After Fajar Sunnah Prayer
نمازِ فجر کی سنتوں کے بعد دعا
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِی نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا
O Allah pour light in my heart, light in my eyes, light in my ears, light towards my right and my left, light above me and below me, light in front of me and behind me. O Allah make light for me.
اے الله! ڈال دے میرے دل میں نور، میری آنکھوں میں نور، میرے کانوں میں نور، میرے دائیں نور، میرے بائیں نور، میرے اوپر نور، میرے نیچے نور، میرے آگے نور، میرے پیچھے نور اور بنا دے میرے لیے نور۔
( صحیح البخاری :6316)
Background & narration
Abdullah bin Abbas رضي الله عنه narrates that one night he stayed at the house of Maymunah رضي الله عنها. The Prophet ﷺ woke up, relieved himself, washed his face and hands, and went back to sleep. Then, he stood up, went to the water skin, opened it, and performed a moderate but complete ablution, ensuring water reached every part. Afterward, he prayed. Abdullah bin Abbas said he also got up and stood behind the Prophet, as he didn’t want the Prophet to think he was waiting for him. He had already made ablution. When the Prophet ﷺ stood to pray, Abdullah stood on his left side, but the Prophet ﷺ took him by the ear and placed him on the right side. The Prophet ﷺ completed thirteen rak'ahs of prayer and then lay down and slept until he started to snore, a sound he often made when he slept. After that, Bilal رضي الله عنه came and informed him that it was time for prayer. The Prophet ﷺ prayed without renewing his ablution. During his supplication, the Prophet ﷺ would say: ٠ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّتَحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا (O Allah, place light in my heart, in my sight, in my hearing, on my right, on my left, above me, beneath me, in front of me, behind me, and make light for me.) ]Sahih al-Bukhari: 6316[.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، میں میمونہ رضی اللہ عنہا کے یہاں ایک رات سویا تو نبی کریم ﷺ اٹھے اور آپ نے اپنی حاجت پوری کرنے کے بعد اپنا چہرہ دھویا، پھر دونوں ہاتھ دھوئے اور سو گئے پھر آپ کھڑے ہو ئے، مشکیزہ کے پاس گئے اور آپ نے اس کا منہ کھولا پھر درمیانہ وضو کیا مبالغہ کیے بغیر درمیانہ لیکن کامل و ضو کیا۔البتہ پانی ہر جگہ پہنچا دیا۔ پھر آپ نے نماز پڑھی۔ میں بھی کھڑا ہوا اور آپ کے پیچھے ہی رہا کیونکہ میں اسے پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ یہ سمجھیں کہ میں آپ کا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے بھی وضو کر لیا تھا۔آپ جب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو میں بھی آپ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا ۔ آپ نے میرا کان پکڑ کر دائیں طرف کر دیا، آپ نے تیرہ رکعتیں نماز مکمل پڑھیں ۔ پھر آپ لیٹے اورسو گئے یہاں تک کہ آپ کی سانس میں آواز پیدا ہونے لگی۔ آپ جب سوتے تھے تو آپ کی سانس میں آواز پیدا ہونے لگتی تھی ۔ اس کے بعد بلال رضی اللہ عنہ نے آپ کو نماز کی اطلاع دی چنانچہ آپ نے(نیا) وضو کیے بغیر نماز پڑھی۔ آپ اپنی دعا میں کہتے تھے: ٠ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّسَارِیْ نُوْرًا وَّفَوْقِیْ نُوْرًا وَّ َتحْتِیْ نُوْرًا وَّاَمَامِیْ نُوْرًا وَّخَلْفِیْ نُوْرًا وَّاجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا ۔ اے اللہ !میرے دل میں نور ڈال دے،میری بصارت میں نور، میری سماعت میں نور ، میرے دائیں طرف نور ، میرے بائیں طرف نور، میرے اوپر نور، میرے نیچے نور ، میرے آگے نور، میرے پیچھے نور اور میرے لیے نور بنا دے ۔ ]صحیح البخاری:6316[