84. Surah Al-Inshiqaaq
الإنشقاقThe Splitting Open · 25 ayahsبصیرتِ قرآن
تعارف
تعارف
تعارف : یہ سورة مکہ مکرمہ کے اس دور میں نازل ہوئی جب کفار و مشرکین قیامت کو نہ صرف جھٹلا رہے تھے بلکہ اس سے شدید اختلاف کرتے ہوئے کھلم کھلا یہ بات کہہ رہے تھے کہ جب ہم مر کر خاک ہوجائیں گے اور ہماری ہڈیوں کا چورہ چورہ ہوجائے گا تو ہم دوبارہ کیسے پیدا ہوسکتے ہیں ؟ یہ بات ہماری عقلوں میں نہیں آتی ان کا گمان یہ تھا کہ مرکر دوبارہ زندہ ہونا، اللہ کے سامنے حاضری اور زندگی بھر کے اعمال کا حساب دینا کیسے ممکن ہے ؟ یہ بات ہماری عقلوں میں نہیں آتی ان کا گمان یہ تھا کہ مر کر دوبارہ زندہ ہونا، اللہ کے سامنے حاضری اور زندگی بھر کے اعمال کا حساب دینا کیسے ممکن ہے ؟ اللہ نے فرمایا کہ اس نے اس کائنات کو پیدا کیا ہے وہ جب بھی اس کو مٹ جانے کا حکم دے گا یہ دنیا ختم ہو کر ایک نئی دنیا بن کر تیار ہوجائے گی۔ اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے خالق کا حکم مانے۔ اسی بات کو ثابت کرنے کے لئے اللہ نے اس سورة میں جو کچھ فرمایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے۔ جب آسمان پھٹ جائے گا اور وہ پنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گا اس کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے رب کا حکم مانے اور جب زمین پھیلا کر ہموار کردی جائے گی اور زمین اپنے اندر کی ہر چیز کا اگل دے گی اور باہر پھینک دے گی۔ یہ اللہ کا حکم ہوگا جس کی وہ پوری طرح تعمیل کرے گی۔ فرمایا کہ ہر انسان بڑی تیزی کے ساتھ اس منزل کی طرف چلا جا رہا ہے جہاں اسے اپنے رب سے ملنا ہے۔ اس وقت جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اس سے اس کا حساب آسان اور ہلکا لیا جائے گا اور وہ اپنے لوگوں میں خوشی خوشی ملے گا اور جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا تو وہ موت کو پکارے گا یعنی فریاد کرے گا کہ اس سے بہتر تھا کہ میں پھر مرگیا ہوتا لیکن وہ بھڑکتی آگ میں داخل کردیا جائے گا۔ یہ وہ ہوگا جو اپنے گھر والوں میں مگن رہتا تھا اور اس نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ وہ کبھی لوٹ کر اپنے رب کے پاس نہ جائے گا۔ حالانکہ اس کا رب تو اس کے اعمال کو دیکھ رہا تھا۔ فرمایا کہ میں قسم کھاتا ہوں شفق (سورج ڈوبنے کے بعد کی سرخی) کی اور اس رات کی جو ہر چیز کو ڈھانپ لیتی ہے۔ اس چاند کی قسم جب وہ ماہ کامل ( پورا چاند) بن جاتا ہے کہ تمہیں درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرے چلے جانا ہے۔ لوگوں کو کیا ہوگیا کہ وہ (اس سچائی پر) ایمان نہیں لاتے ؟ جب ان کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ اللہ کو سجدہ نہیں کرتے بلکہ وہ تو اس کو جھٹلاتے ہیں۔ حالانکہ یہ لوگ اپنے نامہ اعمال میں جو کچھ جمع کر رہے ہیں اللہ اس سے اچھی طرح واقف ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو ایک درد ناک عذاب کی خوشی خبری سنا دیجئے۔ البتہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اور بھلے اعمال کیے ان کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر وثواب ہے۔
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ Open ayah 84:1 in the Quran reader
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ Open ayah 84:2 in the Quran reader
اور اپنے رب کے حکم کان لگائے گا ( اطاعت کرے گا) اور وہ اسی لائق ہے کہ اپنے پروردگار کا کہا مانے۔
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ Open ayah 84:3 in the Quran reader
اور زمین کھینچ کر پھیلا دی جائے گی
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ Open ayah 84:4 in the Quran reader
اور جو کچھ اس میں ہے اس کو نکال پھینکے گی اور خالی ہوجائے گی۔
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ Open ayah 84:5 in the Quran reader
اور وہ اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور وہ اسی لائق ہے کہ اطاعت کرے۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ Open ayah 84:6 in the Quran reader
اے انسان ! تو اپنے رب کے پاس جانے کے وقت تک پوری کوشش کے ساتھ عمل کر رہا ہے۔ پھر تو اس (عمل کی جزا) سے ملے گا۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ Open ayah 84:7 in the Quran reader
پھر جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ Open ayah 84:8 in the Quran reader
تو اس سے (اس کی زندگی کا) حساب آسانی سے لیا جائے گا ۔
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:9 in the Quran reader
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوشی خوشی آئے گا۔
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ Open ayah 84:10 in the Quran reader
اور جس شخص کو اس کانامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ Open ayah 84:11 in the Quran reader
تو وہ بہت جلد موت کو پکارے گا۔
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ Open ayah 84:12 in the Quran reader
اور وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:13 in the Quran reader
( یہ وہ شخص ہوگا) جو اپنے گھر والوں میں مگن رہتا تھا۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ Open ayah 84:14 in the Quran reader
اس نے تو سمجھ رکھا تھا کہ اس کو پلٹ کر نہیں جانا ہے۔
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ Open ayah 84:15 in the Quran reader
ہاں یوں نہیں۔ بیشک اس کا رب اس کو خوب اچھی طرح دیکھ رہا ہے۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ Open ayah 84:16 in the Quran reader
پھر میں شام کی سرخی کی قسم کھاتا ہوں
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ Open ayah 84:17 in the Quran reader
اور رات کی جو چیزوں کو (اپنے اندر) سمیٹ لیتی ہے۔
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ Open ayah 84:18 in the Quran reader
اور چاند کی جب وہ پورا ہوجاتا ہے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ Open ayah 84:19 in the Quran reader
کہ البتہ تمہیں ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف جانا ہے
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 84:20 in the Quran reader
پھر انہیں کیا ہوگیا کہ وہ ایمان نہیں لاتے
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩ Open ayah 84:21 in the Quran reader
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے ؟
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:22 in the Quran reader
بلکہ یہ کافر اس کو جھٹلاتے ہیں۔
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:23 in the Quran reader
اور اللہ خوب جانتا ہے جو ( وہ اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 84:24 in the Quran reader
پھر ( اے نبی ﷺ آپ ان کو درد ناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجئے۔
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ Open ayah 84:25 in the Quran reader
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے انکے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔