86. Surah At-Taariq
الطارقThe Morning Star · 17 ayahsبیان القرآن
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ Open ayah 86:1 in the Quran reader
قسم ہے آسمان کی اور اس چیز کی جو رات کو نمودار ہونے والی ہے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ Open ayah 86:2 in the Quran reader
اور آپ کو کچھ معلوم ہے کہ وہ رات کو نمودار ہونے والی کیا چیز ہے۔
النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ Open ayah 86:3 in the Quran reader
وہ روشن ستارہ ہے۔
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ Open ayah 86:4 in the Quran reader
کوئی ایسا شخص نہیں جس پر (اعمال کا) کوئی یاد رکھنے والا (فرشتہ) مقرر نہ ہو۔ (ف 2)
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ Open ayah 86:5 in the Quran reader
(جب یہ بات ہے) تو انسان کو (قیامت کی فکر کرنی چاہیے) دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ Open ayah 86:6 in the Quran reader
وہ ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔
یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ Open ayah 86:7 in the Quran reader
جو پشت اور سینہ (یعنی تمام بدن) کے درمیان سے نکلتا ہے (ف 3) (سو اس سے ثابت ہوا کہ) ۔
اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ Open ayah 86:8 in the Quran reader
وہ اس کے دوبارہ پیدا کرنے پر ضرور قادر ہے۔
یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ Open ayah 86:9 in the Quran reader
(اور یہ دوبارہ پیدا کرنا اس روز ہوگا) جس روز سب قلعی کھل جائے گی۔ (ف 4)
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ Open ayah 86:10 in the Quran reader
پھر انسان کو نہ تو خود مدافعت کی قوت ہوگی اور نہ اسکا کوئی حمایتی ہوگا۔
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ Open ayah 86:11 in the Quran reader
قسم ہے آسمان کی جس سے بارش ہوتی ہے۔
وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ Open ayah 86:12 in the Quran reader
اور زمین کی جو (بیج نکلتے وقت) پھٹ جاتی ہے (آگے جواب قسم ہے) ۔
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ Open ayah 86:13 in the Quran reader
کہ یہ قرآن (حق و باطل میں) ایک فیصلہ کردینے والا کلام ہے۔
وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ Open ayah 86:14 in the Quran reader
کوئی لغو چیز نہیں ہے۔ (ف 1)
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ Open ayah 86:15 in the Quran reader
(ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ) یہ لوگ (نفی حق کے لیے) طرح طرح کی تدبیریں کر رہے ہیں۔
وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ Open ayah 86:16 in the Quran reader
اور میں بھی (ان کی ناکام اور عقوبت کے لیے) طرح طرح کی تدبیریں کر رہا ہوں۔
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ Open ayah 86:17 in the Quran reader
تو آپ ان کافروں (کی مخالفت کو) یوں ہی رہنے دیجیئے اور زیادہ دن نہیں بلکہ ان کو تھوڑے ہی دنوں رہنے دیجیئے۔