عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس چیز کے زیادہ پینے سے نشہ آجائے تو اسے تھوڑا سا پینا بھی حرام ہے ۔
Amr bin Shuaib narrated from his father, from his grandfather, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "What intoxicates in large amounts, a small amount of it is unlawful.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5607
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الٔجشربة ١٠ (٣٣٩٤) ، (تحفة الأشراف : ٨٧٦٠) ، مسند احمد (٢/١٦٧، ١٧٩) (حسن صحیح )
سعد بن ابی وقاص (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میں تم لوگوں کو اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکتا ہوں، جس کے زیادہ پی لینے سے نشہ آجائے ۔
It was narrated from Amir bin Sad, from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "I forbid to you small amounts of whatever intoxicates in large amounts.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5608
سعد بن ابی وقاص (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکا جسے زیادہ پینے سے نشہ آجائے۔
It was narrated from Amir bin Sad, from his father, that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade a small amount of whatever intoxicates in large amounts.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5609
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ مجھے معلوم تھا کہ رسول اللہ ﷺ روزہ رکھ رہے ہیں، تو ایک دن میں نے نبیذ لے کر آپ کے افطار کرنے کے وقت کا انتظار کیا جسے میں نے آپ کے لیے کدو کی تو نبی میں تیار کی تھی، میں اسے لے کر آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا : میرے پاس لاؤ ، میں نے اسے آپ کے پاس بڑھا دی، وہ جوش مار رہی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا : اسے اس دیوار سے مار دو ، اس لیے کہ یہ ان لوگوں کا مشروب ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : اس میں دلیل ہے کہ نشہ لانے والی چیز حرام ہے، خواہ وہ زیادہ ہو یا کم، اور معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ حیلہ کرنے والے اپنے لیے کہتے ہیں کہ ایسے مشروب کا آخری گھونٹ حرام ہوتا ہے اور وہ گھونٹ حلال ہوتے ہیں جو پہلے پیے جا چکے ہیں اور اس سے پہلے رگوں میں سرایت کرچکے ہیں، اس بات میں علماء کے درمیان اختلاف نہیں پایا جاتا کہ پورا نشہ ابتدائی گھونٹوں کے علاوہ صرف آخری گھونٹ سے پیدا نہیں ہوتا ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "I know that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was fasting, so I prepared some Nabidh for him to break his fast that I had prepared for him in a gourd. I brought it to him and he said: Bring it here. So I brought it closer and it was bubbling. He said: Throw it against the wall (throw it away), for this is the drink of one who does not believe in Allah or the Last Day.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5610
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی یہ کہنا کہ نشہ کا اثر صرف اخیر گھونٹ سے ہوتا ہے یہ صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس اثر میں تو اس سے پہلے کے گھونٹ کا بھی دخل ہے۔
علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے سونے کے چھلے، ریشمی کپڑے، لال زین پوش اور جو کے مشروب سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ali - said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to me to use gold rings, Al-Qassi, Al-Mitharah and Al-Jiah (a barley drink).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5611
مالک بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ صعصعہ نے علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ سے کہا : امیر المؤمنین ! آپ ہمیں ان باتوں سے منع کیجئیے، جن سے آپ کو رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں کدو کی تو نبی اور سبز رنگ کے برتن کے استعمال سے روکا۔
Sasaah said to Ali (RA) bin Abi Talib: "Forbid to us, O Commander of the Believers! What the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you." He said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from using Ad-Dubba and Al-Hantam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5612
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر (رض) سے کہا : کیا رسول اللہ ﷺ نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ؟ کہا : ہاں، طاؤس کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! اسے میں نے ان سے (ابن عمر سے) سنا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Tawus said: "A man said to Ibn Umar: Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid soaking (fruits) in earthenware jars? He said: Yes. Tawus said: By Allah, I heard that from him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5614
Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ مٹی کے برتن میں نبیذ بنانے سے خطرہ رہتا ہے کہ فوراً نشہ پیدا ہوجائے اور آدمی کو پتہ نہ چلے اور نشہ لانے والی نبیذ پی بیٹھے۔
طاؤس کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر (رض) کے پاس آ کر کہا : رسول اللہ ﷺ نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ؟ انہوں نے کہا : ہاں، ابراہیم بن میسرہ نے اپنی حدیث میں والدباء مزید کہا ١ ؎۔
It was narrated that Sulaiman At-Taimi and Ibrahim bin Maisarah said: "We heard Tawus say: A man came to Ibn Umar and said: Did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid soaking (fruits) in earthenware jars? He said: Yes. Ibrahim added in his Hadith: "And Ad-Dubba (gourds).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5615
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز رنگ کے برتن سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کیا : حنتم کیا ہوتا ہے ؟ کہا : مٹی کا برتن۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Al-Hantam. I (the narrator) said: "What is Al-Hantam? He said: The earthenware jar.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5617
عبدالعزیز بن اسید طاحی بصریٰ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن زبیر (رض) سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا : ہمیں رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Maslamah said: "I heard Abdul-Aziz - that is, bin Asid At-Tahi from Al-Basrah - say: Ibn Az-Zubair was asked about soaking (fruits) in earthenware jars and he said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade us from that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5618
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ہم نے ابن عمر (رض) سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے اسے حرام کیا ہے، میں ابن عباس (رض) کے پاس گیا۔ میں نے کہا : میں نے آج ایک ایسی بات سنی ہے، جس پر مجھے حیرت ہے۔ وہ بولے : وہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : میں نے ابن عمر (رض) سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے اسے حرام کیا ہے۔ ابن عباس (رض) نے کہا : ابن عمر (رض) نے سچ کہا، میں نے کہا : جر سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا ـ: مٹی سے بنی تمام چیزیں۔
It was narrated that Saeed bin Jubair said: "We asked Ibn Umar about Nabidh made in an earthenware jar and he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade that. So I went to Ibn Abbas and said to him: Today I heard something that surprised me. He said: What was it? I said: I asked Ibn Umar about Nabidh made in an earthenware jar and he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it. He said: Ibn Umar spoke the truth. I said: What is an earthenware jar? He said: Anything that is made of clay.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5619
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں ابن عمر (رض) کے پاس تھا، ان سے جر کی نبیذ کے بابت پوچھا گیا تو بولے : اسے رسول اللہ ﷺ نے حرام کیا ہے، جو کچھ میں نے سنا وہ مجھ پر گراں گزرا۔ چناچہ میں ابن عباس (رض) کے پاس آیا اور کہا کہ ابن عمر (رض) سے ایک چیز کے بارے میں پوچھا گیا، وہ (ان کا جواب) مجھے بہت برا لگا۔ وہ بولے : وہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : ان سے جر کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تھا، تو ابن عباس نے کہا : انہوں نے سچ کہا، اسے رسول اللہ ﷺ نے حرام کیا، میں نے کہا : جر کیا ہوتا ہے ؟ وہ بولے : ہر وہ چیز جو مٹی سے بنائی جائے۔
It was narrated that Saeed bin Jubair said: "I was with Ibn Umar when he was asked about Nabidh made in an earthenware jar. He said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it. I got upset when I heard that, so I went to Ibn Abbas and said: Ibn Umar was asked about something, and I found it difficult. He said: What was it? I said: He was asked about Nabidh made in an earthenware jar. He said: He spoke the truth; the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade it. I said: What is an earthenware jar? He said: Anything that is made of clay.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5620
ابن ابی اوفی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا : اور سفید ؟ (برتن سے) انہوں نے کہا : مجھے نہیں معلوم ١ ؎۔
It was narrated that Ash-Shaibani said: "I heard Ibn Abi Awfa say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in green earthenware jars. I said: And white ones? He said: I do not know.
صحيح خ بلفظ لا لم يذكر أدري وهو شاذصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5621
Notes · وضاحت
١ ؎: اس باب اور اگلے ابواب میں مذکور تمام برتنوں میں شروع میں (جب شراب حرام کی گئی تھی) حلال نبیذ بنانا بھی ممنوع قرار دیا تھا گیا کیونکہ ان برتنوں میں نشہ لانے والے شراب کے اثرات باقی تھے تو نبیذ بناتے وقت اس میں فوراً نشہ پیدا ہوجانے کا خطرہ تھا، اور جب بہت دن گزر گئے اور وہ سارے برتن خوب خوب سوکھ گئے تب ان میں نبیذ بنانے کی اجازت دے دی گئی، لیکن بعض علما ہمیشہ کے لیے ممانعت کے قائل ہیں، دیکھئیے باب نمبر ٣٦ اور اس کے بعد کے ابواب کی احادیث و آثار۔
ابواسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفی (رض) کو کہتے ہوئے سنا : رسول اللہ ﷺ نے ہرے اور سفید لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
Abu Ishaq Ash-Shaibani said: "I heard Ibn Abi Awfa say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in green and white earthenware jars.
صحيح دون قوله والأبيض فإنه مدرجصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5622
ابورجاء کہتے ہیں کہ میں نے حسن بصری سے لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا : کیا وہ حرام ہے ؟ انہوں نے کہا : حرام ہے، ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو جھوٹ نہیں بولتا (یعنی بعض صحابہ) کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز روغنی گھڑا، کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Raja said: "I asked Al-Hasan about Nabidh made in earthenware jars - is it unlawful? He said: (It is) unlawful. One who would not lie narrated to us that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade Nabidh made in Al-Hantam, Ad-Dubba (gourds), Al-Muzaffat and An-Naqir.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5623