ابوقتادہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کچی اور سوکھی کھجور سے اور ادھ کچی اور سوکھی کھجور سے نبیذ بنانے سے منع فرمایا اور فرمایا : تم ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگویا کرو ان مشکوں میں جن کے منہ دھاگے سے بندھے ہوں ۔
Yahya narrated that Abdullah bin Abi Qatadah said to him from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Az-Zahuw and dried dates, and mixing Al-Busr and dried dates, and he said: "Soak each one of them on its own in vessels that are tied shut.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5567
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ادھ کچی کھجور کو سوکھی کھجور میں ملانے، یا کشمش (خشک انگور) کو سوکھی کھجور میں، یا کشمش کو ادھ کچی کھجور میں ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا : جو شخص تم میں سے پینا چاہے تو ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ پیے، سوکھی کھجور الگ یا ادھ کچی کھجور الگ یا کشمش (خشک انگور) الگ ۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Al-Busr with dried dates, or raisins with dried dates, or raisins with Al-Busr, and he said: Whoever among you (wants to) drink them, let him drink each one of them on its own: dried dates on their own, or Al-Busr on their own, or raisins on their own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5568
ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ادھ کچی کو سوکھی کھجور میں ملانے یا کشمش (خشک انگور) کو سوکھی کھجور میں یا کشمش کو ادھ کچی کھجور میں ملانے سے منع فرمایا اور فرمایا : تم میں سے جو کوئی پینا چاہے تو ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ کر کے پئے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : ابوالمتوکل کا نام علی بن داود ہے۔
Abu Saeed Al-Khudri narrated that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Al-Busr with dried dates, or raisins with dried dates, or raisins with Al-Busr, and he said: "Whoever among you (wants to) drink them, let him drink each one on its own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5569
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا : ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ ۔
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade mixing Al-Busr and raisins, and Al-Busr and dried dates, and he said: Soak each one of them on its own.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5570
ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا : کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : ابوکثیر کا نام یزید بن عبدالرحمٰن ہے۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking dried dates and raisins, and dried dates and Al-Busr, and he said: "Soak raisins on their own, and dried dates on their own, and Al-Busr on their own.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5571
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : خمر (شراب) ان دو درختوں سے (بنتی) ہے، (اور سوید کی روایت میں ہے کہ شراب ان دو درختوں : کھجور اور انگور سے بنتی ہے ۔
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Khamr comes from these two." Suwaid (one of the narrators) said: "From these two trees: The date palm and the grapevine.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5572
Notes · وضاحت
١ ؎: اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں (تمہیں غور کرنا چاہیئے) جن سے تم نشہ آور چیزیں اور بہترین روزی بناتے ہو (النحل : ٦٧ ) ۔
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے : کھجور اور انگور ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Khamr comes from these two trees: The date palm and the grapevine.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5573
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا : لوگو ! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی : انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Umar said: "I heard Umar (RA) delivering a Khutbah on the Minbar of Al-Madinah and he said: O people, on the day that the prohibition of Khamr was revealed, it was made from five things: From grapes, dates, honey, wheat and barley. Khamr is that which overcomes the mind.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5578
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اسے خراب کر دے ہوش و حواس جاتے رہیں، اب یہ بات خواہ کسی بھی چیز سے بنے مشروب سے حاصل ہو۔
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) کو رسول اللہ ﷺ کے منبر پر کہتے سنا : امابعد ! جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو یہ اس وقت پانچ چیزوں سے بنتی تھی : انگور، گی ہوں، جو، کھجور اور شہد سے۔
It was narrated that Ibn Umar said: "I heard Umar bin Al-Khattab, may Allah be pleased with him, on the Minbar of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), say: The prohibition of Khamr was revealed when it was made from five things: From grapes, wheat, barley, dates and honey.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5579
عبداللہ بن سیرین کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر (رض) کے پاس آ کر کہا : ہمارے گھر والے ہمارے لیے شام کو شراب بناتے ہیں، جب صبح ہوتی ہے تو ہم پیتے ہیں، وہ بولے : میں تمہیں ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، کم ہو یا زیادہ، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں تمہیں کم ہو یا زیادہ ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتا ہوں، اور میں تم پر اللہ کو گواہ بناتا ہوں کہ خیبر والے فلاں فلاں چیز سے شراب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے، اور اہل فدک فلاں فلاں چیز سے شر اب بناتے ہیں اور اسے فلاں فلاں نام دیتے ہیں، حالانکہ وہ خمر (شراب) ہے، یہاں تک کہ انہوں نے چار طرح کی شرابیں گنائیں ان میں سے ایک شہد تھا ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Sirin said: "A man came to Ibn Umar and said: Our families make drinks for us by soaking (fruits) at night, and in the morning we drink them. He said: I forbid you to drink intoxicants whether in small amounts or large. May Allah bear witness that I forbid you to drink intoxicants whether in small amounts or large. May Allah bear witness that the people of Khaibar used to make drinks by soaking such and such, and they called it such and such but it was Khamr. The people of Fadak used to make drinks by soaking such and such, and they called it such and such but it was Khamr. And he listed four things, one of which was honey.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5581
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی نشہ لانے والی چیزوں کے نام کی تبدیلی سے اس کی حرمت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا، اسی طرح اس کی حرمت پر قلت و کثرت کا کوئی بھی اثر نہیں۔
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے ۔ حسین کہتے ہیں : امام احمد نے کہا : یہ صحیح حدیث ہے۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every intoxicant is unlawful and every intoxicant is Khamr.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5583