Sunan An Nasaiسنن النسائی

All 5,772 hadiths in order · Page 260 of 289

5171Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَالْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ، وَالْجِعَةِ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: الَّذِي قَبْلَهُ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سونے کے چھلوں، ریشمی کپڑوں، سرخ زین، جَو اور گیہوں کے شراب سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : اس سے پہلی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ١ ؎۔

It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me (to wear) gold rings and Al-Qassi, Al-Mitharah, and Al-Jiah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5168
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ابواسحاق کا ہبیرہ سے اور ان کا علی (رض) سے روایت کرنا اولیٰ و انسب ہے بمقابلہ : عن ابی اسحاق عن صعصعہ عن علی رضی اللہ عنہ۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٠١٣٠، ١٠٢٦٠) ، ویأتي عند المؤلف بأرقام : ٥١٧٢- ٥١٧٤، ٥٦١٤، ٥٦١٥) (صحیح )
5172Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْمَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيٍّ: انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَهَانِي عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَحَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَالْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ.

صعصعہ بن صوحان کہتے ہیں کہ میں نے علی (رض) سے کہا : آپ ہمیں منع فرمایئے اس چیز سے جس سے آپ کو رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، وہ بولے : مجھے منع فرمایا : کدو سے بنے اور سبز رنگ کے برتن سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور حریر اور سرخ زین کے استعمال سے۔

It was narrated that Sasaah bin Suwhan said: "I said to Ali: Forbid to us that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you. He said: He forbade me from Ad-Dubba, Al-Hantam, gold circles (rings), wearing silk, and Al-Qassi, and red Al-Mitharah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5169
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٧١ (صحیح )
5173Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل هُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: جَاءَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْجِعَةِ، وَنَهَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ.

مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی (رض) کے پاس آ کر عرض کیا : آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا : ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ١ ؎۔

It was narrated that Malik bin Umair said: "Sasaah bin Suwhan came to Ali and said: Forbid to us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade to you. He said: He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, An-Naqir, Al-Jiah, and he forbade us from gold circles (rings), wearing silk, and wearing Al-Qassi, and red Al-Mitharah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5170
Notes · وضاحت
١ ؎: دبّاء: کدو سے بنا ہوا برتن، حنتم : سبز رنگ کا برتن جس میں نبیذ بناتے ہیں، نقیر: کھجور کی جڑ کی لکڑی کھود کر بنایا ہوا برتن،مزفت: رنگ کیا ہوا برتن، ان برتنوں سے متعلق نہی منسوخ ہے، ممکن ہے علی (رض) کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہوسکا ہو۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٧١ (صحیح )
5174Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا قَتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَصَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ لِعَلِيّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْجِعَةِ، وَعَنْ حِلَقِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَعَنِ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: حَدِيثُ مَرْوَانَ، وَعَبْدِ الْوَاحِدِ أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ.

مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی (رض) سے کہا کہ امیر المؤمنین ! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ ﷺ نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے : ہمیں رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : مروان اور عبدالواحد کی روایت (نمبر ٥١٧٣ و ٥١٧٤ ) اسرائیل کی روایت (نمبر ٥١٧٢ ) سے زیادہ قرین صواب ہے۔

Sasaah bin Suwhan said to Ali: "O Commander of the Believers! Forbid us from that which the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade you from." He said: "He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Jiah, and from gold circles (rings), and from wearing silk, and from red Al-Mitharah.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5171
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ٥١٧١ (صحیح )
5175Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ أَبُو عَلِيٍّ: حَدَّثَنَا، قَال عُثْمَانُ: أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَانِي حِبِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ: لَا أَقُولُ نَهَى النَّاسَ، نَهَانِي عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَعَنِ الْمُعَصْفَرِ الْمُفَدَّمَةِ، وَلَا أَقْرَأُ سَاجِدًا وَلَا رَاكِعًا. تَابَعَهُ الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے میرے محبوب رسول اللہ ﷺ نے تین چیزوں سے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا، بلکہ مجھے منع فرمایا : سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی لباس پہننے سے، زرد رنگ سے جو چمکیلا اور لال ہو، اور رکوع و سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے ١ ؎۔ ضحاک بن عثمان نے داود بن قیس کی متابعت کی ہے۔

It was narrated that Ali said: "My beloved, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), forbade me three things but I do not say that he forbade them to the people. He forbade me from wearing rings of gold, from wearing Al-Qassi, and Al-Muasfar Al-Mufaddam (garments that are deeply dyed with safflower), and (he forbade me) from reciting Quran when prostrating or bowing." He was followed (in that narration) by Ad-Dahhak bin Uthman.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5172
Notes · وضاحت
١ ؎: قرآن نہ پڑھنے کی بات مرد عورت سب کے لیے عام ہے، بقیہ باتوں میں مخاطب صرف مرد ہیں۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٢ (صحیح )
5176Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ الضَّحَّاكِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَقُولُ: نَهَاكُمْ، عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَعَنْ لُبْسِ الْمُفَدَّمِ، وَالْمُعَصْفَرِ، وَعَنِ الْقِرَاءَةِ رَاكِعًا.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، میں نہیں کہتا کہ تمہیں بھی منع فرمایا : سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی کپڑا پہننے سے، سرخ اور چمکیلے لباس پہننے سے اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے، اور رکوع (نیز سجدہ) کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔

It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing rings of gold, and from wearing Al-Qassi, and from wearing Al-Mufaddam (garments dyed deep red) and Al-Muasfar (garments dyed with safflower), and from reciting Quran while bowing.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5173
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٢ (صحیح )
5177Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا، يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقِرَاءَةِ وَأَنَا رَاكِعٌ، وَعَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ، وَالْمُعَصْفَرِ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، اور سونا اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے منع فرمایا۔

It was narrated from Ibrahim that his father told him that he heard Ali say: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me to recite Quran while bowing and to wear gold and garments dyed with safflower.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5174
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح )
5178Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا، يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ، عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنِ الْقَسِّيِّ، وَالْمُعَصْفَرِ، وَأَنْ لَا أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا : سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے کے استعمال سے اور اس بات سے کہ میں رکوع میں قرآن پڑھوں۔

It was narrated from Ibrahim bin Abdullah bin Hunain that his father said: "I heard Ali say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing gold rings, Al-Qassi, and garments dyed with safflower, and reciting Quran while bowing.

حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5175
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (حسن، صحیح )
5179Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ بْنِ سُمَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى عَلِيّ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ، وَعَنِ الْمُعَصْفَرِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَعَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی پہننے، زرد رنگ کا لباس پہننے اور ریشمی لباس پہننے سے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔

It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from rings of gold, garments dyed with safflower, and wearing Al-Qassi, and from reciting Quran while bowing.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5176
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٠٠٢١) (صحیح )
5180Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ حُنَيْنٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عَلِيًّا، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمُعَصْفَرِ، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے ریشمی کپڑے پہننے، زرد رنگ کے لباس پہننے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

It was narrated from Ibn Hunain- the freed slave of Ibn Abbas- that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing Al-Qassi, garments dyed with safflower, and gold rings.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5177
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح )
5181Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ حُنَيْنٍمَوْلَى عَلِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَرْبَعٍ: عَنْ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَعَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ، وَعَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ. وَوَافَقَهُ أَيُّوبُ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يُسَمِّ الْمَوْلَى.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے چار باتوں سے منع فرمایا : سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی کپڑے پہننے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے، اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) ایوب نے عبیداللہ کی موافقت کی ہے مگر انہوں نے مولیٰ کا نام ذکر نہیں کیا۔

It was narrated from Ibn Hunain, the freed slave of Ali, that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from four: Gold rings, wearing Al-Qassi, reciting Quran while I am bowing, and from wearing garments dyed with safflower.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5178
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح )
5182Sunan An Nasaiصحیح

سونے کی انگوٹھی سے متعلق

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَلْخِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ مَوْلًى لِلْعَبَّاسِ، أَنَّ عَلِيًّا، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ، وَعَنِ الْقَسِّيِّ، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ، وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ کے لباس، ریشمی کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ١ ؎۔

It was narrated from Nafi, from a freed slave of Ibn Abbas, that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from wearing garments dyed with safflower, and from Al-Qassi, and from gold rings, and that I recite Quran while I am bowing.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5179
Notes · وضاحت
١ ؎: یحییٰ بن ابی کثیر کے چار شاگرد ہیں اور یہ چاروں کے چاروں یحییٰ کے شیوخ کے ذکر کرنے میں مختلف ہیں۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح )
5183Sunan An Nasaiصحیح

یحیی بن ابی کثیر کے بارے میں اختلاف

أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْبٌ وَهُوَ ابْنُ شَدَّادٍ، عَنْيَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ الْفَدَكِيُّ، أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ حُنَيْنٍ، أَنَّ عَلِيًّا حَدَّثَهُ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثِيَابِ الْمُعَصْفَرِ، وَعَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ. خَالَفَهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ کے کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور ریشمی کپڑے پہننے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) لیث بن سعد نے عمرو بن سعید کے برخلاف روایت کی ہے۔

Ibn Hunain narrated that Ali said to him: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me (from wearing) garments dyed with safflower, and from gold rings, and from wearing Al-Qassi, and that I recite Quran while I am bowing.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5180
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح )
5184Sunan An Nasaiصحیح

یحیی بن ابی کثیر کے بارے میں اختلاف

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ بَعْضِ مَوَالِي الْعَبَّاسِ، عَنْعَلِيٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُعَصْفَرِ، وَالثِّيَابِ الْقَسِّيَّةِ، وَعَنْ أَنْ يَقْرَأَ وَهُوَ رَاكِعٌ.

علی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زرد رنگ سے، ریشمی کپڑے سے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔

It was narrated from Ali that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade (wearing) garments dyed with safflower, and Al-Qassiyah garments, and reciting Quran while he is bowing.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5181
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح )
5185Sunan An Nasaiصحیح

یحیی بن ابی کثیر کے بارے میں اختلاف

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، … پھر پوری حدیث بیان کی۔

It was narrated that Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade" and he quoted the same Hadith.

سكت عنه الشيخصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5182
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤٤ (صحیح) (یحییٰ ابن ابی کثیر کی ملاقات علی رضی الله عنہ سے نہیں ہے، یعنی سند میں انقطاع ہے، لیکن متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے )
5186Sunan An Nasaiصحیح

یحیی بن ابی کثیر کے بارے میں اختلاف

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَسِّيِّ، وَالْحَرِيرِ، وَخَاتَمِ الذَّهَبِ، وَأَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا. خَالَفَهُ هِشَامٌ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.

علی (رض) کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم ﷺ نے ریشمی کپڑوں، ریشم، سونے کی انگوٹھی سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں) ہشام نے اشعث کے برخلاف غیر مرفوع روایت کی ہے۔

It was narrated that Ali said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me from Al-Qassi, silk, gold rings, and that I recite Quran while bowing." Hisham contradicted him, he did not narrate it in Marfu form.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5183
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤١ (صحیح )
5187Sunan An Nasaiصحیح

یحیی بن ابی کثیر کے بارے میں اختلاف

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَخَاتَمِ الذَّهَبِ.

علی (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے لال زین، ریشمی کپڑوں اور سونے کی انگوٹھی استعمال کرنے سے منع کیا۔

It was narrated from Abidah, from Ali, he said: "He forbade red Al-Mayathir, wearing Al-Qassi, and gold rings.

صحيح موقوف والأصح الرفعصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5184
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤١ (صحیح )
5188Sunan An Nasaiصحیح

یحیی بن ابی کثیر کے بارے میں اختلاف

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، قَالَ: نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ، وَخَوَاتِيمِ الذَّهَبِ.

عبیدہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سرخ زین اور سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔

It was narrated that Abidah said: "He forbade red Al-Mayathir, and gold rings.

صحيح مقطوع والمرفوع هو الأصحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5185
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم : ١٠٤١ (صحیح )
5189Sunan An Nasaiصحیح

حضرت ابوہریرہ کی حدیث شریف میں حضرت قتادہ پر اختلاف

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ الْحَجَّاجِ هُوَ ابْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ.

ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade me to wear gold rings.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5186
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٤٥ (٥٨٦٤) ، صحیح مسلم/اللباس ١١ (٢٠٨٩) ، (تحفة الأشراف : ١٢٢١٤) ، مسند احمد (٢/٤٦٨) ، ویأتي عند المؤلف برقم : ٥٢٧٥ و ٥٢٧٦ (صحیح )
5190Sunan An Nasaiصحیح

حضرت ابوہریرہ کی حدیث شریف میں حضرت قتادہ پر اختلاف

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ اللَّيْثِيُّ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عِمْرَانَ أَنَّهُ حَدَّثَنَا، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ، وَعَنِ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ، وَعَنِ الشُّرْبِ فِي الْحَنَاتِمِ.

عمران (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور ہرے یا لال برتن میں پانی پینے سے منع فرمایا۔

Hafs Al-Laithi said: "I bear witness that Imran narrated to us, he said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing silk, and gold rings, and drinking from Al-Hanatim.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5187
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/اللباس ١٣ (١٧٣٨) ، (تحفة الأشراف : ١٠٨١٨) ، مسند احمد (٤/٤٢٨، ٤٤٣) (صحیح )