ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نجران سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، وہ سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا، آپ نے اس سے منہ پھیرلیا اور فرمایا : تم میرے پاس اپنے ہاتھ میں جہنم کی آگ کا انگارہ لے کر آئے ہو ۔
Abu Saeed Al-Khudri narrated that: A man came from Najran to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). He was wearing a gold ring, and the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) turned away from him, and said: "You have come to me with a coal of fire on your hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5188
براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہ سونے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں چھڑی تھی یا ٹہنی، آپ ﷺ نے اس سے اس کی انگلی پر مارا۔ اس شخص نے کہا : کیا وجہ ہے اللہ کے رسول ؟ آپ نے فرمایا : کیا تم اسے نہیں پھینکو گے جو تمہارے ہاتھ میں ہے ؟ چناچہ اس شخص نے اسے نکال کر پھینک دیا، اس کے بعد نبی اکرم ﷺ نے اسے دیکھا اور فرمایا : انگوٹھی کیا ہوئی ؟ وہ بولا : میں نے اسے پھینک دی۔ آپ نے فرمایا : میں نے تمہیں اس کا حکم نہیں دیا تھا، میں نے تو تمہیں صرف اس بات کا حکم دیا تھا کہ اسے بیچ دو اور اس کی قیمت کو کام میں لاؤ ۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) یہ حدیث منکر ہے۔
It was narrated from Al-Bara bin Azib that : A man was sitting with the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he was wearing a gold ring. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had a stick in his hand and the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) struck his finger. The man said: "Whats wrong with me, O Messenger of Allah?" He said: "Why dont you get rid of this thing that is on your finger?" The man took it and threw it away. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw him after that and said: "What happened to the ring?" He said: "I threw it away." He said: "I did not tell you to do that, rather I told you to sell it and benefit from its price." This Hadith is Munkar.
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5189
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٩٢٧) (ضعیف) (اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے، اس لیے یہ سند ضعیف ہے )
ابوثعلبہ خشنی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ ایک چھڑی سے جو آپ کے پاس تھی اس پر مارنے لگے، جب آپ کی توجہ ہٹ گئی تو انہوں نے وہ انگوٹھی پھینک دی، آپ نے فرمایا : ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے تمہیں تکلیف دی اور تمہارا نقصان کیا ۔ یونس نے نعمان بن راشد کے خلاف اسے زہری سے انہوں نے ابوادریس سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
It was narrated from Abu Thalabah Al-Khushani that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a gold ring on his hand, and he started to smack him with a stick that he had in his hand. When the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) looked away, he threw it away. He said: "I think that he hurt you or we made you lose money.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5190
ابوادریس خولانی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو پانے والے لوگوں میں سے ایک شخص نے سونے کی انگوٹھی پہنی … پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یونس کی روایت نعمان کی روایت کی نسبت سے زیادہ قرین صواب ہے۔
Abu Idris Al-Khawlani narrated that: A man, among those who met the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), wore a gold ring. A similar report.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5191
ابوادریس خولانی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔
It was narrated from Abu Idris Al-Khawlani that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a man wearing a gold ring. A similar report.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5192
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٩٣ (صحیح) (یہ سند مرسل ہے، اس لیے کہ عائذ بن عبداللہ ابو ادریس الخولانی نے راوی صحابی کا ذکر نہیں کیا ہے، لیکن حدیث دوسرے طرق سے آنے کی وجہ سے صحیح لغیرہ ہے )
ابوادریس خولانی سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کی انگلی کو ایک لکڑی سے مارا جو آپ کے پاس تھی، یہاں تک کہ اس نے وہ انگوٹھی پھینک دی۔
It was narrated from Abu Idris that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) saw a gold ring on a mans hand and he struck his finger with a stick that he had with him, until he threw it away.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5193
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٩٣ (صحیح) (یہ سند بھی مرسل ہے، اس لیے کہ عائذ بن عبداللہ ابو ادریس خولانی نے راوی صحابی کا ذکر نہیں کیا ہے، لیکن حدیث دوسرے طرق سے آنے کی وجہ سے صحیح لغیرہ ہے )
اس سند سے بھی ابن شہاب زہری سے، اسی طرح مرسلاً روایت ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : مرسل روایتیں زیادہ قرین صواب ہیں۔
Ibrahim bin Sad bin Shihab narrated that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم)…In Mursal form.
سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5194
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٩٣ (صحیح) (یہ سند بھی ضعیف ہے، اس لیے کہ ابن شہاب زہری نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے، لیکن دوسرے طرق سے آنے کی وجہ سے یہ صحیح لغیرہ ہے )
بریدہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، وہ لوہے کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا، آپ نے فرمایا : کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں جہنمیوں کا زیور پہنے دیکھ رہا ہوں ؟ یہ سن کر اس نے وہ انگوٹھی پھینک دی۔ پھر پیتل کی انگوٹھی پہن کر آپ کے پاس آیا۔ آپ نے فرمایا : کیا وجہ ہے مجھے تم سے بتوں کی بو محسوس رہی ہے ؟ اس نے وہ انگوٹھی بھی پھینک دی اور بولا : اللہ کے رسول ! پھر کس چیز کی بناؤں ؟ آپ نے فرمایا : چاندی کی، لیکن ایک مثقال سے کم رہے ۔
Abdullah bin Buraidah narrated from his father that: A man came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and he was wearing an iron ring. He said: "Why do I see you wearing the jewelry of the people of Hell?" He threw it away, then he came and he was wearing a brass ring. He said: "Why do I notice the stench of idols from you?" So he threw it away, and said: "O Messenger of Allah, what should I use?" He said: "Silver, but it should not equal a Mithqal.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5195
Takhrij · تخریج
الخاتم ٤ (٤٢٢٣) ، سنن الترمذی/اللباس ٤٣ (١٧٨٦) ، (تحفة الأشراف : ١٩٨٢) ، مسند احمد (٥/٣٥٩) (ضعیف) (اس کے راوی ” ابو طیبہ “ حافظہ کے کمزور ہیں، انہیں وہم ہوجایا کرتا تھا، لیکن پہلے ٹکڑے کے صحیح شواہد موجود ہیں )
انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس کا نگینہ حبشی تھا ١ ؎ اور اس میں ـ محمد رسول اللہ نقش کیا گیا تھا۔
It was narrated from Anas that : The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) wore a ring of silver with an Ethiopian stone (Fass), on which was inscribed (the phrase): "Muhammad Rasul Allah (Muhammad the Messenger of Allah).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5196
Notes · وضاحت
١ ؎: ایک دوسری حدیث نمبر ( ٥٢٠١ ) کے مطابق نگینہ چاندی ہی کا تھا، تطبیق کی صورت یہ ہے کہ حبشی طرز کا تھا یا اس کا بنانے والا حبشی تھا، ایک قول یہ بھی ہے کہ ممکن ہے آپ کے پاس دو انگوٹھیاں رہی ہوں۔
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی چاندی کی ایک انگوٹھی تھی، اسے آپ دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے، اس کا نگینہ حبشی تھا۔ آپ نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے تھے۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) had a ring of silver which he wore on his right hand. It had an Ethiopian stone (Fass), and he used to wear the stone (Fass) next to his palm.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5197
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (اس کے راوی ” طلحہ “ حافظہ کے کچھ کمزور ہیں، لیکن باب کی احادیث سے تقویت پا کر صحیح لغیرہ ہے )
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی چاندی ہی کا تھا۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The ring of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was of silver and its stone (Fass) was made of silver too.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5198
انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رومی بادشاہ کو کچھ لکھنا چاہا تو لوگوں نے عرض کیا کہ وہ لوگ کوئی ایسی تحریر نہیں پڑھتے جس پر مہر نہ لگی ہو، چناچہ آپ نے چاندی کی مہر بنوائی، گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس کی سفیدی کو (ابھی ابھی) دیکھ رہا ہوں، اس میں محمد رسول اللہ نقش تھا۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) wanted to write to the Romans, but they (the Companions) said: They do not read any letter unless it has a seal. So he took a ring of silver, and it is as if I can see its whiteness on his hand, and on it were engraved (the words): "Muhammad Rasul Allah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5201
انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عشاء میں تاخیر کی یہاں تک کہ آدھی رات گزر گئی، پھر آپ نکلے اور ہمیں نماز پڑھائی، گویا میں آپ کے ہاتھ میں چاندی کی انگوٹھی کی سفیدی (ابھی بھی) دیکھ رہا ہوں۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) delayed Isha prayer one night, until half the night had passed, then he came out and led us in prayer. And it is as if I can see the whiteness of his silver ring on his hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5202
علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔
Ibn Wahab narrated from Sulaiman - and he is Ibn Bilal - from Sharik - and he is Ibn Abi Namr - from Ibrahim Ibn Abdullah bin Hunain, from his father, from Ali; Sharik said: "And Abu Salamah informed me" - That the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to wear his ring on his right hand.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5203
معیقیب (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی چڑھی ہوئی تھی اور کبھی کبھی وہ انگوٹھی میرے ہاتھ میں بھی ہوتی تھی۔
Iyas bin Al-Harith bin Al-Muaiqib narrated that his grandfather Muaiqib said: "The ring of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) was made of iron with silver twisted around it." He said: "And sometimes it was on my hand." And Muaiqib was the keeper of the ring of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم).
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5205
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الخاتم ٤ (٤٢٢٤) ، (تحفة الأشراف : ١١٤٨٦) (ضعیف شاذ) (اوپر گزرا کہ رسول اکرم صلی للہ علیہ وسلم چاندی کی انگوٹھی پہنتے تھے )
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ بحرین (احساء) سے ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور سلام کیا، آپ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، اس کے ہاتھ میں سونے کی ایک انگوٹھی تھی اور ریشم کا جبہ، اس نے وہ دونوں اتار کر پھینک دیے اور پھر سلام کیا، تو آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا، اب اس نے کہا : اللہ کے رسول ! میں تو سیدھا آپ کے پاس آیا ہوں اور آپ نے مجھ سے رخ پھیرلیا ؟ آپ نے فرمایا : تمہارے ہاتھ میں جہنم کی آگ کا انگارہ تھا ، وہ بولا : تب تو اس میں سے بہت سارے انگارے لے کر آیا ہوں، آپ نے فرمایا : تم جو کچھ بھی لے کر آئے ہو وہ ہمارے لیے اس حرہ کے پتھروں سے زیادہ فائدہ مند نہیں ہے، البتہ وہ دنیا کی زندگی کی متاع ہے ، وہ بولا : تو پھر میں کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں ؟ آپ نے فرمایا : لوہے کا یا چاندی کا یا پیتل کا ایک چھلا بنا لو ۔
It was narrated from Abu Saeed Al-Khudri: "A man came from Al-Bahrain to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and greeted him with Salam, but he did not return his greeting. He was wearing a gold ring on his hand, and was wearing a silken Jubbah. He took them off, then he greeted him with Salam, and he returned his greeting. Then he said: O Messenger of Allah, I came to you just now, and you turned away from me. He said: You had a coal of fire on your hand. He said: Then I have brought many coals. He said: What you have brought with you is no better for us than the stones of Al-Harrah, but it is a temporary convenience of this world. He said: What should I use for a ring? He said: A ring of iron or silver or brass.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5206
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٩١ (ضعیف) (اس کے راوی ” داود بن منصور “ حافظے کے کمزور ہیں، اور ان کی اس روایت میں حدیث نمبر ٥١٩١ سے متن میں جو اضافہ ہے وہ منکر ہے ۔ مذکورہ روایت صحیح ہے )
انس (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نکلے اور آپ نے چاندی ایک چھلا بنوایا تھا۔ آپ نے فرمایا : جو اس طرح کا چھلا بنوانا چاہے تو بنوا لے، البتہ جو کچھ اس پر نقش ہے اسے نقش نہ کرائے ۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) came out wearing a silver ring. He said: Whoever wants to make a ring like this, let him do so, but do not put the same inscription.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5207