83. Surah Al-Mutaffifin

المطففينDefrauding · 36 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 83:1–13

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader

تباہی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی

الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader

(جن کا یہ حال ہے کہ) جب لوگوں سے ناپ کرلیں تو پورا پورا لیں۔

وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader

اور جب انہیں ناپ کر یا تول کردیں تو کم دیں۔

اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader

کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ یہ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے۔

لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader

ایک بڑے دن کے لئے۔

یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader

اس دن (سب) لوگ ( اللہ) رب العالمین کے روبرو (اعمال کی جوابدہی کے لئے) کھڑے ہوں گے۔

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader

ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزاسزا نہ ہو) ۔ بیشک بدکاروں کے نامہ اعمال قیدخانے کے رجسٹر میں (درج ہوتے رہتے) ہیں۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) تم کیا سمجھے کہ قیدخانے کا رجسٹر ہے کیا چیز ؟

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader

وہ ایک کتاب ہے جس کی خانہ پری (وقتاً فوقتاً ) ہوتی رہتی ہے۔

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader

تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے

الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader

جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں۔

وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader

اور اس کو بس وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے تجاوز کرنے والا (اور) بد (عمل) ہے۔

اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader

جب اسے ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کی کہانیاں ہیں۔

[1] یعنی وہ آیتیں جن میں قیامت اور جزا و سزا کی خبر دی گئی ہے۔
Ayahs 83:14–26

كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader

ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزاسزا نہ ہو) ۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان لوگوں کے دلوں پر ان کے کرتوتوں کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے۔

كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader

ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزا سزا نہ ہو) ۔ یقینا اس دن یہ لوگ اپنے رب (کے دیدار) سے محروم رکھے جائیں گے۔

ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader

پھر بالیقین یہ جہنم میں داخل ہوں گے۔

ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم (دنیا میں) جھٹلایا کرتے تھے۔

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader

ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزا سزا نہ ہو) ۔ بیشک نیکوکاروں کے نامہ اعمال عالی (مرتبہ) لوگوں کے رجسٹر میں (درج ہوتے رہتے) ہیں۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر، ) تم کیا سمجھے کہ عالی (مرتبہ) لوگوں کا رجسٹر ہے کیا چیز ؟

كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader

وہ ایک کتاب ہے جس کی خانہ پری (وقتاً فوقتاً ) ہوتی رہتی ہے

یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader

(اور) مقرّب (فرشتے) اس کی نگہداشت کرتے ہیں۔

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader

بیشک نیکوکار (اس دن بہشت کی) نعمتوں میں ہوں گے۔

عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader

وہ تختوں پر (بیٹھے بہشت کے) نظارے کر رہے ہوں گے۔

تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader

تم (ان کو دیکھو تو) خوشحالی کی رونق ان کے چہروں سے (صاف) پہچان لوگے۔

یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader

ان کو سربند خالص شراب پلائی جائے گی

خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader

جس کی (بوتل کی) مہر مشک کی ہوگی۔ اور ایسی ہی چیز کی حرص کرنا چاہیے حرص کرنے والوں کو۔

[2] یعنی دنیا کی ناپاک شراب اس قابل نہیں کہ بھلے آدمی اس کی طرف رغبت کریں۔ ہاں یہ شراب طہور ہے جس کے حصول کے لئے لوگوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش کریں اور اس کے حاصل کرنے کا ذریعہ نیک اعمال ہیں۔
Ayahs 83:27–30

وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader

اس (شراب) میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہوگی۔

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader

(یہ بہشت کا) ایک چشمہ (ہے) جس سے مقرّب لوگ (شراب) پئیں گے۔

اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader

بیشک مجرم لوگ (دنیا میں) ایمان لانے والوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔

وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں اشارے کرتے جاتے تھے۔

[3] دیکھو یہ کیسے بےعقل اور احمق لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں جنت کے ادھار پر دنیا کے نقد سے محروم کر رکھا ہے۔
Ayahs 83:31–36

وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader

اور جب اپنے گھروالوں میں لوٹتے تو (وہاں بھی ایمان والوں کا تذکرہ کر کے) دل لگیاں کرتے تھے۔

وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader

اور جب ان (ایمان لانے والوں) کو دیکھتے تو کہا کرتے تھے کہ یہی (وہ لوگ ہیں جو) گمراہ (ہو گئے) ہیں۔

وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader

اور وہ ان (اہل ایمان) پر دارورغہ بنا کر تو نہیں بھیجے گئے تھے۔

فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader

پس آج (آخرت میں) اہل ایمان کافروں پر ہنس رہے ہیں

عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader

(اور) تختوں پر بیٹھے ( ان کے حال زار کو) دیکھ رہے ہیں

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader

مل گیا نا (آخر) کافروں کو اپنے کرتوتوں کا بدلہ !

[4] کافروں کو ان کی حرکتوں کا بدلہ مل گیا نا جو وہ دنیا میں کیا کرتے تھے۔