حج کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 17 · 608 hadiths · Page 12 of 31

3011Sahih Muslim

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں

و حَدَّثَنَاه إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْمُبَارَکِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ کُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ أَمَّا رَوْحٌ وَيَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ فَقَالَا کَمَا قَالَ نَصْرٌ أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ وَأَمَّا أَبُو شِهَابٍ فَفِي رِوَايَتِهِ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُهِلُّ بِالْحَجِّ وَفِي حَدِيثِهِمْ جَمِيعًا فَصَلَّی الصُّبْحَ بِالْبَطْحَائِ خَلَا الْجَهْضَمِيَّ فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْهُ

ابراہیم بن دینار، روح، ابوداود مبارکی، ابوشہاب، محمد بن مثنی، یحییٰ بن کثیر، حضرت شعبہ سے اس سند کی روایت میں ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حج کا احرام باندھ کر چلے اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے بطحاء میں پہنچ کے فجر کی نماز پڑھی۔

Rauh and Yahya bin Kathir narrated as Nasr reported that the Messenger of Allah ﷺ entered into the state of Ihram for Hajj. And in the narration of Abu Shihab (the words are): We went out with the Messenger of Allah ﷺ pronouncing Talbiya for Hajj, And in the ahadith (narrated in this connection the words are): He led the morning prayer at al-Batha, except al- jahdami who did not make mention of it.

3012Sahih Muslim

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں

و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّدُوسِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّائِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ لِأَرْبَعٍ خَلَوْنَ مِنْ الْعَشْرِ وَهُمْ يُلَبُّونَ بِالْحَجِّ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً

ہارون بن عبداللہ، محمد بن فضل سدوسی، وہیب، ایوب، ابی العالیہ البراء، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ نبی ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کرام ؓ چار تاریخ کو حج کا تلبیہ پڑھتے ہوئے مکہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے ان کو عمرہ میں بدلنے کا حکم فرمایا۔

Ibn Abbas (RA) reported: Allahs Messenger ﷺ came along with his Companions when four days had passed out of ten days (of Dhul-Hijja) and they were pronouncing Talbiya for Hajj, and he (the Holy Prophet ﷺ commanded them to change (this Ihram) into that of Umrah.

3013Sahih Muslim

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں

و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِذِي طَوًی وَقَدِمَ لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُحَوِّلُوا إِحْرَامَهُمْ بِعُمْرَةٍ إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ

عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، ایوب، ابی العالیہ، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز ذی طوٰی میں پڑھی اور ذی الحجہ کی چار تاریخ کو مکہ تشریف لائے اور اپنے صحابہ ؓ کو حکم فرمایا کہ وہ لوگ اپنے احرام کو عمرہ کا احرام کرلیں سوائے اس کے کہ جس کے پاس قربانی کا جانور ہو۔

Ibn Abbas (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ observed the morning prayer at Dhu Tawa (a valley near Makkah) and arrived (in Makkah) when four days of Dhul-Hijja had passed and he commanded his Companions that they should change their Ihram (of Hajj) to that of Umrah, except those who had brought sacrificial animals with them.

3014Sahih Muslim

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَکُنْ عِنْدَهُ الْهَدْيُ فَلْيَحِلَّ الْحِلَّ کُلَّهُ فَإِنَّ الْعُمْرَةَ قَدْ دَخَلَتْ فِي الْحَجِّ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، حکم، مجاہد، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ عمرہ ہے جس سے ہم نے نفع حاصل کیا ہے تو جس آدمی کے پاس قربانی کا جانور نہیں ہے تو وہ پوری طرح حلال ہوجائے احرام کھول دے کیونکہ عمرہ قیامت تک حج میں داخل ہوگیا ہے۔

Ibn Abbas (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: This is the Umrah of which we have taken advantage. So he who has not the sacrificial animal with him should get out of the state of Ihram completely, for Umrah has been incorporated in Hajj until the Day of Resurrection.

3015Sahih Muslim

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جَمْرَةَ الضُّبَعِيَّ قَالَ تَمَتَّعْتُ فَنَهَانِي نَاسٌ عَنْ ذَلِکَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِکَ فَأَمَرَنِي بِهَا قَالَ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَی الْبَيْتِ فَنِمْتُ فَأَتَانِي آتٍ فِي مَنَامِي فَقَالَ عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ قَالَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي رَأَيْتُ فَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت ابوجمرہ ضبعی فرماتے ہیں کہ میں نے تمتع کیا تو لوگوں نے مجھے اس سے منع کیا میں حضرت ابن عباس ؓ کی خدمت میں آیا اور ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے اس کا حکم فرمایا حضرت ابوجمرہ کہتے ہیں کہ پھر میں بیت اللہ کی طرف چلا اور میں سو گیا تو کوئی آنے والا میرے خواب میں آیا اور اس نے کہا کہ عمرہ قبول کرلیا گیا اور حج مبرور حضرت ابوجمرہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس آیا اور اس خواب کے بارے میں انہیں خبر دی کہ میں نے دیکھا ہے تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ اَللَّهُ أَکْبَرُ! اَللَّهُ أَکْبَرُ! ابوالقاسم ﷺ کی یہی سنت ہے۔

Abu Jam at al-Dubui reported: I performed Tamattu but the people dis- couraged me to do so. I came to Ibn Abbas and asked him about it. He ordered me to do so. I came to the House (Ka’bah) and slept. I saw a visitant in the dream who said: Umrah is acceptable and so is the Hajj performed for Gods sake. I came to Ibn Abbas (RA) and informed him about that Which I saw in the dream whereupon he said: Allah is the Greatest, Allah is the Greatest This is the Sunnah of Abul-Qasim (the Holy Prophet) ﷺ .

3016Sahih Muslim

احرام کے وقت قربانی کے اونٹ کو شعار کرنے اور اسے قلادہ ڈالنے کا بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ دَعَا بِنَاقَتِهِ فَأَشْعَرَهَا فِي صَفْحَةِ سَنَامِهَا الْأَيْمَنِ وَسَلَتَ الدَّمَ وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ ثُمَّ رَکِبَ رَاحِلَتَهُ فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ عَلَی الْبَيْدَائِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ

محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن ابی عدی، ابن مثنی، شعبہ، قتادہ، ابی حسان، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ذوالحلیفہ میں ظہر کی نماز پڑھی پھر آپ ﷺ نے اپنی اونٹنی کو منگوایا اور اس کے کوہان میں دائیں طرف شعار کیا جس سے خون بہا اور اس کے گلے میں دو جوتیوں کا ہار ڈالا پھر آپ ﷺ اپنی سواری پر سوار ہوئے جب آپ ﷺ بیداء کے مقام پر پہنچے تو آپ ﷺ نے حج کا احرام باندھا۔

Ibn Abbas (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ observed the Zuhr prayer at Dhul-Hulaifa; then called for his she-camel and marked it on the right side of its bump, removed the blood from it, and tied two sandals round its neck. He then mounted his camel, and when it brought him up to al-Baida, he pronounced Talbiya for the Pilgrimage.

3017Sahih Muslim

احرام کے وقت قربانی کے اونٹ کو شعار کرنے اور اسے قلادہ ڈالنے کا بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ بِمَعْنَی حَدِيثِ شُعْبَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَتَی ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلَمْ يَقُلْ صَلَّی بِهَا الظُّهْرَ

محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، حضرت قتادہ ؓ سے ان سندوں میں اسی طرح روایت نقل کی گئی ہے سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ انہوں نے کہا نبی ﷺ جب ذوالحلیفہ آئے اور اس میں ظہر کی نماز کا نہیں کہا۔

This hadith has been narrated on the authority of Qatada with the same chain of transmitters but with this variation (of words): "When Allahs Apostle ﷺ came to Dhul-Hulaifa" and he made no mention (of the fact) that he led the Zuhr prayer.

3018Sahih Muslim

اس بات کے بیان میں کہ ابن عباس (رض) سے لوگوں کا یہ کہنا کہ آپ کا یہ کیا فتوی ہے کہ جس میں لوگ مشغول ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ الْأَعْرَجَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي الْهُجَيْمِ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا هَذَا الْفُتْيَا الَّتِي قَدْ تَشَغَّفَتْ أَوْ تَشَغَّبَتْ بِالنَّاسِ أَنَّ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ فَقَدْ حَلَّ فَقَالَ سُنَّةُ نَبِيِّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْ رَغِمْتُمْ

محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت قتادہ ؓ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوحسان سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ بنی جہیم کے ایک آدمی نے حضرت ابن عباس ؓ سے کہا کہ آپ کے اس فتوٰی کہ جس نے بیت اللہ کا طواف کرلیا وہ حلال ہوگیا کی وجہ سے لوگوں میں کافی شور ہوگیا ہے تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ یہ تمہارے نبی ﷺ کی سنت ہے اگرچہ تمہیں ناگوار لگے۔

Abu Hassan al-Araj reported that a person from Bani Hujaim said to Ibn Abbas (RA) : What is this religious verdict of yours which has engaged the attention of the people or which has become a matter of dispute among them that he who circumambulated the House can be free from Ihram? Thereupon he said: That is the Sunnah of your Apostle ﷺ, even though you may not approve of it.

3019Sahih Muslim

اس بات کے بیان میں کہ ابن عباس (رض) سے لوگوں کا یہ کہنا کہ آپ کا یہ کیا فتوی ہے کہ جس میں لوگ مشغول ہیں۔

و حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَی عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ قَالَ قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ قَدْ تَفَشَّغَ بِالنَّاسِ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ فَقَدْ حَلَّ الطَّوَافُ عُمْرَةٌ فَقَالَ سُنَّةُ نَبِيِّکُمْ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْ رَغَمْتُمْ

احمد بن سعید دارمی، احمد بن اسحاق، ہمام بن یحیی، قتادہ، حضرت ابوحسان ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ سے کہا گیا کہ اس مسئلہ کی وجہ سے لوگوں میں کافی شور مچ گیا ہے کہ جس نے بیت اللہ کا طواف کرلیا وہ حلال ہوگیا اور وہ اسے عمرہ کا طواف کرلے تو حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ تمہارے نبی ﷺ کی یہ سنت ہے اگرچہ تمہیں ناگوار ہو۔

Abu Hassaan reported: It was said to Ibn Abbas (RA) that this affair had engaged the attention of the people that he who circumambulates the House was permitted to circumambulate for Umrah (even though he was in a state of Ihram for Hajj), whereupon he said: That is the Sunnah of your Apostle ﷺ , even though you may not approve of it.

3020Sahih Muslim

اس بات کے بیان میں کہ ابن عباس (رض) سے لوگوں کا یہ کہنا کہ آپ کا یہ کیا فتوی ہے کہ جس میں لوگ مشغول ہیں۔

و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُا لَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ حَاجٌّ وَلَا غَيْرُ حَاجٍّ إِلَّا حَلَّ قُلْتُ لِعَطَائٍ مِنْ أَيْنَ يَقُولُ ذَلِکَ قَالَ مِنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَی ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَی الْبَيْتِ الْعَتِيقِ قَالَ قُلْتُ فَإِنَّ ذَلِکَ بَعْدَ الْمُعَرَّفِ فَقَالَ کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ هُوَ بَعْدَ الْمُعَرَّفِ وَقَبْلَهُ وَکَانَ يَأْخُذُ ذَلِکَ مِنْ أَمْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ

اسحاق بن ابراہیم، محمد بن بکر، ابن جریج، حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ کوئی حج کرے یا نہ کرے بیت اللہ کا طواف کرنے سے حلال ہوجاتا ہے میں نے عطاء سے کہا کہ وہ کہاں سے یہ بات فرماتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان (ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَی الْبَيْتِ الْعَتِيقِ ) پھر قربانی ذبح کرنے کا محل بیت اللہ ہے راوی نے کہا کہ میں نے کہا کہ قربانی تو عرفات سے واپسی کے بعد ہوتی ہے تو انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عباس ؓ یہی فرماتے تھے کہ عرفات کے بعد یا عرفات سے پہلے انہوں نے یہ مسئلہ نبی ﷺ کے اس حکم سے لیا جس وقت کہ نبی ﷺ نے حجۃ الوداع میں انہیں احرام کھولنے کا حکم فرمایا۔

Ata said: Ibn Abbas (RA) used to say that a pilgrim or non-pilgrim (one performing Umrah) who circumambulates the House is free from the responsibility of Ihram. I (Ibn Juraij, one of the narrators) said to Ata: On what authority does he ( Ibn Abbas (RA) ) say this? He said: On the authority uf Allahs words: "Then their place of sacrifice is the Ancient House" (al-Quran, xxii. 33). I said: It concerns the time after staying at Arafat, whereupon he said: Ibn Abbas (RA) had stated (that the place of sacrifice is the Ancient House); it may be after staying at Arafat or before (staying there). And he ( Ibn Abbas (RA) ) made this deduction I from the command of Allahs Apostle ﷺ when he had ordered to put off Ihram on the occasion of the Farewell Pilgrimage.

3021Sahih Muslim

عمرہ کرنے والوں کے لئے اپنے بالوں کے کٹوانے یا اپنے سر کو منڈانے کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ لِي مُعَاوِيَةُ أَعَلِمْتَ أَنِّي قَصَّرْتُ مِنْ رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْمَرْوَةِ بِمِشْقَصٍ فَقُلْتُ لَهُ لَا أَعْلَمُ هَذَا إِلَّا حُجَّةً عَلَيْکَ

عمرو ناقد، سفیان بن عیینہ، ہشام بن حجیر، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت معاویہ ؓ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے مروہ کے پاس نبی ﷺ کے سر کے بال تیر کے پیکان سے کاٹے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ میں تو یہ نہیں جانتا سوائے اس کے کہ آپ پر حجت ہے۔

Ibn Abbas (RA) reported that Muawiyah had said to them: Do you know that I clipped some hair from the head of Allahs Messenger ﷺ at al- Marwah with the help of a clipper? I said: I do not know it except as it verdict against you.

3022Sahih Muslim

عمرہ کرنے والوں کے لئے اپنے بالوں کے کٹوانے یا اپنے سر کو منڈانے کے جواز کے بیان میں

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ قَالَ قَصَّرْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ وَهُوَ عَلَی الْمَرْوَةِ أَوْ رَأَيْتُهُ يُقَصَّرُ عَنْهُ بِمِشْقَصٍ وَهُوَ عَلَی الْمَرْوَةِ

محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، حسن بن مسلم، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ نے انہیں خبر دی فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے بال مروہ پر تیر کے پیکان سے کاٹے یا کہا کہ میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ مروہ پر تیر کے پیکان سے بال کٹوا رہے ہیں۔

Ibn Abbas (RA) reported that Muawiyah bin Abu Safyin had told him: I clipped the hair (from the head of) Allahs Messenger (may peace he upon him) with a clipper while he was at al-Marwah, or I saw him getting his hair clipped with a clipper as he was at al-Marwah. 1722

3023Sahih Muslim

حج میں تمتع اور قران کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّةَ أَمَرَنَا أَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ سَاقَ الْهَدْيَ فَلَمَّا کَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ وَرُحْنَا إِلَی مِنًی أَهْلَلْنَا بِالْحَجِّ

عبیداللہ بن عمر، قواریری، عبدالاعلی، داود، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے اور ہم چیخ چیخ کر حج کو تلبیہ کہہ رہے تھے تو جب ہم مکہ آگئے تو آپ ﷺ نے ہمیں حکم فرمایا کہ جن لوگوں نے قربانی کا جانور بھیج دیا ان کے علاوہ باقی لوگ اپنے احرام کو عمرہ کا احرام کردیں پھر جب ترویہ کا دن آٹھ ذی الحج ہوا تو ہم منیٰ کی طرف گئے اور ہم نے حج کا احرام باندھا۔

Abu Said (RA) reported: We went out with Allahs messenger ﷺ pronouncing loudly the Talbiya for Hajj. When we came to Makkah, he commanded us that we should change this (Ihram for Hajj) to that of Umrah except one who had brought the sacrificial animal with him. When it was the day of Tarwiya (8th of Dhul-Hijja) and we went to Mina, we (again) pronounced Talbiya for Hajj.

3024Sahih Muslim

حج میں تمتع اور قران کے جواز کے بیان میں

و حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرٍ وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَا قَدِمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا

حجاج بن شاعر، معلی بن اسد، وہیب بن خالد، داود، ابی نضرہ، حضرت جابر ؓ اور حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے دونوں فرماتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ گئے اس حال میں کہ ہم چیخ چیخ کر حج کو تلبیہ کہہ رہے تھے۔

Jabir and Abil Said al-Khudri (RA) reported: We went with Allahs Apostle ﷺ and we were pronouncing Talbiya for Hajj loudly.

3025Sahih Muslim

حج میں تمتع اور قران کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنِي حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَکْرَاوِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ آتٍ فَقَالَ إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ الزُّبَيْرِ اخْتَلَفَا فِي الْمُتْعَتَيْنِ فَقَالَ جَابِرٌ فَعَلْنَاهُمَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَهَانَا عَنْهُمَا عُمَرُ فَلَمْ نَعُدْ لَهُمَا

حامد بن عمر بکراوی، عبدالواحد، عاصم، حضرت ابونضرہ ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں حضرت جابر بن عبداللہ ؓ کے پاس تھا تو ایک آنے والے نے آکر عرض کیا کہ حضرت ابن عباس ؓ اور حضرت ابن زبیر ؓ متعوں کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں تو حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دو مرتبہ تمتع کیا پھر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا پھر ہم نے دوبارہ نہیں کیا۔

Abu Nadra reported: While I was in the company of Jabir, a person came and said: There is difference of opinion amomg Ibn Abbas (RA) and Ibn Zubair about two Mutas (benefits, Tamattu in Hajj and temporary marriage with women), whereupon Jabir said: We have been doing this during the lifetime of Allahs Messenger ﷺ , and then Umar forbade us to do so, and we never resorted to them.

3026Sahih Muslim

نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنِي سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ مَرْوَانَ الْأَصْفَرِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَ أَهْلَلْتَ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ

محمد بن حاتم، ابن مہدی، سلیم بن حبان، مروان اصغر، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت علی ؓ یمن سے واپس آئے تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کہ تو نے احرام باندھتے وقت کس کی نیت کی تھی؟ حضرت علی ؓ نے عرض کی کہ میں نے نبی ﷺ کے احرام باندھنے کے ساتھ احرام باندھا یعنی جیسے آپ ﷺ کی نیت تھی ویسی ہی میری تھی آپ ﷺ نے فرمایا اگر میرے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں حلال ہوجاتا۔

Anas (RA) reported that Ali (RA) came from the Yemen, and the Apostle ﷺ said: With (what intention) have you put on Ihram? He said: I have put on Ihram in accordance with the intention with which Allahs Apostle ﷺ has put on Ihram, whereupon he (the Holy Prophet) said: Had there not been the sacrificial animals with me, I would have put off Ihram (after performing Umrah).

3027Sahih Muslim

نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں

و حَدَّثَنِيهِ حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ح و حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَا حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي رِوَايَةِ بَهْزٍ لَحَلَلْتُ

حجاج بن شاعر، عبدالصمد، عبداللہ بن ہاشم، بہز، سلیم بن حبان، اس سند کے ساتھ یہ روایت بھی اسی طرح نقل کی گئی ہے۔

This hadith is narrated by Saleem bin Hayyan with the same chain of transmitters, but with a slight variation of words.

3028Sahih Muslim

نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي إِسْحَقَ وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ وَحُمَيْدٍ أَنَّهُمْ سَمِعُوا أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا

یحییٰ بن یحیی، ہشیم، یحییٰ بن ابی اسحاق، عبدالعزیز بن صہیب، حمید، حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو حج اور عمرہ دونوں کو اکٹھا احرام باندھتے ہوئے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے (لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا)

Anas (Allah be pleased with him) reported: I heard Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) pronouncing Talbiya for both simultaneously, Talbiya for Umrah and Hajj. Talbiya for Uwra and Hajj (he performed both Hajj and Umrah as a Qarin). In another version words are: I heard Allahs Messenger (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) pronouncing Talbiya for Umrah and Hajj (simultaneously)."

3029Sahih Muslim

نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں

و حَدَّثَنِيهِ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي إِسْحَقَ وَحُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ يَحْيَی سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا و قَالَ حُمَيْدٌ قَالَ أَنَسٌ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ

علی بن حجر، اسماعیل بن ابراہیم، یحییٰ ابن ابی اسحاق، حمید، طویل، حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ (لَبَّيْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا) اور راوی حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ( لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ ) فرماتے ہوئے سنا۔

Anas (RA) reported: I heard Allahs Messenger ﷺ pronouncing Talbiya for both simultaneously, Talbiya for Umrah and Hajj. Talbiya for Umrah and Hajj (he performed both Hajj and Umrah as a Qiran). In another version words are: "I heard Allahs Messenger ﷺ pronouncing Talbiya for Umrah and Hajj (simultaneously)."

3030Sahih Muslim

نبی ﷺ کے احرام اور آپ ﷺ کی ہدی کے بیان میں

و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ حَنْظَلَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُهِلَّنَّ ابْنُ مَرْيَمَ بِفَجِّ الرَّوْحَائِ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا أَوْ لَيَثْنِيَنَّهُمَا

سعید بن منصور، عمرو ناقد، زہیر بن حرب، ابن عیینہ، سفیان، زہری، حنظلہ اسلمی، حضرت ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے حضرت ابن مریم (علیہ السلام) (فَجِّ الرَّوْحَاءِ ) الرَّوْحَاءِ کی گھاٹی میں حج یا عمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھیں گے۔

ENGLISH TEXT NOT AVLBLE