Al-Inshiqaaq 84:9

Al-Inshiqaaq · from ayah 9

84:9

وَّیَنْقَلِبُ اِلٰۤی اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕوَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا

اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

— Fateh Muhammad Jalandhari

And return to his people in happiness.

— Saheeh International

Juz 30 · Ruku 1 of surah · Ruku 9 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Inshiqaaq

All translations of 84:9

اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

— مولانا فتح محمد جالندہری

اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوشی مناتا ہوا واپس آئے گا۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور اپنے گھر والوں کی طرف شاد شاد پلٹے گا

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور وہ اپنے اہلِ خانہ کی طرف مسرور و شاداں پلٹے گا،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش خوش واپس آئے گا۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور وہ خوش بہ خوش اپنے اہل خانہ کی طرف لوٹے گا

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور وہ اپنے لوگوں کے پاس نہایت شادمند لوٹے گا۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور وہ (حساب سے فراغت کے بعد) لوٹے گا اپنوں کی طرف خوش باش

— مولانا اسحاق مدنی

اور وہ اپنے والوں کے پاس خوش خوش لوٹ کر آئے گا۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور وہ لوٹے گا اپنے گھر والوں کی طرف شاداں وفرحاں۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور وہ اپنے لوگوں کے پاس خوش خوش آئے گا

— محترمہ رفعت اعجاز

and shall return to his people joyfully.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

and he will go back to his people joyfully.

— Muhammad Taqi Usmani

and he will go back to his people joyfully.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And will return to his family Masrur (in joy)!

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And return to his people in happiness.

— Saheeh International

and they will return to their people, delighted

— Muhammad Sarwar

And he shall go back to his people joyful.

— Muhammad Habib Shakir

And he shall return Unto his people joyfully.

— Abdul Majid Daryabadi

Tafseer of 84:9

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 1–15

زمین مردے اگل دے گی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن آسمان پھٹ جائے گا وہ اپنے رب کے حکم پر کاربند ہونے کے لیے اپنے کان لگائے ہوئے ہوگا پھٹنے کا حکم پاتے ہی پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیگا اسے بھی چاہیے کہ امر اللہ بجا لائے اس لیے کہ یہ اس اللہ کا حکم ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا جس سے بڑا اور کوئی نہیں جو سب پر غالب ہے اس پر غالب کوئی نہیں، ہر چیز اس کے سامنے پست و لاچار ہے بےبس و مجبور ہے اور زمین پھیلا دی جائیگی بچھا دی جائیگی اور کشادہ کردی جائیگی۔ حدیث میں ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ زمین کو چمڑے کی طرح کھینچ لے گا یہاں تک کہ ہر انسان کو صرف دو قدم ٹکانے کی جگہ ملے گی سب سے پہلے مجھے بلایا…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْاِنْشِقَاق 7 اپنے لوگوں سے مراد آدمی کے وہ اہل و عیال، رشتہ دار و ساتھی ہیں جو اسی کی طرح معاف کیے گئے ہوں گے۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 7–10

فاما من اوتی کتبہ بیمینہ فسوف یحاسب حسابا یسیرا و ینقلب الی اھلہ مسرورا۔ اس میں مومنین کا حال بیان فرمایا ہے کہ ان کے نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیئے جاویں گے اور انسے بہت آسان حساب لے کر جنت کی بشارت دے دیجائے گی اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوش خوش واپس ہوگا۔ صحیح کی ایک حدیث میں حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا من حوسب یوم القیمتہ عذب یعنی قیامت کے روز جس سے حساب لیا جائے وہ عذاب سے نہ بچے گا۔ اس پر حضرت صدیقہ عائشہ نے سوال کیا کہ کیا قرآن میں حق تعالیٰ کا یہ ارشاد نہیں ہے یحاسب حسابایسرا آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس آیت میں جس کو حساب یسیر فرمایا وہ درحقیت مکمل حساب نہیں بلکہ…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

ایک جامع اسلوب اور اس کے مضمرات: یہ ایک جامع اسلوب میں ان کا صلہ بیان ہوا ہے کہ اس دن وہ اپنے اہل و عیال میں خوش خوش لوٹیں گے۔ اس اسلوب بیان میں کئی باتیں سمٹ آئی ہیں جو خود بخود ظاہر ہیں، مثلاً ۔۔۔ یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے باایمان اہل و عیال کو ان کے ساتھ جنت میں جمع کر دے گا اگرچہ اہل و عیال اس درجۂ بلند کے مستحق نہ ہوں جس کے وہ مستحق ہوئے تاکہ جنت کی کامیابیوں سے یک جا مسرور و شاد مند ہوں۔ سورۂ طور آیت ۲۱ میں یہ وضاحت ہو چکی ہے کہ اس یک جائی کے لیے اللہ تعالیٰ ان کے درجے کو نیچا نہیں کرے گا بلکہ ان کے اہل و عیال کے درجے بلند کر دے گا۔ ۔۔۔ یہ کہ انھوں نے اپنے اہل و عیال کے اندر ان…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 9–12

9۔ 1 یعنی جو اس کے گھر والوں میں سے جنتی ہونگے۔ یا مراد وہ حور عین اور دلدان ہیں جو جنتیوں کو ملیں گے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 6–9

4: انسان کی پوری زندگی کسی نہ کسی کوشش میں خرچ ہوتی ہے۔ جو نیک لوگ ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل میں محنت کرتے ہیں، اور جو دنیا پرست ہیں، وہ صرف دنیا میں محنت کرتے ہیں، اور جو دنیا پرست ہیں، وہ صرف دنیا کے فوائد حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ ہر انسان کا آخری انجام یہ ہوتا ہے کہ وہ محنت کرتا کرتا اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچ جاتا ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

وینقلب .................... مسرورا (9:84) ” اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا “۔ یعنی ان لوگوں کی طرف جو اس سے پہلے جنت میں جاچکے ہوں گے۔ اس انداز تعبیر سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں بھی ہم خیال لوگ آئے ہوں گے۔ اور ہر شخص اپنے صالح اہل و عیال اور دوستوں میں ہوگا۔ نجات پانے والے شخص کی تصویر کشی اسی طرح ہے کہ یہ یاروں ، دوستوں اور اپنے خاندان والوں کی طرف فرحاں و شاداں جارہا ہوگا اور اسے نجات اور ملاقات کی دوہری خوشی ہوگی اور پھر جنتوں میں۔ یہ تو تھی دائیں بازو والوں کی صورت حالات ، اس کے مقابلے میں بالکل ایک مختلف صورت حالات بھی ہے ان لوگوں کی جو پکڑے جائیں گے ، اپنے برے اعمال کی پاداش…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

6 نہ سزا کا خوف رہے گا نہ غصہ کا ڈر، نہایت امن واطمینان سے اپنے احباب و اقارب اور مسلمان بھائیوں کے پاس خوشیاں مناتا ہوا آئے گا۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 9{ وَّیَنْقَلِبُ اِلٰٓی اَہْلِہٖ مَسْرُوْرًا۔ } ”اور وہ لوٹے گا اپنے گھر والوں کی طرف شاداں وفرحاں۔“ عدالت کے کٹہرے سے وہ شخص جب اپنے ان اہل و عیال ‘ رشتہ دار اور ساتھیوں کی طرف واپس لوٹے گا جو اسی کی طرح معاف کیے گئے ہوں گے تو بہت خوش ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے میری بھی خلاصی ہوگئی۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

6 اہل سے مراد وہ لوگ ہیں جن کا اس سے پہلے اسی طرح کا آسان سا حساب لیا جاچکا ہوگا اور انہیں جنت کا پروانہ مل چکا ہوگا اور اگر اس کے اپنے اہل و عیال فی الواقع ایسے ہی لوگوں میں سے ہوں گے تو یہ اس کے لیے اور زیادہ خوشی کی بات ہوگی۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

Explained with ayahs 7–9

5۔ (کہ میں تو خوب سستا چھوٹ آیا) (آیت) ” حسابا یسیرا “۔ حساب کی آسانی کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ سرے سے کوئی باز پرس ہی نہ ہو۔ اور محض ضابطہ کی پیشی ہو کر رہ جائے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 9–15

الی اھلہ مسروراً ” اہل “ سے مراد اہل خاندان دوست و احباب بھی مراد ہوسکتے ہیں جن کو حساب یسیر کے بعد چھوڑ دیا گیا ہوگا اور جنت میں ملنے والے حور و غلمان بھی مراد ہوسکتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 7–9

(7۔ 9) سو جس شخص کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں ملے گا مثلا ابو سلمہ سو اس کے حساب کی صرف پیشی ہوگی اور وہ آخرت میں اپنے متعلقین کے پاس خوش خوش آئے گا۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 7–9

9(فاما من اوتی کتبہ بیمینہ…: آسان حساب کا مطلب یہ ہے کہ کرید کرید کر اصلی حساب نہیں ہوگا، فقط اعمال نامہ پیشہ و گا اور غلطیاں بھی سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے معاف فرما دے گا۔ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :(لیس احد یحاسب الا ھلک قالت قلت یا رسول اللہ ! جعلنی اللہ فذائک الیس یقول اللہ عزو جل :(فاما من اوتی کتبہ بیمینہ، فسوق یحاسب حساباً یسیراً) (الانشقاق : 8، 8) قال ذالک العرض یعرضون، ومن نوقش الحساب ھلک) (بخاری، التفسیر، باب :(فسوق یحاسب حسابا یسیرا): 3939)”جس کسی کا بھی حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا۔“ عائشہ ؓ نے عرض کی :”یا رسول اللہ ! اللہ مجھے آپ پر فدا کرے…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 7–9

فاما من اوتی کتبہ بییمینہ، فسوف یحاسب حسابایسیرا۔ ونقلب الی اھلہ مسرروا۔ اس میں کوئی مناقشہ نہیں حضرت عائشہ کی حدیث میں رسول اللہ کی حدیث میں اس طرح مروی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا قیامت کے روز جس کا محاسبہ کیا جائے گا اس کو عذاب دیا جائے گا، حضرت عائشہ نے کہا میں نے عرض کی یارسول اللہ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، فامامن اوتی کتابہ بیمینہ، فسوف یحاسب حسابایسیرا۔ فرمایا وہ حساب نہیں وہ تو پیشی ہے قیامت کے روز جس کے حساب پر مناقشہ ہو اسے عذاب دیا جائے گا، اے امام بخاری اور امام مسلم اور امام ترمذی نے نقل کیا ہے کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اھل سے مراد جنت میں حورعین ہیں مسرورا سے مراد خوش…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

26۔ ابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وینقلب الی اہلہ مسرورا اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا یعنی جنت میں اپنے گھر والوں کی طرف آیت وما من اوتی کتبہ وراء ظہرہ اور لیکن جس کا اعمال نامہ پیٹھ پیچھے سے دیا گیا۔ یعنی اس کے ہاتھ کو اپنی جگہ سے ہٹا کر اس کے پیٹھ پیچھے کردیا جائے گا۔ 27۔ ابن المنذر نے حمید بن ہلال (رح) سے روایت کیا کہ ہمارے سامنے ذکر کیا گیا کہ ایک آدمی کو قیامت کے دن حساب کی طرف بلایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا اے فلانے آجاؤ حساب کی طرف راوی نے کہا یہاں تک کہ وہ کہے گا کیا میرے سوا کوئی اور مراد ہے جسے حساب کے لیے حاضر کیا جارہا ہے۔ 28۔ ابن المنذر نے ابن…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[وَّيَنْقَلِبُ اِلٰٓى اَهْلِهٖ : اور وہ لوٹے گا اپنے گھر والوں کی طرف ][ مَسْرُوْرًا : خوش کیا ہوا ہوتے ہوئے ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 6–12

﴿يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ ﴾ اس میں انسان کی زندگی کا حاصل اور خلاصہ بیان فرمایا دنیا میں رہتے بستے ہیں کچھ نہ کچھ محنت اور عمل کرتے ہی ہیں جو کچھ کہتے اور کرتے ہیں فرشتے اسے لکھتے ہیں زندگی سب کی گزر رہی ہے اعمال بھی ہو رہے ہیں دنیا بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے قیامت قریب آتی جا رہی ہے مرنے والے مر رہے ہیں اپنے اعمال ساتھ لے جا رہے ہیں اسی طرح دنیا رواں دواں ہے حتیٰ کہ اچانک قیامت آجائے گی، پہلا صور پھونکا جائے گا، تو اس سے لوگ بیہوش ہوجائیں گے اور مرجائیں گے۔ پھر جب دوسری بار صور پھونکا جائے گا تو زندہ ہو کر قبروں سے نکلیں گے میدان حشر میں جمع ہوں گے حساب ہوگا اعمال نامے دیئے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 1–25

قانون مجازات و مراتب جہود علمیہ درحیات انسانی : قال اللہ تعالیٰ : اذا لسمآء انشقت ......... الی ....... لھم اجر غیر ممنون “۔ (ربط) گزشتہ سورتوں میں بعث بعدالموت اور حشر ونشر کے احوال کا ذکر تھا اور دلائل سے اس موضوع کو ثابت کرتے ہوئے انسان کو فکر آخرت کی طرف توجہ دلائی گئی تھی تو اب اس سورت میں قیامت کے کچھ ہولناک مناظر بیان کئے گئے ہیں قانون مجازات بیان کرتے ہوئے یہ بتایا جارہا ہے، انسانی اعمال اور اس کی جدوجہد کے مختلف اور متفاوت درجات ہیں اور ہر انسان کی زندگی مصروف عمل ہے اور وہ اپنے فکری اور عملی قوی کو محنت ومشقت میں ڈالے ہوئے ہے اب یہ کہ وہ سعادت کا راستہ اور منزل اختیار کرتا ہے یا…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 7–12

5:۔ ” فاما من اوتی “ یہ بشارت اخرویہ ہے۔ جو لوگ دنیا میں ایمان لائے اور نیک کام کیے قیامت کے دن ان کے اعمالنامے ان کے داہنے ہاتھوں میں دئیے جائیں گے اور ان کا حساب نہایت آسان ہوگا اور وہ خوش و خرم اور شاداں وفرحان جنت میں اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ ” و اما من اوتی کتبہ وراء ظہرہ “ کفار و مشرکین کو ان کے اعمالنامے بائیں ہاتھوں میں دئیے جائیں گے اور وہ ہلاکت و موت کی تمنا کریں گے تاکہ ان کو عذاب نہ ہو، لیکن ان کی یہ آرزو کبھی پوری نہیں ہوگی اور ان کو جہنم میں داخل کردیا جائیگا۔ ” وراء ظہرہ “ سے مراد یہ ہے کہ اس کا سینہ چیر کر اس کا بایاں ہاتھ پیٹ سے باہر نکال دیا جائے گا اور اس طرح بائیں ہاتھ میں…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 1–15

(آسمان پھٹ جائے گا) ارشاد ہوتا ہے۔ اذا السماء انشقت جب آسمان پھٹ جائے گا۔ حضرت علی (کنزالعمال ص 347 تفسیر درمنثورص 329 ج 6 و تفسیر عزیزی فارسی ص 233 پ 30) کا قول ہے کہ سب سے پہلے کہکشاں والے مقام سے آسمان پھٹے گا۔ یہ وہی مقام ہے۔ جہاں بہت دور چھوٹے چھوٹے ستارے اکٹھے نظرآتے ہیں۔ باقی رہی یہ بات کہ آسمان کیوں پھٹے گا۔ وہ اس لیے کہ اس دن عرش الٰہی پر قہری تجلی نازل ہوگی۔ قرآن پاک میں موجود ہے۔ کہ آج حاملین عرش فرشتوں کی تعداد چار ہے۔ قیامت کے دن انکی تعداد آٹھ ہوجائے گی۔ اس دن بڑا ثقل واقع ہوگا۔ بڑا دباؤ پڑیگا۔ جس کی وجہ سے آسمان پھٹ جائے گا۔ آسمان کے پھٹنے پر ابتداء میں دریچے دریچے نظر آئیں…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَّيَنْقَلِبُ اِلٰٓى اَہْلِہٖ مَسْرُوْرًا۝ 9 ۭ انقلاب قَلْبُ الشیء : تصریفه وصرفه عن وجه إلى وجه، والِانْقِلابُ : الانصراف، قال : انْقَلَبْتُمْ عَلى أَعْقابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلى عَقِبَيْهِ [ آل عمران/ 144] ، وقال : إِنَّا إِلى رَبِّنا مُنْقَلِبُونَ [ الأعراف/ 125] ( ق ل ب ) قلب الشئی کے معنی کسی چیز کو پھیر نے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ہیں الانقلاب کے معنی پھرجانے کے ہیں ارشاد ہے ۔ انْقَلَبْتُمْ عَلى أَعْقابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلى عَقِبَيْهِ [ آل عمران/ 144] تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ ( یعنی مرتد ہوجاؤ ) وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلى عَقِبَيْهِ [ آل عمران/ 144] اور جو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 6–15

ترکیب ¦ انک الخ الجملۃ نداء الکدح السعی فی الشیء بحھدہ کدح ورزیدن وکار کردن و کوشش نمودن۔ دردی خراشیدن یقال بہ کدح وکدوح ای خدوش وفی الحدیث فی وجھہ کدوح وھو یکدح بعیالہ ای یکسب لھم از صراح فامامن فیہ معنی الشرط فسوف جو ابہ وینقلب معطوف علی یحاسب مسرورا حال وراء ظہرہ ظرف لاوتی لن یحور قال الراغب الاصفہانی الحور الترد فی الامرو محاورۃ الکلام مراجعۃ والمحارالمرجع۔ الحور الرجوع یقال حاریحورا اذا رجع ومنہ قولہ (علیہ السلام) اللھم انی اعوذبک من الحور بعد الکور یعنی من الرجوع الی انقصان بعد الزیادۃ بلٰی ایجاب للمنفی بلن اے بلی یحور۔ ان ربہ جواب قسم مقدر فالجملۃ تعلیل لما افادتہ بلی۔ تفسیر ¦ فقال یا…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 7–9

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰـبَہٗ بِیَمِیْـنِہٖ ۔ فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا۔ وَّیَنْقَلِبُ اِلٰٓی اَھْلِہٖ مَسْرُوْرًا۔ (الانشقاق : 7 تا 9) (پھر جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا گیا۔ اس سے ہلکا حساب لیا جائے گا۔ اور وہ اپنے لوگوں کی طرف نہایت شادمند لوٹے گا۔ ) قیامت کے روز اصحاب الیمین کا انجام اوپر جو کچھ کہا گیا ہے اس کے قبول یا عدم قبول کے حوالے سے دو طرح کے لوگ وجود میں آتے ہیں۔ ایک وہ ہیں جنھوں نے دنیا کی زندگی کو دارالعمل سمجھا اور قیامت کو دارالجزاء جان کر اس کے لیے تیاری کی۔ اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہی کے لیے تیار کیا۔ اور زندگی اس طرح گزاری جس سے…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 7–12

فہم القرآن ربط کلام : انسان جب اپنے رب کے حضور پیش کیا جائے گا تو اس وقت اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں یا بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا ہر انسان اپنے اعمال نامے کے مطابق اپنے رد عمل کا اظہار کرے گا۔ جس شخص کو اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا اس سے آسان حساب لیا جائے گا اور وہ اپنے اہل خانہ کے پاس خوش وخرم جا کر کہے گا کہ یہ میرا اعمال نامہ ہے اس کے بارے میں مجھے پہلے سے یقین تھا کہ مجھے میرا حساب ملنے والا ہے وہ بڑی عیش کی زندگی میں ہوگا اور اسے جنت عالیہ میں داخل کیا جائے گا۔ (الحاقہ : 19 تا 22) اور جس کو اس کے پیچھے سے اعمال نامہ دیا گیا وہ اپنی موت کو آواز دے گا لیکن اسے موت نہیں…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

9 : وَّیَنْقَلِبُ اِلٰٓی اَھْلِہٖ مَسْرُوْرًا (وہ اپنے متعلقین کے پاس خوش باش آئے گا) اھلہ سے خاندان کے وہ لوگ مراد ہیں جو مومن ہونگے یا ایمان والوں کے پاس لوٹے گا۔ نمبر 3۔ اہل سے مراد جنت میں حو رالعین جو اس کی زوجہ ہوگی مسرورًا : خوش۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

9 ۔” وینقلب الی ھلہ “ یعنی جنت میں حورعین اور انسان عورتوں میں سے۔ ” مسرورا “ اس کے ساتھ جو خیر اور اعزاز دیا گیا ہے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 1–15

1۔ 15۔ یہ دوسرے وقت کا آسمان کا پھٹنا ہے کیونکہ اس کے ساتھ زمین سے مردوں کے اٹھنے کا ذکر ہے اور نئی زمین کے پھیلانے کا یہ مطلب ہے کہ اس میں عمارت ‘ پہاڑ ‘ ٹیلہ کوئی چیز نہ ہوگی اس سرے سے اس سرے تک فقط چورس زمین ہے خوب پھیلی ہوئی ہوگی۔ زمین میں جو کچھ ہے اس کے باہر آجانے کا مطلب اگر ان خزانوں کے زمین سے باہر آجانے کا لیا جائے جو قیامت کے قریب زلزلہ کے سبب سے نکل آئیں گے۔ جس کا ذکر صحیح 1 ؎ مسلم کی ابوہریرہ ؓ کی حدیث میں ہے تو پھر آسمان کا یہ پھٹنا اول صور کے وقت کا ہوسکتا ہے۔ کدح کے معنی کسی کام میں لگنے اور اس کام کے کرنے میں کوشش کرنے کے ہیں۔ قیامت کا ذکر کے بعد انسان کے عمل کا ذکر فرمایا جس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 7–9

اگر تم خوش بخت نکلے تو جزا فضل پر مبنی ہوگی اور اگر تم بدبخت نکلے تو سزا عدل پر مبنی ہوگی اس لیے اللہ نے جزا کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا (فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ ) پس جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یہ خوش بخت لوگ ہیں۔ (فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا) تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا یہ اللہ کے حضور آسان پیشی ہوگی اللہ اس سے اس کے گناہوں کا اعتراف کرائے گا حتی کہ بندہ سمجھے گا کہ وہ ہلاک ہوگیا اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا میں دنیا میں تیرے گناہوں کو چھپاتا تھا اور آج بھی تیرے گناہوں کو چھپاؤں گا۔ (وَّيَنْقَلِبُ اِلٰٓى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا) اور وہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

(7) کامیاب لوگوں کی مسرت و شادمانی کا ذکرو بیان : سو ارشاد فرمایا گیا اور کامیاب لوگوں کی مسرت و شادمانی کے ذکر وبیان کے سلسلے میں ارشاد فرمایا گیا کہ " ایسا شخص اپنے گھر کی طرف خوش باش لوٹے گا "۔ کہ وہ حقیقی کامیابی سے سرفراز ہوچکا ہوگا ایسی کامیابی جس جیسی دوسری کوئی کامیابی ہو ہی نہیں سکتی۔ ایسی کامیابی جو کہ سدا بہار اور ہمیشہ کے لیے ہوگی، ایسی کامیابی جس کے بعد کسی غم، دکھ، یا صدمے کا کوئی خوف و خطر نہیں ہوگا، اے اللہ اکرم الاکرمین اور ارحم الراحمین اللہ اپنے اس سیاہ کار بندے محمد اسحاق خان اور اس کے جملہ متعلقین و لواحقین کو بھی اس فوز عظیم سے سرفراز فرمادے، کہ میرے گناہ و قصور جتنے بھی…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 1–25

قدرت کے کرشمے تشریح : ہم مسلمان لوگ تو اس پوری سورت کے مفہوم کو نہ صرف اچھی طرح جانتے ہیں بلکہ یقین سے مانتے بھی ہیں اسی لیے اقوام عالم میں خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنی زندگیاں اللہ کے خوف سے دور رہ کر جانوروں کی طرح بےربط اور بےضبط نہیں گزار سکتے کیونکہ ہم خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری زندگیاں ایک بہت بڑے نصب العین کو حاصل کرنے کے لیے پاک صاف اور پر سکون طریقوں سے گزارنا ضروری ہیں۔ ہم شتر بےمہار نہیں ہیں بلکہ مسلمان ' اللہ کے بندے اور رسول ﷺ کے پیرو کار اہل کتاب ' اہل حدیث قرآن و حدیث کے ماننے والے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے ہم نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو کر اللہ کے سامنے جواب دیکر انعام حاصل…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–25

سورة انشقاق۔ آیات 1 تا 25۔ اسرار ومعارف۔ جب آسمان پھٹ جائے گا اور اپنے پروردگار کا حکم سن کر اطاعت کرے گایہی اسے زیب دیتا ہے اور زمین کھینچ کر پھیلادی جائے گی اور جو کچھ اسکے اندر دفن ہے انسان ، حیوان ، یامع دنیات ہر شے نکال حاضر کرے گی اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اسے یہی سزا وار ہے۔ احکام کی قسمیں۔ احکام دو طرح سے ہیں اول تکوینی جو حکما نافذ کیے جاتے ہیں جن کا ہرـذرہ پابند ہے حتی کہ جن اور انسان بھی زمین وآسمان اور سب کچھ جو ان میں ہے جیسے انسان کی پیدائش شکل و صورت ، قد کاٹھ ، عقل وخرد وغیرہ ذالک اور دوسرے تشریعی احکام جن میں قانون بتاکرعمل کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے اور اس کی جزا…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 9–10

ف 17 یہ انتہائی کراہت کا اظہار ہے گویا فرشتے اس کی صورت دیکھنا پسند کریں گے۔ اس لئے اس کا اعمال نامہ پیٹھ کے پیچھے سے بائیں ہاتھ میں تھمائیں گے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(84:9) وینقلب الی اہلہ مسرورا۔ واؤ عاطفہ، ینقلب مضارع واحد مذکر غائب انقلاب (انفعال) مصدر سے وہ لوٹے گا۔ قلب الشیء کے معنی کسی چیز کو پھیرنے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ہیں۔ انقلاب کے معنی پھرجانے کے ہیں ۔ انسان کے دل کو قلب اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ کثرت سے الٹتا لپٹتا رہتا ہے۔ اہلہ مضاف مضاف الیہ۔ اس کے اہل ۔ اپنے لوگ۔ اپنے اہل۔ اپنے لوگوں سے مراد آدمی کے وہ اہل و عیال، رشتیہ دار، ساتھی جو اسی کی طرح معاف کئے گئے ہوں گے۔ (تفہیم القرآن) نیز ملاحظہ ہو 83:31 ۔ ینقلب کا عطف یحاسب پر ہے۔ مسرورا : سرور (باب نصر) مصدر سے اسم مفعول کا صیغہ واحد مذکر (بحالت نصب) خوش کیا ہوا۔ خوش،…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 1–25

لغات القرآن۔ تخلت۔ خالی ہوگئی۔ اذنت۔ سن لیا۔ حقت۔ اس لائق ہے۔ کا دح۔ مشقت اٹھانے والا۔ وراء ظھرہ۔ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے۔ ثبور۔ موت۔ لن یحور۔ ہرگز واپس نہ ہوگا۔ شفق۔ سرخی۔ وسق۔ سمٹ کر آگئی۔ اتسق۔ وہ مکمل ہوگیا۔ ترکبن۔ تم ضرور چڑھو گے۔ قری۔ تلاوت کیا گیا۔ یوعون۔ وہ محفوط کئے ہوتے ہیں۔ تشریح : قرآن کریم میں ارشاد ہے ” وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے وہ سب کچھ پیدا کیا جو زمین میں ہے۔ “ دوسری جگہ فرمایا ” اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو ان کو شمار نہیں کرسکتے “ یہ دونوں آیتیں ہر انسان کو غور وفکر کی دعوت دے رہی ہیں کہ اگر انسان اپنے اردگرد دیکھے تو اپنے وجود سے لے کر باہر تک دنیا تک قدم…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 8–14

آسان حساب کیسے ہوگا ؟ (ف 3) آسان حساب کی بابت مسند امام احمد، مستدرک حاکم، عبد بن حمید، تفسیر ابن جریر وغیرہ میں حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جس کا حاصل یہ ہے کہ حضرت عائشہ عنہافرماتی ہیں میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ حضور آسانی سے حساب ہوجانے کی قیامت کے دن کیا صورت ہوگی ؟ نبی ﷺ نے فرمایا آسانی سے حساب ہوجانے کی صورت یہ ہوگی کہ اللہ اپنے بندوں کے نامہ اعمال پر فقط نظر ڈالے گا اور درگذر فرماکرحساب میں زیادہ کریدنہ فرمائے گا، کیونکہ جس شخص کے حساب میں کریدنکالی جائے گی وہ ضرور عذاب کا مستحق ٹھہرے گا، نبی ﷺ نے فرمایا جس شخص میں یہ تین خصلتیں ہوں گی قیامت کے دن اس کا حساب آسانی سے ہوگا۔ ایک بدمزاج…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 8–9

[2] آسان حساب کی شکل یہ ہے کہ سرے سے کوئی بازپرس نہ ہو اور محض ضابطے کی پیشی ہو کر رہ جائے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن جس سے حساب فہمی کی گئی وہ مارا گیا۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 6–14

یعنی ساری زندگی میں انسان اس جدوجہد میں مبتلارہتا ہے کہ کسی خواہش و آرزو کے حصول میں کامیابی ہو اور کسی نہ کسی طریق سے اس کی محبتیں ٹھکانے لگیں ۔ دن رات دوڑ دھوپ کرتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک لمحہ بھی وہ فارغ نہیں ہے ۔ سو اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک دن اس نصب العین تک رسائی ہونے کو ہے ۔ جس کے لئے اس عمر بھر سعی کی اور تگ ودو جاری رکھی ۔ مگر شرط کامرانی یہ ہے کہ یہ عمل پیہم ، یہ شوق وصال اور یہ تگ ودو واللہ کو پسند آجائے اور وہ ازراہ تکریم و اعزاز اعمالنامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دے دیں ۔ ورنہ ہلاکت ہے ۔ اور جہنم کی آگ ہے اور یہ سارے اعمال بےکار اور اکارت ہیں ۔ حل لغات :۔ وحقت ۔ اور اس…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(9) اور وہ اپنے متعلقین کے پاس خوش اور مسرور واپس آئے گا - مطلب یہ ہے کو حساب کتاب شروع ہوتے وقت جس شخص کی کا ب اس کے داہنے ہاتھ میں دی گئی تو اس سے حساب یسیر یعنی آسان حساب لیا جائے گا اور چونکہ حساب یسیر علامت ہے دوزخ سے بچ کر جنت میں داخل ہونے کی اس لئے وہ نہایت خوش اور ہنستا ہوا اپنے گھر والوں میں یعنی اپنے متعلقین کے پاس لوٹے گا حساب یسیر کی تفسیر احادیث میں ہے کہ قیامت میں بعض بندہ اپنے نامہ اعمال کو دیکھ رہا ہوگا کہ ایک ندا سے اس کو نوازا جائے گا کہ بندے نے جو نیکیاں کیں وہ ہم نے قبول کرلیں۔ اور جو خطائیں کیں وہ ہم نے اپنی رحمت سے معاف کردیں۔ خلاصہ : یہ کہ صرف پیشی ہو اور کوئی مناقشہ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 8–9

ف 2۔ آسان حساب کے مراتب مختلف ہیں ایک یہ کہ اس پر اصلا عذاب مرتب نہ ہو، بعض کے لئے تو یہ ہوگا اور حدیث میں اسی کی تفسیر آئی ہے کہ جس حساب میں مناقشہ نہ ہو صرف پیشی ہوجائے اور یہ غیر معذبین کے لئے ہوگا، دوسرا یہ کہ اس پر عذاب مخلد نہ ہو اور یہ عام مومنین کے لئے ہوگا اور مطلب عذاب اس کے منافی نہیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اور یہ اپنے گھر والوں کے پاس نہایت خوش و خرم واپس آئے گا 9 ؎ عین ممکن ہے کہ جوں جوں اعمال نامے ان کو دیئے جائیں ساتھ ساتھ ہی ان کو جنت کی طرف بھی رواں دواں کردیا جائے گا اگر بات اس طرح ہوگی تو ظاہر ہے کہ وہ جنت میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ سب کے سب اکٹھے ہوجائیں گے خصوصاً یہ ان اہل و عیال کا ذکر کیا جا رہا ہے جس گھر کے سارے افراد بحمد اللہ جنت جانے کے مستحق ٹھہریں گے اور جب وہ جنت میں اکٹھے ہوجائیں گے تو بہر حال سب ہی خوش ہوں گے اور اگر اس وقت میدان حشر میں اکٹھاے ہونے کا وقت ہے تو ظاہر ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ میدان حشر ہی کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم نظر آئیں گے اور ان کے چہروں…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 7–12

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ﴿7﴾ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ﴿8﴾ وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا ﴿9﴾ (So, as for him whose book [ of deeds ] will be given to him in his right hand, he will be called to account in an easy manner, and he will go back to his people joyfully....7-9) This verse describes the condition of the believers. Their books of deeds will be given to them in their right hands. An easy reckoning will be taken from them and the welcome news of Paradise will be given to them. They will return to their families joyfully. It is reported in the…

Read the full tafseer →