Supplications after Salah

نماز کے بعد کے اذکار18 duas

1

اَللهُ اَكْبَرُ

Allāhu Akbar. (Once)

Allah is the Greatest. (Once)

‬ الله سب سے بڑا ہے (ایک بار) * سلام پھیرنے کے بعد بلند آواز سے الله اکبر کہنا چاہیے

Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 843

صحیح البخاری: 842

Background & narration

Abbās (r.a) narrated that the conclusion of prayer by the Messenger of Allah (s.a.w) was recognized when we heard the Takbīr. [Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 843]

حضرت عباس رضی الله عنه سے روایت ہے که میں نبی کریم صلی الله علیه وسلم کی نماز ختم ہونے کو تکبیر(اَللهُ اَکْبَرُ۔ الله سب سے بڑا ہے ) سے سمجھ جاتا تھا۔ (صحیح البخاری: 842)

2

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ

Allāhumma Antas Salāmu wa minkas Salāmu, tabārakta yā Dhal-Jalāli wal Ikrāmi. (Once)

O Allah, You are Peace and from You is all peace, blessed are You, O Possessor of majesty and honour. (Once)

اے الله! تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے اے بزرگی اور عزت کے مالک! تیری ذات بڑی با برکت ہے (ایک بار)

Ṣaḥīḥ Muslim: 1334

صحیح مسلم: 1334

Background & narration

Thawbān (r.a) narrated that when the Messenger of Allah (s.a.w) concluded the prayer, he would say, I seek forgiveness from Allah. three times and said, O Allah, You are Peace and from You is all peace, blessed are You, O Possessor of majesty and honour. [Ṣaḥīḥ Muslim: 1334]

حضرت ثوبان رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار اَسْتَغْفِرُ اللهَ۔۔ میں الله سے بخشش طلب کرتا ہوں۔ کہتے اور کہتے اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ۔ اے الله! توسلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔ اے بزرگی اور عزت کے مالک! تیری ذات بڑی با برکت ہے۔ (صحیح مسلم: 1334)

3

رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِكْرِكَ وَ شُكْرِكَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِكَ

Rabbi a’innī ‘ala dhikrika wa shukrika wa ḥusni ‘ibadatika. (Once)

O my Lord, help me in remembering You, in thanking You, and in beautifully worshiping You. (Once)

اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما (ایک بار)

Sunan al-Nasā’ī: 1304 Ṣaḥīḥ

سنن النسائی: 1304 صحیح

Background & narration

Muādh bin Jabl (r.a) narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) held my hand and said, ‘I love you, O Muādh!’ I replied, ‘I also love you, O Messenger of Allah (s.a.w)!’ The Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘Upon concluding every prayer, say, O my Lord, help me in remembering You, in thanking You and in beautifully worshiping You [Sunan al-Nasā’ī: 1304] Ṣaḥīḥ

حضرت معاذ بن جبل رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں اے معاذ۔ میں نے کہا: میں بھی آپ صلی الله علیه وسلم سے محبت رکھتا ہوں یا رسول الله صلی الله علیه وسلم۔ تو رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: که ہر نماز کے آخر میں یه کہا کرو رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ۔ اے میرے رب! اپنا ذکر، شکر اور بہترین عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔ (سنن النسائی: 1304) صحیح

4

ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْحَىُّ ٱلْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُۥ سِنَةٌۭ وَلَا نَوْمٌۭ ۚ لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ مَن ذَا ٱلَّذِى يَشْفَعُ عِندَهُۥٓ إِلَّا بِإِذْنِهِۦ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَىْءٍۢ مِّنْ عِلْمِهِۦٓ إِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۖ وَلَا يَـُٔودُهُۥ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْعَظِيمُ

Allah! There is no god ˹worthy of worship˺ except Him, the Ever-Living, All-Sustaining. Neither drowsiness nor sleep overtakes Him. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Who could possibly intercede with Him without His permission? He ˹fully˺ knows what is ahead of them and what is behind them, but no one can grasp any of His knowledge except what He wills ˹to reveal˺. His Seat encompasses the heavens and the earth, and the preservation of both does not tire Him. For He is the Most High, the Greatest.

الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک وسیع ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے

Al-Mu‘jam al-Kabīr lil-Ṭabrānī: 7532 Ṣaḥīḥ

المعجم الکبیر للطبرانی، ج: 8، 7532 صحیح

Background & narration

Abū Umāmah stated in the excellence of reciting Āyat al-Kursī after obligatory prayers that the Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘The one who recites Āyat al-Kursī after every obligatory prayer, only death is preventing his entry into Paradise. [Al-Mu‘jam al-Kabīr lil-Ṭabrānī: 7532] Ṣaḥīḥ

ابو امامه رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا "جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی اسے جنت میں داخل ہونے سے موت ہی روک سکتی ہے۔"٠ (المعجم الکبیر للطبرانی، ج: 8، 7532)صحیح

5

سُبْحَانَ اللَّـهِ ×33 اَلْحَمْدُ للهِ ×33 اللهُ اَكْبَرُ ×34

Subḥān Allāhi. Alḥamdulillāhi. Allāhu Akbaru.

Glorified is Allah (33 Times) All praises are for Allah (33 Times) Allah is the greatest (34 Times)

پاک ہے الله (33 بار ) سب تعریف الله کے لیے ہے (33 بار) الله سب سے بڑا ہے (34 بار)

Recite 100 times

0 / 100 · tap the circle to count

Ṣaḥīḥ Muslim: 1349

صحیح مسلم: 1349

Background & narration

Ka‘ab bin ‘Ujrah (r.a) narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘After every obligatory prayers some invocations are such that their reader would never be deprived (of reward and ranks). Glory be to Allah 33 times, All praise is (due) to Allah 33 times, Allah is the Greatest 34 times. [Ṣaḥīḥ Muslim: 1349]

حضرت کعب بن عجره رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا ہر فرض نماز کے بعد کچھ دعائیں ایسی ہیں جن کا پڑھنے والا کبھی (ثواب سے یا بلند درجات سے) محروم نہیں ہوتا۔ تینتیس بار سُبْحَانَ اللهِ، الله پاک ہے۔ تینتیس بار اَلْحَمْدُ للهِ تمام تعریف الله ہی کے لیے ہے اور چونتیس بار اَللهُ اَکْبَرُ الله سب سے بڑا ہے۔ (صحیح مسلم: 1349)

6

رَبِّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ

Rabbi qinī ‘adhābaka yawma tub‘athu ‘ibādaka.

O my Lord, protect me from Your punishment on the Day Your slaves are resurrected. (Once)

اے میرے رب! مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا (ایک بار)

Ṣaḥīḥ Muslim: 1642

صحیح مسلم: 1642

Background & narration

Barā’ (r.a) narrated that while we were praying behind the Messenger of Allah (s.a.w) and we preferred to stand to his right so that he would sit while facing us (after the prayer). I heard that he (s.a.w) was saying, ‘ O my Lord, protect me from Your punishment on the Day Your slaves are resurrected.’ [Ṣaḥīḥ Muslim: 1642]

حضرت براء رضی الله عنه سے روایت ہے که انہوں نے کہا ہم رسول الله صلی الله علیه وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے تو ہمیں پسند تھا که ہم آپ کے داہنی طرف ہوں تاکه آپ صلی الله علیه وسلم ہماری طرف منه کر کے بیٹھیں، میں نے سنا آپ صلی الله علیه وسلم فرما رہے تھے رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔ اے میرے رب! مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔ (صحیح مسلم: 1642)

7

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَ مَا اَخَّرْتُ وَ مَا اَسْرَرْتُ وَ مَا اَعْلَنْتُ وَ مَا اَسْرَفْتُ وَ مَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَ اَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ

Allāhummaghfirlī mā qaddamtu wa mā akh-khartu wa mā asrartu wa mā a‘lantu wa mā asraftu wa mā anta a‘lamu bihi minnī, antal muqaddimu wa antal mu’akh-khiru, lā ilāha illā anta.

O Allah, forgive me what I have already committed (of sins) and what I have deferred, what I have concealed (of sins) and I what I have publicised, and what I have done in excess, and what You are better aware of than I, You are the One who brings forward, and the One who defers. There is no true deity but You.

اے الله! میرے گناه بخش دے جو میں نے پہلے کیے، جو بعد میں کیے، جو پوشیدہ کیے اور جنہیں ظاہراً کیا، اور جو میں حد سے گزرتا رہا، اور وه جن کے متعلق تو مجھ سے زیادہ باخبر ہے، تو ہی (جسے چاہے) آگے کرنے والا ہے اور (جسے چاہے) پیچھے رکھنے والا ہے تیرے علاوه اور کوئی معبود نہیں

Sunan Abū Dāwūd: 760 Ṣaḥīḥ

سنن ابی داؤد: 760 صحیح

Background & narration

‘Alī (r.a) bin Abū Ṭālib narrated that when the Messenger of Allah (s.a.w) concluded the prayer with Taslīm, he said, ‘O Allah, forgive me what I have sent before me and what I have left behind me, what I have concealed and what I have done openly, what I have done in excess, and what You are better aware of than I. You are the One Who sends forth and You are the One Who delays. There is no true deity except You.’ [Sunan Abū Dāwūd: 760] Ṣaḥīḥ

حضرت علی بن ابو طالب رضی الله عنه بیان کرتے ہیں که رسول الله صلی الله علیه وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو یه دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَ مَا اَخَّرْتُ وَ مَا اَسْرَرْتُ وَ مَا اَعْلَنْتُ وَ مَا اَسْرَفْتُ وَ مَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَ اَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اے الله! میرے گناه بخش دے جو میں نے پہلے کیے، جو بعد میں کیے، جو پوشیدہ کیے اور جنہیں ظاہراً کیا، اور جو میں حد سے گزرتا رہا، اور وه جن کے متعلق تو مجھ سے زیادہ باخبر ہے، تو ہی (جسے چاہے) آگے کرنے والا ہے اور (جسے چاہے) پیچھے رکھنے والا ہے۔ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں۔ (سنن ابی داؤد: 760) صحیح

8

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَ اَعُوْذُبِكَ اَنْ اُرَدَّ اِلٰی اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْیَا وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

Allāhumma inni a‘ūdhubika minal jubni wa a‘ūdhubika an uradda ilā ardh‘alil ‘umuri wa a‘ūdhubika min fitnatid dunyā wa a‘ūdhubika min ‘adhabil qabri. (Once)

O Allah! Verily I seek refuge in You from cowardice, and I seek refuge in You from being returned to an abject old age, and I seek refuge in You from the trials of this world and I seek refuge in You from the punishment of the grave. (Once)

اے الله! میں تیری پناه چاہتا ہوں بزدلی سے اور تیری پناه چاہتا ہوں که میں بے بسی کی عمر کی طرف لوٹا دیا جاؤں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناه چاہتا ہوں عذاب ِقبر سے (ایک بار)

Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 2822

صحیح البخاری: 2822

Background & narration

Sa‘ad bin Abī Waqqāṣ (r.a) taught these words to his children as one would teach them how to read and write and said that the Messenger of Allah (s.a.w) would seek refuge in Allah with these words after every prayer, ‘O Allah! Verily I seek refuge in You from cowardice, and I seek refuge in You from being returned to an abject old age, and I seek refuge in You from the trials of this world and I seek refuge in You from the punishment of the grave.’ [Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 2822]

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی الله عنه اپنے بچوں کو یه کلمات اس طرح سکھاتے تھے جیسے معلّم بچوں کو لکھنا سکھاتا ہے اور فرماتے تھے که رسول الله صلی الله علیه وسلم نماز کے بعد ان کلمات کے ذریعه الله کی پناه مانگتے تھے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُرَدَّ اِلٰی اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْیَا وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔ اے الله! میں تیری پناه چاہتا ہوں بزدلی سے اور تیری پناه چاہتا ہوں که میں بے بسی کی عمر کی طرف لوٹا دیا جاؤں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناه چاہتا ہوں عذاب ِقبر سے۔ (صحیح البخاری: 2822)

9Masnoon Duaمسنون دعاء

Supplicating Using Allah Ability as a Means

اللہ کے اختیار کے وسیلے سے دعا

اَللّٰهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءُ السَّمَوَاتِ وَمِلْءُ الأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءُ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِىَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ

Our Lord, for You is praise that fills the heavens and fills the earth and whatever is in between them, and fills whatever else You will. (You are) most worthy of praise and majesty; no one can prevent what You have willed to bestow and no one can bestow what You have willed to prevent, the wealth of the wealthy one will not help him against You.

اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے جس سے کہ آسمان بھر جائیں، زمین بھر جائے اور ہر وہ چیز جسے تو چاہے کہ وہ بھرجائے اے وہ ذات جو تعریف اور بزرگی کے لائق ہے جوتوعطا فرمائے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جوتوروک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی صاحب حیثیت کو اس کی حیثیت تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی

صحیح مسلم:1100

10

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَ لَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَافِرُوْنَ

Lā Ilāha illAllāhū waḥdahū lā sharīka lahu, lahul mulku walahul ḥamdu, wa huwa ‘alā kulli shai’in Qadīrun. lā ḥawla walā quwwata illā billāhi, lā ilāha illAllāhu, walā na‘budu illā iyyāhu, lahun ni‘matu walahul faḍlu walahuth thanā ul-ḥasanu, lā ilāha illAllāhu mukhliṣīna lahud dīna walaw karihal kāfirūna. (Once)

There is no true deity except Allah alone, having no partners. To Him belongs all sovereignty and praise and He is over all things, Omnipotent. There is no might, or power except with Allah. There is no true deity except Allah and we worship none except Him. He alone deserves [gratitude for] the blessings, and for grace and also beautiful praise. There is no true deity except Allah. We are sincere in our faith to Him, even though the disbelievers dislike it. (Once)

الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے گناه سے بچنے اور نیکی کرنے کی توفیق الله کی طرف سے ہے الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور ہم کسی کی عبادت نہیں کرتے سوائے اس کے تمام نعمتیں اور تمام فضل اسی کی طرف سے ہے اور تمام بہترین تعریف اسی کے لیے ہے الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ہم اسی کے لیے دین کو خالص کرنے والے ہیں اگرچه کافروں کو ناپسند ہو (ایک بار)

Ṣaḥīḥ Muslim: 1343

صحیح مسلم: 1343

Background & narration

Ibn Zubair (r.a) narrated that after every prayer the Messenger of Allah (s.a.w) would say, ‘There is no true deity except Allah alone, having no partners. To Him belongs all sovereignty and praise and He is over all things, Omnipotent. There is no might, or power except with Allah. There is no true deity except Allah and we worship none except Him. He alone deserves [gratitude for] the blessings, and for grace and also beautiful praise. There is no true deity except Allah. We are sincere in our faith to Him, even though the disbelievers dislike it. [Ṣaḥīḥ Muslim: 1343]

حضرت ابن زبیر رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم ہر نماز کے بعد یه دعا پڑھا کرتے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَ لَا نَعْبُدُ اِلَّا اِیَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ کَرِهَ الْکَافِرُوْنَ۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ گناه سے بچنے اور نیکی کرنے کی توفیق الله کی طرف سے ہے۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور ہم کسی کی عبادت نہیں کرتے سوائے اس کے۔ تمام نعمتیں اور تمام فضل اسی کی طرف سے ہے اور تمام بہترین تعریف اسی کے لیے ہے۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ہم اسی کے لیے دین کو خالص کرنے والے ہیں اگرچه کافروں کو ناپسند ہو۔ (صحیح مسلم: 1343)

11

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ

Lā ilāha illAllāhu waḥdahū lā sharīka lahu, lahul mulku wa lahul ḥamdu, wa huwa ‘alā kulli shai’in qadīrun. (10 times)

There is no true deity except Allah, alone, He has no partners. To Him belongs the dominion and to Him is due all praise and He is upon all things Always All-Able. (10 times)

الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے (10 بار)

Recite 10 times

0 / 10 · tap the circle to count

Al-Silsilah al-Ṣaḥīḥah: 113

السلسة الصحیحة: 113

Background & narration

The Messenger of Allah (s.a.w) said, ‘The one who said, There is no true deity except Allah, alone, He has no partners. To Him belongs the dominion and to Him is due all praise and He is upon all things Always All-Able. Ten times after every fajr ṣalah, will have ten good deeds recorded for him and ten bad deeds will be wiped away from his account and his ranks will be raised ten times. He will be rewarded for freeing two slaves from the children of Ismail (a.s) and he has the same for him if he says them in the evening and additionally he will gain refuge from the Satan until morning.’ [Al-Silsilah al-Ṣaḥīḥah: 113]

جس شخص نے فجر کی نماز کے بعد دس مرتبه یه کلمه پڑھا لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو الله عز و جل اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، دس برائیاں معاف کرے گا، اس کے دس درجے بلند کرے گا اور ان کلمات کا ثواب اسماعیل علیه السلام کی اولاد میں سے دو غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا۔ اگر شام کو بھی اسی طرح پڑھے گا تو یہی اجرو ثواب ملے گا، نیز یه کلمات صبح تک اس کے لیے شیطان سے حفاظت ثابت ہوں گے۔ (السلسة الصحیحة: 113)

12

Recite Mu‘awwidhāt. (Al-Ikhlāṣ, Al-Falaq and Al-Nās)

معوّذات (سُوْرَةُ الْاِخْلَاصِ، سُوْرَةُ الْفَلَقِ اور سُوْرَةُ النَّاسِ) پڑھیں

Sunan Abū Dāwūd: 1523 Ṣaḥīḥ

سنن ابی داؤد: 1523 صحیح

Background & narration

It has been reported from ‘Uqbah bin ‘Āmir (r.a) that the Messenger of Allah (s.a.w) commanded him to read Mu‘awidhat (Al-Ikhlāṣ, Al-Falaq and Al-Nās) after every obligatory prayer. [Sunan Abū Dāwūd: 1523] Ṣaḥīḥ

حضرت عقبه بن عامر رضی الله عنه سے منقول ہے انہوں نے کہا که رسول الله صلی الله علیه وسلم نے مجھے حکم دیا تھا که میں ہر نماز کے بعد معوّذات پڑھا کروں۔ (سنن ابی داؤد: 1523)صحیح

13

اَسْتَغْفِرُ اللهَ

Astaghfirullāh. (Thrice)

I seek forgiveness from Allah. (Thrice)

میں الله سے بخشش طلب کرتا ہوں (تین بار)

Recite 3 times

0 / 3 · tap the circle to count

Ṣaḥīḥ Muslim: 1334

صحیح مسلم: 1334

Background & narration

Thawbān (r.a) narrated that when the Messenger of Allah (s.a.w) concluded the prayer, he would say, I seek forgiveness from Allah. three times and said, O Allah, You are Peace and from You is all peace, blessed are You, O Possessor of majesty and honour. [Ṣaḥīḥ Muslim: 1334]

حضرت ثوبان رضی الله عنه سے روایت ہے که رسول الله صلی الله علیه وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار اَسْتَغْفِرُ اللهَ۔ میں الله سے بخشش طلب کرتا ہوں۔ کہتے اور کہتے اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ۔ اے الله! تو سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔ اے بزرگی اور عزت کے مالک! تیری ذات بڑی با برکت ہے۔ (صحیح مسلم: 1334)

14After Salah and Before Sleepنماز کے بعد اورسوتے وقت پڑھنےکی دعا

After Salah and Before Sleep

نماز کے بعد اورسوتے وقت پڑھنےکی دعا

اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَات اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَات لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ

Allah is Most Great, the number of the even and the odd, and (the number of) the blessed, pure, perfect words of Allah. La ilaha ill-Allah (there is no true diety but Allah) , the number of the even and the odd, and (the number of) the blessed, pure, perfect words of Allah.

اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا جفت اور طاق کی گنتی کے برابر اور اللہ کے ان کلمات کے برابر جو مکمل، پاکیزہ اور بابرکت ہیں۔ لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ جفت اور طاق کی گنتی کے برابر اور اللہ کے ان کلمات کے برابر جو مکمل، پاکیزہ اور بابرکت ہیں۔

[Al-Musannaf ibn Abi Shaibah: 29866]

[مُصنف ابن أبي شيبة:29866]

Background & narration

Ibn Umar رضي الله عنه narrates that whoever recites the following three times after every prayer and before sleeping on their bed: ٠ اللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا،عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ،وَکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الطَّیِّبَاتِ الْمُبَارَکَاتِ. (Allah is the Greatest, abundantly, as much as the number of even and odd, and equivalent to Allah’s complete, pure, and blessed words.) And also says: ٠ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ،عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ،وَکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الطَّیِّبَاتِ الْمُبَارَکَاتِ. (There is no deity but Allah, as much as the number of even and odd, and equivalent to Allah’s complete, pure, and blessed words.) These words will become light in the grave, light on the bridge, and light on the Pul-Sirat, until they lead the person into Paradise. ]Al-Musannaf of Ibn Abi Shaybah: 29744[.

ابن عمررضي الله عنه روایت کرتے ہیں کہ جوشخص ہرنماز کے بعد اور اپنے بستر پرسو نے سے پہلے تین مرتبہ کہے: ٠ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا،عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ،وَکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الطَّیِّبَاتِ الْمُبَارَکَاتِ. اللہ اکبر کبیراجفت اور طاق کی گنتی کے برابر اور اللہ کے ان کلمات کے برابر جومکمل، پاکیزہ اور بابرکت ہیں۔ اور ٠ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ،عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ،وَکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الطَّیِّبَاتِ الْمُبَارَکَاتِ. لاالہ الااللہ جفت اور طاق کی گنتی کے برابر اور اللہ کے ان کلمات کے برابر جومکمل،پاکیزہ اور بابرکت ہیں۔ بھی اسی طرح کہے، اس کے لیے یہ کلمات قبر میں نور ،پل پر نوراورپل صراط پرنوربن جائیں گے ، یہاں تک یہ کلمات اس کو جنت میں داخل کردیں گے یاوہ خود جنت میں داخل ہوجائے گا۔ ] المصنّف لابن أبی شیبة: 29744[

15Dua for Waking Upسو کر اٹھنے کی دعا

After Fajar Sunnah Prayer

نمازِ فجر کی سنتوں کے بعد دعا

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِی نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا

O Allah pour light in my heart, light in my eyes, light in my ears, light towards my right and my left, light above me and below me, light in front of me and behind me. O Allah make light for me.

اے الله! ڈال دے میرے دل میں نور، میری آنکھوں میں نور، میرے کانوں میں نور، میرے دائیں نور، میرے بائیں نور، میرے اوپر نور، میرے نیچے نور، میرے آگے نور، میرے پیچھے نور اور بنا دے میرے لیے نور۔

( صحیح البخاری :6316)

Background & narration

Abdullah bin Abbas رضي الله عنه narrates that one night he stayed at the house of Maymunah رضي الله عنها. The Prophet ﷺ woke up, relieved himself, washed his face and hands, and went back to sleep. Then, he stood up, went to the water skin, opened it, and performed a moderate but complete ablution, ensuring water reached every part. Afterward, he prayed. Abdullah bin Abbas said he also got up and stood behind the Prophet, as he didn’t want the Prophet to think he was waiting for him. He had already made ablution. When the Prophet ﷺ stood to pray, Abdullah stood on his left side, but the Prophet ﷺ took him by the ear and placed him on the right side. The Prophet ﷺ completed thirteen rak'ahs of prayer and then lay down and slept until he started to snore, a sound he often made when he slept. After that, Bilal رضي الله عنه came and informed him that it was time for prayer. The Prophet ﷺ prayed without renewing his ablution. During his supplication, the Prophet ﷺ would say: ٠ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا (O Allah, place light in my heart, in my sight, in my hearing, on my right, on my left, above me, beneath me, in front of me, behind me, and make light for me.) ]Sahih al-Bukhari: 6316[.

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، میں میمونہ رضی اللہ عنہا کے یہاں ایک رات سویا تو نبی کریم ﷺ اٹھے اور آپ نے اپنی حاجت پوری کرنے کے بعد اپنا چہرہ دھویا، پھر دونوں ہاتھ دھوئے اور سو گئے پھر آپ کھڑے ہو ئے، مشکیزہ کے پاس گئے اور آپ نے اس کا منہ کھولا پھر درمیانہ وضو کیا مبالغہ کیے بغیر درمیانہ لیکن کامل و ضو کیا۔البتہ پانی ہر جگہ پہنچا دیا۔ پھر آپ نے نماز پڑھی۔ میں بھی کھڑا ہوا اور آپ کے پیچھے ہی رہا کیونکہ میں اسے پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ یہ سمجھیں کہ میں آپ کا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے بھی وضو کر لیا تھا۔آپ جب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو میں بھی آپ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا ۔ آپ نے میرا کان پکڑ کر دائیں طرف کر دیا، آپ نے تیرہ رکعتیں نماز مکمل پڑھیں ۔ پھر آپ لیٹے اورسو گئے یہاں تک کہ آپ کی سانس میں آواز پیدا ہونے لگی۔ آپ جب سوتے تھے تو آپ کی سانس میں آواز پیدا ہونے لگتی تھی ۔ اس کے بعد بلال رضی اللہ عنہ نے آپ کو نماز کی اطلاع دی چنانچہ آپ نے(نیا) وضو کیے بغیر نماز پڑھی۔ آپ اپنی دعا میں کہتے تھے: ٠ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّ َتحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا ۔ اے اللہ !میرے دل میں نور ڈال دے،میری بصارت میں نور، میری سماعت میں نور ، میرے دائیں طرف نور ، میرے بائیں طرف نور، میرے اوپر نور، میرے نیچے نور ، میرے آگے نور، میرے پیچھے نور اور میرے لیے نور بنا دے ۔ ]صحیح البخاری:6316[

16

After Fajar Salah

نمازِ فجر کے فرض کے بعد

سُبْحَانَ اللّٰهِ ×100 لَا اِلٰهَ اِلَّااللّٰهُ ×100

Glory be to Allah (repeated 100 times) There is no god but Allah (repeated 100 times)

Recite 200 times

0 / 200 · tap the circle to count

[Sunan al-Nasa'i:1355]

[سنن النسائی: 1355]

Background & narration

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace and blessings be upon him) said: "Whoever, after the Fajr prayer, recites: Subhan Allah (Glory be to Allah) 100 times, La ilaha illallah (There is no deity but Allah) 100 times, all of his sins will be forgiven, even if they are as abundant as the foam of the sea." [Sunan al-Nasa'i: 1355]

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''جوشخص صبح کی نماز کے بعد کہے سُبْحَانَ اللّٰہِ۔(100مرتبہ) لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ. (100مرتبہ) تو اس کے سب گناہ معاف کر دیے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں''۔ [ سنن النسائی: 1355]

17

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلٰی كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَ لَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَ لَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ

Lā ilāha illAllāhū waḥdahū lā sharīka lahu, lahul mulku walahul ḥamdu, wa huwa ‘alā kulli shai’in qadīrun, Allāhumma lā māni‘a limā a‘ṭaita, walā mu‘ṭiya limā mana‘ta, walā yanfa‘u dhal-jaddi minkal jaddu. (Once)

There is no true deity except Allah alone, having no partners. He alone deserves all sovereignty and praise and He is over all things, Fully Competant. O Allah, no one can prevent what You have willed to bestow and no one can bestow what You have willed to prevent, the wealth of the wealthy one will not help him against You. (Once)

الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے اے الله! نہیں کوئی روک سکتا جو آپ عطا کرنا چاہیں اور نہیں کوئی دے سکتا جو آپ نه دینا چاہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت آپ کے مقابلے میں کوئی فائده نہیں دے سکتی (ایک بار)

Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 6330

صحیح البخاری: 6330

Background & narration

Mughīrah (r.a) wrote to Mu‘āwiyyah bin Abū Sufyān (r.a) that when the Messenger of Allah (s.a.w) concluded the prayer with Taslīm, he said, ‘There is no true deity except Allah alone, having no partners. He alone deserves all sovereignty and praise and He is over all things, Fully Competent. O Allah, no one can prevent what You have willed to bestow and no one can bestow what You have willed to prevent, the wealth of the wealthy one will not help him against You. [Ṣaḥīḥ al-Bukhārī: 6330]

حضرت مغیره رضی الله عنه نے حضرت معاویه بن ابی سفیان رضی الله عنه کو لکھا که رسول الله صلی الله علیه وسلم ہر نماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یه کہا کرتے تھے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَ لَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَ لَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے الله! نہیں کوئی روک سکتا جو آپ عطا کرنا چاہیں اور نہیں کوئی دے سکتا جو آپ نه دینا چاہیں اور کسی دولت مند کو اس کی دولت آپ کے مقابلے میں کوئی فائده نہیں دے سکتی۔ (صحیح البخاری: 6330)

18

After Maghreb Salah

نمازِ مغرب کے بعد

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی كُلِّ شَىْءٍ قَدِیْر×10

There is no true deity except Allah, alone, He has no partners. To Him belongs the dominion, and to Him is due all praise. He gives life and causes death and He has power over all things.

اکیلے اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

Recite 10 times

0 / 10 · tap the circle to count

[Sunan al-Tirmidhi: 3534]

[سنن الترمذی:3534]

Background & narration

Amarah bin Shabeeb Al-Saba’i (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace and blessings be upon him) said: "Whoever says ten times after Maghrib prayer: 'La ilaha illallah, wahdahu la sharika lahu, lahul-mulk wa lahul-hamd, yuhyi wa yumit wa huwa 'ala kulli shay'in qadeer' (There is no deity but Allah, alone, without partner. To Him belongs sovereignty, and to Him belongs all praise. He gives life and causes death, and He has power over all things), Allah will send armed angels to guard him from Shaytan until the morning. Ten good deeds will be written for him, ten sins will be erased from him, and he will have the reward of freeing ten believing slaves.”

عمارہ بن شَبِیب سَبائیtسے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : ''جو شخص مغرب کے بعد دس مرتبہ کہے : لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر۔ اکیلے اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریف اسی کے لیے ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ [سنن الترمذی:3534] تو اللہ اس کی حفاظت کے لیے اسلحہ بردار فرشتے بھیج دے گا جو صبح تک شیطان سے اس کی حفاظت کریں گے ،اس کے لیے دس واجب کرنے والی نیکیاں لکھ دے گا، اس سے دس ہلاک کرنے والی برائیاں مٹا دے گااور اسے دس مومن غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہو گا''۔