ابوموسیٰ اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال اور مردوں کے لیے حرام ہیں ۔
It was narrated from Abu Musa that : The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Gold and silk have been permitted for the females of my Ummah, and forbidden to the males.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5148
معاویہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم اور سونا پہننے سے منع فرمایا مگر جب مقطع یعنی تھوڑا اور معمولی ہو (یا ٹکڑے ٹکڑے ہو) ١ ؎۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) عبدالوہاب نے سفیان کے برخلاف اس حدیث کو خالد سے، خالد نے میمون سے اور میمون نے ابوقلابہ سے روایت کیا ہے، (یعنی : سند میں ایک راوی میمون کا اضافہ کیا ہے )
It was narrated from Muawiyah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing silk and gold, unless it was broken (into smaller pieces).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5149
Notes · وضاحت
١ ؎: مقطع کی ایک تفسیر یسیر (یعنی کم) بھی ہے، جب یہ معنی ہو تو یہ رخصت و اجازت عورتوں کے لیے ہے، مردوں کے لیے سونا مطلقا حرام ہے چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ۔ عورتوں کے لیے جنس سونا حرام نہیں سونے کی اتنی مقدار جس میں زکاۃ واجب نہیں وہ اپنے استعمال میں لاسکتی ہیں، البتہ اس سے زائد مقدار ان کے لیے بھی مناسب نہیں کیونکہ بسا اوقات بخل کے سبب وہ زکاۃ نکالنے سے گریز کرنے لگتی ہیں جو ان کے گناہ اور حرج میں پڑجانے کا سبب بن جاتا ہے، اور مقطع کا دوسرا معنی ریزہ ریزہ کا بھی ہے، اس کے لیے دیکھئیے حدیث نمبر ٥١٣٩ کا حاشیہ۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الخاتم ٨ (٤٢٣٩) ، (تحفة الأشراف : ١١٤٢١) ، مسند احمد (٤/٩٢، ٩٣) (صحیح) (متابعات اور شواہد سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ” میمون “ لین الحدیث ہیں، اور ” ابو قلابہ “ کا معاویہ رضی الله عنہ سے سماع نہیں ہے )
معاویہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا، مگر ریزہ ریزہ کر کے اور سرخ گدوں پر بیٹھنے سے (بھی منع فرمایا) ۔
It was narrated from Muawiyah that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing gold unless it was broken (into smaller pieces), and (he forbade) riding on Al-Mayathir.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5150
ابوشیخ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ (رض) کو بیان کرتے ہوئے سنا ان کے پاس کے صحابہ کرام کی ایک جماعت بھی تھی، انہوں نے کہا : کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے مگر ریزہ ریزہ کر کے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں۔
It was narrated from Abu Shaikh that he heard Muawiyah say,: When a group of the Companions of Muhammad (صلی اللہ علیہ وسلم) were with him: "Do you know that the Prophet of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing gold unless it was broken (into smaller pieces)?" They said: "By Allah, yes.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5151
ابوشیخ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک مرتبہ حج میں معاویہ (رض) کے ساتھ تھے، اسی دوران انہوں نے صحابہ کرام کی ایک جماعت اکٹھا کی اور ان سے کہا : کیا آپ کو نہیں معلوم کہ رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے ؟ مگر ریزہ ریزہ کر کے۔ لوگوں نے کہا : جی ہاں۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) یحییٰ بن ابی کثیر نے مطر کے خلاف روایت کی ہے جب کہ یحییٰ بن ابی کثیر کے شاگرد خود ان سے روایت کرنے میں مختلف ہیں۔
It was narrated that Abu Shaikh said: "While we were with Muawiyah on one of his pilgrimages, he gathered together a group of the Companions of Muhammad (صلی اللہ علیہ وسلم) and said to them: Do you not know that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing gold unless it was broken (into smaller pieces)? They said: By Allah, yes.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5152
ابوحمّان سے روایت ہے کہ جس سال معاویہ (رض) نے حج کیا، اس سال کعبے میں رسول اللہ ﷺ کے کئی صحابہ کو جمع کر کے کہا : میں آپ کو قسم دیتا ہوں ! کیا رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے ؟ لوگوں نے کہا : ہاں۔ وہ بولے : میں بھی اس کا گواہ ہوں۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) حرب بن شداد نے اسے علی بن مبارک کے خلاف روایت کرتے ہوئے عن یحییٰ عن ابی شیخ عن أخیہ حمان کہا ہے۔
It was narrated from Abu Himman: That when Muawiyah went on Hajj, he gathered together a group of the Companions of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) at the Kabah and said to them: "I adjure you by Allah, did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid wearing gold?" They said: "Yes." He said: "And I bear witness to that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5153
ابوشیخ کے بھائی حمان سے روایت ہے کہ جس سال معاویہ (رض) نے حج کیا، صحابہ کرام کی ایک جماعت کو کعبے میں اکٹھا کر کے ان سے کہا : میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں۔ کیا رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ؟ لوگوں نے کہا : ہاں، انہوں نے کہا : میں بھی اس کا گواہ ہوں۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) اوزاعی نے حرب بن شداد کے خلاف روایت کی ہے جب کہ خود اوزاعی کے شاگرد ان سے روایت کرنے میں مختلف ہیں۔
Abu Shaikh narrated from his brother Himman: That when Muawiyah went on Hajj, he gathered together a group of the Companions of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) at the Kabah and said to them: "I adjure you by Allah, did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid wearing gold? They said: "Yes." He said: "And I bear witness to that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5154
حمان بیان کرتے ہیں کہ معاویہ (رض) نے حج کیا تو انصار کے کچھ لوگوں کو کعبے میں بلا کر کہا : میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں۔ کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا ؟ لوگوں نے کہا : ہاں۔ وہ بولے : اور میں بھی اس کا گواہ ہوں۔
Himman said: "Muawiyah went on Hajj and he called a group of Ansar to the Kabah. He said: I adjure you by Allah, did you hear the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid gold? They said: Yes. He said: And I bear witness to that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5155
حمان کہتے ہیں کہ معاویہ (رض) نے حج کیا تو کعبہ میں انصار کے کچھ لوگوں کو بلا کر کہا : میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں، وہ بولے : اور میں بھی اس کا گواہ ہوں۔
Himman said: Muawiyah went on Hajj and he called a group of Ansar to the Kabah. He said: I adjure you by Allah, did you hear the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid gold? They said: Yes. He said: And I bear witness to that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5156
ابوحمان کہتے ہیں کہ معاویہ (رض) نے حج کیا، تو انصار کے کچھ لوگوں کو کعبے میں بلا کر کہا : میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں ! کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں۔ وہ بولے : اور میں بھی اس کا گواہ ہوں۔
Ibn Himman said: "Muawiyah went on Hajj and he called a group of Ansar to the Kabah. He said: Did you hear the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid gold? They said: Yes. He said: And I bear witness to that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5157
حمان بیان کرتے ہیں کہ معاویہ (رض) نے حج کیا، اور انصار کے کچھ لوگوں کو کعبے میں بلا کر کہا : میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں ! کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا ؟ انہوں نے کہا : ہاں۔ وہ بولے : اور میں بھی اس کا گواہ ہوں۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : عمارہ یحییٰ (یحییٰ بن حمزہ) سے حفظ میں زیادہ پختہ ہیں اور ان کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ١ ؎۔
Himman said: "Muawiyah went on Hajj and he called a group of Ansar to the Kabah. He said: I adjure you by Allah, did you hear the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbid gold? They said: Yes. He said: And I bear witness to that.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5158
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی یحییٰ بن ابی کثیر اور حمان کے درمیان ابواسحاق کا واسطہ اولیٰ و انسب ہے۔
ابوشیخ ہنائی کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ (رض) کو سنا، ان کے اردگرد مہاجرین و انصار کے کچھ لوگ تھے، معاویہ نے ان سے کہا : کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں، وہ بولے : اور سونا پہننے سے منع فرمایا ہے، مگر جب مقطع ہو ؟ ان لوگوں نے کہا : ہاں۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) علی بن غراب نے نضر بن شمیل کے خلاف اس حدیث کو بیھس سے انہوں نے ابوشیخ سے اور انہوں نے ابن عمر (رض) سے روایت کیا ہے۔
Abu Shaikh Al-Hunai said: "I heard Muawiyah say to a group of Muhajirun and Ansar who were around him: Do you know that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing silk? They said: By Allah, yes. He said And (he forbade) wearing gold unless it was broken (into smaller pieces)? They said: Yes." Ali bin Ghurab contradicted him; he reported it from Bahais, from Abu Shaikh, from Ibn Umar.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5159
ابوشیخ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) کو سنا کہ انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ وہ مقطع ہو (تو جائز ہے) ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : نضر کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے۔ (یعنی : بیھس کی سند سے بھی معاویہ (رض) کی روایت سے ہونا زیادہ صواب ہے) ۔
Abu Shaikh said: "I heard Ibn Umar say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade wearing gold unless it is broken (into smaller pieces).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5160
عرفجہ بن اسعد (رض) سے روایت ہے کہ زمانہ جاہلیت میں جنگ کلاب کے دن ان کی ناک کٹ گئی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوا لی، پھر اس میں بدبو آگئی تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا۔
It was narrated from Arafah bin Asad that: His nose was cut off at the battle of Al-Kulab during the Jahiliyyah, so he wore a nose made of silver, but it began to rot, so the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) told him to wear a nose made of gold.
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5161
Notes · وضاحت
١ ؎: کلاب ایک چشمے یا کنویں کا نام ہے، زمانہ جاہلیت میں اس کے پاس ایک عظیم جنگ لڑی گئی تھی۔ اسی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے علماء نے بوقت حاجت سونے کی ناک بنوانے اور دانتوں کو سونے کے تار سے باندھنے کو مباح قرار دیا ہے۔
عبدالرحمٰن بن طرفہ کہتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ جاہلیت میں جنگ کلاب کے دن ان کے دادا (عرفجہ بن اسد رضی اللہ عنہ) کی ناک کٹ گئی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی، پھر اس میں بدبو آگئی تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔
It was narrated from Abdur-Rahman bin Tarafah, from Arafah bin Asad bin Karib, who was his grandfather- saying that he saw his grandfather, and he said: "His nose had been cut off at the battle of Al-Kulab during the Jahiliyyah, so he wore a nose made of silver, but it began to rot on him, so the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) told him to wear a nose made of gold.
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5162
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عمر (رض) نے صہیب (رض) سے کہا : کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھتا ہوں ؟ انہوں نے کہا : اسے تو انہوں نے بھی دیکھا ہے جو آپ سے بہتر تھے، لیکن اسے معیوب نہیں سمجھا۔ پوچھا : وہ کون ہیں ؟ انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔
It was narrated that Saeed bin Al-Musayyab said: "Umar said to Suhaib: Why do I see you wearing a ring of gold? He said: One who was better than you saw it and did not criticize it. He said: Who was that? He said: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم).
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5163
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ حدیث منکر ہے، کیونکہ عطاء خراسانی مدلس ہیں اور عنعنہ کے ساتھ روایت کی ہے، اور ان کی یہ روایت صحیح روایات کے خلاف ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٤٩٦١) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی ” عطاء خراسانی “ مدلس اور حافظہ کے کمزور ہیں )
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ نے فرمایا : میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا لیکن اب کبھی نہیں پہنوں گا اور اسے پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) started to wear a gold ring, and the people started to wear gold rings. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: I was wearing this ring, but I will never wear it again. He threw it away and the people threw their rings away.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5164
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٧١٤٥) ، مسند احمد (٢/١٠٩) ، ویأتي عند المؤلف برقم : (٥٢٧٧) (صحیح )
علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کے چھلوں، سرخ زین، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے۔ اور راوی نے اس کی شدت (تیزی) کا ذکر کیا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے، ابواسحاق نے صعصعہ سے، اور صعصہ نے علی (رض) سے روایت کیا ہے۔
Ali said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade gold rings, red Al-Miyathir, Qassiyah garments and Al-Jiah, which is a drink made from barley and wheat." - And he mentioned its strength.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5167