87. Surah Al-A'laa
الأعلىThe Most High · 19 ayahsبیان القرآن
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ Open ayah 87:1 in the Quran reader
اے پیغمبر (علیہ السلام) آپ اور جو مومن آپ کے ساتھ ہیں اپنے پروردگار عالیشان کے نام کی تسبیح کیجیے۔
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ Open ayah 87:2 in the Quran reader
جس نے (ہر شے) کو بنایا پھر (اس کو) ٹھیک بنایا۔
وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ Open ayah 87:3 in the Quran reader
اور جس نے تجویز کیا پھر راہ بتلائی۔
وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ Open ayah 87:4 in the Quran reader
اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا۔
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ Open ayah 87:5 in the Quran reader
پھر اس کو سیاہ کو ڑا کردیا۔ (ف 2)
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ Open ayah 87:6 in the Quran reader
(اس قرآن کی نسبت ہم وعدہ کرتے ہیں کہ) ہم (جتنا) قرآن (نازل کرتے جاویں) آپ کو پڑھا دیا کریں گے (یعنی یاد کرا دیا کریں گے) پھر آپ (اسمیں سے کوئی جز) نہیں بھولیں گے۔
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ Open ayah 87:7 in the Quran reader
مگر جس قدر (بھلانا) اللہ کو منظور ہو (کہ نسخ کا ایک طریقہ یہ بھی ہے) ۔
وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ Open ayah 87:8 in the Quran reader
وہ ہر ظاہر اور مخفی کو جانتا ہے (ف 3) (اور اسی طرح ہم اس آسان شریعت کے لیے آپ کو سہولت دیں گے (یعنی سمجھنا بھی آسان ہوگا اور عمل بھی آسان ہوگا) ۔
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ Open ayah 87:9 in the Quran reader
تو آپ نصیحت کیا کیجئیے اگر نصیحت کرنا مفید ہوتا ہو۔ (ف 4)
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ Open ayah 87:10 in the Quran reader
وہی شخص نصیحت مانتا ہے جو (خدا سے ڈرتا) ہے۔
وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ Open ayah 87:11 in the Quran reader
اور جو شخص بدنصیب ہو وہ اس سے گریز کرتا ہے۔
الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ Open ayah 87:12 in the Quran reader
جو (آخر کار) بڑی آگ میں (یعنی آتش دوزخ میں) داخل ہوگا۔
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ Open ayah 87:13 in the Quran reader
پھر نہ اس میں مر ہی جاوے گا اور نہ آرام (کی زندگی) جیے گا۔
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ Open ayah 87:14 in the Quran reader
با مراد ہوا جو شخص (قرآن سن کر خبائث عقائد و اخلاق سے) پاک ہوگیا۔
وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ Open ayah 87:15 in the Quran reader
اور اپنے رب کا نام لیتا اور نماز پڑھتا رہا۔
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ Open ayah 87:16 in the Quran reader
(مگر اے منکرو تم آخرت کا سامان نہیں کرتے بلکہ) تم دنیوی زندگی کو مقدم رکھتے ہو۔
وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ Open ayah 87:17 in the Quran reader
حالانکہ آخرت (دنیا سے) بدرجہا بہتر اور پائیدار ہے۔
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ Open ayah 87:18 in the Quran reader
(اور یہ مضمون صرف قرآن ہی کا دعویٰ نہیں بلکہ) یہ مضمون اگلے صحیفوں میں بھی ہے۔
صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ Open ayah 87:19 in the Quran reader
یعنی ابراہیم (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفوں میں (ف 5) (پس زیادہ تر مؤکّد ہوا) ۔