نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ السَّبَّاقِ قَالَ إِنَّ جُوَيْرِيَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ هَلْ مِنْ طَعَامٍ قَالَتْ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا عِنْدَنَا طَعَامٌ إِلَّا عَظْمٌ مِنْ شَاةٍ أُعْطِيَتْهُ مَوْلَاتِي مِنْ الصَّدَقَةِ فَقَالَ قَرِّبِيهِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابن شہاب، عبید بن سباق، ام المومنین حضرت جویریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اس کے پاس تشریف لائے تو فرمایا کچھ کھانا ہے تو انہوں نے عرض کیا نہیں اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول ﷺ ہمارے پاس اس بکری کے گوشت کی ہڈی کے سوا کوئی کھانا نہیں جو میری آزاد کردہ باندی کو صدقہ میں ملی تھی تو آپ ﷺ نے فرمایا اس کو لے آؤ اس لئے کہ صدقہ تو اپنی جگہ پہنچ چکا ہے۔
Juwayriyah, the wife of the Messenger of Allah ﷺ said that Messenger of Allah ﷺ came to her and said: Is there anything to eat? She said: Messenger of Allah, I swear by God, there is no food with us except a bone of goat which my freed maid-servant was given as sadaqa. Upon this he said: Bring that to me, for it (the sadaqa) has reached its destination.
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، ابن عیینہ، زہری، اسی حدیث کی ایک اور سند ذکر کی ہے۔
This hadith has been narrated by Zuhri with the same chain of trainsmitters.
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ کِلَاهُمَا عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ أَهْدَتْ بَرِيرَةُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمًا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَيْهَا فَقَال هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، وکیع، محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت بریرہ ؓ نے نبی کریم ﷺ کو گوشت ہدیہ دیا جو اس کو صدقہ دیا گیا تھا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ اس کے لئے صدقہ اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔
Anas bin Malik (RA) reported that Barira presented to the Apostle of Allah ﷺ a piece of meat which had been given to her as sadaqah. Upon this he (the Holy Prophet) said: That is a sadaqah for her and a gift for us.
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ وَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقِيلَ هَذَا مَا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ کے پاس گائے کا گوشت لایا گیا اور آپ ﷺ سے کہا گیا یہ وہی ہے جو بریرہ ؓ پر صدقہ کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ اس کے لئے صدقہ اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔
Aisha reported that (once) the Apostle of Allah ﷺ (may peace be upon him,) was presented with beef. It was said (by someone) that it had been given to Barira as sadaqah. Upon this he (the Prophet) said: It is a sadaqah for her and a gift for us.
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَتْ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ قَضِيَّاتٍ کَانَ النَّاسُ يَتَصَدَّقُونَ عَلَيْهَا وَتُهْدِي لَنَا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَکُمْ هَدِيَّةٌ فَکُلُوهُ
زہیر بن حرب، ابوکریب، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عبدالرحمن بن قاسم، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت بریرہ ؓ میں تین خصلتیں تھیں (ان میں ایک یہ ہے) کہ لوگ اس پر صدقہ کرتے تھے اور وہ ہمیں ہدیہ کردیتی تھی میں نے اس بات کا نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا وہ اس پر صدقہ ہے اور تمہارے لئے ہدیہ ہے تم اس سے کھالیا کرو۔
Aisha (Allah be pleased with her) said: Three are the decions (of the Shariah that we have come to know) through Barira. The people gave her sadaqah and she offered us as gift. We made a mention of it to the Apostle of Allah ﷺ , whereupon he said: It is a sadaqah for her and a gift for you; so eat it.
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِکَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسین بن علی، زائدہ، سماک، عبدالرحمن بن قاسم، عائشہ، محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، عبدالرحمن بن قاسم، حضرت عائشہ ؓ سے اس سند کے ساتھ بھی اسی طرح مروی ہے۔
This hadith has been narrated on the authority of Aisha through another chain of transmitters.
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِکَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ لَنَا مِنْهَا هَدِيَّةٌ
ابوطاہر، ابن وہب، مالک بن انس، ربیعہ، قاسم، حضرت عائشہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے اسی طرح حدیث روایت کی ہے لیکن اس میں یہ نہیں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا اور ہمارے لے اس کی طرف سے ہدیہ ہے۔
This hadith has been transmitted on the authority of Aisha in a similar manner except a slight variation that he said: "That is a gift for us out of it."
نبی کریم ﷺ کی آل کیلئے صدقہ کا استعمال ترک کرنے کا بیان میں
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مِنْ الصَّدَقَةِ فَبَعَثْتُ إِلَی عَائِشَةَ مِنْهَا بِشَيْئٍ فَلَمَّا جَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی عَائِشَةَ قَالَ هَلْ عِنْدَکُمْ شَيْئٌ قَالَتْ لَا إِلَّا أَنَّ نُسَيْبَةَ بَعَثَتْ إِلَيْنَا مِنْ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتُمْ بِهَا إِلَيْهَا قَالَ إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا
زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، خالد، حفصہ، حضرت ام عطیہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے پاس صدقہ سے ایک بکری بھیجی تو میں نے اس میں سے کچھ سیدہ عائشہ ؓ کی طرف بھیج دیا جب رسول اللہ ﷺ سیدہ عائشہ ؓ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے تو انہوں نے عرض کیا نہیں سوائے اس کے جو نسیبہ نے اس کی طرف بھیجی تھی تو آپ نے فرمایا وہ اپنی جگہ پہنچ چکی ہے۔
Umm Atiyya, said: The Messenger of Allah ﷺ sent me some mutton of sadaqah. I sent a piece out of that to Aisha. When the Messenger of Allah ﷺ came to Aisha, he said: Have you anything with you (to eat)? She said: Nothing, except only that mutton sent to us by Nusaiba (the kunya of Umm Atiyyah) which you had sent to her. Whereupon he said: It has reached its proper place.
نبی کریم ﷺ کا ہدیہ قبول کرنے اور صدقہ رد کردینے کر بیان میں
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ فَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ أَکَلَ مِنْهَا وَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ لَمْ يَأْکُلْ مِنْهَا
عبدالرحمن بن سلام جمحی، ربیع بن مسلم، محمد بن زیاد، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی کھانا لایا جاتا تو آپ ﷺ اس سے پوچھتے پس اگر ہدیہ کہا جاتا تو آپ ﷺ اس سے کھالیتے اور اگر صدقہ کہا جاتا تو آپ ﷺ اس میں سے نہ کھاتے۔
Abu Hurairah (RA) reported: Whenever the Apostle of Allah ﷺ was presented with food, he asked about it. If he was told that it was a gift, he ate out of that, and if he was told that it was a sadaqah he did not eat out of that.
جو صدقہ لائے اس کے لے دعا کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ مُرَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَی قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ فَأَتَاهُ أَبِي أَبُو أَوْفَی بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی
یحییٰ بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، یحییٰ بن وکیع، شعبہ، عمرو بن مرہ، عبداللہ بن اوفی، عبیداللہ بن معاذ، شعبہ عمرو بن مرہ، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ کے پاس کوئی قوم اپنا صدقہ لے کر آتی تو آپ فرماتے اے اللہ ان پر رحمت فرما میرے والد ابواوفی سے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اے اللہ رحمت فرما ابی اوفیٰ کی اولاد پر۔
Abdullah bin Abu Aufa said that it was the common practice of the Messenger of Allah ﷺ that when the people brought to him sadaqah he blessed them: O Allah, bless them. So when Abu Aufa brought to him sadaqah he (the Holy Prophet ﷺ) said: O Allah, bless, the posterity of Abu Aufa.
جو صدقہ لائے اس کے لے دعا کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَاه ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ صَلِّ عَلَيْهِمْ
ابن نمیر، عبداللہ بن ادریس، حضرت شعبہ ؓ نے بھی اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ہے لیکن اس میں صَلِّ عَلَيْهِمْ کے الفاظ ہیں۔
This hadith has been narrated by Shubah with the same chain of transmitters (but with a slight variation of words, that he said): (O Allah), bless them."
زکوة و صول کرنے والے کو راضی رکھنے کا بیان جب تک وہ حرام مال طلب نہ کرے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الْأَعْلَی کُلُّهُمْ عَنْ دَاوُدَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاکُمْ الْمُصَدِّقُ فَلْيَصْدُرْ عَنْکُمْ وَهُوَ عَنْکُمْ رَاضٍ
یحییٰ بن یحیی، ہشیم، ابوبکر بن ابی شیبہ، حفص بن غیاث، ابوخالد احمر، محمد بن مثنی عبدالوہاب، ابوعدی، عبدالاعلی، داؤد، زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، شعبی، حضرت جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب زکوٰۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس آئے تو چاہئے کہ وہ تم سے اس حال میں لوٹے کہ وہ تم سے راضی ہو۔
Jarir bin Abdullah said: When the collector of sadaqaht (Zakat) comes to you, (you should see) that he goes away pleased with you.