براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کسی کو لال جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا، آپ کے بال آپ کے مونڈھوں تک تھے ١ ؎۔
It was narrated that Al-Bara said: "I have never seen anyone who looked more handsome in a red Hullah than the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم), with his long hair that came down to his shoulders.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5060
Notes · وضاحت
١ ؎: نبی اکرم ﷺ کے سر کے بال تین طرح تھے: آدھے کانوں تک، پورے کانوں تک، اور کندھے تک، تینوں صورتیں مختلف احوال میں ہوتی تھیں، ان میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے لال جوڑے میں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ خوبصورت کسی آدمی کو نہیں دیکھا، اور میں نے دیکھا کہ آپ کے بال آپ کے مونڈھوں کے قریب تھے۔
Al-Bara said: "I have never seen any man more handsome in a red Hullah than the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم)." He said: "And I saw his long hair, coming almost to his shoulders.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5062
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ تم لوگ مجھے کس کی قرأت کے مطابق پڑھنے کے لیے کہتے ہو؟ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ستر سے زائد سورتیں پڑھیں، اس وقت زید (زید بن ثابت) کی دو چوٹیاں تھیں، وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ١ ؎۔
Abdullah bin Masud said: "According to whose recitation do you want me to recite? Because I recited seventy-odd Surahs to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) when Zaid had two braids, and was playing with the other boys.
صحيح لغيرهصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5063
Notes · وضاحت
١ ؎: لمبے بال کو ذوابہ کہتے ہیں، نہ کہ عورتوں کی طرح بندھی ہوئی چوٹی کو، ابن مسعود ؓ کے اس اثر نیز اگلی حدیث سے سر کے اتنے بڑے بالوں کا جواز ثابت ہوتا ہے، کیونکہ ان دونوں (نبی اکرم ﷺ و ابن مسعود) نے اس پر اعتراض نہیں کیا، لیکن آپ ﷺ نے لمبے بالوں کی بجائے انہیں چھوٹے کرنے کو زیادہ پسند کیا، جیسا کہ حدیث نمبر ٥٠٦٩ میں صراحت ہے (نیز ملاحظہ ہو: فتح الباری: کتاب اللباس، باب الذوائب)۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٥٩٢) (صحیح) (اس کے راوی ” ابواسحاق “ اور ” اعمش “ مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، مگر اگلی سند سے تقویف پا کر یہ صحیح لغیرہ ہے )
ابو وائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود ؓ نے ہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ مجھ سے زید بن ثابت کی قرأت کے مطابق پڑھنے کو کہتے ہو ١ ؎، اس کے بعد کہ میں رسول اللہ ﷺ سے ستر سے زائد کئی سورتیں سن چکا ہوں، اس وقت زید بچوں کے ساتھ تھے، ان کی دو چوٹیاں تھیں؟۔
It was narrated that Abu Wail said: "Ibn Masud addressed us and said: How do you want me to recite? According to the recitation of Zaid bin Thabit, when I learned seventy-odd Surahs from the mouth of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) while Zaid was with the other boys with two braids?
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5064
Notes · وضاحت
١ ؎: جب ابن مسعود ؓ سے کہا گیا ہے کہ آپ عثمان ؓ عنہ کے مصحف کے مطابق قرآن پڑھا کریں کیونکہ آپ کے مصحف اور اس میں فرق ہے، تب انہوں نے مصحف عثمانی کے جمع کرنے والے زید بن ثابت ؓ کے بارے میں یہ بات کہی، آپ کی نظر اس بات پر نہیں گئی کہ عام صحابہ نے مصحف عثمانی ہی پر اجماع کیا، بہرحال بتصریح رسول اللہ ﷺ قرآن سات قراءتوں پر نازل ہوا، ابن مسعود صحابی رسول تھے، اور ان کو اپنے اوپر اعتماد تھا، لیکن مصحف عثمانی پر اجماع کے بعد اس کے مطابق پڑھنے پر اجماع امت ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٩٢٥٧)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن ٨ (٥٠٠٠)، صحیح مسلم/الفضائل ٢٢ (٢٤٦٢)، مسند احمد (١/٣٨٩، ٤٠٥، ٤١١، ٤٤٢) (صحیح )
حصین ؓ کہتے ہیں کہ جب وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس مدینے میں آئے تو آپ نے ان سے فرمایا: میرے قریب آؤ، وہ آپ کے قریب ہوئے تو آپ نے اپنا ہاتھ ان کی چوٹی پر رکھا اور اپنا ہاتھ پھرایا پھر اللہ کا نام لے کر انہیں دعا دی۔
Ziyad bin Al-Husain narrated that his father said: "When he came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) in Al-Madinah, the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said to him: Come closer to me. So he came closer to him, and he put his hand on his braid and wiped his head and prayed for him.
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5065
وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس گیا، میرے سر پر لمبے بال تھے، آپ نے فرمایا: نحوست ہے ، میں سمجھا کہ آپ کی مراد میں ہی ہوں۔ میں گیا اور اپنے بال کتروا دیئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میری مراد تم نہیں تھے، ویسے یہ زیادہ اچھا ہے ۔
It was narrated that Wail bin Hujr said: "I came to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and I had long hair. He said: It is not good, and I thought he meant me, so I went and cut my hair. He said: I did not mean you, but this is better.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5066
رویفع بن ثابت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے رویفع! شاید میرے بعد تمہاری عمر لمبی ہو، لہٰذا تم لوگوں کو بتادینا کہ جس نے کر اپنی داڑھی میں گرہ لگائی یا گھوڑے کے گلے میں تانت ڈالی (کہ نظر نہ لگے) یا کسی چوپائے کے گوبر یا ہڈی سے استنجاء کیا تو محمد اس سے بری ہیں ۔
Ruwaifi bin Thabit said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: O Ruwaifi, you may live for a long time after me, so tell the people that whoever ties up his beard, or twists it, or hangs an amulet, or cleans himself (after relieving himself) with animal dung or bones, Muhammad has nothing to do with him.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5067
عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سفید بال اکھاڑنے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, from his grandfather, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) forbade plucking gray hairs.
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5068
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٨٧٦٤)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأدب ٥٩ (٢٨٢١)، سنن ابن ماجہ/الأدب ٢٥ (٣٧٢١)، مسند احمد (٢/٢٠٦، ٢٠٧، ٢١٠، ٢١٢) (حسن، صحیح )
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The Jews and Christians do not dye their hair, so be different from them.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5069
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو اور خضاب لگاؤ۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The Jews and the Christians do not dye their hair, so be different from them and dye your hair.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5071
ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "The Jews and Christians do not dye their hair, so be different from them.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5072
زبیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بڑھاپے کا رنگ بدلو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو ، یہ دونوں روایتیں محفوظ نہیں ہیں ١ ؎۔
It was narrated that Az-Zubair said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change gray hair but do not imitate the Jews.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5074
Notes · وضاحت
١ ؎: عروہ کبھی اس کو ابن عمر ؓ کی حدیث سے روایت کرتے ہیں، اور کبھی زبیر ؓ کی حدیث سے، اور کبھی عائشہ ؓ کی حدیث سے، اسی وجہ سے مؤلف نے غیر محفوظ کہا ہے، جب کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ عروہ نے تینوں سے یہ روایت کی ہو، نیز اس کے صحیح شواہد موجود ہیں۔
عبداللہ بن عباس ؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اخیر زمانے میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو کبوتر کے پوٹوں کی طرح کالا خضاب لگائیں گے، انہیں جنت کی خوشبو نصیب نہ ہوگی ۔
It was narrated that Ibn Abbas, who attributed it to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم), said: "Some people will dye their hair black like the breasts of pigeons at the end of time, but they will not even smell the fragrance of Paradise.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5075
جابر ؓ کہتے ہیں کہ ابوقحافہ ؓ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، سفیدی میں ان کا سر اور ڈاڑھی دونوں ثغامہ کی طرح سفید تھے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کو کسی اور رنگ سے بدل لو، لیکن کالے رنگ سے دور رہنا ۔
It was narrated that Jabir said: "Abu Quhafah was brought on the Day of the Conquest of Makkah, and his hair and beard were white like the Thaghamah. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Change this with something, but avoid black.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5076
Notes · وضاحت
١ ؎: ثغامہ ایک گھاس ہے جس کے پھل اور پھول سب سفید ہوتے ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/اللباس ٢٤ (٢١٠٢)، سنن ابی داود/الترجل ١٨ (٤٢٠٤)، (تحفة الأشراف: ٢٨٠٧)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس ٣٣ (٣٦٢٤)، مسند احمد (٣/٣٠٦، ٣٢٢، ٣٣٨) (صحیح )
ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو مہندی اور کتم ہے ۔
It was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: The best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5078
ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو، مہندی اور کتم ہے ۔
It was narrated that Abu Dharr said: "I heard the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) say: Some of the best things with which you can change gray hair are Henna and Katam.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5079