87. Surah Al-A'laa

الأعلىThe Most High · 19 ayahsآسان قرآن

تعارف

تعارف

یہاں سے قرآن کریم کے آخر تک زیادہ تر مکی سورتیں ہیں۔ تقریباً ان سب سورتوں کا مرکزی موضوع اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات، جنت و دوزخ کے حالات اور اسلام کی تبلیغ کے لیے حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایات اور تسلی دینا ہے۔ چونکہ یہ پچھلی سورتوں کے مقابلے میں مختصر سورتیں ہیں، اس لیے ان سب کے الگ الگ تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ جس سورت میں ضرورت محسوس ہوگی، انشاء اللہ وہاں تعارف عرض کردیا جائے گا۔

Ayah 87:1

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ Open ayah 87:1 in the Quran reader

اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرو جس کی شان سب سے اونچی ہے۔

Ayah 87:2

الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ Open ayah 87:2 in the Quran reader

جس نے سب کچھ پیدا کیا اور ٹھیک ٹھیک بنایا۔

Ayahs 87:3–4

وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ Open ayah 87:3 in the Quran reader

اور جس نے ہر چیز کو ایک خاص انداز دیا، پھر راستہ بتایا۔ (1)

وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ Open ayah 87:4 in the Quran reader

اور جس نے سبز چارہ (زمین سے) نکالا۔

1: اللہ تعالیٰ نے کائنات میں ہر چیز ایک خاص انداز سے بنائی ہے پھر ہر ایک کو اس کے مناسب دنیا میں رہنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔
Ayahs 87:5–6

فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ Open ayah 87:5 in the Quran reader

پھر اسے کالے رنگ کا کوڑا بنادیا۔ (2)

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ Open ayah 87:6 in the Quran reader

(اے پیغمبر) ہم تمہیں پڑھائیں گے پھر تم بھولو گے نہیں۔

2: اشارہ اس طرف ہے کہ اس دنیا میں ہر چیز اللہ تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ کچھ عرصے اپنی بہار دکھانے کے بعد وہ بد شکل اور پھر فنا ہوجاتی ہے۔
Ayah 87:7

اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ Open ayah 87:7 in the Quran reader

سوائے اس کے جسے اللہ چاہے۔ (3) یقین رکھو وہ کھلی ہوئی چیزوں کو بھی جانتا ہے اور ان چیزوں کو بھی جو چھپی ہوئی ہیں۔

3: آنحضرت ﷺ کو فکر رہتی تھی کہ کہیں آپ قرآن کریم کا کچھ حصہ بھول نہ جائیں، اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اطمینان کرادیا کہ ہم آپ کو بھولنے نہیں دیں گے، البتہ اللہ تعالیٰ جن احکام کو منسوح کرنا چاہے گا انہیں آپ بھول سکتے ہیں۔ جیسا کہ سورة بقرہ : 106 میں گذرا ہے۔
Ayahs 87:8–12

وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ Open ayah 87:8 in the Quran reader

اور ہم تمہیں آسان شریعت (پر چلنے کے لیے) سہولت دیں گے۔ (4)

فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ Open ayah 87:9 in the Quran reader

لہذا تم نصیحت کیے جاؤ، اگر نصیحت کا فائدہ ہو۔

سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ Open ayah 87:10 in the Quran reader

جس کے دل میں اللہ کا خوف ہوگا، وہ نصیحت مانے گا۔

وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ Open ayah 87:11 in the Quran reader

اور اس سے دور وہ رہے گا جو بڑا بدبخت ہوگا۔

الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ Open ayah 87:12 in the Quran reader

جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا۔

4: اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو جو شریعت عطا فرمائی ہے، وہ بذات خود آسان ہے، پھر مزید تسلی دی گئی ہے کہ ہم اس پر چلنے کو بھی آپ کے لیے آسان کردیں گے۔
Ayahs 87:13–19

ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ Open ayah 87:13 in the Quran reader

پھر اس آگ میں نہ مرے گا اور نہ جیے گا۔ (5)

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ Open ayah 87:14 in the Quran reader

فلاح اس نے پائی ہے جس نے پاکیزگی اختیار کی۔

وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ Open ayah 87:15 in the Quran reader

اور اپنے پروردگار کا نام لیا، اور نماز پڑھی۔

بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ Open ayah 87:16 in the Quran reader

لیکن تم لوگ دنیوی زندگی کو مقدم رکھتے ہو۔

وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ Open ayah 87:17 in the Quran reader

حالانکہ آخرت کہیں زیادہ بہتر اور کہیں زیادہ پائیدار ہے۔

اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ Open ayah 87:18 in the Quran reader

یہ بات یقینا پچھلے (آسمانی) صحیفوں میں بھی درج ہے۔

صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ Open ayah 87:19 in the Quran reader

ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔

5: یعنی زندہ رہنے کا کوئی آرام اسے حاصل نہیں ہوگا۔