85. Surah Al-Burooj
البروجThe Constellations · 22 ayahsتفسیر الکتاب
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ Open ayah 85:1 in the Quran reader
قسم ہے برجوں والے آسمان کی،
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ Open ayah 85:2 in the Quran reader
اور اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ Open ayah 85:3 in the Quran reader
اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ Open ayah 85:4 in the Quran reader
کہ (کافر انجام کار ہلاک ہوں گے جس طرح) ہلاک ہوئے خندق والے،
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ Open ayah 85:5 in the Quran reader
(وہ خندق) جس میں (بھڑکتے ہوئے) ایندھن کی آگ (تھی) ۔
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ Open ayah 85:6 in the Quran reader
جبکہ وہ خود اس (خندق کے کنارے) پر بیٹھے ہوئے تھے۔
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ Open ayah 85:7 in the Quran reader
اور جو (ظلم و ستم) وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے، (اس کا تماشا) دیکھ رہے تھے۔
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ Open ayah 85:8 in the Quran reader
اور ان (اہل ایمان) سے ان کی دشمنی محض اس وجہ سے تھی کہ وہ اللہ پر ایمان لائے تھے جو زبردست (اور) سب خوبیوں والا ہے۔
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ Open ayah 85:9 in the Quran reader
(اور) جس کے لئے بادشاہی ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور (وہ) اللہ ہر چیز (کے حال) سے واقف (بھی) ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ Open ayah 85:10 in the Quran reader
بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایذائیں دیں (اور) پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کے (طرح طرح کے) عذاب ہیں اور (ان کے علاوہ) ان کے لئے جلنے کا عذاب (بھی) ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ Open ayah 85:11 in the Quran reader
البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے ان کے لئے (بہشت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ہے بڑی کامیابی۔
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ Open ayah 85:12 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تمہارے رب کی پکڑ بلاشبہ بڑی سخت (پکڑ) ہے۔
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ Open ayah 85:13 in the Quran reader
بیشک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی (قیامت کے دن) دوبارہ (پیدا) کرے گا۔
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ Open ayah 85:14 in the Quran reader
اور وہی بخشنے والا (اور) محبت کرنے والا ہے۔
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ Open ayah 85:15 in the Quran reader
مالک عرش (بریں) ہے، عظمت والا ہے
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ Open ayah 85:16 in the Quran reader
(اور) جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ Open ayah 85:17 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بھلا لشکروں کی خبر تمہیں پہنچی ہے ؟
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ Open ayah 85:18 in the Quran reader
(یعنی) فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی ؟
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ Open ayah 85:19 in the Quran reader
مگر جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے وہ (قرآن کے) جھٹلانے میں (لگے) ہیں
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ Open ayah 85:20 in the Quran reader
اور اللہ ان کو سب طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ Open ayah 85:21 in the Quran reader
(یہ قرآن جھٹلانے کی چیز نہیں) بلکہ یہ بڑے مرتبے کا قرآن ہے۔
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ Open ayah 85:22 in the Quran reader
(اور ہمارے ہاں) لوح محفوظ میں (ثبت) ہے (جس کے اندر کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتا) ۔