O Allah guide me among those You have guided, pardon me among those You have pardoned, befriend me among those You have befriended, bless me in what You have granted, and save me from the evil that You decreed.
اے اللہ! جنہیں تو نے ہدایت دی ہے مجھے بھی ان کے ساتھ ہدایت دے اور جنہیں تو نے عافیت دی ہے مجھے بھی ان کے ساتھ عافیت دے اورجن کی تُو نے سرپرستی فرمائی ہے ان میں میرا بھی سرپرست بن جا اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں میرے لیے برکت فرما اورتو نے جو فیصلے فرمائے ہیں ان کے شر سے مجھے محفوظ رکھ بے شک تُو ہی فیصلے کرتا ہے اور تیرے فیصلے کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا اور بے شک جس کا تو دوست ہو جائے وہ کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا اور جس سے تو دشمنی کرے وہ کبھی عزت نہیں پا سکتا تو بہت بابرکت ہے اے ہمارے رب اورتو بلند شان والا ہے۔
سنن النسائی:1700،سنن ابن ماجہ:1182،سنن أبی داؤد1425: 1182
O Allah! We implore You for help and beg forgiveness of You and believe in You and rely on You and extol You and we are thankful to You and are not ungrateful to You and we alienate and forsake those who disobey You. O Allah! You alone do we worship and for You do we pray and prostrate and we betake to please You and present ourselves for the service in Your cause and we hope for Your mercy and fear Your chastisement. Undoubtedly, Your torment is going to overtake infidels.
اے اللہ! بے شک ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے بخشش طلب کرتے ہیں اور ہم تیری تعریف بیان کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم اس سے علیحدہ ہو جائیں گے اور اس کو چھوڑ دیں گے جو تیری نافرمانی کرے گا۔ اے اللہ! ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے ہم نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف ہم کوشش کرتے اور دوڑتے ہیں اور تیری ہی رحمت کی ہم امید رکھتے ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرا عذاب کفار کو پانے والا ہے۔
Allāhumma a‘ūdhubiridhāka min sakhatika wa bimu‘āfātika min ‘uqūbatika wa a‘ūdhubika minka, lā uḥṣī ṯanā’an ‘alayka, anta kamā aṯnayta ‘alā nafsika.
O Allah! I seek refuge in Your pleasure rather than Your anger, in Your forgiveness rather than Your retribution, I seek refuge in You from You. I do not find strength to praise You, You are as You have praised Yourself.
اے اللہ! میں تیرے غصے کی نسبت تیری رضا کی ، تیرے عذاب کی نسبت تیری عافیت چاہتا ہوں اور میں تجھ سے تیری ہی پناہ چاہتا ہوں، مجھ میں تیری تعریف کرنے کی طاقت نہیں، تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے خود اپنی تعریف کی