Sunan An Nasaiسنن النسائی

All 5,772 hadiths in order · Page 281 of 289

5590Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated from Ibn Umar that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Every intoxicant is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5587
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الٔهشربة ٢ (١٨٦٤) ، سنن ابن ماجہ/الًٔشربة ٩ (٣٣٩٠) ، (تحفة الأشراف : ٨٥٨٤) ، مسند احمد (٢/١٦، ٢٩، ٢١، ١٠٤) ، ویأتي عند المؤلف برقم : ٥٧٠٤ (صحیح )
5591Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every intoxicant is unlawful.

حسن صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5588
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٥١١١) ، مسند احمد (٢/٤٢٩، ٥٠١) (حسن، صحیح الإسناد )
5592Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade soaking (fruits) in Ad-Dubba, Al-Muzaffat, An-Naqir, Al-Hantam, and every intoxicant is unlawful.

حسن صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5589
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٥٠٠٨) ، مسند احمد (٢/٥٠١) (حسن، صحیح الإسناد )
5593Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ زَبْرٍ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَنْبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا الْمُزَفَّتِ، وَلَا النَّقِيرِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ نہ بناؤ، اور (فرمایا :) ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے ۔

It was narrated from Aishah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Do not soak (fruits) in Ad-Dubba, An-Naqir, Al-Hantam, and every intoxicant is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5590
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٧٤٧٠) (صحیح )
5594Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَقُتَيْبَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ، قَالَ قُتَيْبَةُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے ۔

It was narrated that Aishah (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every drink that intoxicates is unlawful. Qutaibah (one of the narrators) said: "From the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5591
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوضوء ٧١ (الطہارة ٥ ٧) (٢٤٢) ، الأشربة ٤ (٥٥٨٥) ، صحیح مسلم/الوضوء ٧ (٢٠١) ، سنن ابی داود/الأشربة ٥ (٣٦٨٢) ، سنن الترمذی/الأشربة ٢(١٨٦٣) ، سنن ابن ماجہ/الأشربة ٩(٣٣٨٦) ، موطا امام مالک/الأشربة ٤ (٩) ، مسند احمد (٦/٣٦، ٩، ١٩٠، ٢٢٥) ، سنن الدارمی/الأشربة ٨ (٢١٤٢) ، ویأتي بأرقام : ٥٥٩٦، ٥٥٩٧ (صحیح )
5595Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ. ح، وَأَنْبَأَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ، فَقَالَ: كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ حَرَامٌ. اللَّفْظُ لِسُوَيْدٍ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے شہد کی شراب کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا : ہر شراب جو نشہ لائے حرام ہے ۔

It was narrated from Aishah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was asked about mead and he said: "Every drink that intoxicates is unlawful." This is the wording of Suwaid.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5592
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
5596Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ، فَقَالَ: كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَالْبِتْعُ مِنَ الْعَسَلِ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے بتع یعنی شہد کی شراب کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ہر شراب جو نشہ لائے وہ حرام ہے، اور بتع شہد سے ہے ۔

It was narrated that Aishah (RA) that: The Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) was asked about mead and he said: "Every drink that intoxicates is unlawful," and mead is made from honey.

صحيح الإسناد لکن قوله والبتع من الغسل مدرجصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5593
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٥٩٤ (صحیح )
5597Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُئِلَ عَنِ الْبِتْعِ ؟ فَقَالَ: كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ وَالْبِتْعُ هُوَ نَبِيذُ الْعَسَلِ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے بتع (یعنی شہد کی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا : ہر وہ شراب جو نشہ لائے حرام ہے، اور بتع شہد کی نبیذ ہوتا ہے ۔

It was narrated from Aishah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) was asked about mead and he said: "Every drink that intoxicates is unlawful." And mead is a drink made of honey.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5594
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٥٩٤ (صحیح )
5598Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated that Abu Musa said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every intoxicant is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5595
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المغازي ٦٠ (٤٣٤٣) ، الٔ دب ٨٠ (٦١٢٤) ، الأحکام ٢٢ (٧١٧٢) ، صحیح مسلم/الأشربة ٧ (١٧٣٣) ، سنن ابن ماجہ/الأشربة ٩ (٣٣٩١) ، (تحفة الأشراف : ٩٠٨٦) ، مسند احمد (٤/٤١٠، ٤١٦، ٤١٧) (صحیح )
5599Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْأَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا، وَمُعَاذٌ إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ مُعَاذٌ: إِنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَى أَرْضٍ كَثِيرٌ شَرَابُ أَهْلِهَا فَمَا أَشْرَبُ، قَالَ: اشْرَبْ وَلَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا.

ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ مجھے اور معاذ (رض) کو رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا تو معاذ (رض) نے کہا : آپ ہمیں ایسی سر زمین میں بھیج رہے رہیں جہاں کے لوگ کثرت سے مشروبات پیتے ہیں، تو میں کیا پیوں ؟ آپ نے فرمایا : (جو چاہو) پیو لیکن کوئی نشہ لانے والی چیز مت پینا ۔

It was narrated from Abu Burdah that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent Muadh and me to Yemen. Muadh said: You are sending us to a land where the people have many kinds of drinks. What should I drink? He said: Drink, but do not drink any intoxicant.

صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5596
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٩١١٨) (صحیح )
5600Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ الْأَيَامِيُّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated that Abu Musa said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Every intoxicant is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5597
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٥٥٩٩) (صحیح )
5601Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، سَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا ؟ فَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَذَهَبَ يُعِيدُ، فَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَذَهَبَ يُعِيدُ، فَقَالَ: هُوَ مَا أَقُولُ لَكَ.

اسود بن شیبان سدوسی بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطا سے سنا ایک شخص نے ان سے پوچھا : ہم لوگ سفر پر نکلتے ہیں تو ہمیں بازاروں میں مشروب نظر آتے ہیں، ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کن برتنوں میں تیار ہوئے ہیں ؟ انہوں نے کہا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، انہوں نے (اپنا سوال) دہرایا تو انہوں نے کہا : جو چیزیں نشہ لانے والی ہوں وہ سب حرام ہیں، انہوں نے پھر دہرایا تو انہوں نے کہا : جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اصل وہی ہے۔

Al-Aswad bin Shaiban As-Sadusi said: "I heard Ata being asked by a man: We travel and drinks are offered to us in the marketplaces, and we do not know what kind of vessels they were prepared in. He said: Every intoxicant is unlawful. He repeated the question and he said: Every intoxicant is unlawful. He repeated the question and he said: It is as I have told you.

صحيح الإسناد مقطوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5598
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٩١٥٢) ، ویأتي عند المؤلف : ٥٧٣٠) (صحیح الإسناد )
5602Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ هَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابن سیرین کہتے ہیں کہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔

It was narrated that Ibn Sirin said: "Every intoxicant is unlawful.

سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5599
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٩٣٠٧) (صحیح الإسناد )
5603Sunan An Nasaiضعیف

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الطُّفَيْلِ الْجَزَرِيِّ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: لَا تَشْرَبُوا مِنَ الطِّلَاءِ حَتَّى يَذْهَبَ ثُلُثَاهُ وَيَبْقَى ثُلُثَهُ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا : طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کے دو حصے (جل کر) ختم نہ ہوجائیں اور ایک حصہ باقی رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔

It was narrated that Abdul-Malik bin At-Tufail Al-Jazari said: "Umar bin Abdul-Aziz wrote to us, saying: Do not drink the thickened juice of grapes (obtained by boiling it down) until two-third of it has gone and one-third is left. And every intoxicant is unlawful.

ضعيف الإسناد مقطوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5600
Notes · وضاحت
١ ؎: طلاء : وہ شراب ہے، جسے آگ پر رکھ کر جوش دیا جائے یہاں تک کہ وہ گاڑھی ہوجائے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٩١٥٢) ، ویأتي عند المؤلف : ٥٧٣٠) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” عبدالملک “ لین الحدیث ہیں )
5604Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ الصَّعْقِ بْنِ حَزْنٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى عَدِيِّ بْنِ أَرْطَاةَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

عمر بن عبدالعزیز نے عدی بن ارطاۃ کو لکھا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔

It was narrated that As-Saq bin Hazn said: "Umar bin Abdul-Aziz wrote to Adiy bin Artah (saying): Every intoxicant is unlawful.

حسن الإسناد مقطوعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5601
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (حسن الإسناد )
5605Sunan An Nasaiصحیح

ہر ایک نشہ لانے والی شراب حرام ہے

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوموسیٰ اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated from Abu Musa Al-Ashari that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Every intoxicant is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5602
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٦٠٠ (صحیح )
5606Sunan An Nasaiصحیح

بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ الْأَجْلَحِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً فَمَا أَشْرَبُ وَمَا أَدَعُ، قَالَ: وَمَا هِيَ ؟قُلْتُ: الْبِتْعُ، وَالْمِزْرُ، قَالَ: وَمَا الْبِتْعُ، وَالْمِزْرُ ؟، قُلْتُ: أَمَّا الْبِتْعُ: فَنَبِيذُ الْعَسَلِ، وَأَمَّا الْمِزْرُ: فَنَبِيذُ الذُّرَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا، فَإِنِّي حَرَّمْتُ كُلَّ مُسْكِرٍ.

ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں مشروب بہت ہوتے ہیں، تو میں کیا پیوں اور کیا نہ پیوں ؟ آپ نے فرمایا : وہ کیا کیا ہیں ؟ میں نے عرض کیا : بتع اور مزر، آپ نے فرمایا : بتع اور مزر کیا ہوتا ہے ؟ میں نے عرض کیا : بتع تو شہد کا نبیذ ہے اور مزر مکئی کا نبیذ ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کوئی نشہ لانے والی چیز مت پیو، اس لیے کہ میں نے ہر نشہ لانے والی چیز حرام کردی ہے ۔

Abu Bakr bin Abi Musa narrated that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent me to Yemen and I said: O Messenger of Allah, there are (different kinds of) drinks there, what should I drink, and what should I refrain from? He said: What are they? I said: Al-Bit (mead) and Al-Mizr (beer). He said: What are mead and beer? I said: Mead is a drink made from honey and beer is a drink made from grains. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do not drink any intoxicant, for I have forbidden all intoxicants.

حسن الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5603
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف : ٩١٤٢) (حسن الإسناد )
5607Sunan An Nasaiصحیح

بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً، يُقَالُ لَهَا: الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ، قَالَ: وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ ؟، قُلْتُ: شَرَابٌ يَكُونُ مِنَ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنَ الشَّعِيرِ، قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

ابوموسیٰ اشعری (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا : بتع کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور مزر جَو کا مشروب ہوتا ہے، آپ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated from Abu Burdah that his father said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sent me to Yemen and I said: O Messenger of Allah, there are drinks there which they call Al-Bit (mead) and Al-Mizr (beer). He said: What is mead (and beer)? I said: A drink made from honey, and beer is made from barley. He said: Every intoxicant is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5604
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المغازي ٦٠ (٤٣٤٣) ، (تحفة الأشراف : ٩٠٩٥) (صحیح )
5608Sunan An Nasaiصحیح

بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ آيَةَ الْخَمْرِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الْمِزْرَ ؟، قَالَ: وَمَا الْمِزْرُ ؟، قَالَ: حَبَّةٌ تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ، فَقَالَ: تُسْكِرُ ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ.

عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا تو خمر (شراب) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا : اللہ کے رسول !مزر نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ نے فرمایا : مزر کیا ہوتا ہے ؟ وہ بولا : جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے ، آپ نے فرمایا : کیا اس سے نشہ ہوتا ہے ؟ جی ہاں، آپ نے فرمایا : ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) delivered a Khutbah and quoted the Verse about Khamr. A man said: O Messenger of Allah, what do you think about Al-Mizr (beer)? He said: What is beer? He said: A (drink) from grains that is made in Yemen. He said: Does it intoxicate? He said: Yes. He said: Every intoxicant is unlawful.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5605
Takhrij · تخریج
تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف : ٧١٠٧) (صحیح الإسناد )
5609Sunan An Nasaiصحیح

بتع اور مزر کو نسی شراب کو کہا جاتا ہے؟

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَسُئِلَ فَقِيلَ لَهُ: أَفْتِنَا فِي الْبَاذِقِ ؟ فَقَالَ: سَبَقَ مُحَمَّدٌ الْبَاذَقَ، وَمَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ.

ابوجویریہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا : ہمیں بادہ ١ ؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا : محمد ﷺ کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، (یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔

It was narrated that Abu Al-Juwairiyah said: "I heard Ibn Abbas when he was asked: Advise us about Badhiq (a drink made from the juice of grapes slightly boiled). He said: Muhammad came before Badhiq (i.e., it was not known during his time), but everything that intoxicates is unlawful.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5606
Notes · وضاحت
١ ؎: باذق فارسی کے لفظ بادہ کی تعریب ہے۔ اس کے معنی خمر اور شراب کے ہیں، شاعر کہتا ہے : ہیں رنگ جدا، دور نئے، کیف نرالے شیشہ وہی، بادہ وہی، پیمانہ وہی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الٔبشربة ١٠(٥٥٩٨) ، (تحفة الأشراف : ٥٤١٠) ، ویأتي عند المؤلف برقم : ٥٦٩٠ (صحیح )