ ﷺ لوگوں کو تذکیر و نصیحت کرتے جایئے ‘ جس کے دل میں اللہ کا خوف ہوگا وہ اس کا اثر ضرور قبول کرے گا اور اسے فائدہ بھی ہوگا۔ چناچہ اے نبی ﷺ جب بھی آپ پر کوئی نئی وحی آئے تو آپ وہ نیا کلام پڑھ کر لوگوں کو ضرور سنائیں۔ آپ ﷺ کے اہل ایمان ساتھیوں کے علم اور ایمان میں اس سے ضرور اضافہ ہوگا۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 9–12

8 یعنی جب آپ دیکھیں کہ آپ کی نصیحت سے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو ایسے لوگوں کو بار بار وغط و نصیحت کرتے رہیے۔ اور جو لوگ وعظ و نصیحت سے الٹا اثر لیں، مذاق اڑانے لگیں، یا مخالفت پر اتر آئیں تو ایسے لوگوں کو وعظ و نصیحت سے اجتناب کیجیے۔ واضح رہے کہ دعوت و تبلیغ اور چیز ہے اور وعظ و نصیحت اور چیز۔ نبی کی ذمہ داری یہ ہے کہ اللہ کا پیغام سب لوگوں تک پہنچا دے خواہ وہ اسے قبول کریں یا برا مانیں۔ لیکن وعظ و نصیحت صرف ان کے لیے ہے جو وعظ و نصیحت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہوں، سب کے لیے نہیں ہے۔ بلکہ صرف اس کے لیے جس کے دل میں کچھ اللہ کا ڈر ہو اور جو ڈرتا ہی نہیں اس کے لیے وعظ و نصیحت کچھ معنی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

Explained with ayahs 10–13

8۔ یعنی نہ اس معنی میں مرے گا کہ دردواذیت کا احساس باطل ہوجائے، اور نہ جئے گا اس معنی میں راحت ولذت کسی قسم کی بھی محسوس کرسکے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 9–19

فذکر ان نفعت الذکری یعنی وعظ و نصیحت وہاں کریں کہ جہاں محسوس ہو کہ نصیحت فائدہ مند ہوگی، یہ وعظ و نصیحت کا ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ (ابن کثیر)

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

و یتجنبھا الاشقی . اور کافر نصیحت سے گریز کرے گا۔ الاشقٰی سے مراد ہے ہر کافر کیونکہ مؤمن فاسق سے ہر کافر زیادہ بدنصیب ہوتا ہے (اور الاشقٰی اسم تفضیل ہے) یا بدنصیب ترین کافی مراد ہے اس وقت الاشقٰی میں الف لام عہد کا ہوگا اور معین کافر یعنی ولید بن مغیرہ یا عتبہ بن ربیعہ مراد ہوگا۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 8–13

(8۔ 13) اور ہم آپ کو تبلیغ رسالت کے لیے اور تمام طاعتوں کے لیے سہولت دے دیں گے اور قرآن کریم کے ذریعے سے نصیحت کیا کیجیے اور سب کو یہ نصیحت مفید نہیں ہوسکتی، سوائے اس مومن کے جو اس نصیحت کو قبول کرتا ہو اور اللہ سے ڈرتا ہو اور جو سخت بد نصیب ہے وہ قرآنی نصیحتوں اور اللہ تعالیٰ سے دور بھاگتا ہے، بالاخر دوزخ کی بڑی آگ میں داخل ہوگا کہ اس سے بڑا عذاب اور کوئی نہیں اور پھر اس دوزخ میں نہ مر ہی جائے گا کہ چھٹکارا ہوجائے گا اور نہ آرام کی زندگی پائے گا۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 9–11

(فذکر ان نفعت الذکری…:”تو نصیحت کر اگر صنیحت کرنا فائدہ دے“ اس پر سوال پیدا ہوتا کہ اگر نصیحت فائدہ نہ دے تو کیا نصیحت چھوڑ دی جائے ؟ جواب یہ ہے کہ ہرگز نہیں، بلکہ نصیحت کرتے رہنا لازم ہے۔ تو پھر آیت کا مطلب کیا ہے ؟ آیت کی مختلف تفاسیر میں سیت ین تفسیریں زیادہق ریب ہیں :(1) تفسیر ثنئای میں ہے کہ اس آیت کی بنا پر بعض لوگ گمراہ لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ نصیحت کے نفع دینے کی صورت میں نصیحت کرنے کا حکم ہے ورنہ نہیں، یہ ان کی غلطی ہے۔ آیت میں ”ان“ ہے کہ جب تک انسان کو کسی قطعی دلیل سے یہ معلوم نہ ہوجائے کہ فلاں شخص کو نصیحت فائدہ نہ دے گی ”ان“ کا محل رہتا ہے اورق طعی…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 11–13

ویتجنبھا الاشقی۔۔۔ تا۔۔ ولایحییٰ ۔ وہ آدمی جو اللہ تعالیٰ کے علم میں بدبخت ہے وہ نصیحت سے اجتناب کرے گا اور اس سے دور بھاگے گا، ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ ولید بن مغیرہ اور عتبہ بن ربیعہ کے حق میں نازل ہوئیں۔ کبری سے مراد بڑی آگ ہے یہ جہنم کے طبقوں میں سے سب سے نچلا طبقہ ہے یہ فراء نے کہا، حضرت حسن بصری سے مروی ہیی، کبری سے مراد جہنم کی آگ ہے اور صغری سے مراد دنیا کی آگ ہے یہ یحییٰ بن سلام کا قول ہے۔ وہ نہ مرے گا کہ عذاب سے آرام پائے اور نہ ایسی زندگی پائے گا جو اسے نفع دے، جس طرح شاعر نے کہا : الامالنفس لات موت فینقضی، عناھا ولاتحیا حیاۃ لھاطعم۔ خبردار نفس کے لیے موت نہ ہوگی کہ اس کی مشقت ختم…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 10–13

46۔ عبد بن ھمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت سیذکر من یخشی ویتجنبہا الاشقی جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا۔ اللہ کی قسم جو بندہ کبھی بھی اللہ سے ڈرا اس نے اس کا ذکر کیا اور جو بندہ اس ذکر سے بےرغبتی کے سبب اور ذکر اور اہل ذکر سے بغض رکھنے کے سبب دور ہٹتا ہے تو وہ بدبختوں میں سے ایک بدبخت ہوتا ہے۔

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[وَيَتَجَنَّبُهَا : اور اجتناب کرے گا اس سے ][ الْاَشْقَى: بڑا بدبخت ] (آیت۔ 11) یَتَجَنَّبُ کی ضمیر مفعولی ھَا۔ اَلذِّکْرٰی کے لیے ہے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 10–11

پھر فرمایا : ﴿ سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَّخْشٰى ۙ0010﴾ (وہ شخص نصیحت حاصل کرے گا جو ڈرتا ہے) ۔ ﴿ وَ يَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ0011﴾ (اور اس نصیحت سے وہ شخص پرہیز کرے گا جو بڑا بدبخت ہے) ۔

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 10–13

7:۔ ” سیذکر “ اس میں پہلے فریق کا ذکر ہے۔ پند و نصیحت اور وعظ و ارشاد سے صرف وہی فائدہ اٹھائیں گے جن کے دلوں میں خدا کا خوف اور اللہ کی طرف انابت و رجوع کا جذبہ موجود ہو۔ ” ویتجنبہا الاشقی “ یہ دوسرے فریق کا بیان ہے اور ساتھ اس فریق کے لیے تخویف اخروی ہے۔ وہ بدبخت کفار و مشرکین جو انکار وعناد پر اصرار کرتے ہیں، پند و نصیحت کو قبول کرنے سے اجتنبا کریں گے۔ ان کی سزا یہ ہوگی کہ وہ سب سے بڑی آگ میں داخل ہوں گے۔ مراد دوزخ کا سب سے نچلا طبقہ ہے۔ ای الطبقۃ السفلی من اطباق النار کما قال الفراء (روح ج 30 ص 108) ۔ ایسے بدبخت جہنم کی آگ میں ہمیشہ کے لیے سزا پاتے رہیں گے ان کو وہاں نہ موت ہی آئے گی کہ…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 1–13

(پہلی سورة کے ساتھ ربط) پہلی سورة میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر انسان کے نفس پر اللہ نے محافظ مقرر کر رکھے ہیں اور اس کے اعمال کی حفاظت ہو رہی ہے ۔ لہذا ایک دن آئے گا ، جب راز کھلیں گے جب ایسا ہوگا ۔ معاملہ بڑا خراب ہوگا ۔ اس دن انسان ندامت اور شرمندگی سے بچنا چاہیں گے اس کا طریقہ بھی اللہ نے اس سورة میں بتا دیا اور وہ یہ ہے جیسا کہ آخری آیات میں آتا ہے ۔ حیوۃ الدنیا اور ترغیب فی الاخرت یعنی دنیا کی طرف سے بےرغبتی اور آخرت کے معاملات کی طرف زیادہ توجہ ہونی چاہیئے ۔ اگر ایسا ہوگیا تو راز کھلنے کے دن انسان شرمندگی سے بچ جائے گا ۔ ورنہ وہاں پر بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔ اور رازوں کو کوئی تبدیلی…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَيَتَجَنَّبُہَا الْاَشْقَى۝ 11 ۙ شقي الشَّقَاوَةُ : خلاف السّعادة، وقد شَقِيَ «2» يَشْقَى شَقْوَة، وشَقَاوَة، وشَقَاءً ، . قال عزّ وجلّ : فَمَنِ اتَّبَعَ هُدايَ فَلا يَضِلُّ وَلا يَشْقى[ طه/ 123] ( ش ق و ) اشقاوۃ ( بدبختی ) یہ سعادت کی ضد ہے اور شقی ( س) شقوۃ وشقاوۃ وشقاء کے معنی بدبخت ہونے کے ہیں ۔ اور آیت کریمہ ۔: فَمَنِ اتَّبَعَ هُدايَ فَلا يَضِلُّ وَلا يَشْقى[ طه/ 123] وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا ۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 8–13

ترکیب ¦ ونیسرک معطوف علی سنقرئک وقولہ انہ یعلم الجہر وما یخفٰی اعتراض ای سنقرئک فلا تنسٰی ونو فقک للطریقۃ التیھی اسہل والیسران شرطیۃ نفعت الذکریٰ شرط وقولہ فذکر یدل علی الجزاء الذی یصلی الخ صفۃ الاشقیٰ ثم لایموت عطف علی یصلی وذکر عطف علی تزکی وفصلی عطف علی ذکر۔ تفسیر ¦ پہلے فرمایا تھا سبح اسم ربک الاعلیٰ کہ اپنے رب اعلیٰ کی تسبیح بیان کر اور اب اس تسبیح کے ثمرات بیان فرماتا ہے۔ فقال ونیسرک للیسریٰ کہ ہم تیرے لیے نجات کے رستے کو آسان کردیں گے۔ نجات کو یسریٰ یوں کہا کہ وہ کوئی درحقیقت مشکل اور محال بات نہیں جیسا کہ مذاہب باطلہ میں ہے کہ کوئی بتوں پر اپنی اولاد کی قربانی کو نجات کا سبب جانتا ہے۔…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 11–13

وَیَتَجَنَّـبُـھَا الْاَشْقٰی۔ الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَالْــکُبْرٰی۔ ثُمَّ لاَ یَمُوْتُ فِیْھَا وَلاَ یَحْیٰی۔ (الاَعلٰی : 11 تا 13) (اور گریز کرے گا وہ جو بدبخت ہوگا۔ وہ پڑے گا بڑی آگ میں۔ پھر نہ اس میں مرے گا، نہ جئے گا۔ ) آپ کی تمام تر مساعی کے باوجود جو لوگ آپ کی تبلیغ و دعوت سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ ہر ممکن طریقے سے آپ کی دعوت کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی دعوت میں کوئی کجی ہے یا آپ کے طریق دعوت میں کوئی کمزوری ہے، یا آپ کے اندر اخلاص و دردمندی کی کمی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ دراصل انتہائی محروم القسمت لوگ ہیں۔ انھوں نے اپنی قسمت پھوڑ لی ہے۔ یہ لوگ ہیں…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 6–13

فہم القرآن ربط کلام : رب تعالیٰ کی قدرتوں کا ذکر جاری ہے۔ جو ” رب “ اپنی قدرت سے نباتات کو اگاتا اور اسے کوڑا کرکٹ بناتا ہے اسی نے اپنی قدرت سے نبی ﷺ کو قرآن پڑھایا اور یاد کروایا۔ ان آیات کا یہاں لانے کا ایک مقصد یہ ہے کہ جس طرح انسان اور نباتات کا پہلے وجود نہیں تھا اسی طرح وحی سے پہلے آپ کی نبوت کا وجود نہ تھا۔ انسان اور دیگر چیزوں کے لیے فنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی وحی کو فنا نہیں ہے۔ نبوت کے ابتدائی دور میں نبی ﷺ وحی کو یاد رکھنے کے لیے عجلت فرمایا کرتے تھے تاکہ وحی کا کوئی حصہ بھول نہ جائے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اطمینان دلایا کہ اے نبی ﷺ ! آپ کو پڑھنے اور یاد کرنے میں عجلت سے کام…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

بڑا بدبخت کافر : 1 1 : وَیَتَجَنَّبُھَاالْاَشْقَی (اور جو شخص بدنصیب ہو وہ اس سے گریز کرے گا) تجنبؔ نصیحت سے دور ہوگا اور اس کو قبول نہ کرے گا۔ الاشقٰیکافر یا کافروں میں بڑا بدبخت جو عداوت رسول اللہ ﷺ میں بہت بڑھا ہوا اور مبالغہ کرنے والا ہے۔ ایک قول : یہ ہے۔ یہ ولید بن مغیرہ اور عتبہ بن ربیعہ کے متعلق نازل ہوئی۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

11 ۔” ویتجنبھا “ یعنی نصیحت سے بچتا ہے اور اس سے دور ہوتا ہے۔ ” الاشقیٰ “ اللہ کے علم میں بدبخت۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 1–13

1۔ 13۔ ہجرت سے پہلے بلکہ فتح مکہ تک جو کچھ اللہ تعالیٰ کی ذات صفات اور احکام میں شرک کا رواج تھا وہ تو سب کو معلوم ہے اس مکی سورة کے اول میں فرمایا کہ اہل مکہ کی شرک کی باتوں سے اے نبی اللہ کے تم اور تمہارے ساتھی اللہ کی توحید ہر دم ورد زبان رکھو تاکہ ان مشرک اہل مکہ کے کان بھی ذرا توحید کی آواز سے آشنا ہوجائیں اسی واسطے اکثر صحابہ 1 ؎ جب اس آیت کو پڑھا کرتے تھے تو سبحان ربی الاعلیٰ کہا کرتے تھے۔ خلق نسوی کا یہ مطلب ہے کہ انسان حیوان سب کو مناسب اعضا مناسب حالت میں پیدا کیا والذی قدر فھدیٰ کی تفسیر کے طور پر مسند امام احمد صحیح مسلم 2 ؎ وغیرہ میں جو صحابہ کی ایک جماعت سے روایت ہیں ان کا حاصل…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 11–12

رہے وہ لوگ جو نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ (وَيَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَى 11۝ۙالَّذِيْ يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰى 12) ۔ اور بدبخت پہلو تہی کرے گا جو بڑی آگ میں داخل ہوگا۔ اور یہ بھڑکائی ہوئی آگ ہے جو دلوں سے لپٹ جائے گی۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 10–11

(11) خوف و خشیت خداوندی باعث سعادت و سرفرازی : چناچہ ارشاد فرمایا گیا کہ " وہ شخص ضرور نصیحت قبول کرے گا جو ڈرتا ہو، یعنی جو ڈرتا ہو اپنے خالق ومالک سے، اور اس کے حضور جوابدہی سے، کیونکہ اس خوف اور فکر سے وہ ایک ذمہ دار شخص بن جاتا ہے جس سے اس کے اندر ہدایت و حق کی سچی طلب اور تڑپ پیدا ہوجاتی ہے، اور ایسی طلب و تڑپ کے بعد تذکیر و نصیحت سے نفع حاصل ہوتا ہے۔ اسی لیے دوسری جگہ فرمایا گیا فَذَکِّرْ بالْقُرْآنِ مَن یَخَافُ وَعِیْدِ ( ق 45) یعنی آپ تذکیر و یاد دہانی کریں اس قرآن کے ذریعے ہر اس شخص کی جو ڈرتا ہو میری وعید اور عذاب سے اور آخرت کے عقیدے سے محرومی اور لاپرواہی انسان کو حیوان محض اور…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 6–19

اللہ بہترین امتحان لینے والا ہے تشریح : نبی کریم ﷺ قرآن پاک کے ان الفاظ کو جو جبریل وحی کے ذریعے سناتے تھے اس خوف سے کہ وہ بھول نہ جائیں جلدی جلدی دہرانے لگتے اس پر اللہ تعالیٰ نے نبی پاک ﷺ کو یقین دلایا کہ آپ وحی کو غور سے سنا کریں ہم خود ہی آپ کو یاد کرانے کا ذمہ لیتے ہیں آپ بےفکر رہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ قرآن حرف بحرف آپ کے حافظہ میں محفوظ کردیا گیا تھا اور یہ ایک بہت بڑا معجزہ ہے اس کے بعد اعمال کے بارے میں اور انسان کے انجام کے بارے میں ذکر ہے نیکی اور بدی ' اچھائی اور برائی ' سچائی اور جھوٹ ' روشنی اور اندھیرا ' کفر اور ایمان ' فرشتہ اور شیطان یہ شروع دن سے پیدا کئے گئے ہیں اور ان…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–19

سورة الاعلی۔ آیات 1 تا 19۔ اسرار ومعارف۔ اپنے پروردگار کے اعلی نام کی پاکی بیان کیجئے جس نے مخلوق کو عدم سے وجود بخشا کچھ بھی نہ تھا پھر سب کچھ پیدا فرمایا۔ مسئلہ : جب یہ آیہ مبارکہ نازل ہوئی تو آپ نے اسے سجدے کے لیے مقرر فرمایا۔ پھر تمام اجسام کو ایک انتہائی مناسب اندازے کے مطابق شکل و صورت دی اور جس کو جس کام کے لیے بنایا اسے اس کام کی استعداد بھی بخشی اور اس کی طرف میلان بھی عطا فرمایا۔ قدرت کا عطیہ۔ یہ سارے نظام کائنات میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ ہر ذرے کو صورت ، شعور ، اور فطری کام کی استعداد عطا کرکے ایسا میلان بخشا کہ سوج ، چاند ، ستارے ، بادل ، ہوا ، جمادات ونباتات ہر ایک شے اپنے وقت…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 9–14

ف 20 ان نفعت الذکری کا لفظی ترجمہ یوں ہے اگر سمجھانا فائدہ دے “ یہ صرف ایک حالت کا ذکر ہی دوسری حالت یہ ہے کہ سمجھانے کا فائدہ نہ ہو نبی صلعم پر لوگوں کو سمجھانا چونکہ دونوں حالتوں میں ضروری تھا اس لئے ترجمے میں آیت کا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ آپ (لوگوں کو) سمجھایئے۔ فائدہ ہو (یا نہ ہو) “ قاضی شو کانی نے آیت کے اس مطلب کو ترجیح دی بعض مفسرین نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ لوگوں کو اس وقت تک سمجھایئے جب تک سمجھانا فائدہ دے۔ یعنی موقع کی مناسبت سے لوگوں کو سمجھایا کیجیے کہ سمجھنے کے لئے متوجہ ہوں اور ملول نہ ہوں۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(87:11) ویتجنبھا الاشقی۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ یتجنب مضارع واحد مذکر غائب تجنب (تفعل) مصدر۔ ھا ضمیر مفعول واحد مؤنث غائب کا مرجع الذکری ہے اور اس کو ترک کرتا ہے ۔ اس سے دور رہتا ہے اس سے پرے (ایک طرف) رہتا ہے الاشقی ۔ شقی ۔ یشقی شقوۃ وشقاوۃ (باب سمع) مصدر سے افعل التفضیل کا صیغہ۔ بڑا بدبخت۔ برا بدقسمت۔ ترجمہ ہوگا :۔ اور اس نصیحت سے تو بدبخت ہی الگ رہتا ہے۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–19

لغات القرآن۔ سنح۔ تسبیح کر۔ قدر۔ اندازہ کیا۔ المرعی۔ چارہ (جانوروں کی غذا) ۔ غثائ۔ کوڑا۔ کباڑ۔ احوی۔ سیاہ۔ نقری۔ ہم پڑھائیں گے۔ لا تنسی۔ تو نہ بھولے گا۔ یسری۔ آسانی۔ ذکر۔ سمجھا دے۔ ذکر کر۔ یتجنب۔ وہ بچے گا۔ الاشقی۔ بدنصیب۔ بدقسمت۔ افلح۔ کامیاب ہوا۔ تزکی۔ جس نے تزکیہ کیا۔ اپنے آپ کو پاک صاف کیا۔ تو ثرون۔ تم ترجیح دیتے ہو۔ اختیار کرتے ہو۔ ابقی۔ باقی رہنے والا۔ تشریح : ان آیات ہی میں شروع سے لے کر آخر تک نبی کریم خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کرے ہوئے چند بنیادی اصولوں کی تعلیم دی گئی ہے۔ فرمایا۔ ٭اے نبی ﷺ ! آپ اپنے اس پروردگار کی پاکیزگی یعنی حمدو ثنا بیان کرتے رہییے جو سب سے بلندو…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 8–13

(ف 6) اے محبوب ﷺ اس وحی کو یاد رکھنا آسان ہوجائے گا اور اللہ کی معرفت اور عبادت اور ملک وملت کی سیاست کے طریقے سب سہل کردیے جائیں گے اور کامیابی کا راستہ سے تمام مشکلات ہٹادی جائیں گی اللہ تعالیٰ نے آپ پر ایسے انعام فرمائے ہیں آپ دوسروں کو فیض پہنچائیں اور اپنے کمال سے دوسروں کی تکمیل کیجئے، ہاں یہ نہ ہوگا کہ سب آدمی نصیحت پالیں اور ایمان لے آئیں بلکہ سمجھانے سے وہی سمجھتا ہے اور نصیحت سے وہ ہی فائدہ اٹھاتا ہے جس کے دل میں تھوڑا بہت خدا کا ڈر اور اپنے انجام کی فکر ہو اور جس بدقسمت کے نصیب میں دوزخ کی آگ لکھی ہے وہ کہاں سمجھتا ہے اسے خدا کا اور اپنے انجام کا ڈر ہی نہیں جو نصیحت کی طرف متوجہ ہو…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 8–11

[8] یعنی ہم ایک آسان طریقہ تمہارے لئے میسر کئے دیتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ نصیحت کرو جہاں تم محسوس کرو کہ کوئی اس سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 8–19

ہمہ گیر صداقت 1: غرض یہ ہے کہ صداقت ہمہ گیر ہے ۔ ابراہیم اور موسیٰ (علیہم السلام) نے بیک آواز جو چیز اپنے اپنے زمانے میں لوگوں کے سامنے پیش کی ، وہ یہ تھی کہ کامیابی اسی شخص کے مقدر ہے جو پاکباز ہے ۔ جو خیال وفکر سے لے کر اعمال وجوارح تک پاکیزگی اور تقویٰ کو اپنا شعار بنالیتا ہے ۔ جس کا قلب پاک ہے ۔ جس کا خیال پاک ہے ۔ جس کا استدلال شوائب ضلالت سے پاک ہے اور جس کا عمل خلوص اور پاکیزگی ہے ۔ جو ہر آن اللہ کو یاد رکھتا ہے اور اپنی عقیدت ونیاز مندی کے جذبات کا اظہار کرتا ہے ۔ یعنی وہ جس کو ذوق عبادت بےقرار کردیتا ہے اور مجبور کرکے اس کے حضور میں کھڑا کردیتا ہے ۔ جس کی جبین اس کے آستانہ جلال پر…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(11) اور وہ جو بڑا بدبخت اور سخت بدنصیب ہو وہی اس نصیحت سے بچتا اور بھاگتا ہے۔ یعنی جو شقی القلب ہے اور جو بدنصیب ہے اور جس کو انجام کا ڈر نہیں وہ نہیں سمجھتا بلکہ نصیحت سے بچتا اور پہلو بچاتا ہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 10–19

ف 5۔ روح المعانی میں عبد بن حمید کی روایت سے حدیث مرفوع مذکور ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) پر دس صحیفے نازل ہوئے اور موسیٰ (علیہ السلام) پر قبل توراة کے دس۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اس سے دور رہے گا وہی جو بد نصیب ہوگا 11 ؎ نصیحت کے قریب آنے کے لیے کون تیار نہیں ہیں ؟ فرمایا وہی جو بد بخت ہے اور نیکی سے دور رہنے میں وہ بھلائی سمجھتا ہے اور وہ اس کے قریب بھی نہیں بھٹکتا اور اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کا آخرت پر ایمان نہیں ہے اور وہ نہیں سمجھتا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں کل مجھے اس کے متعلق پوچھا بھی جائے گا کہ تم نے برائی کو کیوں نہیں چھوڑا اور نیکی کے قریب کیوں نہیں آئے اس کے ذہن و دماغ میں ایک ہی بات ہے کہ جو کچھ ہے ثواب ہے یا عذاب بس یہی دنیا ہے اور آخرت و اخرت کچھ نہیں ہے دراصل یہی بات اس کی شقاوت اور بد بختی کی علامت ہے کہ اس نے کبھی بھول کر بھی نیکی اور برائی میں…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 9–13

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ (So, extend advice [ to people ] if advice is useful....87:9) The preceding verses described the facilities created by Allah for the Holy Prophet in performing his Prophetic obligation. This verse commands him to perform his obligation. The verse contains the conditional particle 'in' (if) that apparently makes the sentence a conditional statement. But, in fact, the command is not intended to be made conditional. It is rather an emphatic statement. This is similar to the grammatical phenomenon in many languages. The particle 'if' is sometimes used when…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 10–12

11 That is, only the one who has fear of God and of evil consequences, will consider whether or not he is following a wrong way, and he only will heed the admonition of the Servant of Allah who is distinguishing guidance from misguidance for him and guiding him to true successes and piety.

Read the full tafseer →