85. Surah Al-Burooj
البروجThe Constellations · 22 ayahsبیان القرآن
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ Open ayah 85:1 in the Quran reader
قسم ہے برجوں والے آسمانوں کی (مراد برجوں سے بڑے بڑے ستارے ہیں) ۔
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ Open ayah 85:2 in the Quran reader
اور قسم ہے وعدہ کیے ہوئے دن کی۔
وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ Open ayah 85:3 in the Quran reader
اور حاضر ہونے والی کی اور قسم ہے اس (دن) کی جس میں لوگوں کی حاضری ہوتی ہے۔ (ف 6)
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ Open ayah 85:4 in the Quran reader
کہ خندق والے یعنی بہت سے
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ Open ayah 85:5 in the Quran reader
ایندھن کی آگ والے ملعون ہوئے۔
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ Open ayah 85:6 in the Quran reader
جس وقت وہ لوگ اس (آگ) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ Open ayah 85:7 in the Quran reader
اور جو کچھ مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے۔
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ Open ayah 85:8 in the Quran reader
اور ان کافروں نے ان مسلمانوں میں کوئی عیب نہیں پایا بجز اس کے کہ وہ خدا پر ایمان لے آئے تھے (ف 1) جو زبردست (اور) سزاوار حمد ہے۔
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ Open ayah 85:9 in the Quran reader
ایسا کہ اس کی ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور (آگے ظالموں کے لیے عام و عید ہے اور مظلوموں کے لیے عام وعدہ ہے اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ Open ayah 85:10 in the Quran reader
جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو تکلیف پہنچائی (اور) پھر توبہ نہیں کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور (جہنم میں بالخصوص) ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ Open ayah 85:11 in the Quran reader
(آگے مومنین کے حق میں جن میں مظلومین بھی آگئے ارشاد ہے کہ) بیشک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے (بہشت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی (اور) یہ بڑی کامیابی ہے۔
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ Open ayah 85:12 in the Quran reader
آپ کے رب کی دارو وگیر بڑی سخت ہے (پس کفار پر سزائے شدید کا واقع ہونا مستبعد نہیں اور نیز) ۔
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ Open ayah 85:13 in the Quran reader
وہی پہلی بار بھی پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (قیامت میں بھی) پیدا کرے گا۔
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ Open ayah 85:14 in the Quran reader
اور وہی بخشنے والا (اور) بڑی محبت کرنے والا۔
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ Open ayah 85:15 in the Quran reader
(اور عرش کا مالک (اور) عظمت والا ہے۔
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ Open ayah 85:16 in the Quran reader
وہ جو چاہے سب کچھ کر گزر تا ہے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ Open ayah 85:17 in the Quran reader
کیا آپ کو ان لشکروں کا قصہ پہنچا ہے۔
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ Open ayah 85:18 in the Quran reader
یعنی فرعون اور ثمود کا۔
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ Open ayah 85:19 in the Quran reader
بلکہ یہ کافر (خود قرآن کی) تکذیب میں (لگے) ہیں۔
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ Open ayah 85:20 in the Quran reader
اور انجام کار اس کی سزا بھگتیں گے کیوں کہ اللہ ان کو ادھر ادھر سے گھیرے ہوئے ہے۔
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ Open ayah 85:21 in the Quran reader
(قرآن ایسی چیز نہیں جو جھٹلانے کے قابل ہو) بلکہ وہ ایک با عظمت قرآن ہے۔
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ Open ayah 85:22 in the Quran reader
جو لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔