84. Surah Al-Inshiqaaq

الإنشقاقThe Splitting Open · 25 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 84:1–25

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ Open ayah 84:1 in the Quran reader

جب آسمان پھٹ جائے گا

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ Open ayah 84:2 in the Quran reader

اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہی ہے

وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ Open ayah 84:3 in the Quran reader

اور جب زمین ہموار کردی جائے گی

وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ Open ayah 84:4 in the Quran reader

اور جو کچھ اس میں ہے اسے نکال باہر کرے گی اور خالی ہوجائے گی

وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ Open ayah 84:5 in the Quran reader

اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گی اور یہی اس کو سزاوار ہے

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ Open ayah 84:6 in the Quran reader

اے انسان ! تو نے اپنے رب تک پہنچنے میں بہت دکھ اٹھانے میں سہہ سہہ کر سو اس سے جاملے گا

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ Open ayah 84:7 in the Quran reader

تو جس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ Open ayah 84:8 in the Quran reader

تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا

وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:9 in the Quran reader

اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش باش پلٹے گا

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ Open ayah 84:10 in the Quran reader

اور جس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ Open ayah 84:11 in the Quran reader

سو وہ ہلاکت کی آرزو کرے گا (ہلاکت کو پکارے گا)

وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ Open ayah 84:12 in the Quran reader

اور دوزخ میں داخل ہوگا

اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:13 in the Quran reader

بیشک یہ اپنے گھر والوں میں مست رہتا تھا

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ Open ayah 84:14 in the Quran reader

بیشک یہ سوچتا تھا کہ (اللہ کی طرف) لوٹ کر نہیں جائے گا

بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ Open ayah 84:15 in the Quran reader

ہاں یقینا اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ Open ayah 84:16 in the Quran reader

سو ہمیں شام کی سرخی کی قسم

وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ Open ayah 84:17 in the Quran reader

اور رات کی اور جو چیزیں اس میں سمٹ آتی ہے

وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ Open ayah 84:18 in the Quran reader

اور چاند کی جب وہ پورا ہوجائے

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ Open ayah 84:19 in the Quran reader

کہ تمہیں زینہ بہ زینہ چڑھنا ہے

فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 84:20 in the Quran reader

تو ان لوگوں کو کیا ہوا کہ ایمان نہیں لاتے

وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩ Open ayah 84:21 in the Quran reader

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:22 in the Quran reader

بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:23 in the Quran reader

اور اللہ ان باتوں سے خوب واقف ہیں جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں

فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 84:24 in the Quran reader

پس ان کو درد ناک عذاب کی خبر سنادو

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ Open ayah 84:25 in the Quran reader

ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے بےانتہا اجر ہے

سورة انشقاق۔ آیات 1 تا 25۔ اسرار ومعارف۔ جب آسمان پھٹ جائے گا اور اپنے پروردگار کا حکم سن کر اطاعت کرے گایہی اسے زیب دیتا ہے اور زمین کھینچ کر پھیلادی جائے گی اور جو کچھ اسکے اندر دفن ہے انسان ، حیوان ، یامع دنیات ہر شے نکال حاضر کرے گی اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اسے یہی سزا وار ہے۔ احکام کی قسمیں۔ احکام دو طرح سے ہیں اول تکوینی جو حکما نافذ کیے جاتے ہیں جن کا ہرـذرہ پابند ہے حتی کہ جن اور انسان بھی زمین وآسمان اور سب کچھ جو ان میں ہے جیسے انسان کی پیدائش شکل و صورت ، قد کاٹھ ، عقل وخرد وغیرہ ذالک اور دوسرے تشریعی احکام جن میں قانون بتاکرعمل کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے اور اس کی جزا وسزا کا بتادیاجاتا ہے یہ مکلف مخلوق کے لیے ہے۔ سو اے انسان ! تجھے زندگی کے مشکل ترحالات سے گزر کر بالآخر اپنے پروردگار کے حضور پیش ہونا ہے اور جو کچھ کرچکا ہوگاوہ سب اس کے سامنے ہوگا۔ زندگی کی مشکلات اس کا خاصہ ہے۔ راہ حیات مشکلات سے عبارت ہے ولادت سے لے کر موت تک نہ صرف نیک آدمی کو مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ بدکار اس سے زیادہ تکالیف اٹھاتا ہے اور نہ صرف غریب مشکل میں ہوتا ہے امیر کی مشکلات اس سے بڑی ہوتی ہیں رعیت کے مقابل حکمرانوں کو اور زیادہ تکالیف درپیش ہوتی ہیں تو تقاضائے عقل یہی ہے کہ اگر مشکلات ہی اٹھانا مقدر ہے تو پھر نیکی کے لیے کیوں نہ اٹھائی جائیں جبکہ گناہ نیکی سے مشکل ہے اور پھر انجام کا رذلت بھی۔ لہذا اس روز جسکو اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں عطا کیا گیا اس کا حساب بہت آسان ہوگا حساب سے مراد کہ اللہ رب العزت جواب طلبی نہ فرمائیں گے کہ ایسا کیوں کیا تو وہ خوش خوش اپنے گھروالوں کے پاس لوٹے گا کہ نیکوں کا نیک خاندان بھی ان کے ساتھ جمع ہوگا اور جس کو اعمال نامے پیٹھ پیچھے سے دیا گیا کہ بائیں ہاتھ والوں کا ہاتھ پیچھے لاکر پیٹھ سے گھسیٹر کر آگے نکال دیاجائے گا اور اعمال نامہ تھمادیاجائے گا وہ تو اپنے لیے موت کی تمنا کر رہے ہوں گے مگر موت کہاں ، انہیں تو دوزخ کی بھڑکتی آگ میں ڈالاجائے گا کہ یہ دنیا میں اپنے عیال میں عیش کرتا تھا اور اسے خیال ہورہا تھا کہ شاید یہ میدان حشر میں نہ جائے گا قسم ہے شفق کی کہ جب سرخی بکھیرتی ہے پھر قسم ہے اس کے بعد چھاجانے والی تاریک رات کی جو ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور پھر پورے چاند کی جب روشنی پھیلادیتا ہے اسی طرح تمہارا نظام بھی ہے کہ تم درجہ بدرجہ اپنے انجام کی طرف رواں دواں ہو۔ ولادت سے موت تک یہ سارا نظام شمسی اس پہ شاہد ہے اور خود تمہاری زندگی اس کی گواہ ، تو پھر یہ لوگ کیوں ایمان نہیں لاتے کہ نقلی اور عقلی دونوں طرح کے دلائل موجود ہیں اگر ذراغور وفکر کریں تو انہیں اندازہ ہوجائے اور جب قرآن پڑھاجاتا ہے توسربسجود کیوں نہیں ہوتے کیوں خلوص دل سے اطاعت نہیں کرتے (حنفیہ کے نزدیک یہاں سجدہ ہے) بلکہ کفار الٹا انکار کرتے ۔ اللہ جانتا ہے جو کچھ ان کے دلوں میں ہے کہ اعمال بد کی وجہ سے عناد سے دلوں کو بھر رکھا ہے لہذا انہیں اس کے نتیجے میں ہونے والے دردناک عذاب سے آگاہ فرمادیجئے اور مومنوں کو جو یقین کی دولت سے آراستہ کرتے ہیں بتادیجئے کہ ان کے لیے نہ ختم ہونے والے انعامات ہیں۔