عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، لاکھی، روغنی اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بھگو کر پینے سے منع فرمایا ١ ؎، اور اس بات سے کہ پکی اور کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Muzaffat, and An-Naqir, and (he forbade) mixing Al-Balh with Az-Zahuw.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5548
Notes · وضاحت
١ ؎: شراب کی حرمت سے پہلے ان برتنوں میں شراب بنائی جاتی تھی، جب اس کی حرمت نازل ہوئی تو ان کے اندر نبیذ بنانے سے منع کردیا گیا کہ ایسا نہ ہو کہ سابقہ اثرات کی وجہ سے نبیذ میں نشہ آجائے، اور جب یہ برتن خوب سوکھ گئے اور شراب کے اثرات زائل ہوگئے اور لوگوں کی شراب پینے کی عادت بھی جاتی رہی تب ان برتنوں کے اندر نبیذ بنانے کی اجازت دے دی گئی، (دیکھئیے حدیث نمبر ٥٥٦٥ ، اور اس کے بعد کی حدیثیں) ۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الٔمشربة ٦ (١٩٩٧) ، (تحفة الأشراف : ٥٤٨٧) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الأشربة ٧ (٣٦٩٠) ، مسند احمد (١/٢٧٦، ٢٣٣، -٢٣٤، ٣٤١) ، سنن الدارمی/الأشربة ١٤(٢١٥٧) ، وفي ضمن قصة وفد عبد القیس أخرجہ کل من : صحیح البخاری/الإیمان ٤٠ (٥٣) ، العلم ٢٥ (١٨٧) ، المواقیت ٢ (٥٢٣) ، الزکاة ١ (١٣٩٨) ، الخمس ٢ (٣٠٩٥) ، المناقب ٥ (٣٥١٠) ، المغازي ٦٩ (٤٣٦٩) ، الأدب ٩٨ (٦١٧٦) ، الآحاد ٥ (٧٢٦٦) ، التوحید ٥٦ (٧٥٥٦) ، صحیح مسلم/الإیمان ٦ (١٧) ، سنن الترمذی/الإیمان ٥ (٢٦١١) ، مسند احمد (١/٢٢٨) (صحیح )
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تو نبی اور روغنی برتن دوسری بار اتنا زیادہ کیا، لکڑی کے برتن سے، اور کھجور کو انگور کے ساتھ اور کچی کھجور کو پکی کھجور کے ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Muzaffat," - and on one occasion he added: "An-Naqir," - "and (he forbade) mixing At-Tamr (dried dates) with raisins, and Az-Zahuw with At-Tamr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5549
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کچی کھجور اور پکی کھجور، انگور اور کھجور (کی نبیذ) سے منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (mixing) Az-Zahuw and At-Tamr, and raisins and dried dates (At-Tamr).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5550
ابوقتادہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : سوکھی کھجور اور انگور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی کچی اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بناؤ ١ ؎۔
Abdullah bin Abi Qatadah narrated from his father that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not combine dried dates with raisins, nor Az-Zahuw with ripe dates.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5551
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ملانے سے ان دونوں میں تیزی سے نشہ پیدا ہوتا ہے۔
ابوقتادہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کچی اور تازہ کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ انگور اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بناؤ ۔
It was narrated from Abu Qatadah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak Az-Zahuw and ripe dates together, and do not soak raisins and ripe dates together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5552
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ سوکھی کھجور اور انگور کو ملانے، کچی اور سوکھی کھجور کو اور کچی اور ادھ کچی کھجوروں کو ملانے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing dried dates and raisins, and mixing Az-Zahuw and dried dates, and Az-Zahuw and Al-Busr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5553
جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سوکھی کھجور اور انگور، ادھ کچی اور تازہ کھجور سے بنے مشروب سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔
Ata narrated from Jabir that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing dried dates and raisins, and Al-Busr and ripe dates.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5554
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ان چیزوں سے بنائے گئے مشروب میں نشہ پیدا ہوجاتا ہے، اسی طرح ان ہر دو تین چیزوں کو ملا کر مشروب بنانے کا معاملہ ہے جن کے آمیزے سے اگلی حدیثوں میں منع کیا گیا ہے، دیکھئیے باب نمبر ١٣ اور اس میں مذکور حدیثیں۔
جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : انگور اور سوکھی کھجور کو نہ ملاؤ اور نہ ہی ادھ کچی اور خشک کھجور کو ١ ؎۔
It was narrated from Jabir, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not mix raisins and dried dates, nor Al-Busr and dried dates.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5555
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بطور حصر کے نہیں ہے کہ شراب صرف وہی مشروب ہے جو صرف انہی دونوں درختوں کے پھلوں سے بنے ، یہ صرف اس مشروب کا بیان ہے جو اہل مدینہ اس وقت بناتے تھے، کیونکہ ارشاد نبوی ہے کل مسکر حرام اور عمر (رض) اور دیگر صحابہ و تابعین کی یہ تصریحات موجود ہیں کہ الخمر ما خامر العقل (دیکھئیے ابواب رقم ٢٢ و ٢٣ )
جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Jabir that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking raisins and dried dates together, and he forbade soaking Al-Busr and dried dates together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5556
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، سبز رنگ کی ٹھلیا، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے، ادھ کچی اور سوکھی کھجور کو ملانے سے اور انگور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا اور اہل ہجر (احساد) کو لکھا : انگور اور سوکھی کھجور کو ایک ساتھ نہ ملاؤ۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Muzaffat, and An-Naqir, and that Al-Busr be mixed with dried dates, and that raisins be mixed with dried dates, and he wrote to the people of Hajar saying: Do not mix raisins and dried dates together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5557
عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ (رض) کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے سوکھی کھجور اور انگور سے منع فرمایا ہے اور سوکھی اور ادھ کچی کھجور سے منع فرمایا کہ ان کی ایک ساتھ نبیذ بنائی جائے۔
Jabir bin Abdullah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade dried dates and raisins, and he forbade dried dates and Al-Busr, if they are soaked together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5560
ابوقتادہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کچی اور پکی کھجور ملا کر نبیذ نہ بناؤ، اور نہ ہی تازہ کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ بناؤ ۔
It was narrated from Abdullah bin Abi Qatadah, from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak Az-Zahuw and ripe dates, and do not soak ripe dates and raisins together.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5561
جابر (رض) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ کشمش اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے، نیز منع فرمایا کہ ادھ کچی اور تازہ کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔
It was narrated from Jabir that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking raisins and Al-Busr together, and he forbade soaking Al-Busr and ripe dates together
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5562
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نبیذ کے لیے ایسی دو چیزوں کو ملانے سے منع فرمایا کہ ان میں سے کوئی ایک دوسری کو تیزی سے نشہ آور بناتی ہے۔ میں نے آپ ﷺ سے فضیخ کے بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھے اس سے منع فرمایا۔ آپ اس ادھ کچی کھجور کو بھی ناپسند فرماتے تھے جو ایک طرف سے پکنا شروع ہو رہی ہو، اس ڈر سے کہ وہ بھی گویا دو چیزیں ہیں۔ چناچہ ہم اسے کاٹ کر پھینک دیتے تھے ١ ؎۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade us to soak two things together when one is more potent than the other. I asked him about Fadikh (a drink made from fresh dates cut open) and he forbade it. He disliked the extra bit on Al-Busr, fearing that that might make it two things, so we used to cut it off.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5563
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جتنا حصہ پک جاتا اس کو نکال کر پھینک دیتے اور باقی حصے کی نبیذ بنا لیتے۔
ابوادریس کہتے ہیں کہ میں انس بن مالک (رض) کے پاس حاضر تھا ان کے پاس ایسی ادھ کچی کھجور لائی گئی جو ایک طرف سے پک رہی تھی، وہ اس میں سے اسے (پکے ہوئے حصے کو) کاٹ کر پھینکنے لگے۔
It was narrated that Abu Idris said: "I saw Anas bin Malik (RA) when some Busr which had extra bits were brought to him, and he started to cut them off.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5564
ابوقتادہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کچی کھجور اور پکی کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی ادھ کچی کھجور اور انگور کی ایک ساتھ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگوؤ ۔
It was narrated from Abu Qatadah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak Az-Zahuw and ripe dates together, nor Al-Busr and raisins together. Soak each one of them on its own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5566