کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا و قَالَ حَرْمَلَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَهُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَأْکُلَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ بِشِمَالِهِ وَلَا يَشْرَبَنَّ بِهَا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْکُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِهَا قَالَ وَکَانَ نَافِعٌ يَزِيدُ فِيهَا وَلَا يَأْخُذُ بِهَا وَلَا يُعْطِي بِهَا وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ لَا يَأْکُلَنَّ أَحَدُکُمْ
ابوطاہر، حرملہ، عبداللہ بن وہب، عمرو بن محمد، قاسم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر، سالم، حضرت سالم ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ ہی ہرگز اپنے بائیں ہاتھ سے پیے کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے اور نافع کی روایت میں یہ زائد ہے کہ کوئی آدمی بائیں ہاتھ سے کوئی چیز نہ پکڑے اور نہ ہی بائیں ہاتھ سے کوئی چیز دے اور ابوطاہر کی روایت میں بجائے (أَحَدٌ مِنْکُمْ ) کے (أَحَدُکُمْ ) ہے۔
Salim, on the authority of his father, reported Allahs Messenger ﷺ as saying: None of you should eat with his left hand and drink with that (left hand), for the Satan eats with the left hand and drinks with that (hand). Nafi has made this addition in that: "Do not take up anything with that (left hand) and do not give anything with that" ; and in the narration transmitted on the authority of Abu Tahir there is a slight variation of wording.
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلًا أَکَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشِمَالِهِ فَقَالَ کُلْ بِيَمِينِکَ قَالَ لَا أَسْتَطِيعُ قَالَ لَا اسْتَطَعْتَ مَا مَنَعَهُ إِلَّا الْکِبْرُ قَالَ فَمَا رَفَعَهَا إِلَی فِيهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، زید بن حباب، عکرمہ بن عمار، حضرت ایاس بن سلمہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ان کے باپ نے ان سے بیان کیا کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا تو آپ ﷺ نے فرمایا اپنے دائیں ہاتھ سے کھا تو وہ آدمی کہنے لگا کہ میں ایسا نہیں کرسکتا آپ ﷺ نے فرمایا (اللہ کرے) تو اسے اٹھا ہی نہ سکے اس آدمی کو سوائے تکبر اور غرور کے اور کسی چیز نے اس طرح کرنے سے نہیں روکا راوی کہتے ہیں کہ وہ آدمی اپنے ہاتھ کو اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
Salama bin Akwa reported on the authority of his father that a person ate in the presence of Allahs Messenger ﷺ with his left hand, whereupon he said: Eat with your right hand. He said: I cannot do that, whereupon he (the Holy Prophet) said: May you not be able to do that. It was vanity that prevented him from doing it, and he could not raise it (the right hand) up to his mouth.
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ سَمِعَهُ مِنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ کُنْتُ فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِي يَا غُلَامُ سَمِّ اللَّهَ وَکُلْ بِيَمِينِکَ وَکُلْ مِمَّا يَلِيکَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن ابی عمر، سفیان، ابوبکر، سفیان بن عیینہ، ولید بن کثیر، وہب بن کیسان، عمر بن ابوسلمہ، حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے زیر تربیت تھا اور میرا ہاتھ پیالے میں سب طرف گھوم رہا تھا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے لڑکے! اللہ کا نام لے اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھا اور اپنے سامنے سے کھا۔
Umar bin Abu Salama reported: I was under the care of Allahs Messenger ﷺ , and as my hand used to roam about in the dish he said to me: Boy, mention the name of Allah, and eat with your right hand and eat from what is near to you.
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
و حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ قَالَ أَکَلْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلْتُ آخُذُ مِنْ لَحْمٍ حَوْلَ الصَّحْفَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلْ مِمَّا يَلِيکَ
حسن بن علی حلوانی، ابوبکر بن اسحاق، ابن ابی مریم، محمد بن جعفر، محمد بن عمرو بن حلحلہ، وہب بن کیسان، عمر بن ابوسلمہ، حضرت عمر بن ابی اسلمہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا تو میں نے پیالے کے اردگرد سے گوشت لینا شروع کردیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے قریب سے کھاؤ۔
Umar bin Abu Salama reported: I (had the opportunity) one day to dine with Allahs Messenger ﷺ , and I picked up flesh from around the dish. Thereupon Allahs Messenger ﷺ said: Eat from that which is near to you.
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
و حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ
عمرو بن ناقد، سفیان بن عیینہ، زہری، عبیداللہ، ابوسعید، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مشکیزوں کو منہ لگا کر پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔
Abu Said (Khudri) reported that Allahs Messenger ﷺ forbade from turning the waterskins upside down and drinking from its mouth.
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ أَنْ يُشْرَبَ مِنْ أَفْوَاهِهَا و
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ابوسعید خدری ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزوں کو الٹ کر ان کے منہ سے منہ لگا کا پانی پینے سے منع فرمایا۔
Abu Said Khudri reported that Allahs, Messenger (may peace he upon him) forbade from turning the waterskins upside down and drinking from their mouths.
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
حَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَاخْتِنَاثُهَا أَنْ يُقْلَبَ رَأْسُهَا ثُمَّ يُشْرَبَ مِنْهُ
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، حضرت زہری سے اس سند کے ساتھ مذکورہ حدیث کی طرح روایت منقول ہے اور اس حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ان کا اختناث یہ ہے کہ مشکیزوں کے منہ کو لٹایا جائے پھر اس سے پیا جائے۔ (پھر آپ ﷺ نے اس سے منع فرمایا)
This hadith has been reported from Zuhri with the same chain of transmitters, but he also said that Ikhtinath means that its head (i. e., of the waterskin) be turned upside down and then (water) be drank from that.
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنْ الشُّرْبِ قَائِمًا
ہداب بن خالد، ہمام، قتادہ، انس، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر (پانی یا اور کوئی مشروب وغیرہ) پینے سے سختی سے ڈانٹا۔
Anas reported Allahs Apostle ﷺ disapproved the drinking of water while standing.
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا قَالَ قَتَادَةُ فَقُلْنَا فَالْأَکْلُ فَقَالَ ذَاکَ أَشَرُّ أَوْ أَخْبَثُ
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، انس، قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہشام، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیے حضرت قتادہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے کھڑے ہو کر کھانا کھانے کے بارے میں عرض کیا تو آپ نے فرمایا یہ تو اور بھی زیادہ برا اور بدتر ہے۔
Anas reported that Allahs Apostle ﷺ forbade that a person should drink while standing. Qatada reported: We said to him: What about eating? Thereupon he (Anas) said: That is even worse and more detestable (abominable).
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
حَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْکُرْ قَوْلَ قَتَادَةَ
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہشام، قتادہ، حضرت انس نبی ﷺ سے مذکورہ حدیث کی طرح نقل کرتے ہیں اور اس میں حضرت قتادہ ؓ کا قول نہیں کیا۔
This hadith is reported on the authority of Anas with a different chain of transmitters, but no mention is made of the words of Qatada.
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي عِيسَی الْأُسْوَارِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنْ الشُّرْبِ قَائِمًا
ہداب بن خلاد، ہمام، قتادہ، ابی عیسیٰ سواری، حضرت ابوسعید عنہ خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر (پانی وغیرہ) پینے سے سختی سے ڈانٹا ہے۔
Abu Said Khudri reported that Allahs Messenger ﷺ warned against drinking while standing.
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ وَابْنِ الْمُثَنَّی قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي عِيسَی الْأُسْوَارِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الشُّرْبِ قَائِمًا
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، ابن بشار، زہری، ابن مثنی، یحییٰ بن سعید، شعبہ، قتادہ، امام ابوعیسٰی سواری، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر (پانی وغیرہ) پینے سے منع فرمایا ہے۔
Abu Said Khudri reported this hadith through another chain of transmitters but with a slight, variation of wording.
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ أَخْبَرَنِي أَبُو غَطَفَانَ الْمُرِّيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَشْرَبَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِمًا فَمَنْ نَسِيَ فَلْيَسْتَقِئْ
عبدالجبار بن علاء، مروان فزاری، عمرو بن حمزہ، ابوغطفان، حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی آدمی کھڑے ہو کر (پانی وغیرہ) نہ پیے اور جو آدمی بھول کر پی لے تو وہ اسے قے کر ڈالے۔
Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: None of you should drink while standing; and if anyone forgets, he must vomit.
زمزم کھڑے ہو کر پینے کے بیان میں
و حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ
ابوکامل جحدری، ابوعوانہ، عاصم، شعبی، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا تو آپ ﷺ نے وہ زمزم کھڑے ہو کر پیا۔
Ibn Abbas (RA) reported: I served (water of) Zamzam to Allahs Messenger ﷺ , and he drank it while standing.
زمزم کھڑے ہو کر پینے کے بیان میں
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ مِنْ دَلْوٍ مِنْهَا وَهُوَ قَائِمٌ
محمد بن عبداللہ بن نمیر، سفیان، عاصم، شعبی، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے زمزم کا پانی ایک ڈول سے کھڑے ہو کرپیا۔
Ibn Abbas reported that Allahs Messenger ﷺ drank (water) from Zamzam in a bucket while he was standing.
زمزم کھڑے ہو کر پینے کے بیان میں
و حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ح و حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ سَالِمٍ قَالَ إِسْمَعِيلُ أَخْبَرَنَا و قَالَ يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ وَمُغِيرَةُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ وَهُوَ قَائِمٌ
سریج بن یونس، ہشیم عاصم احول، یعقوب دورقی، اسماعیل بن سلام، ہشیم، عاصم احول، مغیرہ، شعبی، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا۔
Ibn Abbas reported that Allahs Apostle ﷺ drank (water) from Zamzam while he was standing.
زمزم کھڑے ہو کر پینے کے بیان میں
و حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ سَمِعَ الشَّعْبِيَّ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ قَائِمًا وَاسْتَسْقَی وَهُوَ عِنْدَ الْبَيْتِ و
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عاصم، شعبی، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر پیا اور آپ ﷺ نے بیت اللہ کے پاس پانی طلب فرمایا۔
Ibn Abbas reported: I served (water from) Zamzam to Allahs Messenger ﷺ , and he drank while standing, and he asked for it while he was near the House (i. e. House of Allah-Ka’bah).
زمزم کھڑے ہو کر پینے کے بیان میں
حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ کِلَاهُمَا عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِمَا فَأَتَيْتُهُ بِدَلْوٍ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، محمد بن مثنی، وہب بن جریر، حضرت شعبہ ؓ سے ان سندوں کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے اور ان دونوں روایتوں میں ہے کہ میں ڈول لے کر آیا۔
This hadith is reported on the authority of Shubah with the same chain of transmitters but with a slight variation of wording.
پانی برتن میں سانس لینے کی کراہت اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لے کر پانی پینے کے استح کے بیان میں
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يُتَنَفَّسَ فِي الْإِنَائِ
ابن ابی عمر ثقفی، ایوب بن یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا ہے۔
Abu Qatadah (RA) reported on the authority of his father that Allahs Apostle ﷺ forbade breathing in a vessel.
پانی برتن میں سانس لینے کی کراہت اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لے کر پانی پینے کے استح کے بیان میں
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَائِ ثَلَاثًا
قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، عزرہ بن ثابت انصاری، ثمامہ بن عبداللہ بن انس، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (پانی پیتے ہوئے برتن سے منہ ہٹاکر) تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے۔
Anas reported that Allahs Messenger ﷺ used to breathe three times in the course of a drink (i. e. he drank in three gulps).