ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس نجاشی کی طرف سے کچھ زیور ہدیہ میں آئے اس میں سونے کی ایک انگوٹھی تھی جس میں یمنی نگینہ جڑا ہوا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک لکڑی سے بغیر اس کی طرف التفات کئے پکڑا، یا اپنی بعض انگلیوں سے پکڑا، پھر اپنی نواسی زینب کی بیٹی امامہ بنت ابی العاص کو بلایا اور فرمایا: بیٹی! اسے تو پہن لے ۔
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Prophet ﷺ got some ornaments presented by Negus as a gift to him. They contained a gold ring with an Abyssinian stone. The Messenger of Allah ﷺ turning his attention from it took it by means of a stick or his finger, then called Umamah, daughter of Abul As and daughter of his daughter Zaynab, and said: Wear it, my dear daughter.
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/اللباس ٤٠ (٣٦٤٤)، (تحفة الأشراف: ١٦١٧٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١٠١، ١١٩) (حسن الإسناد )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اپنے محبوب کو آگ کا بالا پہنانا چاہے تو وہ اسے سونے کی بالی پہنا دے، اور جو اپنے محبوب کو آگ کا طوق ١ ؎ پہنانا چاہے تو اسے سونے کا طوق پہنا دے اور جو اپنے محبوب کو آگ کا کنگن پہنانا چاہے وہ اسے سونے کا کنگن پہنا دے، البتہ سونے کے بجائے چاندی تمہارے لیے جائز ہے، لہٰذا تم اسی کو ناک یا کان میں استعمال کرو اور اس سے کھیلو۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ said: If anyone wants to put a ring of fire on one he loves, let him put a gold ring on him: if anyone wants to put a necklace of fire on one he loves, let him put a gold necklace on him, and if anyone wants to put a bracelet of fire on one he loves let him put a gold bracelet on him. Keep to silver and amuse yourselves with it.
Notes · وضاحت
١ ؎: طوق گلے میں پہننے کا زیور، اسے گلوبند اور ہنسلی بھی کہتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ١٤٦٣٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٣٤، ٣٧٨) (حسن )
حذیفہ کی بہن سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عورتوں کی جماعت! کیا زیور بنانے کے لیے تمہیں چاندی نہیں ملتی، سنو! تم میں جو عورت بھی سونے کا زیور پہنے گی تو اسے قیامت کے دن اسی سے عذاب دیا جائے گا ۔
Narrated A sister of Hudhayfah (RA) : The Prophet ﷺ as saying: You women folk, have in silver something with which you adorn yourselves. I assure you that any woman of you who adorns herself with gold which she displays will be punished for it.
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الزینة ٣٩ (٥١٤٠)، (تحفة الأشراف: ١٨٠٤٣، ١٨٣٨٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٤٥٥، ٣٥٧، ٣٥٨، ٣٦٩)، سنن الدارمی/الاستئذان ١٧ (٢٦٨٧) (ضعیف) (ربعی کی اہلیہ مبہم ہیں، حذیفہ ؓ کی بہن اگر صحابیہ ہیں تو کوئی حرج نہیں ورنہ تابعیہ ہونے کی صورت میں وہ بھی مبہم ہوئیں )
اسماء بنت یزید ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس عورت نے سونے کا ہار پہنا تو قیامت کے دن اس کے گلے میں آگ کا ہار پہنایا جائے گا، اور جس عورت نے اپنے کان میں سونے کی بالی پہنی تو قیامت کے دن اس کے کان میں اسی کے ہم مثل آگ کی بالی پہنائی جائے گی۔
Narrated Asma daughter of Yazid: The Prophet ﷺ as saying: Any woman who wears a gold necklace will have a similar one of fire put on her neck on the Day of Resurrection, and any woman who puts a gold earring in her ear will have a similar one of fire put in her ear on the Day of Resurrection.
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الزینة ٣٩ (٥١٤٠)، (تحفة الأشراف: ١٥٧٧٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٤٥٥، ٤٥٧، ٤٦٠) (ضعیف )
معاویہ بن ابی سفیان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چیتوں کی کھال پر سواری کرنے اور سونا پہننے سے منع فرمایا ہے مگر جب مقطّع یعنی تھوڑا اور معمولی ہو ١ ؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابوقلابہ کی ملاقات معاویہ ؓ سے نہیں ہے۔
Narrated Muawiyah ibn Abu Sufyan (RA) : The Messenger of Allah ﷺ forbade to ride on panther skins and to wear gold except a little. Abu Dawud said: The narrator Abu Qilabah did not meet Muawiyah.
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ رخصت عورتوں کے لئے ہے مردوں کے لئے سونا مطلقا حرام ہے چاہے کم ہو یا زیادہ، عورتوں کے لئے جنس سونا حرام نہیں، سونے کی اتنی مقدار جس میں زکاۃ واجب نہیں وہ اپنے استعمال میں لاسکتی ہیں، البتہ اس سے زائد مقدار ان کے لئے بھی درست نہیں کیونکہ بسا اوقات بخل کے سبب وہ زکاۃ سے گریز کرنے لگتی ہیں جو ان کے گناہ اور حرج میں پڑجانے کا سبب بن جاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الزینة ٤٠ (٥١٥٢)، (تحفة الأشراف: ١١٤٦١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٩٢، ٩٣، ٩٥، ٩٨، ٩٩) (صحیح )