Sunan An Nasai 5532

کتاب الاستعاذة

5532Sunan An Nasai

زمین میں دھنس جانے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيِّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ، فَذَكَرَ الدُّعَاءَ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي، يَعْنِي بِذَلِكَ الْخَسْفَ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کہتے تھے: اللہم اے اللہ! پھر انہوں نے دعا کا ذکر کیا جس کے آخر میں یہ کہا: أعوذ بك أن أغتال من تحتي میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے کی طرف سے کسی مصیبت میں پھنس جاؤں اس سے آپ (زمین میں) دھنس جانا مراد لیتے۔

It was narrated that Ibn Umar said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to say: Allahumma (O Allah,) and he mentioned the supplication, and said at the end, Audhu bika an ughtala min tahti (and I seek refuge with You from being swallowed up from beneath me).

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5530
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح )