84. Surah Al-Inshiqaaq
الإنشقاقThe Splitting Open · 25 ayahsبیان القرآن
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ Open ayah 84:1 in the Quran reader
جب (نفخہ ثانیہ کے وقت) آسمان پھٹ جاوے گا۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ Open ayah 84:2 in the Quran reader
(تاکہ اس میں سے غمام اور ملائکہ کا نزول ہو) اور اپنے رب کا حکم سن لے گا۔ (ف 7)
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ Open ayah 84:3 in the Quran reader
اور وہ ( آسمان) اسی لائق ہے اور جب زمین کھینچ کر بڑھا دی جاویگی۔ (ف 1)
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ Open ayah 84:4 in the Quran reader
اور وہ (زمین) اپنے اندر کی چیزوں کو (یعنی مردوں کو) باہراگل دے گی اور خالی ہوجاوے گی۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ Open ayah 84:5 in the Quran reader
اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور اسی لائق ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ Open ayah 84:6 in the Quran reader
اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک (یعنی مرنے کے وقت تک) کام میں کوشش کر رہا ہے پھر (قیامت میں) اس (کام کی (جزا) سے جا ملے گا۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ Open ayah 84:7 in the Quran reader
تو اس روز جس شخص کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں ملے گا۔
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ Open ayah 84:8 in the Quran reader
سو اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔ (ف 2)
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:9 in the Quran reader
اور وہ (اس سے فارغ ہو کر) اپنے متعلقین کے پاس خوش خوش آئے گا۔
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ Open ayah 84:10 in the Quran reader
اور جس شخص کا نامہٴ اعمال (اس کے بائیں ہاتھ میں) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے ملے گا۔ (ف 3)
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ Open ayah 84:11 in the Quran reader
سو وہ موت کو پکارے گا۔
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ Open ayah 84:12 in the Quran reader
اور جہنم میں داخل ہوگا۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:13 in the Quran reader
یہ شخص (دنیا میں) اپنے متعلقین میں خوش رہا کرتا تھا (یہاں تک کہ فرط خوشی میں آخرت کی تکذیب کرتا تھا) ۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ Open ayah 84:14 in the Quran reader
اس نے خیال کر رکھا تھا کہ اس کو (خدا کی طرف) لوٹنا نہیں ہے۔
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ Open ayah 84:15 in the Quran reader
(آگے رد ہے اس خیال کا کہ لوٹنا) کیوں نہ ہوتا اس کا رب اس کو خوب دیکھتا تھا۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ Open ayah 84:16 in the Quran reader
سو (اس بنا پر) میں قسم کھا کر کہتا ہوں شفق کی۔
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ Open ayah 84:17 in the Quran reader
اور رات کی اور ان چیزوں کی جن کو رات سمیٹ (کر جمع کر) لیتی ہے۔ (ف 4)
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ Open ayah 84:18 in the Quran reader
اور چاند کی جب وہ پورا ہوجاوے۔
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ Open ayah 84:19 in the Quran reader
کہ تم لوگوں کو ضرور ایک حالت کے بعد دوسری حالت کو پہنچنا ہے۔ (ف 5)
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 84:20 in the Quran reader
سو (باوجود ان مقتضیات خوف اور ایمان کے اجتماع کے) ان لوگوں کو کیا ہوا کہ ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩ Open ayah 84:21 in the Quran reader
اور جب (ان کے عناد کی یہ حالت ہے کہ) جب ان کے روبرو قرآن پڑھا جاتا ہے تو اس وقت بھی خدا کی طرف نہیں جھکتے۔
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:22 in the Quran reader
بلکہ یہ کافر (اور الٹی) تکذیب کرتے ہیں۔
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:23 in the Quran reader
اور اللہ کو سب خبر ہے جو کچھ یہ لوگ (اعمال کا ذخیرہ) جمع کر رہے ہیں۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 84:24 in the Quran reader
سو ان اعمال کفریہ کے سبب آپ ان کو ایک دردناک عذاب کی خبر دیجیئے۔
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ Open ayah 84:25 in the Quran reader
لیکن جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کیے انکے لیے (آخرت میں ایسا اجر ہے جو کبھی موقوف ہونے والا نہیں۔