84. Surah Al-Inshiqaaq
الإنشقاقThe Splitting Open · 25 ayahsتفسیر الکتاب
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ Open ayah 84:1 in the Quran reader
جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ Open ayah 84:2 in the Quran reader
اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گا اور (کیوں نہ کرے کہ یہ) اس کا فرض ہے۔
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ Open ayah 84:3 in the Quran reader
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ Open ayah 84:4 in the Quran reader
اور جو کچھ بھی اس کے اندر ہوگا باہر نکال ڈالے گی اور خالی ہوجائے گی۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ Open ayah 84:5 in the Quran reader
اور وہ اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور (کیوں نہ کرے کہ یہ) اس کا فرض ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ Open ayah 84:6 in the Quran reader
اے انسان بیشک تو اپنے رب (کے پاس پہنچنے) تک کام میں جتا رہتا ہے، پھر (ایک نہ ایک دن) تو اس سے جا ملے گا۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ Open ayah 84:7 in the Quran reader
پھر (قیامت کے دن) جس کا نامہ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا۔
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ Open ayah 84:8 in the Quran reader
تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا۔
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:9 in the Quran reader
اور (وہ حساب سے فارغ ہو کر) خوش خوش اپنے اہل (و عیال) میں لوٹے گا
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ Open ayah 84:10 in the Quran reader
اور جس کو اس کا نامہ (اعمال) اس کے پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ Open ayah 84:11 in the Quran reader
تو وہ موت کو پکارے گا۔
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ Open ayah 84:12 in the Quran reader
اور جہنم میں جا پڑے گا۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:13 in the Quran reader
بیشک (یہ) وہ ( شخص ہوگا جو) اپنے اہل و عیال کے ساتھ (دنیا میں) مگن رہتا تھا۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ Open ayah 84:14 in the Quran reader
یقینا وہ اس زعم میں تھا کہ اس کو کبھی (اللہ کی طرف) لوٹنا نہیں ہوگا۔
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ Open ayah 84:15 in the Quran reader
(لوٹنا) کیوں نہ ہوتا، یقینا اس کا رب اس کو (بدکرداریاں کرتے ہوئے) دیکھ رہا تھا۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ Open ayah 84:16 in the Quran reader
پس نہیں، ہم کو قسم ہے شام کی سرخی کی۔
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ Open ayah 84:17 in the Quran reader
اور رات کی، اور ( ان چیزوں کی) جن کو وہ اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے،۔
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ Open ayah 84:18 in the Quran reader
اور چاند کی جب وہ (ماہ) کامل ہوجاتا ہے۔
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ Open ayah 84:19 in the Quran reader
کہ تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے جانا ہے۔
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 84:20 in the Quran reader
پھر ان (کافروں) کو کیا (مار) ہے کہ ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩ Open ayah 84:21 in the Quran reader
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو (اللہ کے آگے) سجدہ نہیں کرتے ؟
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:22 in the Quran reader
بلکہ (یہ) کافر (تو الٹا) جھٹلاتے ہیں۔
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:23 in the Quran reader
اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ (دلوں میں) جمع کر رہے ہیں
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 84:24 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ) ان کو عذاب دردناک کی خوشخبری سنا دو ۔
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ Open ayah 84:25 in the Quran reader
البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے ان کے لئے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔