موت کے وقت اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھنے کے حکم کے بیان میں
و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ کُلُّهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ
عثمان بن ابی شیبہ جریر، ابوکریب ابومعاویہ اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، ابومعاویہ، حضرت اعمش سے اس سند کے ساتھ مذکورہ حدیث کی طرح روایت نقل کی گئی ہے۔
This hadith has been narrated on the authority of Amash with the same chain of transmitters.
موت کے وقت اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھنے کے حکم کے بیان میں
و حَدَّثَنِي أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ عَارِمٌ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ يَقُولُ لَا يَمُوتَنَّ أَحَدُکُمْ إِلَّا وَهُوَ يُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
ابوداؤد سلیمان بن معبد ابونعمان عارم مہدی بن میمون واصل ابی زبیر، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ کی وفات سے تین دن پہلے سنا آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی اس وقت تک نہ مرے جب تک کہ وہ اللہ عزوجل کے ساتھ اچھا گمان نہ رکھتا ہو۔
Jabir bin Abdullah al-Ansari reported: I heard Allahs Messenger ﷺ say three days before his death: None of you should die but hoping only good from Allah, the Exalted and Glorious.
موت کے وقت اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھنے کے حکم کے بیان میں
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُبْعَثُ کُلُّ عَبْدٍ عَلَی مَا مَاتَ عَلَيْهِ
قتیبہ بن سعید، عثمان بن ابی شیبہ جریر، اعمش، ابی سفیان، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ ہر بندے کو اس ( اسی حالت یا اسی نیت کے ساتھ) پر اٹھایا جائے گا جس پر وہ مرا ہے۔
Jabir reported: I heard Allahs Apostle ﷺ as saying. Every servant would be raised (in the same very state) in which he dies.
موت کے وقت اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھنے کے حکم کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُ
ابوبکر بن نافع عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، حضرت اعمش ؓ اس سند کے ساتھ مذکورہ حدیث کی طرح حدیث نقل کرتے ہیں کہ لیکن اس روایت میں انہوں نے عن النبی ﷺ کے الفاظ کہے ہیں اور سمعت کا لفظ نہیں کہا۔
This hadith has been transmitted on the authority of Amash but with a slight variation of wording.
موت کے وقت اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھا گمان رکھنے کے حکم کے بیان میں
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابُ مَنْ کَانَ فِيهِمْ ثُمَّ بُعِثُوا عَلَی أَعْمَالِهِمْ
حرملہ بن یحییٰ ابن وہب، یونس ابن شہاب حمزہ حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو عذاب دینا چاہتا ہے تو جو لوگ اس قوم میں ہوتے ہیں ان سب پر عذاب ہوتا ہے پھر ان کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق اٹھایا جائے گا۔
Abdullah bin Umar (RA) reported: I heard Allahs Messenger ﷺ as saying: When Allah intends to chastise a people, He chastises all of them then they would be raised according to their deeds.