ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گودنے، گودوانے، بال جوڑنے، جڑوانے اور بال اکھاڑنے اور اکھڑوانے والی عورتوں کو ایسا کرے کرنے سے منع فرمایا۔
Aban bin Samah narrated that his mother said: "I heard Aishah (RA) say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade the woman who does tattoos and the woman who has that done, the woman who affixes hair extensions and the woman who has that done, An-Namisah (the one who does the plucking) and Al-Mutanammisah (the one who has it done).
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5101
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٧٩٧٥)، مسند احمد (٦/٢٥٧) (صحیح) (اس کی راویہ ” ام ابان “ لین الحدیث ہیں، نیز ” ابان “ آخر میں مختلط ہوگئے تھے، مگر اس حدیث کے تمام مشمولات کے صحیح شواہد موجود ہیں )
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں: سود کھانے والا، کھلانے والا، اور اس کا لکھنے والا ١ ؎ جب کہ وہ اسے جانتا ہو (کہ یہ حرام ہے) اور خوبصورتی کے لیے گودنے اور گودوانے والی عورتیں، صدقے کو روکنے والا اور ہجرت کے بعد لوٹ کر اعرابی (دیہاتی) ہوجانے والا ٢ ؎ یہ سب قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق ملعون ہیں۔
It was narrated from Abdullah bin Murrah, from Al-Harith, from Abdullah, who said: "The one who consumes Riba, the one who pays it, and the one who writes it down, if they know that it is Riba; the woman who does tattoos and the woman who has that done for the purpose of beautification; the one who withholds Sadaqah (Zakah); and the one who reverts to the life of a Bedouin after having emigrated- they will (all) be cursed upon the tongue of Muhammad (صلی اللہ علیہ وسلم) on the Day of Resurrection.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5102
Notes · وضاحت
١ ؎: سود کھانا اور کھلانا تو اصل گناہ ہے، اور حساب کتاب گناہ میں تعاون کی قبیل سے ہے اس لیے وہ بھی حرام ہے اور موجب لعنت ہے۔ اسی طرح وہ کام جو اس حرام کام میں ممدو معاون ہوں موجب لعنت ہیں۔ ٢ ؎: یہ اس وقت کے تناظر میں تھا جب اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ رہ کر ان کی مدد کرنی واجب تھی اور مدینہ کے علاوہ مسلمانوں کا کوئی مرکزی بھی نہیں تھا، اگر دنیا میں کہیں اب بھی ایسی صورت حال پیدا ہوجائے تو دنیاوی منفعت کی خاطر مرکز اسلام کو چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہوجانے کا یہی حکم ہوگا، مگر اب ایسا کہاں؟۔
علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، اس کا حساب لکھنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت فرمائی ہے، نیز آپ نوحہ (مردے پر چیخ چیخ کر رونے) سے منع فرماتے تھے۔ اسے ابن عون و عطا بن سائب نے مرسلاً روایت کیا ہے۔
It was narrated from Husain, Mughirah, and Ibn Awn, from Ash-Shabi, from Al-Harith, from Ali, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed the one who consumes Riba, the one who pays it, the one who writes it down, and the one who withholds Sadaqah (Zakah). And he used to forbid wailing (in mourning for the dead).
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5103
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٠٠٣٦، ١٨٤٨٢)، مسند احمد (١/٨٣، ٨٧، ١٠٧، ١٣٣، ١٥٠، ١٥٨)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٥١٠٧، ٥١٠٨) (صحیح) (شواہد سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ” حارث اعور “ ضعیف ہیں ۔ )
حارث کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے، سود پر گواہی دینے والے، سود کا حساب لکھنے والے پر، اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے، الا یہ کہ وہ کسی مرض کی وجہ سے ہو تو آپ نے فرمایا: ہاں اور آپ نے حلالہ کرنے اور کروانے والے پر، اور زکاۃ نہ دینے والے پر (لعنت فرمائی) اور آپ نوحہ کرنے سے منع فرماتے تھے (نوحہ کے بارے میں) لعن کا لفظ نہیں کہا۔
It was narrated from Ibn Awn, from Ash-Shabi, from Al-Harith, who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed the one who consumes Riba, the one who pays it, the one who writes it down and the one who witnesses it; the woman who does tattoos and the woman who has that done"- he said: "Unless it is done as a remedy;" he said: "Yes"- "the man who married a woman in order to divorce her so that she may go back to her first husband and the man (the first husband) for whom that is done; and the one who withholds Sadaqah (Zakah). And he used to forbid wailing (in mourning), but he did not say cursed
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5104
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (صحیح) (شواہد سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ یہ حارث اعور کی مرسل روایت ہے )
شعبی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے، سود کی گواہی دینے والے، سود کا حساب لکھنے والے پر، اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے، اور نوحہ سے منع فرمایا، (اس روایت میں حلالہ کرنے والے اور صدقہ کو روکنے والے پر) لعنت کا ذکر نہیں کیا۔
It was narrated that from Ata bin As-Saib, from Ash-Shabi who said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursed the one who consumes Riba, the one who pays it, the one who witnesses it and the one who writes it down; the woman who does tattoos and the woman who has that done; and forbade wailing (in mourning), but he did not say that its doer is cursed.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5105
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥١٠٦ (صحیح) (یہ روایت بھی مرسل ہے، لیکن سابقہ شواہد سے تقویت پاکر صحیح لغیرہ ہے )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو گودنا گودتی تھی تو انہوں نے کہا: میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، اس سلسلے میں تم میں سے کسی نے کچھ رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں: چناچہ میں نے کھڑے ہو کر کہا: امیر المؤمنین! میں نے سنا ہے۔ انہوں نے کہا: کیا سنا ہے؟ میں نے کہا: میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: (اے عورتو! ) نہ گودو اور نہ گودواؤ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "A woman who did tattoos was brought to Umar and he said: I adjure you by Allah, did any one among you hear (anything from) the Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم)? Abu Hurairah said: "I stood up and said: O Commander of the Believers! I heard him (say something). He said: What did you hear? I said: I heard him say: Do not do tattoos and do not have tattoos done.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5106
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو چہرے کے بال اکھاڑنے والی، دانتوں کے درمیان کشادگی کرانے والی اور گودانے والی عورتوں پر لعنت فرماتے ہوئے سنا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی خلقت کو تبدیل کرتی ہیں۔
It was narrated that Ibn Masud said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursing Al-Mutanammisat, women who have their teeth separated, and women who have tattoos done, those who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5107
Takhrij · تخریج
تفرد النسائي (تحفة الأشراف: ٩٥٣٦)، مسند احمد (١/٤١٦، ٤١٧)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ٥١١١، ٥١١٢) (حسن صحیح )
It was narrated that Abdullah said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) cursing Al-Mutanammisat, women who have their teeth separated, and women who have tattoos done, those who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ لعنت فرمائے بال اکھاڑنے والی، گودوانے والی اور دانتوں میں کشادگی کرانے والی عورتوں پر، جو اللہ تعالیٰ کی خلقت کو تبدیل کرتی ہیں ۔
It was narrated that Abdullah said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) say: May Allah curse Al-Mutanammisat, women who have tattoos done and women who have their teeth separated, those who change the creation of Allah, Mighty and Sublime.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5109
ابوالحصین حمیری کہتے ہیں کہ وہ اور ان کے ایک ساتھی ابوریحانہ ؓ کے ساتھ رہتے تھے اور خیر و بھلائی کی باتیں سیکھتے تھے، ایک دن میرے ساتھی میرے یہاں آئے اور مجھے بتایا کہ انہوں نے ابوریحانہ ؓ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دانتوں کو رگڑ کر باریک کرنے، گودنے اور بال اکھاڑنے کو حرام قرار دیا ہے۔
It was narrated from Abu Al-Husain Al-Himyari that : He and a companion of his used to stay with Abu Raihanah to learn good things from him. He said: "One day my companion came and told me that he heard Abu Raihanah say: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade filing (the teeth), tattoos, and plucking hairs.
ضعيفصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5110
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٥٠٩٤ (ضعیف) (اس کے ایک راوی مبہم ہیں، اور وہ ابوعامر معافری ہیں جن کی صراحت سابقہ حدیث نمبر میں موجود ہے، یہ لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی سند سے یہ روایت متصل اور صحیح ہے )
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے بہترین سرمہ اثمد (ایک پتھر) ہوتا ہے، وہ نظر تیز کرتا اور بال اگاتا ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: عبداللہ بن عثمان بن خثیم لین الحدیث ہیں ١ ؎۔
It was narrated from Ibn Abbas that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "One of the best kinds of kohl that you use is Ithmid (antimony); it brightens the vision and makes the hair (eye-lashes) grow.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5113
Notes · وضاحت
١ ؎: لیکن دیگر بہت سے أئمہ نے ان کی توثیق کی ہے، نیز بقول حافظ ابن حجر: ایک روایت کے مطابق خود امام نسائی نے ان کی توثیق کی ہے، (دیکھئیے تہذیب التہذیب )
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الشمائل ٧، سنن ابن ماجہ/الطب ٢٥ (٣٤٩٧)، (تحفة الأشراف: ٥٥٣٥)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطب ١٤ (٣٨٧٨)، اللباس ١٦ (٤٠٦١)، سنن الترمذی/اللباس ٢٣ (١٧٥٧)، الطب ٩ (٢٠٣٨)، مسند احمد (١/٢٣١، ٢٤٧، ٢٧٤، ٣٥٥، ٣٦٣ (صحیح )
سماک کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن سمرہ ؓ سے سنا، ان سے رسول اللہ ﷺ کے بالوں کی سفیدی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: جب آپ اپنے سر میں خوشبو (دہن عود) یا تیل لگاتے تو ان بالوں کی سفیدی نظر نہ آتی اور جب نہ لگاتے تو نظر آتی۔
It was narrated that Simak said: "I heard Jabir bin Samurah being asked about the gray hairs of the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم). He said: If he put oil on his head they could not be seen, but if he did not put oil on his head, they could be seen.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5114
زید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر ؓ اپنے کپڑوں کو زعفران میں رنگتے تھے۔ ان سے (اس بارے میں) کہا گیا۔ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ بھی رنگتے تھے ١ ؎۔
Abdullah bin Zaid narrated from his father that: Ibn Umar used to dye his garments with saffron. He was asked about that and he said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to dye his clothes (with it).
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5115
محمد بن علی باقر کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ ؓ سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ خوشبو لگاتے تھے؟ کہا: ہاں، مردانہ خوشبو: مشک اور عنبر۔
It was narrated that Muhammad bin Ali said: "I asked Aishah (RA): Did the Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم) wear perfume? She said: Yes, the perfumes used by men: Musk and amber.
ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5116
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٧٥٩٢) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی بکر اور عبداللہ ہاشمی حافظے کے کمزور ہیں )
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک چھپی ہو ١ ؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The perfume for men is that whose scent is apparent while its color is hidden, and the perfume for women is that whose color is apparent, while its scent is hidden.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5117
Notes · وضاحت
١ ؎: مردوں کے لیے رنگلین خوشبو اس لیے منع ہے کہ رنگ عورتوں کی چیز ہے جو مردانہ وجاہت کے خلاف ہے، رنگدار خوشبو جیسے زعفران اور خلوق جس کا تذکرہ حدیث نمبر: ٥١٢٣ (وما بعدہ) میں آ رہا ہے، سند کے لحاظ سے گرچہ وہ روایتیں ضعیف ہیں مگر اس حدیث سے ان کے معنی کو تقویت حاصل ہو رہی ہے اور عورتوں کے لیے یہ ممانعت اس صورت میں ہے جب عورت گھر سے باہر نکلے، ورنہ شوہر کے ساتھ گھر میں رہتے ہوئے ہر طرح کی خوشبو استعمال کرسکتی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/النکاح ٥٠ (٢١٧٤)، سنن الترمذی/الأدب ٣٦ (الاستئذان ٧٠) (٢٧٨٧)، (تحفة الأشراف: ١٥٤٨٦)، مسند احمد (٢/٤٤٧، ٥٤٠) (حسن) (شواہد اور متابعات سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے ورنہ اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے )
ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مردوں کی خوشبو وہ ہے کہ جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہو، عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک چھپی ہو ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The perfume for men is that whose scent is apparent while its color is hidden, and the perfume for women is that whose color is apparent, while its scent is hidden.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5118
Takhrij · تخریج
انظر ما قبلہ (حسن لغیرہ) (اس کے راوی ” طفاوی “ مبہم ہیں )
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک عورت نے سونے کی ایک انگوٹھی بنائی اور اس میں مشک بھر دی ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ سب سے عمدہ خوشبو ہے ۔
It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: A woman from among the Children of Israel took a ring of gold and filled it with musk. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: That is the best kind of perfume.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5119