Sunan An Nasai 5109

زینت (آرائش) سے متعلق احادیت مبارکہ

5109Sunan An Nasai

جسم گدوانے والیوں کا بیان اور راویوں کا اختلاف اور راویوں کے اختلاف کا بیان

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ هَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا سَمِعْتُهُ، قَالَ: فَمَا سَمِعْتَهُ ؟ قُلْتُ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ عمر ؓ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو گودنا گودتی تھی تو انہوں نے کہا: میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، اس سلسلے میں تم میں سے کسی نے کچھ رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں: چناچہ میں نے کھڑے ہو کر کہا: امیر المؤمنین! میں نے سنا ہے۔ انہوں نے کہا: کیا سنا ہے؟ میں نے کہا: میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: (اے عورتو! ) نہ گودو اور نہ گودواؤ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: "A woman who did tattoos was brought to Umar and he said: I adjure you by Allah, did any one among you hear (anything from) the Messenger of Allah(صلی اللہ علیہ وسلم)? Abu Hurairah said: "I stood up and said: O Commander of the Believers! I heard him (say something). He said: What did you hear? I said: I heard him say: Do not do tattoos and do not have tattoos done.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5106
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/اللباس ٨٧ (٥٩٤٦)، (تحفة الأشراف: ١٤٩٠٩) (صحیح )