Sunan An Nasaiسنن النسائی

All 5,772 hadiths in order · Page 278 of 289

5530Sunan An Nasaiصحیح

جو اعمال انجام نہیں دیئے ان کے شر سے پناہ

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُصَيْنٍ، سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ يَسَافٍ، عَنْفَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَخْبِرِينِي بِدُعَاءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ.

فروہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا : مجھے ایسی دعا بتائیے جو رسول اللہ ﷺ کرتے رہے ہوں۔ وہ بولیں : آپ ﷺ کہا کرتے تھے : اللہم إني أعوذ بک من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل اے اللہ ! میں اس عمل کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کیا ہے اور جو نہیں کیا ہے ۔

It was narrated that Farwah bin Nawfal said: "I said to Aishah (RA): Tell me of a supplication that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say. She said: He used to say: Allahumma, inni audhu bika min sharri ma amiltu wa min sharri ma lam amal bad (O Allah, I seek refuge in You from the evil of what I have done and from the evil of what I have not done).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5528
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٣٠٨ (صحیح )
5531Sunan An Nasaiصحیح

زمین میں دھنس جانے سے متعلق

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي، قَالَ جُبَيْرٌ: وَهُوَ الْخَسْفُ، قَالَ عُبَادَةُ: فَلَا أَدْرِي قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَوْلُ جُبَيْرٍ.

عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہوئے سنا : اللہم إني أعوذ بعظمتک أن أغتال من تحتي اے اللہ ! میں تیری عظمت اور بڑائی کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے کی طرف سے کسی آفت میں پھنس جاؤں ۔ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر کہتے ہیں : اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔ عبادہ کہتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا قول ہے یا جبیر کا۔

Umar said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Allahumma, inni audhu bi-azamatika an ughtala min tahti (O Allah, I seek refuge in Your greatness from being swallowed up from beneath me).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5529
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأدب ١١٠ (٥٠٧٤) ، سنن ابن ماجہ/الدعاء ١٤ (٣٨٧١) ، (تحفة الأشراف : ٦٦٧٣) ، مسند احمد (٢/٢٥) ، والمؤلف في عمل الیوم واللیلة ١٨١ (٥٦٦) (صحیح )
5532Sunan An Nasaiصحیح

زمین میں دھنس جانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيِّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ، فَذَكَرَ الدُّعَاءَ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي، يَعْنِي بِذَلِكَ الْخَسْفَ.

عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کہتے تھے : اللہم اے اللہ ! پھر انہوں نے دعا کا ذکر کیا جس کے آخر میں یہ کہا : أعوذ بك أن أغتال من تحتي میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے کی طرف سے کسی مصیبت میں پھنس جاؤں اس سے آپ (زمین میں) دھنس جانا مراد لیتے۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma (O Allah,) and he mentioned the supplication, and said at the end, Audhu bika an ughtala min tahti (and I seek refuge with You from being swallowed up from beneath me).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5530
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
5533Sunan An Nasaiصحیح

گرنے اور مکان تلے دب جانے سے پناہ

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ صَيْفِيٍّ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ، عَنْأَبِي الْيَسَرِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ التَّرَدِّي وَالْهَدْمِ وَالْغَرَقِ وَالْحَرِيقِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا.

ابوالیسر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے : اللہم إني أعوذ بک من التردي والهدم والغرق والحريق وأعوذ بك أن يتخبطني الشيطان عند الموت وأعوذ بك أن أموت في سبيلک مدبرا وأعوذ بك أن أموت لديغا اے اللہ ! میں اونچائی سے گر پڑنے، دیوار کے نیچے دب جانے، ڈوب جانے، اور جل جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ موت کے وقت شیطان مجھے بہکا دے، اور اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے راستہ یعنی جہاد میں پیٹھ دکھا کر بھاگتے ہوئے مروں، اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ (کسی موذی کے) ڈس لینے کی وجہ سے مروں ۔

It was narrated that Abu Al-Yasar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma inni audhu bika minat-taraddi, wal-hadmi, wal-gharaqi, wal-hariqi, wa audhu bika, an yatakhabbatanish-shaitanu indal-mawti, wa audhu bika an amuta fi sabilika mudbiran, wa audhu bika an amuta ladigha (O Allah, I seek refuge with You from being thrown from a high place or crushed beneath a falling wall, or drowning or being burned, and I seek refuge with You from being led astray by the Shaitan at the time of death, and I seek refuge with You from dying in Your cause while fleeing from the battlefield, and I seek refuge with You from dying of a scorpion sting).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5531
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٣٦٧ (١٥٥٢، ١٥٥٣) ، (تحفة الأشراف : ١١١٢٤) ، مسند احمد (٣/٤٢٧) ، یأتي برقم : ٥٥٣٤، ٥٥٣٥ (صحیح )
5534Sunan An Nasaiصحیح

گرنے اور مکان تلے دب جانے سے پناہ

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ صَيْفِيٍّ، عَنْ أَبِي الْيَسَرِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو، فَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَرَمِ وَالتَّرَدِّي، وَالْهَدْمِ وَالْغَمِّ، وَالْحَرِيقِ وَالْغَرَقِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَأَنْ أُقْتَلَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا.

ابوالیسر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دعا فرماتے تو کہتے : اللہم إني أعوذ بک من الهرم والتردي والهدم والغم والحريق والغرق وأعوذ بك أن يتخبطني الشيطان عند الموت وأن أقتل في سبيلک مدبرا وأعوذ بك أن أموت لديغا اے اللہ ! میں بڑھاپے سے، گر پڑنے، دب جانے، رنج و غم میں مبتلا ہونے سے، جل جانے اور ڈوب جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ شیطان مجھے موت کے وقت بہکا دے، اور اس بات سے کہ میں تیرے راستہ یعنی جہاد میں پیٹھ دکھا کر بھاگتے ہوئے مارا جاؤں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے بھی کہ میری موت کسی موذی جانور کے ڈس لینے سے ہو ۔

It was narrated from Abu Al-Yasar that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to supplicate and say: "Allahumma inni audhu bika min al-harami, wat-taraddi, wal-hadmi, wal-ghammi, wal-hariqi, wal-gharaqi, wa audhu bika, an yatakhabbatanish-shaitanu indal-mawti, wa an uqtala fi sabilika mudbiran, wa audhu bika wa an amuta ladigha (O Allah, I seek refuge with You from old age, being thrown from a high place, being crushed by a falling wall, distress, burning and drowning. I seek refuge with You from being led astray by the Shaitan at the time of death and from being killed in Your cause while fleeing from the battlefield. I seek refuge with You from dying of a scorpion sting).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5532
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
5535Sunan An Nasaiصحیح

گرنے اور مکان تلے دب جانے سے پناہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَيْفِيٌّ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ السُّلَمِيِّ، هَكَذَا قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَدْمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ التَّرَدِّي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرِيقِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا.

ابوالاسود سلمی (ابوالیسر) (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے : اللہم إني أعوذ بک من الهدم وأعوذ بک من التردي وأعوذ بک من الغرق والحريق وأعوذ بك أن يتخبطني الشيطان عند الموت وأعوذ بك أن أموت في سبيلک مدبرا وأعوذ بك أن أموت لديغا اے اللہ ! میں (دیوار کے نیچے) دب جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اونچائی سے گر پڑنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، ڈوب جانے اور جل جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ شیطان موت کے وقت مجھے بہکا دے، اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میری موت تیرے راستہ یعنی جہاد میں پیٹھ دکھا کر بھاگتے ہوئے آئے، اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ کسی موذی جانور کے ڈس لینے سے میری موت ہو ۔

It was narrated that Abu Al-Aswad Al-Sulami said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma inni audhu bika minal-hadmi, wa audhu bika minat-taraddi, wa audhu bika minal-gharaqi, wal-hariqi, wa audhu bika an yatakhabbatanish-shaitanu indal-mawti, wa audhu bika an amuta fi sabilika mudbiran, wa audhu bika an amuta ladigha (O Allah, I seek refuge in You from being crushed by a falling wall, and I seek refuge with You from drowning or being burned, and I seek refuge with You from being led astray by the Shaitan at the time of death, and I seek refuge with You from being killed for Your sake while fleeing the battlefield, and I seek refuge with You from dying of a scorpion sting).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5533
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٥٣٣ (صحیح )
5536Sunan An Nasaiصحیح

اللہ عزوجل کے غصہ سے پناہ مانگنے سے متعلق اس کی رضا کے ساتھ مانگنے کا بیان

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: طَلَبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي فِرَاشِي، فَلَمْ أُصِبْهُ، فَضَرَبْتُ بِيَدِي عَلَى رَأْسِ الْفِرَاشِ فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَى أَخْمَصِ قَدَمَيْهِ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ، يَقُولُ: أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ.

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے بستر پر ڈھونڈا تو آپ کو نہیں پایا، چناچہ میں نے اپنا ہاتھ بستر کے سرہانے پر پھیرا تو وہ آپ کے قدموں کے تلوے سے جا لگا، دیکھا تو آپ سجدے میں تھے، اور فرما رہے تھے : أعوذ بعفوک من عقابک وأعوذ برضاک من سخطک وأعوذ بک منك میں تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، تیرے غصے اور ناراضگی سے تیری رضا مندی کی پناہ مانگتا ہوں، اور تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔

It was narrated that Aishah (RA) said: "I looked for the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) one night in my bed, and I did not find him. I struck my hand on the head of the bed, and my hand fell on the soles of his feet. He was prostrating and saying: Audhu bi afwika min iqabika, wa audhu bi ridaka min sakhatika, wa audhu bika minka (I seek refuge in Your forgiveness from Your punishment, and I seek refuge in Your pleasure from Your wrath, and I seek refuge in You from You).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5534
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٧٦٣٢) (صحیح )
5537Sunan An Nasaiصحیح

قیامت کے دن جگہ کی تنگی سے پناہ مانگنے سے متعلق حدیث رسول کریم ﷺ

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ صَالِحٍ حَدَّثَهُ، وَحَدَّثَنِي أَزْهَرُ بْنُ سَعِيدٍ، يُقَالُ لَهُ: الْحَرَازِيُّ شَامِيٌّ عَزِيز الْحَدِيث، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: بِمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ قِيَامَ اللَّيْلِ ؟، قَالَتْ: سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ، كَانَ يُكَبِّرُ عَشْرًا، وَيُسَبِّحُ عَشْرًا، وَيَسْتَغْفِرُ عَشْرًا، وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَاهْدِنِي، وَارْزُقْنِي، وَعَافِنِي، وَيَتَعَوَّذُ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

عاصم بن حمید کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ رات میں تہجد کس دعا سے شروع کرتے تھے ؟ وہ بولیں : تم نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جو کسی نے نہیں پوچھی، آپ ﷺ دس بار اللہ اکبر کہتے، دس بار سبحان اللہ کہتے، دس بار استغفر اللہ کہتے، اور کہتے : اللہم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے روزی عطا کر، مجھے محفوظ رکھ ، اور آپ قیامت کے روز کھڑے ہونے کی پریشانی (سوال کے لیے) سے اللہ کی پناہ مانگتے۔

It was narrated that Asim bin Humaid said: "I asked Aishah (RA) with what the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) would start Qiyam Al-Lail. She said: You have asked me about something that no one else has asked me about. He used to say Allahu Akbar ten times, and Subhan-Allah ten times, and Istaghfir-Allah ten times, and he would say, Allahummaghfirli, wahdini, warzuqni, waafini (O Allah, forgive me, guide me, grant me provision and give me good health,) and he would seek refuge from the difficulty of the standing on the Day of Resurrection.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5535
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٦١٨ (صحیح )
5538Sunan An Nasaiصحیح

اس دعا سے پناہ مانگنا جو (اللہ عزوجل کے ہاں) سنی (ہی) نہ جائے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: سَعِيدٌ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بَلْ سَمِعَهُ مِنْ أَخِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.

ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہم إني أعوذ بک من علم لا ينفع ومن قلب لا يخشع ومن نفس لا تشبع ومن دعا لا يسمع اے اللہ ! میں اس علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مفید اور نفع بخش نہ ہو، اس دل سے جس میں (اللہ کا) ڈر نہ ہو، اس نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : سعید نے یہ حدیث ابوہریرہ (رض) سے نہیں سنی بلکہ اپنے بھائی سے سنی اور انہوں نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے۔

It was narrated from Saeed, from Abu Hurairah who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Allahumma inni audhu bika min ilmin la yanfau, wa min qalbin la yakhshau, wa min nafsin la tashbau, wa min duain la yusma (O Allah, I seek refuge with You from knowledge that is of no benefit, a heart that is not humble, a soul that is not satisfied and a supplication that is not heard).

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5536
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/المقدمة ٢٦ (٢٥٠) ، (تحفة الأشراف : ١٣٠٤٦) (صحیح )
5539Sunan An Nasaiصحیح

اس دعا سے پناہ مانگنا جو (اللہ عزوجل کے ہاں) سنی (ہی) نہ جائے

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ فَضَالَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ يَحْيَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَخِيهِ عَبَّادِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ.

ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے : اللہم إني أعوذ بک من علم لا ينفع ومن قلب لا يخشع ومن نفس لا تشبع ومن دعا لا يسمع اے اللہ ! میں اس علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مفید اور نفع بخش نہ ہو، اس دل سے جس میں (اللہ کا) ڈر نہ ہو، اس نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو ۔

Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma inni audhu bika min ilmin la yanfau, wa min qalbin la yakhshau, wa min nafsin la tashbau, wa min duain la yusma (O Allah, I seek refuge with You from knowledge that is of no benefit, a heart that is not humble, a soul that is not satisfied and a supplication that is not heard).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5537
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٤٦٩ (صحیح )
5540Sunan An Nasaiصحیح

ایسی دعا سے پناہ مانگنے سے متعلق جو (اللہ عزوجل کے ہاں) قبول نہ کی جائے

أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: كَانَ إِذَا قِيلَ لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا بِهِ، وَيَأْمُرُنَا أَنْ نَقُولَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَالْهَرَمِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ، اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَدَعْوَةٍ لَا تُسْتَجَابُ.

عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ جب زید بن ارقم (رض) سے کہا جاتا : ہمیں رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سنایئے جو آپ نے خود سنی ہو تو وہ کہتے : میں تم سے وہی بیان کر رہا ہوں جو رسول اللہ ﷺ نے ہم سے بیان کیا، آپ ہمیں حکم دیتے کہ ہم کہیں : اللہم إني أعوذ بک من العجز والکسل والبخل والجبن والهرم و عذاب القبر اللہم آت نفسي تقواها وزكها أنت خير من زكاها أنت وليها ومولاها اللہم إني أعوذ بک من نفس لا تشبع ومن قلب لا يخشع ومن علم لا ينفع ودعوة لا تستجاب اے اللہ ! عاجزی، سستی، بخیلی، بزدلی، بڑھاپے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اے اللہ ! تو میرے نفس کو تقویٰ عطا کر، اسے پاک کر دے، تو ہی سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے، تو اس کا سرپرست اور مولا ہے، اے اللہ ! میں ایسے نفس سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو سیر نہ ہو، ایسے دل سے جس میں خوف الٰہی نہ ہو، ایسے علم سے جو مفید اور نفع بخش نہ ہو اور ایسی دعا ہے جو قبول نہ ہو ۔

It was narrated that Abdullah bin Al-Harith said: "When it was said to Zaid bin Arqam (RA): Tell us what you heard from the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), he said: "I will not tell you anything but that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) commanded us to say: Allahumma inni audhu bika min al-ajzi wal-kasali, wal-bukhli, wal-jubni, wal-harami, wa adhabil-qabri. Allahumma at nafsi taqwaha, wa zakkaha anta khairu min zakkaha, anta waliyyuha wa mawlaha. Allahumma inni audhu bika min nafsin la tashbau wa min qalbin la yakhshau wa min ilmin la yanfau wa duain la yustajab (O Allah, I seek refuge in You from incapacity, laziness, miserliness, cowardice, old age, the torment of the grave. O Allah, make my soul obedient and purify it, for You are the best One to purify it, You are its Guardian and Lord. O Allah, I seek refuge in You from a soul that is not satisfied, a heart that is not humble, knowledge that is of no benefit and a supplication that is not answered).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5538
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٤٦٠ (صحیح )
5541Sunan An Nasaiصحیح

ایسی دعا سے پناہ مانگنے سے متعلق جو (اللہ عزوجل کے ہاں) قبول نہ کی جائے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ، قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ رَبِّ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أَزِلَّ أَوْ أَضِلَّ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ.

ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب اپنے گھر سے نکلتے تو فرماتے : بسم اللہ رب أعوذ بک من أن أزل أو أضل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل على اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، میرے رب ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ مجھ سے غلطی ہوجائے، یا بھٹک جاؤں، یا ظلم کروں، یا مظلوم بنوں، یا جہالت کروں، یا کوئی مجھ سے جہالت سے پیش آئے ۔

It was narrated from Umm Salamah that: When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) went out of his house, he said: "Bismillahi Rabbi. Audhu bika min an azilla aw adilla aw azlima aw uzlama, aw ajhala aw yujhala alayya (In the name of Allah my Lord, I seek refuge in You from falling into error or going astray, or wronging (others) or being wronged, and from behaving or being treated in an ignorant manner).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5539
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٤٨٨ (صحیح )
5542Sunan An Nasaiصحیح

شراب کی حرمت سے متعلق خداوندقدوس نے ارشاد فرمایا اے اہل ایمان! شراب اور جوا اور بت اور پانسے (کے تیر) یہ تمام کے تمام ناپاک ہیں شیطان کے کام ہیں اور شیطان یہ چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان میں دشمنی اور لڑائی پیدا کرا دے شراب پلا اور جوا کھلا کر اور روک دے تم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے تو تم لوگ چھوڑتے ہو یا نہیں۔

أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ، عَنْ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، قَالَ عُمَرُ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شَافِيًا، فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ، فَدُعِيَ عُمَرُ فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شَافِيًا، فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي النِّسَاءِ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَقْرَبُوا الصَّلاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى سورة النساء آية 43، فَكَانَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقَامَ الصَّلَاةَ نَادَى: لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى. فَدُعِيَ عُمَرُ فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شَافِيًا، فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْمَائِدَةِ، فَدُعِيَ عُمَرُ، فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ فَلَمَّا بَلَغَ: فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ سورة المائدة آية 91 قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: انْتَهَيْنَا انْتَهَيْنَا.

ابومیسرہ کہتے ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل (ہونے کو) ہوئی تو عمر (رض) نے (دعا میں) کہا : اے اللہ ! شراب کے بارے میں صاف صاف آگاہ فرما دے، اس پر سورة البقرہ کی آیت نازل ہوئی ١ ؎ عمر (رض) کو بلایا گیا اور انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی گئی، (پھر بھی) انہوں نے کہا : اے اللہ ! شراب کے بارے میں صاف صاف آگاہ فرما دے، اس پر سورة نساء کی یہ آیت نازل ہوئی يا أيها الذين آمنوا لا تقربوا الصلاة وأنتم سکارى اے ایمان والو ! جب تم نشے کی حالت میں تو نماز کے قریب نہ جاؤ (النساء : ٤٣ ) ، چناچہ رسول اللہ ﷺ کا منادی جب اقامت کہتا تو زور سے پکارتا : نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ، پھر عمر (رض) کو بلایا گیا اور انہیں پڑھ کر یہ آیت سنائی گئی، (پھر بھی) انہوں نے کہا : اللہ ! شراب کے بارے میں ہمیں صاف صاف آگاہ فرما دے، اس پر سورة المائدہ کی آیت نازل ہوئی ٢ ؎، پھر عمر (رض) کو بلا کر یہ آیت انہیں سنائی گئی، جب فهل أنتم منتهون پر پہنچے تو عمر (رض) نے کہا : ہم باز آئے، ہم باز آئے۔

It was narrated from Umar that: When the prohibition of Khamr was revealed, Umar said: "O Allah, give us a clear ruling on Khamr," and the Verse in Al-Baqarah was revealed. Umar was called and it was recited to him. Then Umar said: "O Allah, give us a clear ruling on Khamr," and the Verse in An-Nisa was revealed: "O you who believe! Approach not As-Salah (the prayer) when you are in a drunken state". And when the Iqamah for prayer was said, the caller of the Messenger of Allah [(صلی اللہ علیہ وسلم)] would cry out: "O you who believe! Approach not As-Salah (the prayer) when you are in a drunken state." Umar was called and this was recited to him. Then he said: "O Allah, give us a clear ruling on Khamr." Then the Verse in Surat Al-Maidah was revealed, and Umar was called, and it was recited to him. When he reached the words, "So, will you not then abstain?," Umar said: "We have abstained, we have abstained.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5540
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ارشاد باری تعالیٰ قل فيهما إثم کبير و منافع للناس وإثمهمآ أكبر من نفعهما اے نبی ! کہہ دیجئیے کہ ان دونوں (شراب اور جوا) میں بہت بڑا گناہ ہے، اور لوگوں کے لیے کچھ فوائد بھی ہیں، لیکن ان کا گناہ ان کے فوائد سے بڑھ کر ہے (البقرة : 219) ٢ ؎: یعنی : ارشاد باری تعالیٰ إنما يريد الشيطان أن يوقع بينكم العداوة والبغضائ في الخمر والميسر ويصدکم عن ذکر الله وعن الصلاة فهل أنتم منتهون شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ وہ شراب اور جوا کے ذریعہ تمہارے آپس میں بغض و عداوت پیدا کر دے، اور اللہ تعالیٰ کی یاد اور نماز سے روک دے، تو کیا تم (اب بھی ان دونوں سے) باز آ جاؤ گے ؟ (المائدہ : ٩١ ) ۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الًٔشربة ١ (٣٦٧٠) ، سنن الترمذی/تفسیر سورة المائدة (٣٠٤٩) ، (تحفة الأشراف : ١٠٦١٤) مسند احمد (١/٥٣) (صحیح )
5543Sunan An Nasaiصحیح

جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی تو کس قسم کی شراب بہائی گئی

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا قَائِمٌ عَلَى الْحَيِّ وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا عَلَى عُمُومَتِي إِذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّهَا قَدْحُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَأَنَا قَائِمٌ عَلَيْهِمْ أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ، فَقَالُوا: اكْفَأْهَا فَكَفَأْتُهَا، فَقُلْتُ لِأَنَسٍ: مَا هُوَ، قَالَ: الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ، قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ: كَانَتْ خَمْرُهُمْ يَوْمَئِذٍ فَلَمْ يُنْكِرْ أَنَسٌ.

انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ میں اپنے قبیلے میں چچا لوگوں کے پاس کھڑا ہوا تھا، میں عمر میں ان سب سے چھوٹا تھا، اتنے میں ایک شخص نے آ کر کہا : شراب حرام کردی گئی، میں (اس وقت) کھڑے ہو کر لوگوں کو فضیخ شراب ١ ؎ پلا رہا تھا، لوگوں نے کہا : اسے الٹ دو ، میں نے اسے الٹ دیا۔ (سلیمان کہتے ہیں) میں نے انس (رض) سے پوچھا : یہ شراب کس چیز کی تھی ؟ کہا : گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی، ابوبکر بن انس نے کہا : اس وقت یہی ان کی شراب ہوتی تھی، اس پر انس (رض) نے انکار نہیں کیا ٢ ؎۔

Anas bin Malik (RA) said: "While I was taking care of a group of people, including my paternal uncles, and I was the youngest of them, a man came and said: Khamr has been forbidden. I was taking care of them, and was pouring Fadikh (date-wine) for them. They said: Pour it away. So I poured it away." I (the narrator) said to Anas: "What is that? He said: "Unripe dates and dried dates." Abu Bakr bin Anas said: "That was their wine in those days. And Anas did not deny that.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5541
Notes · وضاحت
١ ؎: گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی بنی ہوئی شراب۔ ٢ ؎: گویا خمر کا اطلاق کھجور کی شراب پر بھی ہوتا ہے، اور چاہے جس چیز سے بھی بنی ہو اگر اس میں نشہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے تو وہ خمر ہے کیونکہ عمر (رض) شراب کی تعریف یوں کرتے ہیں الخمر ما خامر العقل یعنی شراب ہر وہ مشروب ہے جو عقل کو ماؤوف کر دے، اور آپ ﷺ نے فرمایا ہے : كل مسکر حرام یعنی ہر نشہ پیدا کرنے والا مشروب حرام ہے ، یہ سب نصوص آگے آ رہے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المظالم ٢١ (٢٤٦٤) ، تفسیر سورة المائدة ١٠ (٤٦١٧) ، ١١ (٤٦٢٠) ، الأشربة ٢، ٣، ١١، ٢١ (٥٥٨٠، ٥٥٨٢، ٥٥٨٤) ، أخبار الآحاد ١ (٧٢٥٣) ، صحیح مسلم/الأشربة ١ (١٩٨٠) ، (تحفة الأشراف : ٨٤) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الأشربة ١ (٣٦٧٣) ، موطا امام مالک/الأشربة ٥ (١٣) ، مسند احمد (٣/٢٨٣، ١٨٩) (صحیح )
5544Sunan An Nasaiصحیح

جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی تو کس قسم کی شراب بہائی گئی

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كُنْتُ أَسْقِي أَبَا طَلْحَةَ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، وَأَبَا دُجَانَةَ، فِي رَهْطٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ، فَقَالَ: حَدَثَ خَبْرٌ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، فَكَفَأْنَا، قَالَ: وَمَا هِيَ يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ خَلِيطُ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ، قَالَ: وَقَالَ أَنَسٌ: لَقَدْ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَإِنَّ عَامَّةَ خُمُورِهِمْ يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخُ.

انس (رض) کہتے ہیں کہ میں انصار کے ایک قبیلے میں ابوطلحہ، ابی بن کعب اور ابودجانہ رضی اللہ عنہم کو شراب پلا رہا تھا، اتنے میں ہمارے پاس ایک شخص نے آ کر کہا : خبر ہے ! شراب کی حرمت نازل ہوئی ہے، یہ سن کر ہم لوگ باز آگئے۔ اور اس وقت شراب فضیخ ہوتی تھی جو گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا کو ملا کر بنتی تھی۔ اور انس (رض) نے کہا : جب شراب حرام ہوئی تو اس وقت وہ عام طور پر فضیخ کی ہوتی تھی۔

It was narrated that Anas said: "I was pouring (wine) for Abu Talhah, Ubayy bin Kab and Abu Dujanah among a group of Ansar when a man came in and said: Something new has happened; the prohibition of Khamr has been revealed. So we poured it away." He said: "The only intoxicant in those days was Fadikh, a mixture of unripe dates and dried dates." And Anas said: "Khamr was forbidden, and most of their Khamr in those days was Fadikh.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5542
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الٔئشربة ١ (١٨٠) ، (تحفة الأشراف : ١١٩٠) (صحیح )
5545Sunan An Nasaiصحیح

جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی تو کس قسم کی شراب بہائی گئی

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ حِينَ حُرِّمَتْ، وَإِنَّهُ لَشَرَابُهُمُ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ.

انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ جب شراب حرام کی گئی تو اس وقت لوگوں کی شراب گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی ہوتی تھی۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "When Khamr was forbidden, their drink was (made from) unripe dates and dried dates.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5543
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٧١٤) (صحیح الإسناد )
5546Sunan An Nasaiصحیح

گدری اور خشک کھجور کے آمیزہ کو شراب کہا جاتا ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ خَمْرٌ.

جابر (رض) کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے ١ ؎۔

It was narrated that Jabir - meaning bin Abdullah - said: "Unripe dates and dried dates are Khamr.

صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5544
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی : اگر اس میں نشہ ہو۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٢٥٨٣) ، ویأتي عند المؤلف بأرقام : ٥٥٤٧، ٥٥٤٨) (صحیح )
5547Sunan An Nasaiصحیح

گدری اور خشک کھجور کے آمیزہ کو شراب کہا جاتا ہے

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ خَمْرٌ. رَفَعَهُ الْأَعْمَشُ.

جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) اعمش نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔

Jabir bin Abdullah said: "Unripe dates and dried dates are Khamr." Al-Amash narrated it in Marfu form.

صحيح موقوفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5545
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )
5548Sunan An Nasaiصحیح

گدری اور خشک کھجور کے آمیزہ کو شراب کہا جاتا ہے

أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ هُوَ الْخَمْرُ.

جابر (رض) روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : انگور اور کھجور کا مشروب خمر (شراب) ہے۔

It was narrated from Jabir that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Raisins and dried dates are Khamr.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5546
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥٥٤٦ (صحیح )
5549Sunan An Nasaiصحیح

خلیطین کی نبیذ پینے کی ممانعت سے متعلق حدیث مبارکہ کا بیان

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنِ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْبَلَحِ، وَالتَّمْرِ، وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ.

ایک صحابی رسول (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے بلح ادھ کچی اور سوکھی کھجور کی اور انگور اور سوکھی کھجور (کی نبیذ) سے منع فرمایا۔

It was narrated from Ibn Abi Laila, from one of the Companions of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (mixtures of) Al-Balh and dried dates, and of raisins and dried dates.

صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5547
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأشربة ٨ (٣٧٠٥) ، (تحفة الأشراف : ١٥٦٢٣) ، مسند احمد (٤/٣١٤) (صحیح )