83. Surah Al-Mutaffifin
المطففينDefrauding · 36 ayahsبیان القرآن
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader
کہ جب لوگوں سے (اپنا حق) ناپ کرلیں تو پورا لیں۔
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کردیں تو گھٹا کردیں (ف 2) (آگے مطففین کو تہدید ہے کہ) ۔
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو اس کا یقین نہیں ہے کہ
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader
وہ ایک بڑے سخت دن میں زندہ کر کے اٹھائے جاویں گے۔
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader
جس دن تمام آدمی رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader
ہرگز (ایسا) نہیں ہوگا (یعنی کافر) لوگوں کے نامہٴ عمل سجین میں رہے گا۔ (ف 3)
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader
اور (آگے تہویل کے لیے سوال ہے کہ) آپ کو کچھ معلوم ہے کہ سجین میں رکھا ہوا نامہٴ عمل کیا چیز ہے۔
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader
وہ ایک نشان کیا ہوا دفتر ہے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader
اس روز (یعنی قیامت کے روز) جھٹلانے والے لوگوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader
جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں۔
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader
اور اس (روز جزا کو) تو وہی شخص جھٹلاتا ہے جو حّد (عبودیت) سے گزرنے والا ہو (اور) مجرم ہو۔
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader
(اور) جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاویں تو یوں کہہ دیتا ہے ہو کہ بےسند باتیں ہیں اگلوں سے منقول چلی آتی ہیں۔
كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader
ہرگز ایسا نہیں بلکہ (اصل وجہ ان کی تکذیب کی یہ ہے کہ) انکے دلوں پر ان کے اعمال (بد) کا زنگ بیٹھ گیا ہے۔
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader
ہرگز ایسا نہیں یہ لوگ اس روز (ایک تو) اپنے رب کا دیدار دیکھنے سے روک دیے جاویں گے۔
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader
پھر (صرف اسی پر اکتفا نہ ہوگا بلکہ) یہ دوزخ میں داخل ہوں گے۔
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader
پھر (ان سے) کہا جاوے گا کہ یہی ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader
(یہ جو مومنین کے اجر وثواب کے منکر ہیں) ہرگز ایسا نہیں نیک لوگوں کا نامہ عمل علیین میں رہے گا۔ (ف 1)
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader
اور (آگے تفخیم کے لیے سوال ہے کہ) آپ کو کچھ معلوم ہے کہ علیین میں رکھا ہوا نامہٴ عمل کیا چیز ہے۔
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader
وہ ایک نشان کیا ہوا دفتر ہے۔
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader
جس کو مقرب فرشتے (شوق سے) دیکھتے ہیں۔ (ف 2)
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader
(آگے ان کی جزائے آخرت کا بیان ہے کہ) نیک لوگ بڑی آسائش میں ہوں گے۔
عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader
مسہریوں پر (بیٹھے بہشت کے عجائبات) دیکھتے ہوں گے۔
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader
اے مخاطب تو ان کے چہروں میں آسائش کی بشاشت پہچانے گا۔
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader
(اور) ان کو پینے کے لیے شراب خالص سربمہر جس پر مشک کی مہر ہوگی ملے گی۔ (ف 3)
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader
اور حرص کرنے والوں کو ایسی چیز کی حرص کرنا چاہیے۔ (ف 4)
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader
اور اس (شراب) کی آمیزش تسنیم (کے پانی) کی ہوگی۔
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader
یعنی ایک ایسا چشمہ جس سے مقرب بندے پیئیں گے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader
(آگے مجموعہ فریقین کا مجموعہ حال دنیا و آخرت مذکور ہے یعنی) جو لوگ مجرم تھے (یعنی کافر) وہ ایمان والوں سے (دنیا میں تحقیراً ) ہنسا کرتے تھے۔
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader
اور یہ (ایمان والے) جب ان (کافروں) کے سامنے سے ہو کر گزرتے تھے تو آپس میں آنکھوں سے اشارہ کیا کرتے تھے۔
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader
اور جب اپنے گھروں میں جاتے تو (وہاں بھی ان کا تذکرہ کر کے) دل لگیاں کرتے۔ (ف 5)
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader
اور جب دیکھتے تو یوں کہا کرتے کہ یہ لوگ یقیناً غلطی میں ہیں (کیوں کہ کفار اسلام کو غلطی سمجھتے تھے) ۔
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader
حالانکہ یہ (کافر) ان (مسلمانوں) پر نگرانی کرنے والے کر کے نہیں بھیجے گئے۔
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader
سو آج (قیامت کے دن) ایمان والے کافروں پر ہنستے ہوں گے۔
عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader
مسہریوں پر (بیٹھے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے۔ (ف 6)
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader
واقعی کافروں کو ان کے کیے کا خوب بدلہ ملے گا۔