حج کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 17 · 608 hadiths · Page 31 of 31

3390Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي مَسْجِدَ قُبَائٍ رَاکِبًا وَمَاشِيًا فَيُصَلِّي فِيهِ رَکْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو بَکْرٍ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فَيُصَلِّي فِيهِ رَکْعَتَيْنِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ، عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ، ابن نمیر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد قبا کبھی سواری پر اور کبھی پیدل چل کر بھی تشریف لے جاتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے ابوبکر نے اپنی روایت میں کہا کہ ابن نمیر کہتے ہیں کہ آپ ﷺ مسجد قبا میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔

Ibn Umar (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ came to the mosque at Quba riding and on foot, and he observed two rakahs of (Nafl prayer) in it.

3391Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْتِي قُبَائً رَاکِبًا وَمَاشِيًا

محمد بن مثنی، یحیی، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قباء سواری پر اور پیدل بھی جاتے تھے۔

Ibn Umar reported that Allahs Messenger ﷺ came to Quba riding as well as on foot.

3392Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ زَيْدُ بْنُ يَزِيدَ الثّقَفِيُّ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَحْيَی الْقَطَّانِ

ابومعن، زید بن یزید، ابن حارث، ابن عجلان، حضرت ابن عمر ؓ نے نبی ﷺ سے یحییٰ قطان کی حدیث کی طرح روایت کیا۔

This hadith has been reported on the authority of Ibn Umar (RA) with another chain of transmitters.

3393Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْتِي قُبَائً رَاکِبًا وَمَاشِيًا

یحییٰ بن یحیی، مالک، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قباء سواری پر اور پیدل چل کر بھی تشریف لے جاتے تھے۔

Abdullah bin Umar (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ used to come to Quba riding and on foot.

3394Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي قُبَائً رَاکِبًا وَمَاشِيًا

یحییٰ بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، ابن ایوب، اسماعیل بن جعفر، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قباء سواری پر اور پیدل چل کر بھی تشریف لے جاتے تھے۔

Ibn Umar had narrated this hadith through another chain of transmitters.

3395Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَأْتِي قُبَائً کُلَّ سَبْتٍ وَکَانَ يَقُولُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِيهِ کُلَّ سَبْتٍ

زہیر بن حرب، سفیان بن عیینہ، حضرت عبداللہ بن دینار ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ ہر ہفتہ قباء تشریف لاتے تھے اور فرماتے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ہر ہفتہ قباء تشریف لے جاتے تھے۔

Ibn Umar (RA) used to come to Quba every Saturday and he said: I saw Allahs Apostle ﷺ coming (to this place) every Saturday.

3396Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنَاه ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْتِي قُبَائً يَعْنِي کُلَّ سَبْتٍ کَانَ يَأْتِيهِ رَاکِبًا وَمَاشِيًا قَالَ ابْنُ دِينَارٍ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ

ابن ابی عمر سفیان، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر ہفتہ قباء کی مسجد میں تشریف لاتے آپ ﷺ سواری پر بھی تشریف لے جاتے تھے اور پیدل چل کر بھی تشریف لے جاتے تھے ابن دینار کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ بھی اسی طرح کرتے تھے۔

Abdullah bin Umar reported that Allahs Messenger ﷺ used to come to Quba, i. e. (he came) on every Saturday, and he used to come riding or on foot. Ibn Dinar (another narrator) said that Ibn Umar (RA) used to do like this.

3397Sahih Muslim

مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں

و حَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْکُرْ کُلَّ سَبْتٍ

عبداللہ بن ہاشم، وکیع، سفیان، حضرت ابن دینار سے اس سند کے ساتھ روایت منقول ہے اور اس میں ہر ہفتہ کا ذکر نہیں ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Ibn Dinar, but he made no mention of: "Every Saturday."